جواب حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله
جنگ مقدس
نہیں کی گئیں ۔ بجوار لیں ۔ بجواب اس کے عرض ہے کہ ان سب نے مدار نجات کا مسیح پر رکا نے لمسیح رکھا۔ بات کا امسیح پر رکھا ہے پھر آپ
ہی یہ کیونکر فرماتے ہیں کہ مسیح کی صفات اور نبیوں سے بڑھ کر نہیں کی گئیں ۔ کس نبی کے بارہ
میں بجز مسیح یہ کہا گیا کہ وہ ہمتائے خدا ہے۔ ذکر یا باب ۱۳- ۷ ۔ وہ یہوا صد قنو جو تخت داؤدی پر
آنے والا ہے یرمیاہ باب ۲۳ - ۵ و ۶ وے ۔ وہ خدائے قادر ۔ اب ابدیت ۔ شاہ سلامت ہے
مشیر مصلح جو تخت داؤ دی پر ابد تک سلطنت کرے گا۔ یسعیا ۹-۶ و۷
تتمتاً
بقایا دیروزہ جس میں جناب نے فضیلت کلام انجیل کی پوچھی ہے ملاحظہ فرمائیے یوحنا کے باب ۱۲۔ ۲۹۴۸
سے ۵۰ تک انجیل وہ کلام ہے کہ جس کے موافق عدالت سب لوگوں کی ہوگی یعنی کل عالم کی۔ (باقی آئندہ)
دستخط
دستخط
بحروف انگریزی بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
جواب حضرت مرزا صاحب
۲۴ رمتی ۶۹۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی قدر کل کے سوالات کا بقیہ رہ گیا تھا۔ اب پہلے اس کا جواب دیا جاتا ہے۔ مسٹر عبد اللہ آتھم
صاحب مجھ سے دریافت فرماتے ہیں کہ استقراء کیا چیز ہے اور استقراء کی کیا تعریف ہے؟ اس کے
جواب میں واضح ہو کہ استقراء اس کو کہتے ہیں کہ جزئیات مشہودہ کا جہاں تک ممکن ہے تتبع کر کے باقی
جزئیات کا انہیں پر قیاس کر دیا جائے۔ یعنی جس قدر جزئیات ہماری نظر کے سامنے ہوں یا تاریخی
سلسلہ میں ان کا ثبوت مل سکتا ہو تو جو ایک شان خاص اور ایک حالت خاص قدرتی طور پر وہ رکھتے ہیں
اسی پر تمام جزئیات کا اس وقت تک قیاس کر لیں جب تک کہ ان کے مخالف کوئی اور جز کی ثابت ہو کر

ہے"
پیش نہ ہو۔ مثلاً جیسے کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں ۔ نوع انسان کی تمام جزئیات کا تتبع جہاں تک
حدا مکان میں ہیں ہو کر یہ امر مسلم الثبوت قرار پا چکا ہے کہ انسان کی دو آنکھیں ہوتی ہیں تو اب
یہ دو آنکھیں ہونے کا مسئلہ اس وقت تک قائم اور برقرار سمجھا جائے گا جب تک اس کے مقابل پر
مثلاً چار یا زیادہ آنکھوں کا ہونا ثابت نہ کر دیا جائے ۔ ا ا ثابت نہ کر دیا جائے ۔اسی بنا پر میں نے کہا تھا کہ اللہ جل شانه
کی یہ دلیل معقولی که قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - جو بطور استقراء کے بیان کی گئی ہے یہ ایک
قطعی اور یقینی دلیل استقرائی ہے۔ جب تک کہ اس دلیل کو تو ڑ کر نہ دکھلایا جائے اور یہ ثابت نہ کیا
جائے کہ خدا تعالیٰ کی رسالتوں کو لے کر خدا تعالیٰ کے بیٹے بھی آیا کرتے ہیں اس وقت تک
حضرت مسیح کا خدا تعالیٰ کا حقیقی بیٹا ہونا ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ جل شانہ اس دلیل میں
صاف توجہ دلاتا ہے کہ تم مسیح سے لے کر انبیاء کے انتہائی سلسلہ تک دیکھ لو جہاں سے سلسلہ نبوت کا
۳۰ شروع ہوا ہے کہ بجز نوع انسان کے کبھی خدا یا خدا کا بیٹا بھی دنیا میں آیا ہے۔ اور اگر یہ کہو کہ آگے
تو نہیں آیا مگر اب تو آ گیا تو فن مناظرہ میں اس کا نام س کا نام مصادره علی المطلوب ہے یعنی جو امر متنازعہ
فیہ ہے اسی کو بطور دلیل پیش کر دیا جائے مطلب یہ ہے کہ زیر بحث تو یہی امر ہے کہ حضرت مسیح
اس سلسلہ متصلہ مرفوعہ کو توڑ کر کیونکر بحیثیت ابن اللہ ہونے کے دنیا میں آگئے اور اگر یہ کہا جائے کہ
حضرت آدم نے بھی اپنی طرز جدید پیدائش میں اس سلسلہ معمولی پیدائش کو توڑا ہے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ ہم تو خود اس بات کے قائل ہیں کہ اگر دلائل معقولی سے یا تاریخی سے سلسلہ
استقراء کے مخالف کوئی امر خاص پیش کیا جائے اور اس کو ادله عقلیہ سے یا ادلہ تاریخیہ سے
ثابت کر کے دکھلا دیا جائے تو ہم اس کو مان لیں گے یہ تو ظاہر ہے کہ فریقین نے حضرت آدم
کی اس پیدائش خاص کو مان لیا ہے گویا وہ بھی ایک سنت اللہ طرز پیدائش میں ثابت ہو چکی
ہے جیسا کہ نطفہ کے ذریعہ سے انسان کو پیدا کرنا ایک سنت اللہ ہے اگر حضرت مسیح کو
حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ مشابہ کرنا ہے اور اس نظیر سے فائدہ اٹھانا مد نظر ہے تو چاہیے کہ
جس طرح پر اور جن دلائل عقلیہ سے انتہائی سلسلہ نوع انسان کا حضرت آدم کی پیدائش خاص
تسلیم کی گئی ہے اسی طرح پر حضرت مسیح کا ابن اللہ ہونا یا خدا ہونا اور سلسلہ سابقہ مشہودہ مثبتہ کو
ل المائدة : ٧٦

توڑ کر بحیثیت خدائی و ابنیت خدا تعالیٰ دنیا میں آنا ثابت کر دکھلا دیں پھر کوئی وجہ انکار کی
نہ ہوگی کیونکہ سلسلہ استقراء کے مخالف جب کوئی امر ثابت ہو جائے تو وہ امر بھی قانون
قدرت اور سنت اللہ میں داخل ہو جاتا ہے سو ثابت کرنا چاہیے ۔ مگر دلائل عقلیہ سے پھر
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب فرماتے ہیں کہ الہام چاہیے کہ اپنی شرح آپ کرے سو واضح
ہو کہ اس میں ہمارا اتفاق رائے ہے ۔ بیشک الہام صحیح اور سچے کے لئے یہی شرط لازمی
ہے کہ اس کے مقامات مجملہ کی تفصیل بھی اسی الہام کے ذریعہ سے کی جائے جیسا کہ
قرآن کریم میں یعنی سورہ فاتحہ میں یہ آیت ہے ۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے اب اب اس اس آیت میں جو جوا انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا لفظ
ہے یہ ایک مجمل لفظ تھا اور تشریح طلب تھا تو خدا تعالیٰ نے دوسرے مقام میں خود اس
کی تشریح کر دی اور فرمایا کہ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ
وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ ( سیپاره ۶٫۵)
اور پھر ڈپٹی صاحب موصوف اپنی عبارت میں جس کا خلاصہ لکھتا ہوں یہ فرماتے ہیں کہ الہام
الہی کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے دعاوی کو دلائل عقلیہ سے ثابت کرے بلکہ اس کے لئے
صرف بیان کر دینا کافی ہوگا اور پھر اس کتاب کے پڑھنے والے دلائل آپ پیدا کر لیں گے۔ یہ (۳۱)
بیان ڈپٹی صاحب کا اس روک اور حفاظت خود اختیاری کیلئے ہے کہ میں نے یہ دلیل پیش کی تھی کہ
خدا تعالیٰ کی سچی کتاب کی یہ ضروری علامت اور شرط ہے کہ وہ دعوی بھی آپ کرے اور اس دعوی کی
دلیل بھی آپ بیان فرمادے تا کہ ہر ایک پڑھنے والا اس کا دلائل شافیہ پا کر اس کے دعاوی کو بخوبی
لیوے اور دعوی بلا دلیل نہ رہے کیونکہ ہر ایک متکلم کا ایک نقص سمجھا جاتا ہے کہ دعاوی کرتا
چلا جائے اور ان پر کوئی دلیل نہ لکھے۔ اب ڈپٹی صاحب موصوف کو یہ شرط سن کر یہ فکر پڑی کہ
ہماری انجیل اس مرتبہ عالیہ سے خالی ہے اور وہ کسی صورت سے قرآن کریم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
بہتر ہے کہ کسی طرح سے اس کو ٹال ہی دیا جائے سو میری دانست میں ڈپٹی صاحب موصوف کا انجیل
شریف پر یہ ایک احسان ہے جو آپ اس کی پردہ پوشی کی حمایت میں لگے ہوئے ہیں۔ افسوس کہ آپ نے
ان کلمات کے لکھتے وقت اس بات کی طرف توجہ نہیں فرمائی کہ آپ ایک زمانہ دراز تک اکسٹرا اسسٹنٹ رہ چکے
سمجھ
الفاتحة : ٦ ،
النساء : ٧٠

ہیں اور آپ کو بخوبی معلوم ہے کہ کیونکر ایک حاکم بحیثیت اپنی حکومت کے متخاصمین میں فیصلہ کیا
کرتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسا بھی کیا ہے کہ صرف ڈگری یا ڈسمس کا حکم سنا کر روبکا را خیر کا لکھنا
جس میں مدلل وجوہات سے صادق کو صادق اور کاذب کو کا ذب ٹھہرایا جاوے فضول سمجھا ہو اور
یہ تو دنیا کا کام ہے اس کے نقصان میں بھی چنداں ہرج نہیں ہے۔ لیکن اس خدا تعالیٰ کا کلام جو
غلط فہمی پر جہنم ابدی کے وعید سناتا ہے کیا وہ ایسا ہونا چاہیے کہ صرف دعوئی سنا کر ایک عالم کو
مصیبت میں ڈال دے اور اس دعویٰ کی براہین اور دلائل جن کا بیان کرنا خود اس کا ذمہ تھا بیان نہ
فرماوے۔ کیا اس کی رحیمیت کا یہی تقاضا ہونا چاہیے۔ ماسوا اس کے آپ جانتے ہیں کہ انبیاء
اس وقت میں آیا کرتے ہیں کہ جب دنیا تاریکی میں پڑی ہوتی ہے اور عقلیں ضعیف ہوتی ہیں
اور فکر نا تمام ہوتے ہیں اور جذبات نفسانیہ کے دخان غلبہ اور جوش میں ہوتے ہیں۔ اب آپ
انصاف کریں کہ کیا اس صورت میں خدا تعالیٰ کا حق نہیں ہے کہ وہ اپنے کلام کو ظلمت کے اٹھا
ڈالنے کے لئے مدلل طور پر پیش کرے اور ظلمت سے نکالے نہ یہ کہ گول مول اور پیچیدہ بیانات
پیش کر کے اور بھی ظلمت اور حیرت میں ڈال دیوے۔ ظاہر ہے کہ حضرت مسیح سے پہلے یہود
لوگ بنی اسرائیل سیدھے سادے طور پر خدا تعالیٰ کو مانتے تھے اور اس ماننے میں وہ بڑے
۳۲ مطمئن تھے اور ہر ایک دل بول رہا تھا کہ خدا حق ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا اور
مصنوعات کا صانع حقیقی ہے اور واحد لاشریک ہے اور کسی قسم کا دغدغہ خدا شناسی میں کسی کو نہ تھا۔
پھر جب حضرت مسیح تشریف لائے تو وہ آنحضرت علیہ السلام کے بیانات سن کر گھبرا گئے کہ یہ
شخص کسی خدا کو پیش کر رہا ہے۔ توریت میں تو ایسے خدا کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔ تب حضرت مسیح نے
کہ خدا تعالیٰ کے سچے نبی اور اس کے پیارے اور برگزیدہ تھے۔ اس وہم باطل کو دور کرنے کے
لئے کہ یہودیوں نے بباعث کو تہ اندیشی اپنی کے اپنے دلوں میں جما لیا تھا۔ وہ اپنے کلمات
مبارکہ پیش کئے جو یوحنا باب ۲۹ - ۳۰ آیت میں موجود ہیں چنانچہ وہ عبارت بجنسہ ذیل
میں لکھ دی جاتی ہے چاہیے کہ تمام حاضرین حضرت مسیح کی اس عبارت کو غور سے اور توجہ سے
سنیں کہ ہم میں اور حضرات عیسائی صاحبوں میں پورا پورا فیصلہ دیتی ہے اور وہ یہ ہے۔
يوحنا ه ا باب ۲۹ تا ۳۶ آیت (ناشر)
☆

میرا باپ جس نے انہیں مجھے دیا ہے سب سے بڑا ہے اور کوئی انہیں میرے باپ کے ہاتھ سے
چھین نہیں لے سکتا میں اور باپ ایک ہیں۔ تب یہودیوں نے پھر پتھر اٹھائے کہ اس پر پتھراؤ کریں۔
یسوع نے انہیں جواب دیا کہ میں نے اپنے باپ کے بہت سے اچھے کام تمہیں دکھائے ہیں ان میں
سے کس کام کے لئے تم مجھے پتھراؤ کرتے ہو۔ یہودیوں نے اسے جواب دیا اور کہا کہ ہم تجھے اچھے کام
کے لئے نہیں بلکہ اس لئے تجھے پتھراؤ کرتے ہیں کہ تو کفر بکتا ہے اور انسان ہو کے اپنے تئیں خدا بناتا
ہے یسوع نے انہیں جواب دیا کیا تمہاری شریعت میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں نے کہا تم خدا ہو جب
کہ اس نے انہیں جن کے پاس خدا کا کلام آیا خدا کہا اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو تم اسے جسے
خدا نے مخصوص کیا اور جہان میں بھیجا کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے کہ میں نے کہا میں خدا کا بیٹا ہوں ۔
اب ہر ایک منصف اور ہر ایک متدین سمجھ سکتا ہے کہ یہودیوں کا یہ اعتراض تھا کہ انہوں نے
باپ کا لفظ سن کر اور یہ کہ میں اور باپ ایک ہیں یہ خیال کر لیا کہ یہ اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا حقیقی طور
پر بیٹا قرار دیتا ہے تو اس کے جواب میں حضرت مسیح نے صاف صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ مجھ
میں کوئی زیادہ بات نہیں ۔ دیکھو تمہارے حق میں تو خدا کا اطلاق بھی ہوا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر
حضرت مسیح در حقیقت اپنے تئیں ابن اللہ جانتے اور حقیقی طور سے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا بیٹا
تصور کرتے تو اس بحث اور پرخاش کے وقت میں جب یہودیوں نے ان پر الزام لگایا تھا مرد
میدان ہو کر صاف اور کھلے کھلے طور پر کہہ دیتے کہ میں در حقیقت ابن اللہ ہوں اور حقیقی طور پر
خدا تعالیٰ کا بیٹا ہوں۔ بھلا یہ کیا جواب تھا کہ اگر میں اپنے تئیں بیٹا قرار دیتا ہوں تو تمہیں بھی تو (۳۳)
خدا کہا گیا ہے بلکہ اس موقعہ پر تو خوب تقویت اپنے اثبات دعوی کی ان کو ملی تھی کہ وہ بقول
ڈپٹی صاحب وہ تمام پیشین گوئیاں پیش کر دیتے جو ڈ پٹی صاحب موصوف نے اپنے کل کے
جواب میں لکھائی ہیں بلکہ ایک فہرست بھی ساتھ دے دی ہے اور انہیں اس وقت کہنا چاہیے تھا
کہ تم تو اسی قدر بات پر ناراض ہو گئے کہ میں نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں اور میں تو بموجب
بیان تمہاری کتابوں کے اور بموجب فلاں فلاں پیشگوئی کے خدا بھی ہوں ۔ قادر مطلق بھی
ہوں خدا کا ہمتا بھی ہوں ۔ کون سا مرتبہ خدائی کا ہے جو مجھ میں نہیں ہے۔ غرض کہ یہ مقام

انجیل شریف کے تمام مقامات اور بائبل کی تمام پیشگوئیوں کو حل کرنے والا اور بطور ان کی تفسیر کے
ہے۔ مگر اس کے لئے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
☆
پھر ڈپٹی صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ یہودیوں کا اتفاق کیوں مانگا جائے۔ سو واضح ہو کہ
یہودیوں کا اتفاق اس لئے مانگا جاتا ہے کہ وہ نبیوں کی اولا داور نبیوں سے مسلسل طور پر تعلیم پاتے آئے
اور انجیل شریف کا بھی مقام شہادت دے رہا ہے کہ ہر ایک تعلیم نبیوں کی معرفت ان کو سمجھائی بلکہ
حضرت عیسی خود شہادت دیتے ہیں کہ فقیہ اور فریسی موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہیں جو کچھ وہ تمہیں ماننے کو
کہیں وہ عمل میں لاؤ لیکن ان کے سے کام نہ کرو کیونکہ وہ کہتے ہیں پر کرتے نہیں“ ۔ (متی ۲۳ باب )
اب حضرت مسیح کے اس فرمودہ سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے متبعین اور شاگردوں کو نصیحت فرما
رہے ہیں کہ یہودیوں کی رائے عہد عتیق کے بارہ میں ماننے کے لائق ہے تم ضرور اس کو مانا کرو کہ
وہ حضرت موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہودیوں کی شہادت کو رد
کرنا ایک قسم کی نافرمانی حضرت مسیح کے حکم کی ہے۔ اور یہودی یہ تو اپنی تفسیروں میں کہیں نہیں لکھتے
کہ کوئی حقیقی خدا یا خدا کا بیٹا آئے گا۔ ہاں ایک سچے مسیح کے منتظر ہیں اور اس مسیح کو خدا نہیں سمجھتے ۔
اگر سمجھتے ہیں تو ان کی کتابوں میں سے اس کا ثبوت دیں۔ (باقی آئندہ )
دستخط
بحروف انگریزی
دستخط
بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح ( پریزیڈنٹ ) از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک (پریزیڈنٹ) از جانب عیسائی صاحبان
بیان ڈپٹی صاحب مسٹر عبداللہ آتھم
۲۴ رمتی ۱۸۹۳ء
بقیہ جواب ۔ خدا کے کلام کی فضیلت و کمالیت
پہلے ۔ انجیل اس بات کی مدعی ہے کہ وہ لازوال کلام ہے حتی کہ لوگوں کی عدالت اسی کے موافق
ہوگی ۔ (یوحنا ۲ باب ۴۸ سے ۵۰ تک )
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے متی ۲۳ باب ۳۲ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی