بیان ڈپٹی صاحب عبداللہ آتھم

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوم ۔ انجیل اپنے تئیں نجات کے ازلی بھید کا کاشف کہتی ہے۔ (رومی ۱۶ باب ۲۵ و ۲۶) (پطرس کا
پہلا خط ا۔ باب ۲۰) ۔
سوم ۔ انجیل اپنے تئیں خدا کی قدرت کہتی ہے۔ ( رومی ایک باب ۱۶)۔
چہارم ۔ انجیل اپنے تئیں زندگی اور بقا کی روشنی کرنے والی کہتی ہے (طمطاؤس کا دوسرا خط اباب ۱۶)
پنجم ۔ انجیل انسانی حکمت کا نہیں لیکن اپنے تئیں خدا کی روح کا فرمایا ہوا کلام فرماتی ہے۔ ( قرنتیوں
کے نام کا پہلا خط ۲ باب ۱۲ و ۱۳ و پطرس کا دوسرا خط پہلا باب ۱۹)
ششم ۔ اس انجیل کے مقابل میں ہر ایک انجیل پیچ ہے ( گلاتی کے نام کا خط اباب ۸ )
پس یہ وہ امور ہیں کہ جو کلام اللہ کی فضیلت و کاملیت و خوبی وفیض رسانی پر دال ہیں نہ وہ امور جو
معاشرت کے متعلق ہیں کہ جن کی نسبت حکیم وڈاکٹر بھی انسان کو واجبی شرح بتا سکتے ہیں۔
جناب نے جو فرمایا قرآن میں لکھا ہے اکملت لكم دينكم غالبا بروئے متن کلام قرآن متعلق
معاشرت کے ہے کہ جس میں حق و حرمت کا ذکر ہے۔
بجواب اعتراضات ۲۴ مئی ۱۸۹۳ء
اول۔ استقراء کے معنے ہم سمجھ چکے ہیں کہ معمول اور گذشتہ پیوستہ میں جو تجربہ قانون بتاتا ہے اس کو
استقراء کہتے ہیں۔ اس کے بارہ میں جناب مرزا صاحب کا فرمانا درست ہے کہ اگر کچھ استثناء اس کا ہو تو
امکان محض اس کا ثابت کرنا کافی نہیں ہے مگر واقعی اس کا ثابت کرنا ضروری ہے۔ سو اس کے بارہ میں عرض
اتنی ہے کہ مقدمہ مسیح کا بالکل استثنائی ہے جس کی واسطے ہم نے آیات کلام الہی پیش کی ہیں ۔ مزید برآں
ہم یہ دکھلانا چاہتے ہیں کہ کثرت فی الوحدت عہد عتیق میں موجود ہے اگر وہ موجود نہ ہوتی تو یہودی صادق
ٹھہر سکتے تھے اور چونکہ یہ امر وہاں موجود ہے تو ان کو کچھ عذر نہ ہونا چاہئے۔ پس میں بطور مثال دو نظیر میں ۳۵)
پیش کرتا ہوں ۔ اوّل یہ کہ پیدائش اباب ۲۶ میں لکھا ہے و یومر الوهيم نعشا آدام سلمنو قد
میتونو یعنی کہا الو ہیم خدا نے ہم بناویں آدم کو اوپر صورتوں اپنیوں کے اور اوپر شکلوں اپنیوں کے ۔
دوم پیدائش ہی میں ہے یہوا الوہیم نے کہا دیکھو انسان نیک و بد کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی

مانند ہو گیا۔ اس آیت میں جس جملہ کا ترجمہ یہ ہے کہ ہم میں سے ایک کی مانند ہو گیا (عبرانی میں
کا حد ممنو ہے ) اس جملے متکلم مع الغیر کو دیکھ کر یہودیوں نے یہ معنے کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس
موقعہ پر فرشتگان کو اپنی معیت میں لیتا ہے اور سرسید احمد خاں بہادر نے یہ لکھا ہے کہ غیر اس جملہ
میں وہ آدم با طبقہ ماقبل آدم معروفہ کے ہیں جو گناہ کر کے تباہ ہو گئے ۔ اور کلمہ لو ممنو میں متکلم
مع الغیر نہیں بلکہ جمع غائب ہے۔ مرادان دونوں صاحبوں کا یہ ہے کہ کثرت فی الوحدت کی تعلیم
ثابت نہ ہونے پائے۔
دوم ۔ اب ہم ان صاحبوں سے سوال ذیل رکھتے ہیں۔ اوّل یہودیوں سے یہ کہ آپ کے فرشتوں کا
مرجوع متن کلام میں کہاں ہے۔ کیا صیغہ ہم کا اسم ضمیر نہیں؟ اور کیا اسم ضمیر کے لئے مرجوع کا ہونا اس کے
قرب میں ضرور نہیں؟ اور اگر کوئی کلام بغیر مرجوع کی نشاندہی کے در خود نہ ہو تو کیا اس کو مہم اور مخبط نہیں
کہتے ؟ جیسا کہ اگر میں کسی سے کہوں کہ وہ بات یوں تھی اور قبل اور مابعد میں اس کا ذکر نہ ہو کہ کونسی بات۔ تو
کیا یہ خبط کلامی نہیں؟ پس جب فرشتگان کا ذکر معیت میں کرتے ہیں تو ان کو متن ہی میں ان فرشتوں کو
دکھانا چاہیے۔ دوم اگر فرشتے ہی اس کے مصداق ہو دیں تو ضرور ہے کہ بدی کا علم ان کا ذاتی ہو یا کسی۔ اگر
ذاتی ہوتو وہ مخلوق نہیں ہو سکتے کیونکہ علم ذاتی قائم بالذات کا ہوتا ہے اور اگر کسی ہو تو یہ کسب ان کو نا پاک کر
دیتا ہے تو پس وہ صحبت اقدس خالق کے لائق کیونکر ہوئی جو معیت میں اس کے لئے جاویں۔ سرسید صاحب
سے اول سوال ہمارا وہی ہے کہ متن میں مرجوع ان آدم ہا کا جو ماقبل آدم معروف کے متصور ہیں کہاں
ہیں۔ فی متن تو در کنار جناب کے جیالوجی میں بھی کہاں ہے کہ جس کا فخر جناب کرتے ہوں ماسوا اس کے
اگر جیالوجی سے گذر کر کسی اور سائنس میں ہووے تو اس کا پتہ دیویں ۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ وہ ہرگز ایسا
پتہ نہ دے سکیں گے اور نہ اس عہدہ برائی سے یہودی باہر آ سکتے ہیں مگر مسیحیوں کا منہ بند کرنے کے لئے
خیالات باطلہ پیش کرتے ہیں اور اس سے صاف تو فقرہ کیا ہو سکتا ہے اور کیا تاویل ایسے فقرہ کی ہو سکتی ہے
کہ دیکھو انسان نیک و بد کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی مانند ہو گیا ۔ لغت و اصطلاح منطق و معانی
۳۶ صرف و نحو ان سارے معیاروں کے آگے ہم اس فقرہ کو رکھتے ہیں ۔ سر سید احمد خاں بہادر نے جو الو ہیم
میں جمع تعظیمی بیان کی۔ حضرت ہم کو کہیں سے دکھلا دیویں کہ نیچر میں یا واقعات میں اسماء خاص میں

بھی کہیں تعظیم و تذلیل ہوسکتی ہے۔ کیا سرسید کا نام سرسید احمد ان بھی ہو سکتا ہے؟ یہ ڈھکوسلہ بازی
نہیں تو اور کیا ہے؟
سرسید صاحب نے فرمایا ہے کہ تعلیم اور استرافیم میں یہ کی میم تعظیمیہ ہے وہ بھی باطل بلکہ ابطل ہے
اس لئے یہ فرضی دیوتا تھے واقعی اشخاص نہ تھے اور بروئے مورتہائے ان کی کے متفرق جگہوں میں
پوجے جاتے تھے اور کثرت مورتوں کے لحاظ سے کثرت ناموں میں رکھی گئی جیسے کہ جسمیر سے کرشن
یا رام چندر کی مورتیں آتی ہیں جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ ہمارا بیو پار کرشنوں اور رام چندروں کا ہے۔
غرض ہماری یہ ہے کہ نام خاص میں تعظیم اور تذلیل کچھ نہیں۔
سوم ۔ ایک امر جو ادراک سے باہر ہو اس کا امکان تو عقل ہے ہم پیش کریں گے اور واقعہ ہونا کلام
سے۔ سوالہامی کتابوں سے ہم نے الوہیت مسیح اور مسئلہ تثلیث فی التوحید کو بخوبی پیش کر دیا ہے
اور امکان بھی عقل سے دکھلا دیا ہے۔ پس اب ہمارے ذمہ بار ثبوت کچھ باقی نہیں۔
چہارم ۔ الہام کا مشرح الہام ہی ہونا چاہیے۔ اس بارہ میں آپ کا فرمانا بہت سا درست ہے اور افضل ہے
کیونکہ اگر الہام کسی جگہ مجمل اور مبہم معلوم ہو تو دوسرے موقعہ الہام سے اس کی شرح اچھی طرح ہو سکتی ہے لیکن
اگر کسی الہام میں کوئی تعلیم ایک ہی موقع پر ہو اور وہ بھی مشرح نہ ہو تو تاویل عقلی کو اس میں گنجائش ہے۔
ہم اس کو ردیات میں نہیں پھینک سکتے ہیں بلکہ وہاں اس کی تاویل عقلی کریں گے۔
پنجم ۔ وہ جو خدا وند مسیح نے کہا کہ تم میرے ابن اللہ کہنے پر کفر کا الزام کیوں لگاتے ہو کیا تمہارے
قضات اور بزرگوں کو الو ہیم نہیں کہا گیا۔ ان پر کفر کا الزام نہیں ہے تو مجھ پر کیوں؟ اس سے اس نے
اپنی الوہیت کا انکار کچھ نہیں کیا۔ مگر ان کے غصہ کو بیجا ٹھہرایا اور تھام دیا۔ علاوہ براں متی کے ۶ ا باب
۱۳ تا ۱۶ میں اس خطاب کو خدا وند نے حواریوں سے منظور بھی فرمایا کہ وہ زندہ خدا کا بیٹا ہے۔ پھر متی
۲۶ ۶۳ میں مرقوم ہے تب سردار کاہن نے اسے کہا میں تجھے زندہ خدا کی قسم دیتا ہوں۔ اگر تو مسیح
خدا کا بیٹا ہے تو ہم سے کہہ۔ یسوع نے اسے کہا۔ ہاں۔ وہ جو تو کہتا ہے۔ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قادر صبح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی