بیان حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

م !
کیا جائے تو ڈ پٹی صاحب کمال کے لفظ پر گرفت فرماتے ہیں کہ کمال کیا چیز ہے کیا سنار اور لوہار ۳۸
کا کمال بلکہ راہ نجات دکھلانے کا کمال ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں لکھا جاتا ہے کہ راہ نجات
دکھلانے کا دعوی اس صورت میں اور اس حالت میں کمال متصور ہوگا کہ جب اس کو ثابت
کر کے دکھلا دیا جاوے اور پہلے اس سے اس بات کا ذکر کرنا بھی میرے نزدیک بے محل ہے۔
اب واضح ہو کہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں اپنی کمال تعلیم کا آپ دعوئی فرمایا ہے جیسا
کہ وہ فرماتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي الخ کہ آج میں
نے تمہارے لئے دین تمہارا کامل کیا اور اپنی نعمت یعنی تعلیم قرآنی کو تم پر پورا کیا ۔ اور
ایک دوسرے محل میں اس اکمال کی تشریح کے لئے کہ اکمال کس کو کہتے ہیں فرماتا ہے
أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ
وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ۔ تُؤْتِي أَكْلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ
لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ۔ وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةِ اجْتُثَّتْ مِنْ
فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ ۔ يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِينَ ۔ ک (س ۱۳ - (۱۶) کیا تو نے نہیں دیکھا دیکھا کیونکر بیان کی
اللہ نے مثال یعنی مثال دین کامل کی کہ بات پاکیزہ درخت پاکیزہ کی مانند ہے جس کی جڑ
ثابت ہو اور شاخیں اس کی آسمان میں ہوں اور وہ ہر ایک وقت اپنا پھل اپنے پروردگار کے
حکم سے دیتا ہو اور یہ مثالیں اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے تا لوگ ان کو یاد کر لیں اور
نصیحت پکڑ لیں ۔ اور نا پاک کلمہ کی مثال اس نا پاک درخت کی ہے جو زمین پر سے اُکھڑا ہوا
ہے اور اس کو قرار و ثبات نہیں ۔ سو اللہ تعالیٰ مومنوں کو قول ثابت کے ساتھ یعنی جو قول ثابت
شدہ اور مدلل ہے اس دنیا کی زندگی اور آخرت میں ثابت قدم کرتا ہے اور جو لوگ ظلم اختیار
کرنا کرتے ہیں ان کو گمراہ کرتا ہے یعنی ظالم خدا تعالیٰ سے ہدایت کی مدد نہیں پاتا جب تک
ہدایت کا طالب نہ ہو۔
اب دیکھیے کہ ڈپٹی صاحب موصوف نے آیت اَکمَلْتُ لَكُمْ کی تشریح میں صرف اتنا فرمایا تھا
کہ یہ غالباً امور معاشرت کے متعلق معلوم ہوتی ہے لیکن ڈپٹی صاحب موصوف اس بات کو تسلیم
کر چکے ہیں کہ کسی آیت کے وہ معنے کرنے چاہیے کہ الہامی کتاب آپ کرے اور الہامی کتاب کی شرح
المائدة : ۲۴ ابراهیم ۲۵ تا ۲۸

دوسری شرحوں پر مقدم ہے۔ اب اللہ تعالیٰ ان آیات میں کلام پاک اور مقدس کا کمال تین باتوں پر
موقوف قرار دیتا ہے۔ اول یہ کہ اصلها ثابت یعنی اصول ایمانیہ اس کے ثابت اور محقق ہوں اور
۳۹) في حد ذاتہ یقین کامل کے درجہ پر پہنچے ہوئے ہوں اور فطرت انسانی اس کو قبول کرے کیونکہ ارض
کے لفظ سے اس جگہ فطرت انسانی مراد ہے جیسا کہ من فوق الارض کا لفظ صاف بیان کر رہا ہے
اور ڈپٹی صاحب اس سے انکار نہیں کریں گے۔ خلاصہ یہ کہ اصول ایمانیہ ایسے چاہئیں کہ ثابت شدہ
اور انسانی فطرت کے موافق ہوں ۔ پھر دوسری نشانی کمال کی یہ فرماتا ہے کہ فرعها فی
السماء یعنی اس کی شاخیں آسمان پر ہوں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ آسمان کی طرف نظر اٹھا
کر دیکھیں یعنی صحیفہ قدرت کو غور کی نگاہ سے مطالعہ کریں تو اس کی صداقت ان پر کھل جائے ۔ اور
دوسری یہ کہ وہ تعلیم یعنی فروعات اس تعلیم کے جیسے اعمال کا بیان ۔ احکام کا بیان ۔ اخلاق کا بیان یہ
کمال درجہ پر پہنچے ہوئے ہوں جس پر کوئی زیادہ متصور نہ ہو۔ جیسا کہ ایک چیز جب زمین سے
شروع ہو کر آسمان تک پہنچ جائے تو اس پر کوئی زیادہ متصور نہیں۔
پھر تیسری نشانی کمال کی یہ فرمائی کہ تو تی اكلها كل حسین ہر ایک وقت اور ہمیشہ کے لئے
وہ اپنا پھل دیتا رہے ایسا نہ ہو کہ کسی وقت خشک درخت کی طرح : ہو جاوے ؟ وے جو پھل پھول سے
بالکل خالی ہے ۔ اب صاحبود دیکھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمودہ الیوم اکملت کی تشریح آپ
ہی فرمادی کہ اس میں تین نشانیوں کا ہونا از بس ضروری ہے۔ سوجیسا کہ اس نے یہ تین نشانیاں
بیان فرمائی ہیں اسی طرح پر اس نے ان کو ثابت کر کے بھی دکھلا دیا ہے اور اصول ایمانیہ جو پہلی
نشانی ہے جس سے مراد کلمہ لا اله الا اللہ ہے اس کو اس قدر بسط سے قرآن شریف میں
ذکر فرمایا گیا ہے کہ اگر میں تمام دلائل لکھوں تو پھر چند جزو میں بھی ختم نہ ہوں گے مگر تھوڑا سا
ان میں سے بطور نمونہ کے ذیل میں لکھتا ہوں جیسا کہ ایک جگہ یعنی سیپارہ دوسرے سورۃ
البقر میں فرماتا ہے۔ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَ
الْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ
مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَالسَّحَابِ

الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ کے یعنی تحقیق آسمانوں اور زمین
کے پیدا کرنے اور رات اور دن کے اختلاف اور ان کشتیوں کے چلنے میں جو دریا میں لوگوں کے
نفع کے لئے چلتی ہیں اور جو کچھ خدا نے آسمان سے پانی اتارا اور اس سے زمین کو اس کے مرنے
کے بعد زندہ کیا۔ اور زمین میں ہر ایک قسم کے جانور بکھیر دیئے اور ہواؤں کو پھیرا اور بادلوں کو
آسمان اور زمین میں مسخر کیا۔ یہ سب خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی توحید اور اس کے الہام اور اس ۴۰
کے مد بر بالا رادہ ہونے پر نشانات ہیں۔ اب دیکھئے اس آیت میں اللہ جل شانہ نے اپنے اس
اصول ایمانی پر کیسا استدلال اپنے اس قانون قدرت سے کیا یعنی اپنی ان مصنوعات سے جو
زمین و آسمان میں پائی جاتی ہیں جن کے دیکھنے سے مطابق منشاء اس آیت کریمہ کے صاف
صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بے شک اس عالم کا ایک صانع قدیم اور کامل اور وحدہ لاشریک اور
مد بر بالا رادہ اور اپنے رسولوں کو دنیا میں بھیجنے والا ہے وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام یہ مصنوعات اور یہ
سلسلہ نظام عالم کا جو ہماری نظر کے سامنے موجود ہے۔ یہ صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ یہ عالم خود
بخود نہیں بلکہ اس کا ایک موجد اور صانع ہے جس کے لئے یہ ضروری صفات ہیں کہ وہ رحمان بھی
ہو اور رحیم بھی ہو اور قادر مطلق بھی ہو اور واحد لاشریک بھی ہو اور ازلی ابدی بھی ہو اور مدبر
بالا رادہ بھی ہو اور مستجمع جميع صفات کاملہ بھی ہو اور وحی کو نازل کرنے والا بھی ہو ۔
دوسری نشانی یعنی فرعها في السماء جس کے معنی یہ ہیں کہ آسمان تک اس کی شاخیں پہنچی
ہوئی ہیں اور آسمان پر نظر ڈالنے والے یعنی قانون قدرت کے مشاہدہ کرنے والے اس کو دیکھ سکیں اور
نیز وہ انتہائی درجہ کی تعلیم ثابت ہو۔ اس کے ثبوت کا ایک حصہ تو اسی آیت موصوفہ بالا سے پیدا ہوتا ہے
کس لئے کہ جیسا کہ اللہ جل شانہ نے مثلاً قرآن کریم میں یہ تعلیم بیان فرمائی ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے جس کے یہ معنے ہیں کہ
الله جَلَّ شَانَهُ تمام عالموں کا رب ہے یعنی علتہ العلل ہر ایک ربوبیت کا وہی ہے ۔ دوسری یہ کہ وہ
رحمان بھی ہے یعنی بغیر ضرورت کسی عمل کے اپنی طرف سے طرح طرح کے آلاء اور نعماء شامل حال اپنی
مخلوق کے رکھتا ہے اور رحیم بھی ہے کہ اعمال صالحہ کے بجالانے والوں کا مددگار ہوتا ہے اور ان کے مقاصد
البقرة : ۱۶۵ الفاتحة : ٢ تا ٤

کو کمال تک پہنچاتا ہے اور مالک یوم الدین بھی ہے کہ ہر ایک جزا سزا اس کے ہاتھ میں
ہے جس طرح پر چاہے اپنے بندہ سے معاملہ کرے۔ چاہے تو اس کو ایک عمل بد کے عوض میں وہ
سزاد یوے جو اس عمل بد کے مناسب حال ہے اور چاہے تو اس کے لئے مغفرت کے سامان
میسر کرے۔ یہ تمام امور اللہ جل شانہ کے اس نظام کو دیکھ کر صاف ثابت ہوتے ہیں۔
پھر تیسری نشانی جو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی تؤتى اكلها كل حین یعنی کامل کتاب کی ایک یہ بھی
نشانی ہے کہ جس پھل کا وہ وعدہ کرتی ہے وہ صرف وعدہ ہی وعدہ نہ ہو بلکہ وہ پھل ہمیشہ اور ہر وقت میں
دیتی رہے۔ اور پھل سے مراد اللہ جل شانہ نے اپنا لقامعہ اس کے تمام لوازم کے جو برکات سماوی اور
مکالمات الہیہ اور ہر ایک قسم کی قبولیتیں اور خوارق ہیں رکھی ہیں جیسا کہ خود فرماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ
قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ أَبْشِرُوا
بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ
فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُوْنَ ۔ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - (س (۱۸/۲۴) وه
لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر انہوں نے استقامت اختیار کی یعنی اپنی بات سے نہ پھرے
اور طرح طرح کے زلازل ان پر آئے مگر انہوں نے ثابت قدمی کو ہاتھ سے نہ دیا۔ ان پر فرشتے
اترتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم کچھ خوف نہ کرو اور نہ کچھ حزن اور اس بہشت سے خوش ہو جس کا تم
وعدہ دیئے گئے تھے یعنی اب وہ بہشت تمہیں مل گیا اور بہشتی زندگی اب شروع ہو گئی ۔ کس طرح شروع
ہوگئی نحن اولیاء کم الخ اس طرح کہ ہم تمہارے متولی در متکفل ہو گئے اس دنیا میں اور آخرت
میں اور تمہارے لئے اس بہشتی زندگی میں جو کچھ تم مانگو وہی موجود ہے یہ غفور رحیم کی طرف
سے مہمانی ہے۔ مہمانی کے لفظ سے اس پھل کی طرف اشارہ کیا ہے جو آیت تُؤْتِي أَكُلَهَا
كُلَّ حِينٍ کے میں فرمایا گیا تھا ۔ اور آیت فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کے کے متعلق ایک بات ذکر
کرنے سے رہ گئی کہ کمال اس تعلیم کا باعتبار اس کے انتہائی درجہ ترقی کے کیونکر ہے اس کی تفصیل یہ
ہے کہ قرآن شریف سے پہلے جس قدر تعلیمیں آئیں در حقیقت وہ ایک قانون مختص القوم یا
مختلف الزمان کی طرح تھیں اور عام افادہ کی قوت ان میں نہیں پائی جاتی تھی لیکن قرآن کریم تمام
ا حم السجدة : ٣١ تا ۳۳ ابراهیم: ۲۶ ابراهیم: ۲۵

قوموں اور تمام زمانوں کی تعلیم اور تکمیل کے لئے آیا ہے مثلاً نظیر کے طور پر بیان کیا جاتا ہے
کہ حضرت موسی کی تعلیم میں بڑا زور سزا دہی اور انتظام میں پایا جاتا ہے جیسا کہ دانت کے
عوض دانت اور آنکھ کے عوض آنکھ کے فقروں سے معلوم ہوتا ہے اور حضرت مسیح کی تعلیم میں بڑا
زور عفو نو اور درگذر پر پایا جاتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ دونوں تعلیمیں ناقص ہیں : ں ہیں نہ ہمیشہ انتقام
سے کام چلتا ہے اور نہ ہمیشہ عفو سے بلکہ اپنے اپنے موقعہ پر نرمی اور درشتی کی ضرورت ہوا
کرتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ
فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (س (۵٫۲۵) یعنی اصل بات تو یہ ہے کہ بدی کا عوض تو اسی قدر بدی
ہے جو پہنچ گئی ہے لیکن جو شخص عفو کرے اور عفو کا نتیجہ کوئی اصلاح ہو نہ کہ کوئی فساد یعنی عفو
اپنے محل پر ہو نہ غیر محل پر ۔ پس اجر اس کا اللہ پر ہے یعنی یہ نہایت احسن طریق ہے۔
اب دیکھئے اس سے بہتر اور کونسی تعلیم ہوگی کہ عفو کو عفو کی جگہ اور انتظام کو انتقام کی جگہ رکھا۔ ۴۴)
اور پھر فرمایا اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبی کے (س ۱۴- (۱۹) یعنی
اللہ تعالیٰ حکم کرتا ہے کہ تم عدل کرو اور عدل سے بڑھ کر یہ ہے کہ باوجود رعایت عدل کے
احسان کرو اور احسان سے بڑھ کر یہ ہے کہ تم ایسے طور سے لوگوں سے مروت کرو کہ جیسے کہ گویا
وہ تمہارے پیارے اور ذوالقربی ہیں۔ اب سوچنا چاہیے کہ مراتب تین ہی ہیں ۔ اول انسان
عدل کرتا ہے یعنی حق کے مقابل حق کی درخواست کرتا ہے۔ پھر اگر اس سے بڑھے تو مرتبہ
احسان ہے۔ اور اگر اس سے بڑھے تو احسان کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے اور ایسی محبت سے
لوگوں کی ہمدردی کرتا ہے جیسے ما اپنے بچہ کی ہمدردی کرتی ہے یعنی ایک طبعی جوش سے نہ کہ
احسان کے ارادہ سے۔ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح ۔ پریزیڈنٹ ہنری مارٹن کلارک ۔ پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
از جانب عیسائی صاحبان
الشورى : ۴۱ النحل: 91

آج 10 میں سے 10 باقی