بیان حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لکھا کہ قضات اور بزرگ الوہیم کہلائے۔ اگر وہ الوہیم کہلائے اور کفران پر عائد نہ ہوا اور مجھ کو
جسے خدا نے مخصوص کیا ہے کفر کا الزام لگاتے ہو۔ یہاں سے صاف نظر آتا ہے کہ ان کی
دیوانگی کے شعلہ کو فرو کیا ہے اور اپنی الوہیت کا ( ان لفظوں میں ) نہ انکار کیا نہ اقرار ۔ فقط (باقی
آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی
فص
ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ) غلام قادر صبح ( پریزیڈنٹ )
از جانب عیسانی صاحبان
از جانب اہل اسلام
بیان حضرت مرزا صاحب
۲۵ مئی ۱۸۹۳ء
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے کمال کے لفظ پر گرفت کی تھی اس کا کسی قدر جواب
برعایت اختصار دے چکا ہوں مگر ڈپٹی صاحب موصوف نے ساتھ اس کے یہ فقرہ بھی
ملا دیا ہے کہ نجات دینے میں کمال ہونا چاہیے ۔ اور منجی حضرت مسیح ہیں اور اس کی تائید
میں ڈپٹی صاحب نے بہت سی پیشگوئیاں بائبل اور نیز خطوط عبرانیوں وغیرہ سے لکھ کر
پیش کی ہیں مگر میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ یہ دردسر بے فائدہ اٹھائی گئی ۔ میری طرف
سے یہ شرط ہو چکی تھی کہ فریقین میں سے جو صاحب اپنی الہامی کتاب کے متعلق کچھ
بیان کرنا چا ہیں اس میں یہ قاعدہ ہونا چاہیے کہ اگر وہ بیان از قسم دعوئی ہو تو وہ دعوی بھی
الہامی کتاب آپ پیش کرے اور اگر وہ بیان از قسم دلائل عقلیہ ہو تو چاہیے کہ
الہامی کتاب دلائل عقلیہ آپ پیش کرے نہ یہ کہ الہامی کتاب پیش کرنے سے عاجز
ہو اور اس کی حالت پر رحم کر کے اس کی مدد کی جائے ڈپٹی صاحب توجہ فرماویں کہ میں
نے ابطال الوہیت کی جب دلیل پیش کی تو وہ اپنی طرف سے نہیں کی بلکہ وہ عقلی دلیل
پیش کی جو قرآن کریم نے آپ فرمائی تھی ۔ مگر میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ ڈپٹی
صاحب موصوف نے مطابق شرائط قرار یافتہ کے عقلی دلائل میں سے کیا پیش کیا ۔ اگر
ڈپٹی صاحب یہ فرماویں کہ ہم نے ایک ذخیرہ کثیرہ پیشگوئیوں کا جو پیش کر دیا تو اس سے زیادہ
کیا پیش کیا جاتا تو اس کے جواب میں افسوس سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑتا
ہے کہ وہ پیشگوئیاں دلائل عقلیہ میں سے نہیں ہیں وہ تو ہنوز دعاوی کے رنگ میں ہیں جو اپنے
ثبوت کے بھی محتاج ہیں چہ جائیکہ دوسری چیز کی مثبت ہوسکیں اور میں شرط کر چکا ہوں کہ دلائل
عقلیہ پیش کرنی چاہییں ماسوا اس کے جس قدر پیش کیا گیا ہے حضرت مسیح اس کی تصدیق سے
انکار کر رہے ہیں۔ اگرچہ میں اپنے کل کے بیان میں کسی قدر اس کا ثبوت دے چکا ہوں مگر
ناظرین کی زیادت معرفت کی غرض سے پھر کسی قدر لکھتا ہوں کہ حضرت مسیح یوحنا باب بن
میں ۳۷ تک صاف طور پر فرمارہے ہیں کہ مجھ میں اور دوسرے مقربوں اور مقدسوں میں ان
الفاظ کی اطلاق میں جو بائبل میں اکثر انبیاء وغیرہ کی نسبت بولے گئے ہیں جو ابن الله ہیں یا
خدا ہیں کوئی امتیاز اور خصوصیت نہیں۔ ذرا سوچ کر دیکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح پر یہودیوں نے
یہ بات سن کر کہ وہ اپنے تئیں ابن اللہ کہتے ہیں یہ الزام لگایا تھا کہ تو کفر کہتا ہے یعنی کافر ہے اور
پھر انہوں نے اس الزام کے لحاظ سے ان کو پتھراؤ کرنا چاہا اور بڑے افروختہ ہوئے ۔ اب
ظاہر ہے کہ ایسے موقعہ پر کہ جب حضرت مسیح یہودیوں کی نظر میں اپنے ابن اللہ کہلانے کی وجہ
سے کا فر معلوم ہوتے تھے اور انہوں نے اسکو سنگسار کرنا چاہا۔ تو ایسے موقعہ پر کہ اپنی بریت یا
اثبات دعوی کا موقعہ تھا مسیح کا فرض کیا تھا ؟ ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ اس موقعہ پر کہ کافر
بنایا گیا حملہ کیا گیا سنگسار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ دو صورتوں میں سے ایک صورت اختیار کرنا
مسیح کا کام تھا۔ اول یہ کہ اگر حقیقت میں حضرت مسیح خدا تعالیٰ کے بیٹے ہی تھے تو یوں
جواب دیتے کہ یہ میرا دعویٰ حقیقت میں سچا ہے اور میں واقعی طور پر خدا تعالیٰ کا بیٹا ہوں اور
اس دعوی کے ثابت کرنے کیلئے میرے پاس دو ثبوت ہیں ایک یہ کہ تمہاری کتابوں میں
میری نسبت لکھا ہے کہ مسیح در حقیقت خدا تعالیٰ کا بیٹا ہے بلکہ خود خدا ہے ۔ قادر مطلق
ہے۔ عالم الغیب ہے اور جو چاہتا ہے کرتا ہے اگر تم کو شبہ ہے تو لاؤ کتابیں پیش کرو میں
ان کتابوں سے اپنی خدائی کا ثبوت تمہیں دکھلا دوں گا۔ یہ تمہاری غلط فہمی اور کم تو جہی
۴۸) اپنی کتابوں کی نسبت ہے کہ تم مجھے کافر ٹھہراتے ہو تمہاری کتا بیں ہی تو مجھے خدا بنا رہی ہیں
اور قادر مطلق بتلا رہی ہیں پھر میں کافر کیونکر ہوا بلکہ تمہیں تو چاہیے کہ اب میری پرستش اور
پوجا شروع کر دو کہ میں خدا ہوں۔
پھر دوسرا ثبوت یہ دینا چاہیے تھا کہ آؤ خدائی کی علامتیں مجھ میں دیکھ لو جیسے خدا تعالیٰ نے آفتاب
ماہتاب سیارے۔ زمین وغیرہ پیدا کیا ہے۔ ایک قطعہ زمین کا یا کوئی ستارہ یا کوئی اور چیز میں نے
بھی پیدا کی ہے اور اب بھی پیدا کر کے دکھلا سکتا ہوں اور نبیوں کے معمولی معجزات سے بڑھ کر مجھ میں
قوت اور قدرت حاصل ہے۔ اور مناسب تھا کہ اپنے خدائی کے کاموں کی ایک مفصل فہرست ان کو
دیتے کہ دیکھو آج تک یہ یہ کام میں نے خدائی کے کئے ہیں۔ کیا حضرت موسیٰ سے لے کر تمہارے
کسی آخری نبی تک ایسے کام کسی اور نے بھی کئے ہیں اگر ایسا ثبوت دیتے تو یہودیوں کا منہ بند ہو
جاتا اور اسی وقت تمام فقیہ اور فریسی آپ کے سامنے سجدہ میں گرتے کہ ہاں حضرت ! ضرور آپ خدا
ہی ہیں ہم بھولے ہوئے تھے۔ آپ نے اس آفتاب کے مقابل پر جو ابتدا سے چمکتا ہوا چلا آتا ہے
اور دن کو روشن کرتا ہے اور اس ماہتاب کے مقابل پر جو ایک خوبصورت روشنی کے ساتھ رات کو طلوع
کرتا ہے اور رات کو منور کر دیتا ہے آپ نے ایک آفتاب اور ایک ماہتاب اپنی طرف سے بنا کر
ہم کو دکھلا دیا ہے اور کتا بیں کھول کر اپنی خدائی کا ثبوت ہماری مقبولہ مسلمہ کتابوں سے پیش کر دیا
ہے۔ اب ہماری کیا مجال ہے کہ بھلا آپ کو خدا نہ کہیں جہاں خدا نے اپنی قدرتوں کے ساتھ
تجلی کی وہاں عاجز بندہ کیا کر سکتا ہے لیکن حضرت مسیح نے ان دونوں ثبوتوں میں سے کسی
ثبوت کو بھی پیش نہ کیا۔ اور پیش کیا تو ان عبارتوں کو پیش کیا سن لیجئے۔
تب یہودیوں نے پھر پتھر اٹھائے کہ اس پر پتھراؤ کریں۔ یسوع نے انہیں جواب دیا کہ میں نے
اپنے باپ کے بہت سے اچھے کام تمہیں دکھائے ہیں ان میں سے کس کام کے لئے تم مجھے پتھراؤ کرتے
ہو۔ یہودیوں نے اسے جواب دیا کہ ہم تجھے اچھے کام کے لئے نہیں بلکہ اس لئے تجھے پتھراؤ کرتے ہیں
کہ تو کفر کہتا ہے اور انسان ہو کے اپنے تئیں خدا بناتا ہے۔ یسوع نے انہیں جواب دیا کہ کیا تمہاری
الله
جنگ مقدس
شریعت میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں نے کہا تم خدا ہو جب کہ اس نے انہیں جن کے پاس خدا کا
کلام آیا خدا کہا اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو تم اسے جسے خدا نے مخصوص کیا اور جہان میں بھیجا
کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے کہ میں نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ۔
اب منصفین سوچ لیں کہ کیا الزام کفر کا دور کرنے کے لئے اور اپنے آپ کو حقیقی طور پر بیٹا
اللہ تعالیٰ کا ثابت کرنے کے لئے یہی جواب تھا کہ اگر میں نے بیٹا کہلایا تو کیا ہرج ہو گیا
تمہارے بزرگ بھی خدا کہلاتے رہے ہیں۔
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب اس جگہ فرماتے ہیں کہ گویا حضرت مسیح ان کے بلوے سے
خوفناک ہو کر ڈر گئے اور اصلی جواب کو چھپا لیا اور تقیہ اختیار کیا مگر میں کہتا ہوں کہ کیا یہ ان
نبیوں کا کام ہے کہ اللہ جل شانہ کی راہ میں ہر وقت جان دینے کو تیار رہتے ہیں قرآن کریم
میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسُلَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا
الا اللہ کے یعنی اللہ تعالیٰ کے سچے پیغمبر جو اسکے پیغام پہنچاتے ہیں وہ پیغام رسانی میں کسی سے
نہیں ڈرتے پس حضرت مسیح قادر مطلق کہلا کر کمزور یہودیوں سے کیوں کر ڈر گئے ۔
اب اس سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے حقیقی طور پر ابن الله
ہونے کا یا خدا ہونے کا کبھی دعوی نہیں کیا اور اس دعوی میں اپنے تئیں ان تمام لوگوں کا
ہمرنگ قرار دیا اور اس بات کا اقرار کیا کہ انہیں کے موافق یہ دعوی بھی ہے تو پھر اس
صورت میں وہ پیشگوئیاں جو ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب پیش فرماتے ہیں وہ کیونکر
بموجب شرط کے صحیح سمجھی جائیں گی ۔ ایسا تو نہیں کرنا چاہیے کہ مدعی سست گواہ چست ۔
حضرت مسیح تو کفر کے الزام سے بچنے کے لئے صرف یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ میری
نسبت اسی طرح بیٹا ہونے کا لفظ بولا گیا ہے جس طرح تمہارے بزرگوں کی نسبت بولا گیا ہے
گویا یہ فرماتے ہیں کہ میں تو اس وقت قصور وار اور مستوجب کفر ہوتا کہ خاص طور پر بیٹا ہونے
کا دعویٰ کرتا ۔ بیٹا کہلانے اور خدا کہلانے سے تمہاری کتابیں بھری پڑی ہیں دیکھ لو۔ پھر
حضرت مسیح نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ آپ نے کئی مقامات انجیل میں اپنی انسانی کمزوریوں
الاحزاب : ۴۰
کا اقرار کیا جیسا کہ جب قیامت کا پتہ ان سے پوچھا گیا تو آپ نے اپنی لاعلمی ظاہر فرمائی اور
کہا کہ بجز اللہ تعالیٰ کے قیامت کے وقت کو کوئی نہیں جانتا۔
۵۰ بعد
☆
اب صاف ظاہر ہے کہ علم روح کی صفات میں سے ہے نہ جسم کی صفات میں سے۔ اگر ان
میں اللہ تعالیٰ کی روح تھی اور یہ خود اللہ تعالیٰ ہی تھے تو لا علمی کے اقرار کی کیا وجہ ۔ کیا خدا تعالیٰ
بعد علم کے نادان بھی ہو جایا کرتا ہے۔ پھر متی ۱۹ باب ۱۶ میں لکھا ہے ۔ دیکھو ایک نے آکے ”
اسے (یعنی مسیح سے ) کہا اے نیک استاد میں کونسا نیک کام کروں کہ ہمیشہ کی زندگی پاؤں۔
اس نے اسے کہا تو کیوں نیک مجھے کہتا ہے نیک تو کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا۔ پھر متی ۳۰ میں
لکھا ہے کہ زبدی کے بیٹوں کی مانے اپنے بیٹوں کے حضرت مسیح کے دائیں بائیں بیٹھنے کی
درخواست کی تو فرمایا اس میں میرا اختیار نہیں ۔ اب فرمائیے قادر مطلق ہونا کہاں گیا ۔
قادر مطلق بھی بھی بے اختیار ہو جایا کرتا ہے اور جب کہ اس قدر تعارض صفار ب کہ اس قدر تعارض صفات میں واقع ہو گیا
که حضرات حواری تو آپ کو قادر مطلق خیال کرتے ہیں اور آپ قادر مطلق ہونے سے انکار کر
رہے ہیں۔ تو ان پیش کردہ پیشگوئیوں کی کیا عزت اور کیا وقعت باقی رہی جس کے لئے یہ پیش
کی جاتی ہیں وہی انکار کرتا ہے کہ میں قادر مطلق نہیں یہ خوب بات ہے۔ پھر متی ۳ میں لکھا ہے
جس کا ماحصل یہ ہے کہ مسیح نے تمام رات اپنے بچنے کے لئے دعا کی اور نہایت غمگین اور دیگیر
ہو کر اور روروکر اللہ جل شانہ سے التماس کی کہ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے گزر جائے اور نہ
صرف آپ بلکہ اپنے حواریوں سے بھی اپنے لئے دعا کرائی جیسے عام انسانوں میں جب کسی
پر کوئی مصیبت پڑتی ہے اکثر مسجدوں وغیرہ میں اپنے لئے دعا کرایا کرتے ہیں لیکن تعجب یہ کہ
با وجود اس کے کہ خواہ نخواہ قادر مطلق کی صفت ان پر تھوپی جاتی ہے اور ان کے کاموں کو اقتداری
سمجھا جاتا ہے۔ مگر پھر بھی وہ دعا منظور نہ ہوئی اور جو تقدیر میں لکھا تھا وہ ہو ہی گیا۔ اب دیکھو اگر
وہ قادر مطلق ہوتے تو چاہیے تھا کہ یہ اقتدار اور یہ قدرت کاملہ پہلے ان کو اپنے نفس کے لئے کام
آتا۔ جب اپنے نفس کے لئے کام نہ آیا تو غیروں کو ان سے توقع رکھنا ایک طمع خام ہے۔
اب ہمارے اس بیان سے وہ تمام پیشگوئیاں جو ڈ پٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے پیش کی ہیں رد
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے متی ۹ ا باب ۱۶، اے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ہو گئیں اور صاف ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح اپنے اقوال کے ذریعہ اور اپنے افعال کے ذریعہ
سے اپنے تئیں عاجز ہی ٹھہراتے ہیں اور خدائی کی کوئی بھی صفت ان میں نہیں ایک عاجز انسان
ہیں۔ ہاں نبی اللہ بے شک ہیں۔ خدا تعالیٰ کے سچے رسول ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ اللہ
جل شانه قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ قُلْ اَرَعَيْتُمْ مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكَ فِي السَّمَوتِ ايْتُونِي بِكِتَبٍ
مِنْ قَبْلِ هُذَا أَوْ أَثْرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - وَمَنْ أَضَلُّ
مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَهُمْ عَنْ (٥١)
دُعَابِهِمْ غُفِلُونَ یعنی کیا تم نے دیکھا کہ جن لوگوں کو تم اللہ تعالیٰ کے سوا معبود ٹھہرا
رہے ہو انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا اور یا ان کو آسمان کی پیدائش میں کوئی شراکت
ہے۔ اگر اس کا ثبوت تمہارے پاس ہے اور کوئی ایسی کتاب ہے جس میں یہ لکھا ہو کہ
فلاں فلاں چیز تمہارے معبود نے پیدا کی ہے تو لاؤ وہ کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو یعنی
یہ تو ہو نہیں سکتا کہ یونہی کوئی شخص قادر مطلق کا نام رکھا لے اور قدت کا کوئی نمونہ پیش نہ
کرے اور خالق کہلائے اور خالقیت کا کوئی نمونہ ظاہر نہ کرے ۔
اور پھر فرماتا ہے کہ اس شخص سے زیادہ تر گمراہ کون شخص ہے کہ ایسے شخص کو خدا کر کے
پکارتا ہے جو اس کو قیامت تک جواب نہیں دے سکتا بلکہ اس کے پکارنے سے بھی غافل
ہے چہ جائیکہ اس کو جواب دے سکے ۔
اب اس مقام پر ایک سچی گواہی میں دینا چاہتا ہوں جو میرے پر فرض ہے اور وہ یہ
ہے جو میں اس اللہ تعالٰی پر ایمان لاتا ہوں کہ جو بگفتن قادر مطلق نہیں ۔
بلکہ حقیقی اور واقعی طور پر قادر مطلق ہے اور مجھے اس نے اپنے فضل و کرم
سے اپنے خاص مکالمہ سے شرف بخشا ہے اور مجھے اطلاع دیدی ہے کہ
میں جو سچا اور کامل خدا ہوں میں ہر ایک مقابلہ میں جو روحانی برکات اور
ا الاحقاف : ۶۰۵
سماوی تائیدات میں کیا جائے تیرے ساتھ ہوں اور تجھ کو غلبہ ہوگا۔
اب میں اس مجلس میں ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کی خدمت میں اور دوسرے تمام حضرات
عیسائی صاحبوں کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ اس بات کو اب طول دینے کی کیا حاجت ہے
کہ آپ ایسی پیشگوئیاں پیش کریں جو حضرت مسیح کے اپنے کاموں و فعل کے مخالف پڑی ہوئی
ہیں۔ ایک سیدھا اور آسان فیصلہ ہے جو میں زندہ اور کامل خدا سے کسی نشان کے لئے دعا کرتا
ہوں اور آپ حضرت مسیح سے دعا کریں۔ آپ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ قادر مطلق ہے۔ پھر اگر
وہ قادر مطلق ہے تو ضرور آپ کامیاب ہو جاویں گے۔ اور میں اس وقت اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر
۵۲) کے کہتا ہوں کہ اگر میں بالمقابل نشان بنانے میں قاصر رہا تو ہر ایک سزا اپنے پر اٹھالوں گا۔ اور
اگر آپ نے مقابل پر کچھ دکھلایا تب بھی سزا اٹھالوں گا ۔ چاہیئے کہ آپ خلق اللہ پر رحم کریں۔
میں بھی اب پیرانہ سالی تک پہنچا ہوا ہوں اور آپ بھی بوڑھے ہو چکے ہیں ۔ ہمارا آخری ٹھکانا
اب قبر ہے۔ آؤ اس طرح پر فیصلہ کر لیں ۔ سچا اور کامل خدا بیشک سچے کی مدد کرے گا ۔ اب اس
سے زیادہ کیا عرض کروں ۔ ( باقی آئندہ )
دستخط
دستخط
( بحروف انگریزی)
غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ
( بحروف انگریزی )
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
از جانب عیسائی صاحبان