بیان ڈپٹی صاحب عبداللہ آتھم

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہی بحال رہا۔ پھر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے جواب ۸ بجے ۵۱ منٹ پرش منٹ پر شروع کیا اور ۹ بجے
۲۲ منٹ پر ختم کیا ۔ پھر مرزا صاحب نے ۹ بجے ۳۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے
۳ منٹ پر ٹ پر ختم کیا۔ بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط کئے گئے ا
اور
مصدقہ تحریریں فریقین کو دی گئیں اور جلسہ بر ی گئیں اور جلسہ برخاست ہوا۔
دستخط
بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک
دستخط
بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
ہمارا بیان یہ ہے کہ مسیح کامل انسان اور کامل مظہر اللہ ہے بروئے کلام الہی ان دو امروں کا انکار
ہونا محال ہے لیکن بالیقین یہودی اس کو مظہر اللہ نہیں ۔ ں کو مظہر اللہ نہیں جانتے تھے پھر جب کبھی اس کے منہ سے
اس کے مظہر اللہ ہونے کا کوئی لفظ نکل آتا تھا تو یہودی اس پر الزام کفر کا لگا کر سنگسار کرنے پر
آمادہ ہوتے تھے۔ چنانچہ موقع متنازعہ کی بھی یہی صورت ہے اور اس موقعہ پر سیح نے فرمایا کہ اگر
میں اپنی انسانیت سے بھی اپنے آپ کو ابن اللہ کہوں تو تو اس اس ۔ سے زیادہ کچھ نہیں ں ؟ جیسے تمہارے نبی
بھی خدا کہلائے تو میرا کہنا ان سے زیادہ بڑھ کر بہ نسبت اس کی انسانیت کے بھی نہیں ہے۔
پس یہاں اس نے اپنے مظہر اللہ ہونے کا انکار کیونکر کیا ۔ مظہر اللہ ہونے کی آیات تو ہماری محولہ
فہرست دیروزہ میں بھی موجود ہیں ۔ اس کو کسی خوش فہمی سے مرزا صاحب رد کرتے ہیں ۔ کونسا
امران میں اس کے بطلان کا پکڑا۔ کیا جو امر خاص متعلق مسیح کی انسانیت کے ہے وہ منافی اس
کی الوہیت یا مظہر اللہ ہونے کا بھی ہو سکتا ہے۔ ہرگز کسی قانون سے نہیں ۔ حق تو یہ ہے کہ وہ
اپنی انسانیت میں بھی مخصوص اور مرسلہ شخص تھا۔ وہ لفظ جس کا ترجمہ مخصوص ہے یونانی میں

ہے گی ایڈزؤ ہے جس کے معنی مقدس اور بھیجا گیا ۔ جو لفظ ہے اس کا ایما اس پر ہے کہ وہ
فرمایا کرتا تھا کہ میں آسمان پر سے ہوں تم زمینی ہو یعنی میں آسمان سے زمین پر بھیجا گیا ہوں
اور ہمارے شارح اکثر اس کے معنے الوہیت کے کرتے ہیں ۔ پھر کیا مرزا صاحب نے اسے
باب ۔ ا یوحنا میں یہ نہ دیکھا کہ جیسے مسیح نے اولاً یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں اور باپ ایک ہیں جس پر
یہودیوں نے پتھر اٹھائے تھے اس زعم سے کہ وہ انسان مخلوق ہو کر دعوی اللہ ہونے کا کرتا ہے
پھر جب اس نے اپنی انسانیت کو بھی اس الزام سے بچا لیا تو پھر وہی دعویٰ پیش کر دیا کہ میں
اور باپ ایک ہیں ۔ پس جناب یہ کیونکر فرماتے ہیں کہ وہ ڈر گیا ۔ بجائے ڈرنے کے اور بھی
اس نے کھلا کھلی دعوی الوہیت کو پیش کیا تو یہ صحیح ہے کہ ایک موقع پر خداوند مسیح نے فرمایا کہ میں
اس گھڑی سے آگاہ نہیں اور دوسرے موقع پر فرمایا کہ میرے دائیں اور بائیں بٹھلانا میرا
اختیاری نہیں لیکن یہ کلمات نسبت اس کی انسانیت سے رکھتے ہیں کیونکہ الوہیت کے کلمات
اور ہیں چنانچہ یہ کہ زمین و آسمان کا اختیار مجھ کو حاصل ہے اور پھر یہ بھی صحیح ہے کہ ایک موقع پر
خداوند نے فرمایا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے جب کہ نیک سوائے خدا کے کوئی نہیں مگر یہ فرمانا
اس کا اس شخص سے تھا جو اس کو منجی اور مالک ہر شے کا نہیں مانتا تھا چنانچہ جب اس نے اخیر میں
اس سے کہا کہ اگر تو کامل ہوا چاہتا ہے تو سارا اپنا مال غرباء کو دے ڈال اور میرے پیچھے ہولے
مگر وہ اس سے دلگیر ہو کر چلا گیا اور اگر وہ اس کو خدا اور مالک جانتا اور یہ کہ وہ اس سے ہزار چند
بخش سکتا ہے تو کبھی بھی دلگیر ہو کر نہ جاتا اس سے ظاہر ہے کہ وہ قائل اس کی الوہیت کا نہ
تھا۔ اسی واسطے خداوند نے فرمایا کہ تب تو مجھے نیک بھی کیوں کہتا ہے یعنی مکار کیوں بنتا ہے
کیونکہ تو جانتا ہے کہ نیک سوائے خدا کے اور کوئی نہیں ۔
(۲) جناب مرزا صاحب نے کمال ہونے راہ نجات پر قرآن سے کچھ نہیں فرمایا پھر ہماری اور کوئی ۵۵
چیز کس مصرف کی ہے بقول مسیح کہ اگر ہم جہان کو حاصل کریں اور جان کو کھو دیں تو فائدہ کیا ہوا ۔
پس سب سے اول لازم اور واجب ہے کہ نجات کی بابت قرآن میں کمال دکھلایا جاوے۔ بیت

وہ ہو تو یہ ہوتی ہو یا نہ ہو وہ نا ہو تو سب کا سب فنا ہو
توحید کا علم تو بائبل میں بھی موجود تھا۔ الا اس کلمہ توحید سے نجات کا کیا علاقہ ہے۔ کیا یعقوب حواری
کے خط کے دوسرے باب ۱۹ میں یہ بہت ٹھیک اور واجباً نہیں فرمایا گیا کہ تو کہتا ہے کہ خدا ایک ہے۔
شیطان بھی کہتا ہے بلکہ تھراتا بھی ہے۔ توریت کے مضمون کے چار حصہ میں ماسواء امور اثباتیہ کے
یعنی شریعت اخلاقی ۔ شریعت رسمیاتی ۔ شریعت قضائی اور قصص۔ اب یہ سارے امور ٹے پالوجی
کے ہیں یعنی نشانات تصویری کے سے۔ چنانچہ اخلاقی میں احتیاج دکھلایا گیا ہے اور رسمیاتی
میں مایحتاج دکھلایا گیا ہے اور قضائی میں تھی اوکر سے ) دکھلائی گئی۔ یعنی وہ سلطنت جو خدائے
مقامات کو
تعالیٰ بلا واسطہ غیر کے خود کرتا ہے اور قصص جن میں تصویر کے نشانات بھرے ہیں ۔ ان ۔
اب اس جگہ اگر ہم لکھیں تو بہت طول ہو جاتا ہے ہم اس کے واسطے اپنی کتاب اندرونہ بائبل
کو پیش کرتے ہیں کہ جس سے یہ سب حال ظاہر ہو جائے گا۔ انجیل میں انہیں نشانات کا صاحب
نشان دکھلایا ہے پس یہ متفرق شریعتیں کیونکر ہوئیں ۔ البتہ قرآن کی شریعت ان کے سوا ہے جو
مخصوص ساتھ قرآن کے ہے اس کا بار ہم پر کچھ نہیں لیکن آپ پر ہے۔
(۴) صداقت محتاج دلیل کی کیونکر ہے کیا وہ خود ہی اپنی مراد پر دال نہیں اس کے واسطے اور تصفیہ
آپ کیا چاہتے ہیں کیا وہ آیات جو ہم نے اس فہرست میں پیش کی ہیں ان میں کوئی ناصاف بھی ہے۔
(۵) ہم سے جو استفسار یہ ہے کہ مسیح نے کیا بنایا تھا۔ خدا نے تو زمین و آسمان اور سب چیزیں
بنائیں۔ بجواب اس کے عرض ہے کہ بہ حیثیت انسانیت کے تو اس نے کچھ نہیں بنایا۔ لیکن بحیثیت
مظہر اقنوم ثانی کے باب ۸۔ امثال و ایک باب یوحنا میں یوں لکھا ہے جو کچھ بنا ہے اسی کے وسیلہ بنا ہے
اور کہ باپ کو کسی نے دیکھا تک نہیں مگر بیٹے نے خلق کرنے کے وسیلہ سے اسے جتلا دیا۔
(۷) ہم نے خداوند مسیح کا ڈرنا نہیں کہا بلکہ ان کا بے جا غصہ فرو کرنا کہا ہے۔
(۸) مسیح نے تعلیم سلف کو پیچیدہ نہیں کیا بلکہ پیچیدہ کو صاف کیا ہے۔
چنانچہ اس نے مظہر اللہ ہو کر وہ صفات ظاہر کیں جو اور طرح سے ظاہر نہ ہو سکتی تھیں۔ جیسا کہ متی ۶ - ۹
خدا کا باپ ہونا ۔ یوحنا ۳-۱۶ خدا محبت ہے۔ یوحنا کا م خدا روح ہے۔ کثرت فی الوحدت توریت میں

آج 10 میں سے 10 باقی