بیان حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قادر ہے تو وہ ان کو تندرست بھی کر سکے گا پھر اس میں تامل کی کیا ضرورت ہے اور ضرور بقول آپ
کے راستباز کے ساتھ ہو گا ضرور ہوگا ۔ آپ خلق اللہ پر رحم فرمائیے جلد فرمائیے اور آپ کو خبر ہوگی ۶۳
کہ آج یہ معاملہ پڑنا ہے جس خدا نے الہام سے آپ کو خبر دے دی کہ اس جنگ و میدان میں
تجھے فتح ہے اس نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا ہو گا کہ اندھے و دیگر مصیبت زدوں نے بھی پیش ہونا
ہے۔ سو سب عیسائی صاحبان و محمدی صاحبان کے رو برواسی وقت اپنا چیلنج پورا کیجئے ۔
چہارم ۔ نجات کے بارہ میں جو جناب نے قرآن سے فرمایا ہے اس کا خلاصہ افعال
معینہ ہے اور اس امر کی پڑتال ہم ہفتہ آئندہ میں کریں گے کیونکہ موقع وہی ہے جب
ہمارے حملہ شروع ہوں گے۔ اور آپ کے حملہ ختم ہو لیں گے اور جو آپ نے اعمال متقین
کا فدیہ پیش کیا ہے اس کو ہم جانچیں گے کہ کیا کامل ہے یا ناقص ۔ على هذا القياس
مسیح کا طریقہ نجات بھی ہم اسی روز جانچیں گے۔
دستخط
بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک
دستخط
بحروف انگریزی
غلام قادر صبیح
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
بیان حضرت مرزا صاحب
حضرت مسیح کے بارہ میں جو آپ نے عذر پیش کیا ہے کہ حضرت مسیح نے صرف یہودیوں کا
غصہ فرو کرنے کے لئے یہ کہہ دیا تھا کہ تمہاری شریعت میں بھی تمہارے نبیوں کی نسبت لکھا
ہے کہ وہ خدا ہیں اور نیز اس جگہ آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ مسیح نے اپنی انسانیت کے لحاظ سے
ایسا جواب دیا یہ بیان آپ کا منصفین کی توجہ اور غور کے لائق ہے صاف ظاہر ہے کہ یہودیوں
نے حضرت مسیح کا کلمہ کہ میں خدا تعالیٰ کا بیٹا ہوں ایک کفر کا کلمہ قرار دے کر اور نعوذ باللہ ان کو کافر
سمجھ کر یہ سوال کیا تھا اور اس سوال کے جواب میں بے شک حضرت مسیح کا یہ فرض تھا کہ اگر وہ
حقیقت میں انسانیت کی وجہ سے نہیں بلکہ خدائی کی وجہ سے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا بیٹا سمجھتے تھے

تو اپنے مدعا کا پورا پورا اظہار کرتے اور اپنے ابن اللہ ہونے کا ان کو ثبوت دیتے کیونکہ اس
وقت وہ ثبوت ہی مانگتے تھے لیکن حضرت مسیح نے تو اس طرف رخ نہ کیا اور اپنے دوسرے
انبیاء کی طرح قرار دیکر عذر پیش کر دیا اور اس فرض سے سبکدوش نہ ہوئے جو ایک سچا مبلغ
اور معلم سبکدوش ہونا چاہتا ہے اور آپ کا یہ فرمانا کہ مخصوص مقدس کو کہتے ہیں حضرت مسیح
کی کوئی خصوصیت ثابت نہیں کر سکتا کیونکہ آپ کی بائبل میں مخصوص کا لفظ اور نبیوں وغیرہ
کی نسبت بھی استعمال پا گیا ہے دیکھو یسعیا نبی ۱۳ باب ۳۔ اور جو آپ نے بھیجے ہوئے
کے معنی الوہیت نکالے ہیں یہ بھی ایک عجیب معنی ہیں آپ دیکھیں کہ پہلے سمویل کے ۱۲
باب ۸ آیت میں لکھا ہے کہ موسیٰ اور ہارون کو بھیجا اور پھر پیدائش ۴۵ - ۷ میں لکھا ہے ۔
خدا نے مجھے یہاں بھیجا ہے پھر بر میا ۳۵ باب ۱۳ و ۴۴ باب ۴ میں یہی آیت موجود ہے اب
کیا اس جگہ بھی ان الفاظ کے معنی الوہیت کرنا چاہیے افسوس کہ آپ ایک سیدھے اور
سادے حضرت مسیح کے بیان کو توڑ مروڑ کر اپنے منشاء کے مطابق کرنا چاہتے ہیں اور
حضرت مسیح نے جو اپنی بریت کا ثبوت پیش کیا اس کو نکما اور مہمل کرنا آپ کا ارادہ ہے کیا
حضرت مسیح یہودیوں کی نظر میں صرف اس قدر کہنے سے بری ہو سکتے تھے کہ میں اپنے
خدا ہونے کی وجہ سے تو بے شک ابن اللہ ہی ہوں لیکن میں انسانیت کی وجہ سے
دوسرے نبیوں کے مساوی ہوں اور جوان کے حق میں کہا گیا وہ ہی میرے حق میں کہا گیا ۔
اور کیا یہودیوں کا الزام اس طور کے رکیک عذر سے حضرت مسیح کے سر پر سے دور ہو سکتا
تھا اور کیا انہوں نے یہ تسلیم کیا : یہ تسلیم کیا ہوا تھا کہ حضرت مسیح اپنی خدائی کی وجہ سے تو ۔ جہ سے تو بے شک
ابن اللہ ہی ہیں اس میں ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہاں انسان ہونے کی وجہ میں کیوں
اپنے تئیں ابن اللہ کہلاتے ہیں بلکہ صاف ظاہر ہے کہ اگر یہودیوں کے دل میں صرف
اتنا ہی ہوتا کہ حضرت مسیح محض انسان ہونے کی وجہ سے دوسرے مقدس اور مخصوص
انسانوں کی طرح اپنے تئیں ابن اللہ قرار دیتے ہیں تو وہ کافر ہی کیوں ٹھہراتے کیا وہ
حضرت اسرائیل کو اور حضرت آدم اور دوسرے نبیوں کو جن کے حق میں ابن اللہ کے

لفظ آئے ہیں کا فر خیال کرتے تھے نہیں بلکہ سوال ان کا تو یہی تھا کہ ان کو بھی دھوکا لگا تھا
کہ حضرت مسیح حقیقت میں اپنے تئیں اللہ کا بیٹا سمجھتے ہیں اور چونکہ جواب مطابق سوال
چاہیے اس لیے حضرت مسیح کا فرض تھا کہ وہ اُن کے جواب میں وہی طریق اختیار کرتے
جس طریق کے لئے اُن کا استفسار تھا اگر حقیقت میں خدا تعالیٰ کے بیٹے تھے تو وہ پیشگوئیاں
جو ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب بعد از وقت اس مجلس میں پیش کر رہے ہیں کے سامنے پیش
کرتے اور چند نمونہ خدا ہونے کے دکھلا دیتے تو فیصلہ ہو جاتا یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے
کہ یہودیوں کا سوال حقیقی ابن اللہ کے دلائل دریافت کرنے کے لئے نہیں تھا۔ اس مقام
میں زیادہ لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں اب بعد اس کے واضح ہو کہ میں نے ڈپٹی عبداللہ آتھم
صاحب کی خدمت میں یہ تحریر کیا تھا کہ جیسے کہ آپ دعوی کرتے ہیں کہ نجات صرف مسیحی
مذہب میں ہے ایسا ہی قرآن میں لکھا ہے کہ نجات صرف اسلام میں ہے اور آپ کا تو
صرف اپنے لفظوں کے ساتھ دعوئی اور میں نے وہ آیات بھی پیش کر دی ہیں لیکن ظاہر
ہے کہ دعوی بغیر ثبوت کے کچھ عزت اور وقعت نہیں رکھتا ۔ سو اس بناء پر دریافت کیا گیا ۶۵
تھا کہ قرآن کریم میں تو نجات یا بندہ کی نشانیاں لکھی ہیں جن نشانوں کے مطابق ہم
دیکھتے ہیں کہ اس مقدس کتاب کی پیروی کرنے والے نجات کو اسی زندگی میں پالیتے ہیں مگر
آپ کے مذہب میں حضرت عیسی نے جو نشانیاں نجات یا بندوں یعنی حقیقی ایمانداروں
کی لکھی ہیں وہ آپ میں کہاں موجود ہیں۔ مثلاً جیسے کہ مرقس ۱۶ - ۱۷ میں لکھا ہے ۔ اور
دے جو ایمان لائیں گے اُن کے ساتھ یہ علامتیں ہوں گی کہ وہ میرے نام سے دیووں کو
نکالیں گے اور نئی زبانیں بولیں گے سانپوں کو اُٹھا لیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی
چیز یں گے انہیں کچھ نقصان نہ ہوگا ۔ وے بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے تو چنگے ہو جائیں
گے ۔ تو اب میں بادب التماس کرتا ہوں اور اگر ان الفاظ میں کچھ درشتی یا مرارت ہو
تو اُس کی معافی چاہتا ہوں کہ یہ تین بیمار جو آپ نے پیش کئے ہیں یہ علامت تو
بالخصوصیت مسیحیوں کے لئے حضرت عیسی قرار دے چکے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر تم سچے
مرقس باب ۱۶ آیت ۱۷، ۱۸۔ (ناشر)

اولد
جنگ مقدس
ایماندار ہو تو تمہاری یہی علامت ہے کہ بیمار پر ہاتھ رکھو گے تو وہ چنگا ہو جائیگا اب
گستاخی معاف اگر آپ سچے ایماندار ہونے کا دعوی کرتے ہیں تو اسوقت تین بیمار
آپ ہی کے پیش کردہ موجود ہیں آپ اُن پر ہاتھ رکھدیں اگر وہ چنگے ہو گئے تو ہم قبول
کر لیں گے کہ بیشک آپ سچے ایماندار اور نجات یافتہ ہیں ورنہ کوئی قبول کرنے کی راہ
نہیں کیونکہ حضرت مسیح تو یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم میں رائی کے دانہ برابر بھی ایمان
ہوتا تو اگر تم پہاڑ کو کہتے کہ یہاں سے چلا جا تو وہ چلا جاتا مگر خیر میں اس وقت پہاڑ کی
نقل مکانی تو آپ سے نہیں چاہتا کیونکہ وہ ہماری اس جگہ سے دور ہیں لیکن یہ تو بہت
اچھی تقریب ہوگئی کہ بیمار تو آپ نے ہی پیش کر دیئے اب آپ ان پر ہاتھ رکھو اور چنگا
کر کے دکھلاؤ ورنہ ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہاتھ سے جاتا نا رہے رہے گا گا مگر
آپ پر یہ واضح رہے کہ یہ الزام ہم پر عائد نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ جل شانہ نے قرآن
کریم میں ہماری یہ نشانی نہیں رکھی کہ بالخصوصیت تمہاری یہی نشانی ہے کہ جب تم
بیماروں پر ہاتھ رکھو گے تو اچھے ہو جائیں گے ہاں یہ فرمایا ہے کہ میں اپنی رضا اور مرضی
کے موافق تمہاری دعائیں قبول کرونگا اور کم سے کم یہ کہ اگر ایک دعا قبول کرنے کے
لائق نہ ہو اور مصلحت الہی کے مخالف ہو تو اس میں اطلاع دیجائیگی یہ کہیں نہیں فرمایا کہ
تم کو یہ اقتدار دیا جائیگا کہ تم اقتداری طور پر جو چاہو وہی کر گزرو گے مگر حضرت مسیح کا
۶۶﴾ تو یہ حکم معلوم ہوتا یہ حکم معلوم ہوتا ہے کہ وہ بیماروں وغیرہ کے وغیرہ کے چنگا کرنے میں اپنے تابعین کو اختیار
بخشتے ہیں جیسا کہ متی ۔ ا باب ا میں لکھا ہے پھر اُس نے بارہ شاگردوں کو پاس بلا کے
انہیں قدرت بخشی کہ نا پاک روحوں کو نکالیں اور ہر طرح کی بیماری اور دُکھ درد کو ڈور
کریں ۔ اب یہ آپکا فرض اور آپکی ایمانداری کا ضرور نشان ہو گیا کہ آپ ان
بیماروں کو چنگا کر کے دکھلا دیں یا یہ اقرار کریں کہ ایک رائی کے دانہ کے برابر
بھی ہم میں ایمان نہیں اور آپکو یادر ہے کہ ہر ایک شخص اپنی کتاب کے موافق
مواخذہ کیا جاتا ہے ۔ ہمارے قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ تمہیں اقتدار

دیا جائیگا بلکہ صاف فرمادیا کہ قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللهِ ، یعنی انکو کہدو کہ نشان اللہ تعالیٰ کے
پاس ہیں جس نشان کو چاہتا ہے اُسی نشان کو ظاہر کرتا ہے بندہ کا اُسپر زور نہیں ہے کہ جبر کے
ساتھ اُس سے ایک نشان لیوے یہ جبر اور اقتدار تو آپ ہی کی کتابوں میں پایا جاتا ہے بقول
آپ کے مسیح اقتداری معجزات دکھلاتا تھا اور اُس نے شاگردوں کو بھی اقتدار بخشا۔ اور آپ کا
یہ عقیدہ ہے کہ اب بھی حضرت مسیح زندہ حتی قیوم قادر مطلق عالم الغیب دن رات آپ کے
ساتھ ہے جو چاہو وہی دے سکتا ہے پس آپ حضرت مسیح سے درخواست کریں کہ ان تینوں
بیماروں کو آپ کے ہاتھ رکھنے سے اچھا کر دیویں تا نشانی ایمانداری کی آپ میں باقی رہ
جاوے ورنہ یہ تو مناسب نہیں کہ ایک طرف اہل حق کے ساتھ بحیثیت سچے عیسائی ہونے کے
مباحثہ کریں اور جب سچے عیسائی کے نشان مانگے جائیں تب کہیں کہ ہم میں استطاعت نہیں
اس بیان سے تو آپ اپنے پر ایک اقبالی ڈگری کراتے ہیں کہ آپ کا مذہب اسوقت زندہ
مذہب نہیں ہے لیکن ہم جس طرح پر خدا تعالیٰ نے ہمارے سچے ایماندار ہونے کے نشان
ٹھہرائے ہیں اس التزام سے نشان دکھلانے کو تیار ہیں اگر نشان نہ دکھلا سکیں تو جو سزا چاہیں
دے دیں اور جس طرح کی چھری چاہیں ہمارے گلے میں پھیر دیں اور وہ طریق نشان
نمائی کا جسکے لئے ہم مامور ہیں وہ یہ ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے جو ہمارا سچا اور قادر خدا ہے اس
مقابلہ کے وقت جو ایک سچے اور کامل نبی کا انکار کیا جاتا ہے تضرع سے کوئی نشان مانگیں تو
وہ اپنی مرضی سے نہ ہمارا محکوم اور تابع ہو کر جس طرح سے چاہے گا نشان دکھلائے گا آپ
خوب سوچیں کہ حضرت مسیح بھی باوجود آپ کے اس قدر غلو کے اقتداری نشانات کے
دکھلانے سے عاجز رہے دیکھئے مرقس ب ۸ - ۱۱ ۱۲ آیت میں یہ لکھا ہے ۔ تب فریسی نکلے اور
اس سے حجت کر کے یعنی جس طرح اب اسوقت مجھ سے حجت کی گئی ۔ اس کے امتحان کیلئے
آسمان سے کوئی نشان چاہا اُس نے اپنے دل سے آہ کھینچ کے کہا کہ اس زمانہ کے لوگ کیوں
نشان چاہتے ہیں۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے لوگوں کو کوئی نشان دیا نہ جائیگا۔
اب دیکھئے کہ یہودیوں نے اسی طرز سے نشان مانگا تھا حضرت مسیح نے آہ کھینچ کر نشان دکھلانے
الانعام: ۱۱۰

۶۷ سے انکار کر دیا پھر اس سے بھی عجب طرح کا ایک اور مقام دیکھئے کہ جب مسیح صلیب پر کھینچے
گئے تو تب یہودیوں نے کہا کہ اُس نے اوروں کو بچایا پر آپ کو نہیں بچا سکتا اگر اسرائیل کا
بادشاہ ہے تو اب صلیب سے اُتر آوے تو ہم اسپر ایمان لاویں گے اب ذرا نظر غور سے اس
آیت کو سوچیں کہ یہودیوں نے صاف عہد اور اقرار کر لیا تھا کہ اب صلیب سے اُتر آوے
تو وہ ایمان لاوینگے لیکن حضرت مسیح اُتر نہیں سکے ان تمام مقامات سے صاف ظاہر ہے کہ
نشان دکھلا نا اقتداری طور پر انسان کا کام نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ
ایک اور مقام میں حضرت مسیح فرماتے ہیں یعنی متی ب ۱۲ آیت ۳۸ کہ اس زمانہ کے بد ا
اور حرام کا ر لوگ نشان ڈھونڈتے ہیں پر یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی نشان دکھلایا نہ جائیگا
اب دیکھئے کہ اس جگہ حضرت مسیح نے اُنکی درخواست کو منظور نہیں کیا بلکہ وہ بات پیش کی جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے اُنکو معلوم تھی اسی طرح میں بھی وہ بات پیش کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ
کی طرف سے مجھ کو معلوم ہے میرا دعویٰ نہ خدائی کا اور نہ اقتدار کا اور میں ایک مسلمان
آدمی ہوں جو قرآن شریف کی پیروی کرتا ہوں اور قرآن شریف کی تعلیم کے رُو سے اس
موجودہ نجات کا مدعی ہوں ۔ میرا نبوت کا کوئی دعوی نہیں یہ آپ کی غلطی ہے یا آپ کسی
خیال سے کہہ رہے ہیں کیا یہ ضروری ہے کہ جو الہام کا دعویٰ کرتا ہے وہ نبی بھی ہو جائے
میں تو محمد کی اور کامل طور پر اللہ و رسول کا متبع ہوں اور ان نشانوں کا نام معجزہ رکھنا نہیں
چاہتا بلکہ ہمارے مذہب کے رو سے ان نشانوں کا نام کرامات ہے جو اللہ رسول کی
پیروی سے دیئے جاتے ہیں تو پھر میں دعوت حق کی غرض سے دوبارہ اتمام حجت کرتا
ہوں کہ یہ حقیقی نجات اور حقیقی نجات کے برکات اور ثمرات صرف اُنھیں لوگوں میں
موجود ہیں جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والے اور قرآن کریم
کے احکام کے سچے تا بعدار ہیں اور میرا دعوئی قرآن کریم کے مطابق صرف اتنا ہے
کہ اگر کوئی حضرت عیسائی صاحب اس نجات حقیقی کے منکر ہوں جو قرآن کریم
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آیت ۳۹ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

کے وسیلہ سے مل سکتی ہے تو انھیں اختیار ہے کہ وہ میرے مقابل پر نجات حقیقی کی آسمانی
نشانیاں اپنے مسیح سیح سے مانگ کر پیش کی کر پیش کریں مگر اب بالخصوص را مگر اب بالخصوص رعایت شرائط بحث کے لحاظ
سے میرے مخاطب اس بارہ میں ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب ہیں ۔ صاحب موصوف کو ﴿۲۸﴾
چاہیے کہ انجیل شریف کی علامات قرار دادہ کے موافق سچا ایماندار ہونے کی نشانیاں اپنے
وجود میں ثابت کریں اور اس طرف میرے پر لازم ہوگا کہ میں سچا ایماندار ہونے کی
نشانیاں قرآن کریم کے رو سے اپنے وجود میں ثابت کروں مگر اس جگہ یادر ہے کہ قرآن
کریم ہمیں اقتدار نہیں بخشتا بلکہ ایسے کلمہ سے ہمارے بدن پر لرزہ آتا ہے ہم نہیں جانتے
کہ وہ کس قسم کا نشان دکھلائے گا وہی خدا ہے سوا اُسکے اور کوئی خدا نہیں ہاں یہ ہماری
طرف سے اس بات کا عہد پختہ ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ نے میرے پر ظاہر کر دیا ہے
کہ ضرور مقابلہ کے وقت میں فتح پاؤں گا مگر یہ معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی طور سے نشان
دکھلائے گا ۔ اصل مدعا تو یہ ہے کہ نشان ایسا ہو کہ انسانی طاقتوں سے بڑھ کر ہو یہ کیا ضرور
ہے کہ ایک بندہ کو خدا ٹھہرا کر اقتدار کے طور پر اُس سے نشان مانگا جائے ہمارا یہ مذہب
نہیں اور نہ ہمارا یہ عقیدہ ہے اللہ جل شانہ ہمیں صرف عموم اور کلی طور پر نشان دکھلانے
کا وعدہ دیتا ہے اگر اس میں میں جھوٹا نکلوں تو جو سزا آپ تجویز کریں خواہ سزائے موت
ہی کیوں نہ ہو مجھے منظور ہے لیکن اگر آپ حد اعتدال وانصاف کو چھوڑ کر مجھ سے ایسے
نشان چاہیں گے جس طرز سے حضور مسیح بھی دکھلا نہیں سکے بلکہ سوال کرنے والوں کو ایک دو
گالیاں سنا دیں تو ایسے نشان دکھلانے کا دم مارنا بھی میرے نزدیک کفر ہے۔
دستخط
دستخط
بحروف انگریزی غلام قا در فصیح بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک
پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان

آج 10 میں سے 10 باقی