چھٹا پرچہ - حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت پر کیا دلیل ہے؟

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چھٹا پرچہ
مباحثه ۲۷ مئی ۱۸۹۳ء
رونداد
آج پھر جلسہ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے یہ تجویز پیش کی کہ چونکہ
پادری جی ایل ٹھاکر داس صاحب بوجہ ضروری کام کے گوجرانوالہ میں تشریف لے گئے ہیں ۔
اس لئے اُنکی بجائے ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب ناصر مقرر کئے جائیں۔ تجویز منظور ہوئی ۔
پھر بہ تحریک ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب ناصر اور بتائید میر حامد شاہ صاحب اور باتفاق
رائے حاضرین یہ تجویز منظور ہوئی کہ شرائط مباحثہ میں قرار دیا گیا تھا کہ ہر ایک تقریر پر تقریر
کنندوں اور میر مجلس صاحبان کے دستخط ہونے چاہئیں ۔ بعوض اس کے میں پیش کرتا
ہوں کہ صاحب میر مجلس صاحبان کے دستخط ہی کافی متصور نا متصور ہیں ۔
مباحثہ کے متعلق یہ قرار پایا کہ اہل اسلام کی طرف سے منشی غلام قادر صاحب فصیح اور
مرزا خدا بخش صاحب اور عیسائی صاحبان کی طرف سے با بوفخر الدین اور شیخ وارث الدین
صاحب ایک جگہ بیٹھ کر فیصلہ کریں اور رپورٹ کریں کہ مباحثہ کی کس قدر قیمت مناسب مقرر
کی جاسکتی ہے ۔ اس کے بعد عیسائی صاحبان کی طرف سے بتایا جائے گا کہ وہ کس قدر
کا پیاں خرید سکیں گے اور یہ مباحثہ جسے عیسائی صاحبان خریدیں گے اس طرح چھپا ہوا ہو گا
کہ روئداد اور مصدقہ مضامین فریقین کے لفظ بلفظ اُس میں مندرج ہوں گے ۔ کسی فریق کی
طرف سے اُس میں کمی بیشی وغیرہ نہیں کی جائے گی ۔
بجے ۳۰ منٹ پر مسٹر عبداللہ آتھم صاحب نے جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ۳۰ منٹ پر ختم
ہوا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۸ بجے ۵ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا
اور ۹ بجے ۵ منٹ پر ختم ہوا۔ اور اسکے بعد ایک امر پر تنازعہ ہوتا رہا جس کا اُسی وقت فیصلہ کر کے

ہر دو میر مجلسوں کے اُس پر دستخط کئے گئے جو اس کارروائی کے ساتھ ملحق ہے۔ فقط کے لیق
دستخط
دستخط
بحروف انگریزی۔ ہنری مارٹن کلارک بحروف انگریزی ۔ غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
چونکہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب بیمار تھے اور انہوں نے اپنے آخری جواب میں ایک پہلے
سے لکھی ہوئی تحریر پیش کر کے کہا کہ کوئی اور صاحب ان کی طرف سے سنا دیں ۔ اسلئے میر مجلد مجلس
اہل اسلام نے اسپر اعتراض کیا کہ ایسی تحریر پہلے سے لکھی ہوئی پیش کی جانی خلاف شرائط ہے
چنانچہ اس پر ایک عرصہ تک تنازعہ ہوتا رہا۔ آخر کار یہ قرار پایا کہ سوموار کا ایک دن اس زمانہ
مباحثہ میں ایزاد کیا جاوے اور ایسا ہی دوسرے زمانہ میں بھی ایک دن اور بڑھا دیا جاوے۔
علاوہ بریں یہ بھی مرزا صاحب کی رضا مندی سے قرار پایا کہ اُس سوموار کے روز مسٹر عبد الله ا
آتھم صاحب خدا نخواستہ صحت یاب نہ ہوں تو اُنکی جگہ کوئی اور صاحب مقرر کئے جاویں اور
اس امر کا اختیار ڈا کٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کو ہوگا ۔ یہ بھی قرار پایا کہ ۲۹ تاریخ کو آخری
جواب ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کا ہو اور دوسرے زمانہ میں آخری جواب مرزا صاحب کا
ہوگا ۔ وقت کا لحاظ نہ ہوگا اور گیارہ بجے کے اندر اندر کارروائی ختم ہوگی یعنی آخری زمانہ مجیب کا
حق ہوگا کہ جواب دے اور اُس کے جواب کے بعد اگر وقت بچے تو سائل کو وقت نہیں دیا
جاوے گا اور جلسہ برخاست کیا جاوے گا ۔ چونکہ مذکورہ بالا اول الذکر امر فیصلہ طلب تھا اس
لئے اتفاق رائے سے اس کا یوں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی مضمون تحریری پہلے کا لکھا ہوا لفظ بہ لفظ
نقل نہیں کرایا جا سکتا اور یہ فیصلہ بہ مراضی فریقین ہوا اور فریقین پر کوئی اعتراض نہیں۔
۲۷ رمئی ۱۸۹۳ء
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ )
از جانب عیسائی صاحبان
غلام قادر بیچ ( پریزیڈنٹ )
از جانب اہل اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی