بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب
۲۷ رمئی ۱۸۹۳ء
اول درباره راه نجات و نشانات نجات یافتگان جو جناب مرزا صاحب نے بیان کئے
ہیں ہم نے پہلے اس سے بیان کر دیا ہے کہ ہفتہ آئندہ کے شروع میں اس کی بحث پوری
شروع ہوگی اس جگہ بھی ہم اس قدرا شارہ کر دیتے ہیں کہ آپ کے لفظ نجات کی تعریف
بہت ہی نامکمل ہے اور آپ کو ضرور نہ تھا کہ طریقہ نجات مسیحان کو مصنوعی اور غیر طبعی اور
باطل فرماتے ۔ بہر کیف جو آپ نے فرمایا ہے وہ آگے دیکھا جائے گا جب ہماری باری
اعتراضات کی ہوگی ۔
دوم ۔ انجیل یوحنا کی باب ۱۰ پیش کردہ آیات کا ہم کافی و وافی جواب دے چکے ہیں
آپ نے بجائے اس کے کہ اُس جواب کا کچھ نقص دکھلاتے محض بار بار تکرار ہی اس کا کیا
ہے گویا کہ تکرار ہی کافی ہے اور طول کلامی ہی گویا صداقت ہے ۔ یوحنا کے باب ۱۰۔۳۶
میں جہاں لفظ مخصوص اور بھیجا ہوا ترجمہ ہوا ہے ہماری اس شرح پر کہ لفظ مخصوص کا اصل
زبان میں بمعنے تقدیس کیا گیا ہے۔ اور بھیجا ہوا اسی پر ایماء کرتا ہے جو اُس نے فرمایا کہ
میں آسمانی ہوں اور تم زمینی ہو۔ یہ لفظ جتنے حوالہ آپ نے دیئے ہیں اور کسی بزرگ کے
بارہ میں پائے نہیں جاتے ۔ یسعیا ۳ سطروں کے ترجمہ میں لفظ ار خومائی ہے جس کے
معنے بھیجا ہوا ہے۔ پہلے سمویل میں لفظ اپسنن ای لو معنے وہی ہیں ۔ پیدائش میں
بھی اور برمیا میں لفظ بادی زی جس کے معنے جاتے ہیں اور یہ الفاظ مقام متنازعہ کے
لفظ می گی آسے سے بہت ہی متفرق ہیں اور ان الفاظ کا تعلق متفرق ہیں اور ان الفاظ کا تعلق مقام متنازعہ سے۔ کچھ نہیں
ہے اور جو ہم نے کہا وہ درست ہے کہ جس کو خدا نے مخصوص کیا اور بھیجا یعنی آسمان سے بھیجا۔
سوم ۔ کیا یہودی لوگ اسرائیل وغیرہ کو اسی لقب کے باعث کافر سمجھتے تھے ۔ یہ جناب
کا سوال ہے ۔ جواب اس کا ہم بار بار دے چکے مگر افسوس کہ جناب کسی باعث سے
اس کو نہ سمجھے ۔ گزشتہ بحث پر جناب نظر غور پھر فرما کر دیکھ لیں اور یہ خصوصیت اور کسی ۷۲
بزرگ کے ساتھ نہ تھی جو مسیح کے ساتھ تھی ۔
چہارم ۔ اس کا بھی لوگ انصاف کر لیں گے جو مرزا صاحب کہتے ہیں کہ ہم نے
صرف لفظ کے ساتھ نجات کا دعویٰ کیا ہے اور صرف لفظ ہی استعمال کیا ہے ۔ کیوں
صاحب ہماری آیات محولہ کتب مقدسہ سے کس لئے بے تو جگی رہی ۔ کیوں نہ ان کا
کچھ نقص دکھلایا گیا پیشتر اس سے کہ بے تو جگی رکھی جاتی ۔
پنجم - مرقس کے باب ۱۶ کے بموجب جو مرزا صاحب ہم سے نشان طلب کرتے
ہیں بجواب اُس کے واضح ہو کہ وعدہ کی عمومیت پر ہمارا کچھ عذر نہیں کہ جو ایمان لائے
اُس کے ساتھ یہ علامتیں ہوں ۔ الا سوال یہ ہے کہ اُس وعدہ کی عمومیت کے ساتھ کیا
معرفت بھی عام ہے؟ کیا حواری اس ضعف ایمانی کے واسطے کہ اُنہوں نے معتبر
گواہوں کی گواہی اور خداوند کے وعدہ کی باتیں اور انبیاء سلف کی پیش خبریاں نہ مانی
تھیں ؟ جھڑ کی نہ کھائی تھی کہ اور کیا ہمارے خداوند کا یہ دستور نہ تھا کہ جس کو وہ تنبیہ
فرماتا تھا اُسی کو تقویت بھی بخشا تھا۔
اور جب اُس نے ایسا فرمایا کہ تم جاؤ دنیا میں کہ جب کوئی ایمان لاوے گا ۔ اُس
کے ساتھ یہ نشان ہوں گے تو اس کا مطلب یہ نہ ہوا کہ معجزہ کی بابت تم ضعیف الایمان
ہوئے ۔ اب آئندہ کو معجزات تمہارے ہاتھ سے یہ نکلیں گے ۔ کیا یہ جھڑ کی ہمارے
اس زمانہ کے پادریوں نے بھی کھائی تھی ۔ یہ تو ہم نے تسلیم کیا کہ وعدہ عام ہے لیکن
اس کو دکھلاؤ کہ معرفت بھی عام ہے جس کے وسیلہ سے یہ امر پورا ہونے والا ہے ۔
ہم نے باب ۱۶ مرقس سارا آپ کو سنا دیا ہے جو ہم نے بیان کیا ۔ یہی صورت وہاں
موجود ہے یا نہیں ۔ پس جب معرفت خاص تھی تو حواریوں کے زمانہ کے بعد اس وعدہ
کی کشش بے جا ہے کہ نہیں ۔
تکمیل اس وعدہ کے بارہ میں اعمال دیکھو کہ کیا یہ لکھا ہے یا نہیں کہ یوحنا اور
پطرس رسول جب سامر یا میں گئے اور بہت سے لوگوں کو مسیحی پایا تو اُن سے سوال کیا
کہ تم نے روح القدس بھی پائی ہے یا نہیں ۔ اُنہوں نے جواب دیا کہ روح القدس کی
۷۳) بابت ہم نے سنا تک نہیں تب اُنہوں نے پوچھا کہ تم نے کس کے ہاتھ سے بپتسما پایا
اُنہوں نے کہا کہ یوحنا اصطباغی کے ہاتھ سے ۔ تب اُنہوں نے ہاتھ اُن کے سر پر
رکھے اور اُن کو روح القدس ملی ۔ اِس نظیر سے کیا ثابت نہ ہوا کہ ہماری شرح صحیح اور
سچی ہے اور کیا جناب کی کشش وعدہ عام معجزات کی تا ابد غلط ہے۔
پہلے قرنتیوں کے ۲ باب میں ۴ آیت سے معلوم ہوتا ہے۔ پر روح ایک ہی ہے اور
خدمتیں بھی طرح طرح کی ہیں اور خدا وند ایک ہی ہے اور تاثیر میں طرح طرح کی
ہیں پر خدا ایک ہی ہے جو سبھوں میں سب کچھ کرتا ہے ۲۸۔ اور خدا نے کلب میں
کتنوں کو مقرب کیا اور پہلے رسولوں کو دوسرے نبیوں کو تیسرے اُستادوں کو بعد اس
کے کرامتیں تب چنگا کرنے کی قدرتیں وغیرہ ۔ ۳ آیت مدد گاریاں پیشوایاں طرح
طرح کی زبانیں کیا سب رسول ہیں ؟ کیا سب نبی ہیں کیا سب استاد ہیں ۔ کیا سب
کرامتیں دکھاتے ہیں؟ کیا سب کو چنگا کرنے کی قدرت ہے ؟ کیا طرح طرح کی
زبانیں سب بولتے ہیں؟ کیا سب ترجمہ کرتے ہیں ۔ ان امور سے صاف ظاہر ہے
کہ اُس زمانہ میں کہ جب حواری موجود تھے ہر ایک مومن کسی بخشش کو عطیہ الہی سے
پیش کرتا تھا کہ کسی کو یہ امر آتا تھا اور کسی کو وہ اور کوئی بغیر معجزہ کے نہ تھا لیکن کلام الہی
نے پہلے قرنتیوں میں یہ فرمایا اور اگر میں نبوت کروں اور اگر میں غیب کی سب باتیں
اور سارے علم جانوں اور میرا ایمان کامل ہو یہاں تک کہ میں پہاڑوں کو چلاؤں پر
محبت نہ رکھوں تو میں کچھ نہیں ہوں محبت کبھی جاتی نہیں رہتی اگر نبوتیں ہیں تو موقوف
ہونگی اگر زبانیں ہیں تو بند ہو جائیں گی اگر علم ہے تو لا حاصل ہو جائے گا۔ اور آخری آیت
میں لکھا ہے۔ اب تو ایمان امید اور محبت یہ تینوں موجود رہتی ہیں پر ان میں جو بڑھ کر ہے
محبت ہے کیونکہ ایمان جب دوبدو ہو گیا تو ایمان رہا امید جب حاصل ہو گئی تو
اتمام پاگئی مگر محبت کبھی اتمام نہیں پاتی اور یہ بھی یادر ہے محبت خاص نام خدا کا
ہے کہ خدا محبت ہے۔ ان سب امور سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ معجزات جیسے کہ
ہمیشہ کے واسطے موعود نہیں ہوئے ویسے ہی نجات کے بارہ میں سب سے اُوپر
ان کا درجہ نہیں لیکن ایک وقت کے واسطے جب نئی تعلیم دی گئی اس کی تصدیق اور (۷۴)
قائمی کے واسطے معجزے بخشے گئے اور اگر ہمیشہ معجزے ہوا کریں تو تاثیر معجزہ
ہونے کی کچھ نہ رہے خلاصہ جس آیت سے جناب نے وعدہ عام کی کشش کی ہے
ہم یہ دکھلاتے ہیں کہ اس کے متعلق معرفت بھی ہے اور وہ معرفت محض خاص
ہے۔ اور متن کلام باب ۱۶ مرقس کو دیکھ کر جناب اس بیان کو کسی طرح سے غلط نہ
ٹھہر اسکیں گے۔
ششم ۔ جناب فرماتے ہیں کہ مسیح نے بھی اقتداری معجزے دکھلانے سے انکار کیا ۔
لیکن یہ جناب کی زیادتی ہے کہاں انکار کیا ؟ کیا جب لوگ نشان آسمانی کو دیکھ کر
واسطے ٹھٹھ کرنے کے اور نشان آسمانی مانگتے تھے تو ارشاد ہوا کہ اس بد اور حرامکار گروہ کو
کوئی نشان نہ دکھلایا جاوے گا ۔ اب انصاف فرمائیے کہ کیا نشان کے نہ دکھانے کے
معنے یہ ہیں کہ نشان نہیں دکھلایا جا سکتا ۔ کیا کوئی قادر شخص اگر یہ کہے کہ میں فلاں امر نہ
کروں گا۔ تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ نہیں کر سکتا ؟
متی 9 اور یوحنا اا اور لوقا لے وغیرہ ابواب میں نظائر معجزات صاف صاف دیکھ لو ۔ مجھے تو
جناب کے فہم و ذکا سے اس سے زیادہ امید تھی کہ آپ ایسے معنے نہ کریں۔
ہفتم ۔ آپ جو فرماتے ہیں کہ مسیح نے دو گالیاں دیں ۔ کیا بد کو بد کہنا گالی ہے اور یا
حرامزادہ کو حرامزادہ کہنا گالی ہے۔ اگر جناب اسلام کے داب کلام کے موافق بھی
کچھ کرتے تو ایک نبی اولو العزم اور معصوم کے اوپر ایسی بے مہذبانہ کلام نہ کرتے ۔