بیان حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے واسطے ہم افسوس کرتے ہیں کہ نبیوں کی بابت یہ کہا جائے کہ گالیاں دیتے
تھے۔ (باقی آئندہ )
دستخط ( بحروف انگریزی ) دستخط ( بحروف انگریزی )
ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ ) غلام قادر فصیح ( پریزیڈنٹ )
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب اہل اسلام
بیان حضرت مرزا صاحب
ڈپٹی صاحب سے میرا یہ سوال تھا کہ آپ جو حضرت عیسی کو خدا ٹھہراتے ہیں تو
آپ کے پاس حضرت موصوف کی الوہیت پر کیا دلیل ہے کیونکہ جبکہ دنیا میں بہت
سے فرقے اور قو میں ایسی پائی جاتی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے اپنے پیشواؤں اور
رہبروں کو خُدا اٹھہرا رکھا ہے جیسے ہندوؤں کا فرقہ اور بدھ مذہب کے لوگ اور وہ لوگ
بھی اپنے اپنے پُرانوں اور شاستروں ۔ کے رُو سے اُنکی خدائی پر منقولی دلائل پیش کیا
کرتے ہیں بلکہ اُنکے معجزات اور بہت سے خوارق بھی ایسی شد و مد سے بیان کرتے
ہیں کہ آپ کے پاس اُنکی نظیر نہیں جیسے کہ راجہ رامچند رصاحب اور راجہ کرشن صاحب
اور بر ہما اور بشن اور مہادیو کی کرامات جو وہ بیان کرتے ہیں آپ صاحبوں پر پوشیدہ
نہیں تو پھر ایسی صورت میں ان متفرق خداؤں میں سے ایک سچا خدا ٹھہرانے کے
لئے ضرور نہیں کہ بڑے بڑے معقولی دلائل کی ضرورت ہے کیونکہ دعوے میں اور
منقولی ثبوتوں کے پیش کرنے میں تو وہ سب صاحب آپ کے شریک ہیں بلکہ
منقولات کے بیان کرنے میں شریک غالب معلوم ہوتے ہیں اور میں نے ڈپٹی
صاحب موصوف کو صرف اسی قدر بات کی طرف توجہ نہیں دلائی بلکہ قرآن کریم سے
عقلی دلائل نکال کر ابطال الوہیت مسیح پر پیش کئے کہ انسان جو اور تمام انسانوں کے
لوازم اپنے اندر رکھتا ہے کسی طرح خدا نہیں ٹھہر سکتا۔ اور نہ کبھی یہ ثابت ہوا کہ دنیا میں خدایا خدا
کا بیٹا بھی نبیوں کی طرح وعظ اور اصلاح خلق کیلئے آیا ہو مگر افسوس کہ ڈپٹی صاحب موصوف
نے اس کا کوئی جواب شافی نہ دیا۔ میری طرف سے یہ پہلے شرط ہو چکی تھی کہ ہم فریقین دعویٰ
بھی اپنی کتاب الہامی کا پیش کریں گے اور دلائل معقولی بھی اسی کتاب الہامی کی سنائی جائیں
گی مگر ڈ پٹی صاحب موصوف نے بجائے اس کے کہ کوئی معقولی دلیل حضرت عیسی کے خدا یا
خدا کا بیٹا ہونے پر پیش کرتے دعوے پر دعوے کرتے گئے اور بڑا نا ز ان کو ان چند پیشگوئیوں
پر ہے جو اُنہوں نے عبرانیوں کے خطوط اور بعض مقامات بائبل سے نکال کر پیش کئے ہیں مگر ۷۶
افسوس کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ایسی پیشگوئیاں جب تک ثابت نہ کی جاویں کہ در حقیقت وہ صحیح ہیں
اور ان کا مصداق حضرت مسیح نے اپنے تئیں ٹھہرالیا ہے اور اس پر دلائل عقلی دی ہیں تب تک وہ
کسی طور سے دلائل کے طور پر پیش نہیں ہو سکتیں بلکہ وہ بھی ڈپٹی صاحب کے دعاوی ہیں جو
محتاج ثبوت ہیں۔ ان دعاوی کے سوائے ڈپٹی صاحب نے اب تک حضرت مسیح کی الوہیت ثابت
کرنے کے لئے کچھ بھی پیش نہیں کیا اور میں بیان کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح یوحنا و ا باب میں
صاف طور سے اپنے تئیں خدا کا بیٹا کہلانے میں دوسروں کا ہمرنگ سمجھتے ہیں اور کوئی خصوصیت اپنے
نفس کے لئے قائم نہیں کرتے حالانکہ وہ یہودی جنہوں نے حضرت مسیح کو کا فرٹھہرایا تھا اُن کا سوال
یہی تھا۔ اور یہی وجہ کا فر ٹھہرانے کی بھی تھی کہ اگر آپ در حقیقت خدا کے بیٹے ہیں تو اپنی خدائی کا
ثبوت دیجئے لیکن انہوں نے کچھ بھی ثبوت نہ دیا افسوس کہ ڈپٹی صاحب اس بات کو کیوں سمجھتے نہیں
کہ کیا ایسا ہونا ممکن تھا کہ سوال دیگر و جواب دیگر ۔ اگر حضرت مسیح در حقیقت اپنے تئیں ابن الله
ٹھہراتے تو ضرور یہی پیشین گوئیاں وہ پیش کرتے جواب ڈپٹی صاحب پیش کر رہے ہیں اور جبکہ
اُنہوں نے وہ پیش نہیں کیں تو معلوم ہوا کہ اُن کا وہ دعوی نہیں تھا اگر اُنہوں نے کسی اور مقام میں
پیش کر دی ہیں اور کسی دوسرے مقام میں یہودیوں کے اس بار بار کے اعتراض کو اس طرح پر اٹھا دیا
ہے کہ میں در حقیقت خدا اور خدا کا بیٹا ہوں اور یہ پی ما ہوں اور یہ پیشگوئیاں میرے حق میں وارد ہیں میں وارد ہیں اور خدائی کا ثبوت
بھی اپنے افعال سے دکھلا دیا ہے تا اس متنازعہ فیہ پیشگوئی سے ان کو مخلصی حاصل ہو جاتی تو برائے
مہربانی وہ مقام پیش کریں۔ اب کسی طور سے آپ اس مقام کو چھپا نہیں سکتے ۔ اور آپ کی دوسری
تاویلات تمام رکیک ہیں۔ سچ یہی بات ہے کہ مخصوص کا لفظ اور بھیجا گیا کا لفظ عہد عتیق میں اور نیز جدید
میں عام طور پر استعمال پایا ہے۔ آپ پر یہ ایک ہمارا قرضہ ہے جو مجھے ادا ہوتا نظر نہیں آتا جو آپ نے
حضرت مسیح کی خدائی کا تو ذکر کیا لیکن ان کی خدائی کا معقولی طور پر کچھ بھی ثبوت نہ دے سکے اور
ے دوسرے خداؤں کی نسبت اس میں کچھ ما بہ الامتیاز عقلی طور پر قائم نہ کر سکے بھلا آپ فرماویں کہ عقلی
طور پر اس بات پر کیا دلیل ہے کہ راجہ رام چندر اور راجہ کرشن اور بدھ یہ خدا نہ ہوں اور حضرت مسیح
خدا ہوں ۔ اور مناسب ہے کہ اب بعد اس کے آپ بار باران پیشگوئیوں کا نام نہ لیں جو خود حضرت
مسیح کی طرز بیان سے رد ہو چکی ہیں اور حضرت مسیح ضرورت کے وقت ان کو اپنے کام میں نہیں لائے
بیشک ہر ایک دانا اس بات کو سمجھتا ہے کہ جب وہ کافر ٹھہرائے گئے اور ان پر حملہ کیا گیا اور ان پر پتھراؤ
شروع ہوا تو ان کو اس وقت اپنی خدائی کے ثابت کرنے کے لئے ان پیشگوئیوں کی اگر وہ در حقیقت
حضرت مسیح کے حق میں تھیں اور ان کی خدائی پر گواہی دیتی تھیں سخت ضرورت پڑی تھی کیونکہ اس وقت
جان جانے کا اندیشہ تھا اور کافر تو قرار پا چکے تھے تو پھر ایسی ضروری اور کار آمد پیشگوئیاں کس دن
کے لئے رکھی گئی تھیں کیوں نہیں پیش کیں ۔ کیا آپ نے اس کا کوئی کبھی جواب دیا۔ پھر ہم
ان پیشگوئیوں کو کیا کریں اور کس عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور کیونکر حضرت مسیح کو دنیا کے
دوسرے مصنوعی خداؤں سے الگ کر لیں ۔ اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے
وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللَّهِ وَقَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ذَلِكَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ
يُضَاهِثُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَنِّى يُؤْفَكُونَ إِتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا
مِنْ دُونِ اللَّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَهَا وَاحِدًا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
سُبْحَنَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ - يُرِيدُونَ أَنْ تُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللهُ
إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْكَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (س ۔ ا راا) یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کہا بعض
یہود نے کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور کہا نصاری نے مسیح خدا کا بیٹا ہے یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں جن کا
کوئی بھی ثبوت نہیں ریس کرنے لگے ان لوگوں کی جو پہلے اس سے کافر ہو چکے یعنی جو انسانوں کو خدا
اور خدا کے بیٹے قرار دے چکے یہ ہلاک کئے جائیں کیسے یہ تعلیم سے پھر گئے ۔ انہوں نے اپنے
عالموں کو اپنے درویشوں کو اللہ کے سوا پروردگار ٹھہرالیا۔ اور ایسا ہی مسیح ابن مریم کو حالانکہ ہم نے یہ
حکم کیا تھا کہ تم کسی کی بندگی نہ کرو مگر ایک کی جو خدا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ۔ چاہتے ہیں کہ
اپنے مونہوں کی پھونکوں سے حق کو بجھاویں اور اللہ تعالیٰ باز نہیں رہے گا جب تک اپنے نور کو پورا نہ
کرے اگر چہ کافر نا خوش ہوں وہ وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تا وہ
دین سب دینوں پر غالب ہو جائے۔ اگر چہ مشرک نا خوش ہوں ۔ اب دیکھیے کہ ان آیات کریمہ
میں اللہ جل شانہ نے صاف طور پر فرمایا ہے کہ عیسائیوں سے پہلے یہودی یعنی بعض یہودی (۷۸
بھی عزیر کو ابن اللہ قرار دے چکے اور نہ صرف وہی بلکہ مقدم زمانہ کے کافر بھی اپنے پیشواؤں اور
اماموں کو یہی منصب دے چکے پھر ان کے پاس اس بات پر کیا دلیل ہے کہ وہ لوگ اپنے اماموں کو
خدا ٹھہرانے میں جھوٹے تھے اور یہ سچے ہیں۔ اور پھر اس بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ یہی
خرابیاں دنیا میں پڑ گئی تھیں جن کی اصلاح کے لئے اس رسول کو بھیجا گیا تا کامل تعلیم کے ساتھ ان
خرابیوں کو دور کرے کیونکہ اگر یہودیوں کے ہاتھ میں کوئی کامل تعلیم ہوتی ۔ تو وہ برخلاف توریت
کے اپنے عالموں اور درویشوں کو ہرگز خدا نہ ٹھہراتے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ کامل تعلیم کے محتاج
تھے۔ جیسا کہ حضرت مسیح نے بھی اس بات کا اقرار کیا کہ ابھی بہت سی باتیں تعلیم کی باقی ہیں کہ
الله الله الله : من تميم ا آ
تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے یعنی جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں سیاری سچائی کی
راہ بتادے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن وہ جو کچھ سنے گی وہ کہے گی اور تمہیں آئندہ
کی خبریں دے گی ۔ حضرات عیسائی صاحبان اس جگہ روح حق سے روح القدس مراد لیتے
ہیں اور اس طرف توجہ نہیں فرماتے کہ روح القدس تو ان کے اصول کے موافق خدا ہے تو پھر
وہ کس سے سنے گا۔ حالانکہ لفظ پیشگوئی کے یہ ہیں کہ جو کچھ وہ سنے گی وہ کہے گی ۔ اب پھر ہم
اس پہلے مضمون کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ ڈپٹی صاحب موصوف نے تو حضرت مسیح
کے خدا ہونے پر کوئی معقولی دلیل انجیل سے پیش نہ کی۔ لیکن ہم ایک اور دلیل قرآن کریم
سے پیش کر دیتے ہیں کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ
رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَا بِكُمْ مَّنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِنْ
شَيْءٍ سُبْحَنَهُ وَتَعْلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ ( پاره ۲۱ رکوع ۷ ) یعنی اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا
کیا۔ پھر تمہیں رزق دیا پھر تمہیں مارے گا پھر زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے معبودوں میں سے
جو انسانوں میں سے ہیں کوئی ایسا کر سکتا ہے۔ پاک ہے خدا ان بہتانوں سے جو مشرک
لوگ اس پر لگا رہے ہیں۔ پھر فرماتا ہے۔ اَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ
فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ کیا انہوں
نے خدا تعالیٰ کے شریک ایسی صفات کے ٹھہرا رکھے ہیں کہ جیسے خدا تعالی خالق ہے
وہ بھی خالق ہیں تا اس دلیل سے انہوں نے ان کو خدا مان لیا ۔ ان کو کہہ دے کہ
ثابت شدہ یہی امر ہے کہ اللہ تعالی خالق ہر ایک چیز کا ہے اور وہی اکیلا ہر ایک
چیز پر غالب اور قاہر ہے ۔ اس قرآنی دلیل کے موافق ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب
سے میں نے دریافت کیا تھا کہ اگر آپ صاحبوں کی نظر میں در حقیقت حضرت مسیح
﴿۹﴾ خدا ہیں تو ان کی خالقیت وغیرہ صفات الوہیت کا ثبوت دیجئے ۔ کیونکہ یہ تو نہیں
ہو سکتا کہ خدا اپنی صفات کو آسمان پر چھوڑ کر نرا مجرد اور برہنہ ہو کر دنیا میں
آ جائے اس کی صفات اس کی ذات سے لازم غیر منفک ہیں اور کبھی تعطل جائز
نہیں ۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ خدا ہو کر پھر خدائی کی صفات کاملہ ظاہر کرنے
الروم :
الرعد : 1
سے عاجز ہو اس کا جواب ڈپٹی صاحب موصوف مجھے یہ دیتے ہیں کہ جو کچھ زمین آسمان
میں آفتاب و ماہتاب وغیرہ چیزیں مخلوق پائی جاتی ہیں یہ مسیح کی بنائی ہوئی ہیں۔ اب ناظرین اس
جواب کی خوبی اور عمدگی کا آپ ہی اندازہ کر لیں کہ یہ ایک دلیل پیش کی گئی ہے یا دوسرا ایک دعوی
پیش کیا گیا ہے۔ کیا ایسا ہی ہند و صاحبان نہیں کہتے کہ جو کچھ آسمان وزمین میں مخلوق پائی جاتی
ہے وہ راجہ رام چندر صاحب نے ہی بنائی ہوئی ہے۔ پھر اس کا فیصلہ کون کرے۔ پھر بعد اس کے
ڈپٹی صاحب موصوف ایمانی نشانیوں کو کسی خاص وقت تک محدود قرار دیتے ہیں حالانکہ حضرت
مسیح صاف لفظوں سے فرمارہے ہیں کہ اگر تم میں رائی کے برابر بھی ایمان ہو تو تم سے ایسی ایسی
کرامات ظاہر ہوں ۔ پھر ایک مقام یوحنا ۱۴ باب ۱۲ میں آپ فرماتے ہیں۔ میں تم سے سچ سچ کہتا
ہوں کہ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے جو میں کام کرتا ہوں وہ بھی کرے گا اور ان سے بھی بڑے بڑے
کام کرے گا۔ اب دیکھئے کہ وہ تاویلات آپ کی کہاں گئیں۔ اس آیت میں تو حضرت مسیح نے
صاف صاف فیصلہ ہی کر دیا اور فرما دیا کہ مجھ پر ایمان لانے والا میرا ہمرنگ ہو جائے گا اور میرے
جیسے کام بلکہ مجھ سے بڑھ کر کرے گا اور یہ فرمودہ حضرت مسیح کا نہایت صحیح اور سچا ہے کیونکہ انبیا اسی
لئے آیا کرتے ہیں کہ ان کی پیروی کرنے سے انسان انہیں کے رنگ سے رنگین ہو جائے اور ان
کے درخت کی ایک ڈالی بن کر وہی پھل اور وہی پھول لاوے جو وہ لاتے ہیں۔ ماسوا اس کے یہ
بات ظاہر ہے کہ انسان ہمیشہ اپنے اطمینان قلب کا محتاج ہوتا ہے اور ہر ایک زمانہ کو تاریکی کے
پھیلنے کے وقت نشانوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ پھر یہ کیونکر ہو سکے کہ حضرت مسیح کے مذہب
قائم رکھنے کے لئے اور اس خلاف تحقیقات عقیدہ حضرت مسیح کے ابن اللہ ٹھہرانے کے لئے کسی
نشان کی کچھ بھی ضرورت نہ ہو اور دوسری قوم جن کو باطل پر خیال کیا جاتا ہے اور وہ نبی کریم
صلعم جو قرآن کریم کو لایا اس کو خلاف حق سمجھا جاتا ہے اس کی پیروی کرنے والے تو قرآن
کریم کے منشاء کے موافق خدا تعالیٰ کی توفیق اور فضل سے نشان دکھلا دیں مگر مسیحیوں کے نشان
آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئے ہوں ۔ اگر مسیحیوں میں نشان نمائی کی توفیق اب موجود نہیں ہے تو
پھر خود سوچ لیں کہ ان کا مذہب کیا شے ہے۔ میں پھر سہ بارہ عرض کرتا ہوں کہ جیسا کہ اللہ ۸۰
جل شانہ کے سچے مذہب کی تین نشانیاں ٹھہرائی ہیں وہ اب بھی نمایاں طور پر اسلام میں
موجود ہیں۔ پھر کیا وجہ کہ آپ کا مذہب بے نشان ہو گیا اور کوئی سچائی کے نشان اس میں باقی
نہیں رہے پھر آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح نے جو نشانی دکھلانے سے ایک جگہ انکار کیا تھا تو
اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ پہلے دکھلا چکے تھے میں کہتا ہوں کہ یہ آپ کا بیان حیح نہیں ہے ا ا بیان صحیح نہیں ہے اگر وہ دکھلا
چکتے تو اس کا حوالہ دیتے اور نیز میں یہ بھی کہتا ہوں کہ میں بھی تو آپ لوگوں کو دکھلا چکا ہوں ۔
کیا آپ کو پرچہ نور افشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ ء یاد نہیں ہے جس میں بڑے دعوے کے ساتھ
صاحب نور افشاں نے میری پیشگوئی کا انکار کر کے اس پرچہ میں مخالفانہ مضمون چھپوایا تھا
اور وہ پیشگوئی بھی نقل کر دی تھی تو پھر وہ پیشگوئی اپنی میعاد میں پوری ہوگئی ۔
اور آپ اقرار کر چکے ہیں کہ پیشگوئی بھی خوارق میں داخل ہے تو ہم نے تو ایک نشان ایسے
طور پر آپ کو ثابت کر دیا کہ نور افشاں میں درج ہے۔ پھر اس کے بعد اگر آپ کی طرف سے
کوئی حجت ہو تو وہ اسی حجت کے ہم رنگ ہوگی جو یہودیوں نے کی تھی جس کی تفصیل حضرت
مسیح کی زبان سے آپ سن چکے ہیں مجھے کہنے کی حاجت نہیں ۔ مگر میں آپ کے اقرار کے
موافق کہ آپ نے مسلمان ہونے کا اقرار کیا تھا اس بات کے سننے کے لئے بہت مشتاق ہوں
کہ اس پیشگوئی کو دیکھ کر آپ نے کس قدر حصہ اسلام کا قبول کر لیا ہے اور میں تو آئندہ بھی
تیار ہوں ۔ صرف درخواست اور تحریر شرائط کی دیر ہے اور آپ کا یہ فرمانا کہ گویا حضرت مسیح کے
حق میں میں نے گالی کا لفظ استعمال کر کے ایک گونہ بے ادبی کی ہے۔ یہ آپ کی غلط فہمی
ہے۔ میں حضرت مسیح کو ایک سچا نبی اور برگزیدہ اور خدا تعالیٰ کا ایک پیارا بندہ سمجھتا ہوں
وہ تو ایک الزامی جواب آپ ہی کے مشرب کے موافق تھا اور آپ ہی پر وہ الزام عائد ہوتا
ہے نہ کہ مجھ پر۔ (باقی آئندہ )
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح ( پریزیڈنٹ ) ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ )
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب اہل اسلام