ساتواں پرچہ - جو ہمارا خدا ہے، ایک ہی خدا ہے۔

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ساتواں پرچہ
مباحثه ۲۹ رمئی ۱۸۹۳ء
رونداد
آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے تجویز پیش کی کہ چونکہ
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب بیماری کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے اس لئے ان کی جگہ میں پیش
ہوتا ہوں۔ اور میری جگہ پادری احسان اللہ صاحب میر مجلس عیسائی صاحبان مقرر کئے جاویں
مرزا صاحب اور میر ۳۰ پر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے تجویز منظور ہوئی ۔
ڈاکٹر کلارک صاحب نے ۶ بجے ۱۶ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ۱۵ منٹ پر
ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا ۔ مرزا صاحب نے ے بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا
اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا ۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک
صاحب نے ۹ بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد
مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر پریزیڈنٹوں کے دستخط کئے گئے
اور مباحثہ کے پہلے حصہ کا خاتمہ ہوا۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان
اہل اسلام
بیان ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب
قائم مقام ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب ۲۹ مئی ۹۳
جناب مرزا صاحب کی کئی ایک باتیں سن کر میں بہت حیران ہوا ہوں لیکن سب سے زیادہ حیرت ان کے
اس فرمانے سے ہوئی کہ آپ عقلاً کہہ سکتے ہیں کہ رام چندر اور کرشن بھی کیوں خدا تصور نہ کئے جائیں اور
ΛΙ

اہل ہنود کی جو کتابیں ہیں ان کا ثبوت بھی قابل اعتبار نہ گنا جائے ۔ مرزا صاحب یہ کیا آپ
فرماتے ہیں انہوں نے کون سے کارا لہی کئے اور ان کا کونسا دعویٰ پایہ ثبوت تک پہنچا ہوا ہے اور
ایک اہل کتاب کی جو مجلس ہے اس میں ان کی نظیروں کی ضرورت کیا ہے۔ آیا عقلاً آپ مسیح اور
را مچند راور کرشن میں کوئی تمیز نہیں کرتے اور جلالی انجیل کو مقابل اہل ہنود کی کتابوں کے جانتے
ہیں۔ میرے خیال میں ایک نبی اللہ برحق کو اور اہل کتاب کے مسئلوں کو بت پرستوں اور بت
پرستوں کی کتابوں سے تشبیہ دینا ہی گناہ ہے اور اگر آپ ایسی تشبیہ دیویں تو اس کا جواب بھی آپ
اللہ تعالیٰ کو دیویں۔ اہل ہنود کی جن کتابوں کا آپ نے ذکر کیا وہ تو تو اریخی طور پر بھی درست نہیں
ہیں۔ اب ہم کسی بات کو مد نظر رکھ کر زیادہ تر امتیاز کریں۔ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ چونکہ بہت
شخصوں نے دعوی کیا تھا کہ ہم خدا ہیں اور ان کے یہ دعوے الوہیت کے باطل نکلے۔ لہذا مسیح نے
بھی یہ دعویٰ کیا ہے لہذا وہ بھی باطل ہے۔ جناب من یہ کیا فرماتے ہیں۔ چونکہ دس روپیہ میں
نو کھوٹے ہوں آیا دسواں بھی ضرور کھوٹا ہوگا ؟ اس طرح کا فتویٰ نہیں دیا جا سکتا موقعہ دیکھ کر اور
خصوصیتیں جو ہیں سمجھ کر فتوی دینا چاہیے۔ چونکہ جھوٹے دعوے ہیں آپ پر روشن ہوگا کہ سچا بھی
کوئی ہو گا اگر سچے روپے نہ ہوتے تو نقلی بھی نہ ہوتے ۔ سوم۔ ہم نے کئی پیشین گوئیاں مرزا صاحب
کی خدمت میں عرض کر دی ہیں اور ان پر آپکا یہ اعتراض ہے کہ آپ دعوے کے ثبوت میں دعوے ہی
پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ پیشین گوئیاں جس کا حوالہ دیتے ہو خود دعوے ہیں اور دعوے کا دعوٹی سے
کیونکر ثبوت ہو سکتا ہے۔ جناب من یہ آپ کی عجب غلط نہی ہے۔ پیشگوئیاں اللہ تعالیٰ کی کسی صورت
میں دعوی نہیں گنی جاسکتیں بلکہ صداقتیں ہیں اور ہم ان کو دعوے کے طور نہیں تسلیم کرتے لیکن اپنے
مالک کے فرمان کے طور قبول کرتے ہیں۔ کسی فرد بشر کی جرات ہے کہ اپنے پیدا کنندہ اور پرورش
کرنے والے کے فرمان کو دعوے کہے اور ان کو پرکھنا بھی ہمارا حق نہیں کیونکہ اگر ایک پیشگوئی ہے تو وہ
علاقہ رکھتی ہے زمانہ استقبال سے نہ کہ زمانہ حال سے اب جس منزل تک ہم پہنچتے ہی نہیں ہیں وہاں کی
باتوں کا ہم فیصلہ ہی کیا کریں۔ ہمارا حق ہے کہ نبی کو پرکھیں اور تسلی اپنی کرالیں کہ یہ بالضرور نبی اللہ ہے

اور جب ہم نے معلوم کر لیا پیغام جو وہ ہمیں پہنچاتا ہے نہ اس کا جان کے۔ پر اس کے مالک اور
اپنے مالک کا جان کے شکر اور ادب سے تسلیم کرنا چاہیے۔ پیشگوئی جب نازل ہوتی ہے تو تسلیم
کی جاتی ہے اور جب پوری ہو تو درجہ تکمیل تک پہنچتی ہے۔ جو باتیں حال وارد نہیں ہوئیں ان ﴿۳﴾
میں سوائے اللہ تعالیٰ کے کون تمیز کر سکتا ہے۔ اب جناب من دیکھئے گا۔ عہد عتیق میں کئی نبی
اللہ تعالیٰ کی اطلاع دیتے ہیں از جانب اللہ کے کہ یہ یہ باتیں ہوں گی ۔ عہد جدید جو وہ بھی کلام
برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل ہوا ہے کئی اور تحریر فرماتے ہیں کہ یہ ہدایت خدا کی کہ
وہ جو میرے فلانے فلانے بندے فلانے فلانے موقعہ پر کہہ گئے تھے آج اور اس موقعہ پر پورا
ہوتا ہے۔ صاحب من ناگزیر ہے کہ ہم مانیں۔ گریز خلاف فطرت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شہادت
اور فرمان سب شہادتوں سے بڑھ کر ہے۔ جناب کی خدمت میں تین فہرست پیش کی گئی تھیں
جن میں پرانے عہد نامہ کی پیشگوئیاں معہ حوالہ جات نئے عہد نامہ کے جہاں وہ پوری ہوتی ہیں
لکھی گئی تھیں چھ سو سات سو آٹھ سو برس پیشتر جو اللہ کے نبی کہہ گئے نقطہ نقطہ پورے ہوتے
دیکھے۔ مرزائے من اگر اب بھی دعوی مانیں تو سوائے ضد اور تعصب کے کچھ نہیں۔ آپ نے یہ
بھی استفسار کیا تھا کہ آیا مسیح نے خود کبھی اپنی ہی زبان مبارک سے ان پیشگوئیوں میں سے
اپنے حق میں تسلیم کیا ہے یا نہیں۔ جناب من نہ ایک دفعہ نہ دو دفعہ بلکہ کئی دفعہ اور نہ ایک کو اور نہ دو
کو بلکہ سب کو ۔ دیکھئے متی کا ۲۲ باب آیت اکتالیس سے ۴۶ تک ۔ یوحنا کے شرمتی باب ۱۱-۱۰
بالمقابل ملا کی نبی ۳ باب ۱۔ لوقا باب ۲۴ - ۲۷ متی باب ۶ - ۱۷۔ چہارم - یوحنا باب ۱۰- ۳۵
کے بارہ میں جناب نے استفسار فرمایا۔ بارہا خدمت میں عرض کی گئی۔ نہ معلوم کیا ماجرا ہے کہ
خیال شریف میں بات نہیں آئی۔ آخری التماس میں یہ کرتا ہوں ۔ اس آیت کو آپ اس لئے
گرفت کرتے ہیں کہ اس میں الوہیت کا انکار ہے برعکس اس کے لمسیح اس موقعہ پر اپنی الوہیت
کا بہت ہی پختہ دعوی کرتا ہے ۔ گو یہودیوں کو آپ یہ فرماتا ہے۔ ابتدا میں کلام تھا کلام خدا
کے ساتھ تھا کلام خدا تھا ۔ کلام مجسم ہوا وہ لوگ جن کے پاس کلام اللہ پہنچا اس کلام کی برکت
سے الہی ہونے کے قابل ٹھہرائے گئے گویا کلام کی پیروی کی جا کر کے یہ برکت ان کو مل گئی۔

جن کے پاس کلام پہنچا اور ان کا اتنا درجہ ہو گیا تو تم کلام مجسم کو کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے۔ حیف
تمہاری عقلوں پر۔ وہ خاص لفظیں جو غور کے لائق ہیں دو ہیں مخصوص کیا اور بھیجا۔ آپ نے تو
چند عبارات لکھائی تھیں کہ ان میں بھی یہ ہیں۔
لیکن تلاش کرنے سے پتہ ندارد۔ آپ کے حوالہ غلط نکلے۔ یونا نے بھی جیسے آپ کی
۸۴) خدمت میں عرض کر دی ۔ آپ نے فرمایا بہت اور حوالہ ہیں اطلاع نہ بخشی کسی کی ۔ اس پر غور
کرئیے۔ بھیجا مسیح کا بھیجا جانا اور ہی طرح کا تھا۔ یوحنا باب باپ میں سے نکلا اور دنیا
میں آیا ہوں ۔ اگر اس میں الوہیت کا انکار ہے تو آپ فرمائیے کہ کسی بندہ نے کہا کہ ” میں باپ
میں سے نکلا اور پھر باپ پاس جاتا ہوں۔
جناب کا یہ فرمانا کہ اسیح کو بھیجا ہے بجا نہیں ۔ ہمارا حق نہیں کہنا کہ یوں ہو یا ہوں ۔ جو باتیں
ہو چکی ہیں ان کے موجب فیصلہ کرنا ہے ورنہ ہم صاف کہہ دیں کہ ہم اللہ تعالیٰ اور ان کے
بزرگ نبیوں سے دانا ہیں ہم ہوتے تو یوں کہتے ۔ یہ دانائی نہیں یہ اختراع ہے۔ سکندر اعظم کے
ایک جرنیل تھے بنام پارمینیو ۔ جب ایران کو سکندراعظم نے فتح کر لیا پار مینیو کہنے لگے میں اگر
سکندراعظم ہوتا تو دارا کی بیٹی کو اپنی شادی میں لے کے اس ملک سے باہر نہ جاتا۔ سکندر اعظم
نے فرمایا کہ اگر میں پارمینیو ہوتا تو میں بھی ایسا ہی کرتا اور چونکہ میں سکندراعظم ہوں نہ پارمینیو میں
کچھ اور کروں گا۔ لہذا چونکہ اس وقت المسیح تھے نہ کہ مرزا صاحب ۔ اور یا درکھئے کہ فقط یہ ہی ایک
گفتگو یہودیوں کی نہیں ہوئی کہ سب کچھ اسی وقت ہو جاوے تین برس تک یہ سلسلہ جاری رہا۔
پنجم ۔ اگر مسیح خالق تھے تو انہوں نے کیا بنایا۔ موجب فتویٰ الہی کے یوحنا باب اول جواب
اس کا ہے سب کچھ۔ اگر اس فتوے سے مرزا صاحب گریز کرتے ہیں تو انجیل کو ہی رد کر دیویں
تو اس کو ایک کتاب انسانی و نفسانی و جھوٹوں کی بھری ٹھہرا دیویں۔
ششم ۔ جب آپ انسان بنے تو صفات ا مات الله کہاں گئی ۔ یہ ا۔ یہ مرزا صاحب کا سوال ہے
جواب بہت مختصر اور چھوٹا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ تا ابد مبارک تھے اور ہیں۔ انہوں نے

اپنے آپ کو فرو کیا۔ موجب فلپیوں کی ۲ باب ۶ آیت ۔
ساتواں ۔ رائی - کے دانہ پر آپ کے پیر پھر پھیلے اور پہاڑوں پر جا ٹھہرے اور کیسی عجب
جوتی آپ نے پشمینہ میں لپیٹ کر ہمارے سر پر چلائی کہ جاگو اٹھو ورنہ رائی بھر ایمان نہیں
رہتا۔ آپ نہ گھبرائیے ایمان کہیں نہیں جاتا ہے خدمت میں عرض کیا گیا کہ یہ فرمانا صرف
رسولوں کے لئے ہے نہ ہمارے ۔ ے لئے ۔ بلکہ صاف پہلے قرنطیوں کے میں یہ آگیا کہ ایمان تو
تم میں اتنا ہو کہ پہاڑ بھی ہل جاویں اور محبت نہ ہو تو عبث ہے اور معجزات کے حق میں جو آپ
نے مرقس کے ۶ اباب کو بنیاد جان کر عمارت عالی شان تیار کی تھی سو ہیچ ہے اس لئے کہ بنیا د خام (۸۵)
ہے۔ صاف آپ پر ظاہر کیا گیا کہ رسول مسیح کے بے ایمانی کی حالت میں بھی ایمان لاتے
ہیں ان کو فرمایا جاتا ہے کہ اب تمہارے ساتھ یہ نشانیاں ہوں گی ۔ لفظ یونانی ہے۔ پس ٹی آئی
اس کے معنے ہیں جو ایمان لائے ہیں حال میں اور صیغہ یہ ہرگز نہیں جو ایمان لاویں گے بلکہ
رسولوں کے زمانہ میں اختیار ہر ایک کو نہ تھا بدن ایک عضو مختلف ۔ حواری پوچھتا ہے کیا سب
آنکھ ہیں سب کان ہیں اور فرماتا ہے کیا سب معجزہ دکھاتے ہیں اور کرامات کرتے ہیں اور
بیماروں کو چنگا کرتے ہیں علی هذا القياس جیسے عرض کر چکا۔ اور پھر صاف لکھا ہے بہر
حالت کہ یہ جو خاص عنایات ہیں بند ہو جائیں گی اور تا ابد جو رہے گی سو محبت ہے خداوند نے
صاف صاف فرما دیا کہ دائمی نشان جس سے دنیا جانے گی کہ تم میرے ہو نہ کرامات و معجزہ پر
محبت ہے دیکھو یوحنا کا ۱۳ باب ۳۴ و ۳۵۔ اس سے سب جانیں گے کہ تم میرے شاگرد ہو۔
آپ نے پھر پوچھا کہ یوحنا باب کے موجب آپ پر فرض ہے کہ جو کام مسیح نے کئے سو
آپ کریں بلکہ اس سے بڑھ کر کریں۔
جناب من ! آپ متن پر تو غور کریئے یہاں تو اپنے حواریوں سے مخاطب ہیں نہ مجھ سے نہ
آپ سے۔ جو کام میں کرتا رہا۔ تم پھر کرتے رہو گے ۔ آپ نے فرمایا۔ اور بلاشبہ انہوں نے
کئی دیو نکالے۔سانپ پکڑے۔ مردے جلائے۔
اور ان سے بڑھ کر تم کام کرو گے کیونکہ میں باپ پاس جاتا ہوں اور یہ حق ہے ایسا ہی ہوا۔
کیونکہ المسیح کی منادی سے تھوڑے ہی ایمان لائے۔ پطرس کی ایک منادی سے یک لخت

تین ہزار ایمان لائے۔ اعمال کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ فقط یہودیوں میں منادی کرتے رہے۔
شاگردان کے تمام جہان میں گئے۔ تاہم یا درکھئے کہ شاگرد اپنے استاد سے بڑھ کر نہیں۔
تم مجھ سے مانگو میں کردوں گا آپ فرماتے ہیں تمہارا کام دعا کرنا ہے۔ لہذا صاف لکھا ہے یہ
دعا مانگتے رہے اور خداوند یسوع انجام دیتا رہا اور دے رہا ہے۔
ہشتم ۔ آپ کا استفسار ہے آیا ہر زمانہ میں نشانیاں ضرور نہیں۔ ہرگز نہیں۔ ابتدا میں چاہیے
لیکن ہمیشہ ابتدا نہیں ۔ میں ہے۔ نشانیاں و معجزہ تعلیم ودین کو و معجزہ تعلیم و دین کو کامل کرتے ہیں۔
اور جو شے ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے کامل کی گئی اسے ایسی نا مکمل نہ بھیجتے کہ دوبارہ
کامل کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ آخری نشان خداوند مسیح خود تھے اور یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ
جب کوئی نئی تعلیم وارد ہو تو خاص شخص چاہیے کہ جو پیغام پہنچاوے او باوے اور خاص نشانیاں ہوں
جس سے اللہ تعالیٰ ثابت کرے کہ یہ میرا مرسل ہے اور یہ تعلیم میری ہے۔ لیکن اب ہزار درجہ
ہیں جس سے تحقیقات ہو سکتی ہے یعنی نقلی عقلی تو اریخی وغیرہ ۔ جہاں کوئی کام عام طور سے
ہو سکے وہاں اللہ تعالیٰ خاص طور سے نہیں کرتا ہے۔
یہودیوں کو ان جنگلوں میں جہاں خوراک نہ تھی خوراک آسمانی ملتی رہی۔ جس دن ایسے ملک
میں پہنچے جہاں سامان دیگر مہیا تھا من بھی دفع ہو گیا۔
معجزے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مہر ہیں کہ یہ بندہ میرا ہے اور یہ تعلیم میری ہے۔
پھر آگے کو نہ خاص بندہ ہوتا ہے نہ خاص مہر ہوتی ہے۔ پر وہ کارخانہ عام طور سے چلایا جاتا
ہے چونکہ آپ کے عقیدہ کے موجب محمد صاحب نبی اللہ تھے اور قرآن کو اللہ تعالیٰ جبرئیل کی
معرفت ان پر نازل کرتا رہا اور شروع میں حق ہے جو ایسا ہو دے۔
لیکن اب محمد صاحب کی امت اس تعلیم و دین کو پھیلاتی ہے نہ کہ محمد صاحب خود۔ اور قرآن
بذریعہ چھپائی کے شائع کئے جاتے ہیں نہ کہ بذریعہ فرشتگان کے۔
نہم۔ خداوند مسیح معجزہ دکھانے سے کیوں انکاری ہوئے اس کے حق میں تو آتھم صاحب خلاصتہ ذکر
کر چکے۔ اس وقت بھی انکاری نہ تھے کہتے ہیں نشان تم کو ملے گا یونس نبی کا۔ آپ نے یہ پڑھ کر نہ سنایا

جیسا وہ تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسا ابن آدم بھی تین دن زمین کے رحم میں رہے گا۔
اپنی موت اور دفنانے اور جی اٹھنے کی نشانی دی اور اس سے بڑھ کر معجزہ کبھی دنیا میں ہوا نہیں
انہوں نے ایک معجزہ دکھایا۔ یوحنا ۳۵
باب
رسول کہتا ہے کئی اور کام اس نے کیئے اور اپنا کام کا واسطہ کیا دیتے ہیں۔ دیکھئے یوحنا
الد
دسواں ۔ آپ کا یہ سوال ہے کہ وہ صلیب سے کیوں نہ اتر آئے۔ کس طرح اترتے ؟ اسی کام
کے لئے تو جہاں میں آئے تھے کہ اپنے تئیں جہاں کا کفارہ کریں۔ ہاں اسی طرح تو شیطان نے
کہا تھا کہ تو پتھروں کی روٹی بنا اور نہ انہوں نے وہ کیا نہ یہ کیا۔ کیونکہ ان ہر کاموں میں شیطان
کی پرستش تھی آپ فرماتے ہیں کہ اگر اتر آتے تو یہودی فوراً ایمان لاتے یہ آپ کو کیونکر معلوم
ہے کون سا دیگر معجزہ دیکھ کر ایمان لائے تھے اور ان کو جی اٹھا دیکھ کر کون سے ایماندار بنے ۔
صاحب من تمیز کسی معجزہ سے ایمان نہیں پیدا ہوتا۔ حضرت موسیٰ نے فرعون کو تھوڑے معجزہ
دکھائے ۔ تو بھی وہ سنگدل کا فر ہی رہا۔ شرط نہیں کہ ساتھ معجزہ کے ایمان بھی ہوگا۔
یعنی دیکھنے والے میں ہو نہ ہو امر الہی ہے۔ فرعون کی میں نے نظیر دی ہے۔
لعزر نام ایک شخص کو لمسیح نے مردوں میں سے زندہ کیا۔ یہودی ایسے قہر سے بھر گئے۔ تجویز
کرنے لگے کہ ان دونوں کو ہلاک کر دیں۔ صاف انجیل جلالی میں آیا ہے اگر وہ موسیٰ اور
نوشتوں پر ایمان نہ لائیں تو مردوں میں سے کوئی جائے گا تو وہ ایمان نہ لائیں گے۔
گیارہواں ۔ آپ نے فرمایا تھا کہ انسان کا بدن چار چار سال کے بعد تبدیل ہو جاتا ہے۔
لہذا کفارہ کیونکر ہوا۔ چار برس کے بعد نہیں سات برس کے بعد وقوع میں ہوتا ہے۔ خیر بدن کی
تبدیلی ہو وجود نہیں بدلتا۔ جناب کی رائے میں اس باعث سے کفارہ محال تھا اب تو شائد یہ بھی
مانیں گے کہ سات برس کے بعد چار برس کے بعد مرد اپنی بی بی کا خاوند نہ ٹھہرتا اور نہ اپنے بچوں کا

آج 10 میں سے 10 باقی