بیان جناب مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

والد اور نہ اپنے مال کا مالک ہو سکتا ہے۔ جب وقت خاتمہ پر آیا کیا ہی پھر خوب ہو کہ دوبارہ
نکاح از سر نور جسٹریاں کر اوے تا کہ اس کی عزت اور ملکیت بحال رہے۔
جناب! اس طرح کے سوال اعتراضات آپ کے روشن فہمی کے لائق ہیں۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک
غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
بیان جناب مرزا صاحب
۲۹ رمئی ۱۸۹۳ء
آج ڈاکٹر صاحب نے جو کچھ حضرت مسیح کی الوہیت کے ثبوت کے بارہ میں پیش کیا اس
کے سننے سے مجھ کو کمال درجہ کا تعجب ہوا کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کے منہ سے ایسی باتیں
نکلیں ۔ جاننا چاہیئے کہ یہ دعوی الوہیت کا جو حضرت مسیح کی طرف منسوب کیا جاتا ہے یہ
کوئی چھوٹا سا دعوی نہیں ایک عظیم الشان دعوی ہے حضرت عیسائی صاحبان کے عقیدہ
کے رو سے جو شخص حضرت مسیح کی الوہیت کا انکار کرے وہ ہمیشہ کے جہنم میں گرایا
جاوے گا اور قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے جو شخص ایسا لفظ منہ پر لاوے کہ فلاں شخص
۸۸ در حقیقت خدا ہے یا در حقیقت میں : میں ہی خدا ہوں وہ جہنم کے لائق ٹھہرے گا جیسا کہ
اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلهُ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ
كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّلِمِينَ ، یعنی جو شخص یہ بات کہے کہ میں خدا ہوں بجز اس سچے خدا کے
تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے پھر اس کے اوپر کی آیت یہ ہے۔ وَقَالُوا اتَّخَذَ
الرَّحْمَنُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
اپنا بیٹا پکڑا پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار ہیں سیپارہ ۱۷ رکوع ۲ ۔
اور پھر بعد اس کے جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں کیا ثبوت ہے تو ہمیں ایک
الانبياء : ٣٠
الانبياء : ٢٧

ذخیرہ کثیر ثبوتوں کا نظر آتا ہے ایک طرف عقل سلیم انسان کی اس اعتقاد کو دھکے
دے رہی ہے اور ایک طرف قیاس استقرائی شہادت دے رہا ہے کہ اب تک
اس کی نظیر بجز دعوی متنازعہ فیہ کے نہیں پائی گئی اور ایک طرف قرآن کریم جو بے شمار
دلائل سے اپنی حقانیت ثابت کرتا ہے اس سے انکاری ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔ وَيَعْبُدُونَ
مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطنًا وَمَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ
نَّصِيرٍ لے (س ۱۷(۱۶) یعنی عبادت کرتے ہیں سوائے اللہ کے ایسی چیز کی جس کی خدائی پر
اللہ تعالیٰ نے کوئی نشان نہیں بھیجا یعنی نبوت پر تو نشان ہوتے ہی ہیں مگر وہ خدائی کے
کام میں نہیں آسکتے اور پھر فرماتا ہے کہ اس عقیدہ کے لئے اُن کے پاس کوئی علم بھی نہیں
یعنی کوئی ایسی معقولی دلائل بھی نہیں ہے جن سے کوئی عقیدہ پختہ ہو سکے اور پھر فرماتا ہے ۔
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِذًا تَكَادُ السَّمُوتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ
الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا - اَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا (س (۹/۱۶) اور کہتے ہیں کہ رحمان
نے حضرت مسیح کو بیٹا بنا لیا ہے یہ تم نے اے عیسائیو! ایک چیز بھاری کا دعویٰ کیا۔ نزدیک ہے، جو
سے آسمان و زمین پھٹ جاویں اور پہاڑ کا نپنے لگیں کہ تم انسان کو خدا بناتے ہو پھر بعد اس کے
جب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا اس خدا بنانے میں یہودی لوگ جو اول وارث توریت کے تھے جن کے
عہد عتیق کی پیشگوئیاں سراسر غلط انہی کی وجہ سے پیش کی جاتی ہیں کیا کبھی اُنہوں نے جو اپنی کتابوں کو
روز تلاوت کر نیوالے تھے اور اُن پر غور کر نیوالے تھے اور حضرت مسیح بھی اُن کی تصدیق کرتے تھے
کہ یہ کتابوں کا مطلب خوب سمجھتے ہیں اُن کی باتوں کو مانو کیا کبھی اُنہوں نے ان بہت سی پیش کردہ
پیشگوئیوں میں سے ایک کے ساتھ اتفاق کر کے اقرار کیا کہ ہاں یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود کو
خدا بتاتی ہے۔ اور آنے والا مسیح انسان نہیں بلکہ خدا ہوگا۔ تو اس بات کا کچھ بھی پتہ نہیں لگتا۔ ہر ایک ۸۹
دانا سوچ سکتا ہے کہ اگر حضرت مسیح سے ان کو کچھ بخل اور بغض پیدا ہوتا تو اس وقت پیدا ہوتا
جب حضرت مسیح تشریف لائے ۔ پہلے تو وہ لوگ بڑی محبت سے اور بڑی غور سے انصاف و آزادی
سے ان پیشگوئیوں کو دیکھا کرتے تھے اور ہر روز ان کتابوں کی تلاوت کرتے تھے اور تفسیریں لکھتے
تھے۔ پھر کیا غضب کی بات ہے کہ یہ مطلب ان سے بالکل پوشیدہ رہا۔ ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ
اس
الحج: ۷۲
مریم: ۸۹ تا ۹۲

کھلی کھلی پیشگوئیاں حضرت مسیح کی خدائی کے لئے عہد عتیق میں موجود تھیں اب ہمیں تحیر پر تحیر
ہوتا ہے اگر ایک پیشگوئی ہوتی اور یہودیوں کو سمجھ نہ آتی تو وہ معذور بھی ٹھہر سکتے تھے لیکن یہ کیا
بات ہے کہ باوجود صد ہا پیشگوئیوں کے پائے جانے کے پھر بھی ایک بھی پیشگوئی اُن کو سمجھ
نہ آئی اور کبھی کسی اور زمانہ میں اُن کا یہ عقیدہ نہ ہوا کہ حضرت مسیح بحیثیت خدائی دنیا میں آئیں
گے اُن میں نبی بھی تھے اُن میں راہب بھی تھے اُن میں عابد بھی تھے مگر کسی نے اُن میں سے
بطور شرح یہ نہ لکھا کہ ہاں ایک خدا بھی انسانی جامہ میں آنے والا ہے۔
آپ تو جانتے ہیں کہ یہ تو ایک امر غیر ممکن ہے کہ ایسی قوم کا غلط نہی پر اتفاق ہو جائے
جس نے نقطہ نقطہ اور شوشہ شوشہ توریت کا اپنے ضبط میں کیا ہوا تھا کیا وہ سارے ہی نا سمجھ
تھے کیا وہ سارے ہی بیوقوف تھے کیا سب کے سب متعصب تھے اور پھر اگر وہ متعصب تھے
تو اس تعصب کی محرک حضرت مسیح کے ظہور سے پہلے کونسی چیز تھی یہ تو ظاہر ہے کہ تعصبات
بالمقابل ہوا کرتے ہیں جبکہ ابھی تک کسی نے خدائی کا دعوی نہیں کیا تھا پھر تعصب کس کے
ساتھ کیا جائے پس یہ اتفاق یہودیوں کا قبل از زمانہ مسیح کے کہ آنے والا ایک انسان ہے
خدا نہیں ہے ایک طالب حق کیلئے کافی دلیل ہے۔ اگر وہ اسی بات کے شائق ہوتے کہ حق
کو خواہ مخواہ چھپایا جاوے تو پھر نبی کے آنے کا کیوں اقرار کرتے ۔ ماسوا اسکے توریت کے
دوسرے مقامات اور بھی اس امر کے مؤید اور مصدق ہیں ۔ چنانچہ توریت میں صاف لکھا
ہے کہ تم زمین کی کسی چیز کو اور یا آسمان کی کسی چیز کو جو دیکھو تو اس کو خدا مت بناؤ جیسا کہ
خروج ۲۰ باب میں یہ الفاظ ہیں کہ تو اپنے لئے کوئی مورت یا کسی چیز کی صورت جو آسمان
پر یا نیچے زمین پر یا پانی میں زمین کے نیچے ہے مت بنا۔ اور پھر لکھا ہے اگر تمہارے درمیان
کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تمہیں نشان یا کوئی معجزہ دکھلا دے اور اس نشان یا
معجزہ کے مطابق جو اُس نے تمہیں دکھایا ہے بات واقعہ ہو اور وہ تمہیں کہے کہ آؤ ہم غیر
معبودوں کی جنہیں تم نے نہیں جانا پیروی کریں تو ہرگز اس نبی یا خواب دیکھنے والے کی
بات پر کان مت دھر یو ۔ اسی طرح اور بھی تو ریت میں بہت سے مقامات ہیں جن کے
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے خروج ۲۰ باب ۴ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

لکھنے کی حاجت نہیں مگر سب سے بڑھ کر حضرت مسیح کا اپنا اقرار ملاحظہ کے لائق ہے وہ
فرماتے ہیں۔ سب حکموں میں اول یہ ہے کہ اے اسرائیل سن وہ خداوند جو ہمارا خدا ہے ایک
ہی خدا ہے ۔ پھر فرماتے ہیں حیات ابدی یہ ہے کہ وے تجھ کو اکیلا سچا خدا اور یسوع مسیح کو
جسے تم نے بھیجا ہے جائیں ۔ یوحنا ۔
اور بھیجا کا لفظ توریت کے کئی مقام میں انھیں معنوں پر بولا گیا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کسی
اپنے بندہ کو مامور کر کے اور اپنا نبی ٹھہرا کر بھیجتا ہے تو اُس وقت کہا جاتا ہے کہ یہ وہ بندہ بھیجا گیا
ہے اگر ڈاکٹر صاحب یہ بھیجا گیا کا لفظ بجز اس معنے کے جہاں نبی کی نسبت بولا جاتا ہے مقام
متنازعہ فیہ کے ماسوا کسی اور جگہ دوسرے معنوں پر ثابت کر دیں تو شرط کے طور پر جو چاہیں ہم
سے وصول کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب پر واضح رہے کہ بھیجا گیا کا لفظ اور ایسا ہی مخصوص کا لفظ
انسان کے کے بارہ میں آیا ہے یہ سراسر تحکم ہے کہ اب اس کے اور معنے کئے جاویں ماسوا اس کے
حضرت مسیح کی الوہیت کے بارہ میں اگر حضرات عیسائی صاحبوں کا اصول ایمانیہ میں اتفاق
ہوتا اور کوئی قوم اور فرقہ اُس اتفاق سے باہر نہ ہوتا تو تب بھی کسی قدر ناز کرنے کی جگہ تھی مگر
اب تو اتنی بات بھی ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ میں نہیں ۔ ڈاکٹر صاحب فرماویں کہ کیا آپ کے
مختلف فرقوں میں سے یونی شیرین کا فرقہ حضرت مسیح کو خدا جانتا ہے کیا وہ فرقہ اسی انجیل سے
تمسک نہیں کرتا جس سے آپ کر رہے ہیں۔ کیا وہ فرقہ ان پیشگوئیوں سے بے خبر ہے جن کی
آپ کو خبر ہے ۔ پھر جس حالت میں ایک طرف تو حضرت مسیح اپنے کفر کی بریت ثابت
کرنے کے لئے ۔ یوحنا باب ۱۰ میں اپنے تئیں خدا اطلاق پانے میں دوسروں کا ہمرنگ
قرار دیں اور اپنے تئیں لا علم بھی قرار دیں کہ مجھے قیامت کی کچھ خبر نہیں کہ کب آئے گی
اور یہ بھی روا نہ رکھیں کہ انکو کوئی نیک کہے اور جابجا یہ فرماویں کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے بھیجا گیا ہوں اور حواریوں کو یہ نصیحت دیں کہ پیشگوئیاں وغیرہ امور کے وہی معنے کرو جو 91
یہودی کیا کرتے ہیں اور اُن کی باتوں کو سنو اور مانو اور پھر ایک طرف مسیح کے معجزات بھی
" مرقس باب ۱۲ آیت ۲۹ ۔ (ناشر)

دوسرے نبیوں کے معجزات سے مشابہ ہوں بلکہ اُن سے کسی قدر کم ہوں بوجہ اس تالاب کے
قصہ کے جو ڈاکٹر صاحب کو خوب معلوم ہوگا جس میں غسل کرنے والے اسی طرح طرح طرح
کی بیماریوں سے اچھے ہو جایا کرتے تھے جیسا حضرت مسیح کی نسبت بیان کیا جاتا ہے اور پھر
ایک طرف گھر میں ہی پھوٹ پڑی ہوئی ہو ایک صاحب حضرات عیسائیوں میں سے تو
حضرت مسیح کو خدا ٹھہراتے ہیں۔ اور دوسرا فرقہ ان کی تکذیب کر رہا ہے ادھر یہودی بھی سخت
مکذب ہوں اور عقل بھی ان نا معقول خیالات کے مخالف ہو اور پھر وہ آخری نبی جس نے
صد ہا دلائل اور نشانوں سے ثابت کر دیا ہو کہ میں سچا نبی ہوں تو پھر باوجود اس قدر مخالفانہ
ثبوتوں کے ایک خاص فرقہ کا خیال اور وہ بھی بے ثبوت کہ ضرور حضرت مسیح خدا ہی تھے کس کام
آسکتا ہے اور کسی عزت دینے کے لائق ہے اسی بنا پر میں نے کہا تھا کہ جس حالت میں اس قدر
حملے بالا تفاق آپ کے اس عقیدہ پر ہو رہے ہیں تو اب حضرت مسیح کی خدائی ثابت کرنے کے
لئے آپ کو کوئی ایسا ثبوت دینا چاہیے جس کے اندر کوئی ظلمت اور تاریکی نہ ہو اور جس میں کوئی
اختلاف نہ کر سکتا ہو مگر آپ نے اس طرف توجہ نہ کی اور آپ فرماتے ہیں جو پیشگوئیاں ہم پیش
کرتے ہیں وہ دلائل ہیں دعاوی نہیں ۔ ڈاکٹر صاحب آپ انصافاً سوچیں کہ جس حالت میں
ان پیشگوئیوں کے سر پر اس قدر مکذب اور مخالف کھڑے ہیں اور خود وہی لوگ ان کے معنے وہ
نہیں مانتے جو آپ کرتے ہیں جو وارث عہد عتیق کے تھے اور آپ کا خانگی اتفاق بھی نہیں پایا
جاتا تو پھر وہ دعاوی ہوئے یا کچھ اور ہوئے یعنی جبکہ وہ آپ کے فرقوں میں خود متنازعہ فیہ امر
ٹھہر گیا تو اوّل یہودیوں سے فیصلہ کیجئے پھر یونی ٹیرنوں سے فیصلہ کیجئے اور پھر جب سب
اتفاق کر لیں کہ آنے والا مسیح موعود خدا ہی ہے تو پھر مسلمانوں پر حجت کے طور پر پیش کیجئے اور
پھر آپ فرماتے ہیں کہ اس زمانہ میں ہمارے لئے نشانوں کی ضرورت نہیں نہ نشان پہلے زمانوں
سے خاص ہوتے ہیں جب ایک مدعا ثابت ہو گیا تو پھر نشانوں کی کیا حاجت ۔
میں کہتا ہوں اگر یہ ثابت شدہ امر ہوتا تو اتنے جھگڑے ہی کیوں پڑتے کیوں آپ کے فرقہ میں
سے ان پیشگوئیوں کے ان معنوں کی تکذیب کرنے کیلئے موجود ہوتے پھر جبکہ ان پیشگوئیوں کی نہ

صحت ثابت نه ادعاء حضرت مسیح ثابت اور نہ ان کے خاص معنوں پر اتفاق ثابت تو پھر کیونکر
آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دلائل ہیں اور یہ بھی آپ کو یادر ہے کہ آپکا یہ فرمانا که نشان اسی وقت تک ۹۲
ضروری تھے جو حواریوں کا زمانہ تھا اور حواری اس کے مخاطب تھے یہ اس دوسری دلیل سے بھی
خلاف واقعہ ٹھہرتا ہے کہ اگر کسی امر میں جواریوں کو مخاطب کرنا اس امر کوا نھیں تک محدود کر دینا
ہے تو پھر تو اس صورت میں ساری انجیل ہاتھ سے جاتی ہے کیونکہ تمام اخلاقی تعلیم جو
حضرت مسیح نے کی اس کے مخاطب حواری تھے اب آپ کو خوب موقعہ مل سکتا ہے کہ ہمیں کچھ
ضرورت نہیں کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسرا بھی پھیر دیں کیونکہ یہ تو حواریوں کے حق میں کہا
گیا تھا اور آپکا یہ فرمانا کہ رامچند راور کرشن سے حضرت مسیح کو کیا نسبت ہے اور کیا اگر دس آدمی
ایک دعوی کریں تو ان میں سے ایک سچا نہیں ہو سکتا مجھے افسوس ہے کہ آپ نے یہ کیا لکھایا میرا
تو مطلب صرف اتنا تھا کہ اگر صرف دعوے سے انسان سچا ہو سکتا ہے تو دعوے کرنے والے تو
دنیا میں اور بھی ہیں پس اگر ان میں سے کوئی سچا ہے تو چاہیے کہ اپنی سچائی کے دلائل پیش کرے
ور نہ ہمیں یا آپ کو دس دعوی کرنے والوں میں سے ایک کو بغیر دلیل کے خاص کر لینے کا کوئی
حق نہیں پہنچتا یہی تو میں بار بار کہتا ہوں اور لکھتا ہوں کہ حضرت مسیح کی الوہیت پر ابھی تک
آپ نے کوئی معقولی دلائل پیش نہیں کئے اور منقولی پیشگوئیاں جو آپ بار بار پیش کر رہے ہیں
وہ تو کچھ بھی چیز نہیں ہیں خود امور متنازعہ فیہا ہیں جن کے آپ کچھ معنے کرتے ہیں یونی ٹیرین
کچھ کرتے ہیں یہودی کچھ کرتے ہیں اہل اسلام کچھ کرتے ہیں ۔ پھر قطعیۃ الدلالت کیوں
کر ٹھہر جاویں اور آپ جانتے ہیں دلیل اس کو کہتے ہیں جو قطعیۃ الدلالت اور فی نفسہ روشن
اور بدیہی ہو اور کسی امر کی مثبت ہو نہ کہ خود محتاج ثبوت ہو کیونکہ اندھا اندھے کو راہ نہیں
دکھا سکتا اور پھر میں اپنی پہلی بات کا اعادہ کر کے لکھتا ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ اس پر
آشوب دنیا میں انسان ہمیشہ تسلی اور معرفہ سلی اور معرفت تامہ کا محتاج ہے اور ہر ایک شخص یہی چاہتا ہے
کہ جن دلائل کو تسلیم کرانا چاہتا ہے وہ ایسی شافیہ اور کافیہ دلائل ہوں کہ کوئی جرح ان پر وارد
نہ ہو سکے اور خود ایک طالب حق جب اپنی موت کو یاد کرتا ہے اور در حالت بے دین و گمراہ

ہونے کے اُن سزاؤں کو تصور میں لاتا ہے جو بے دینوں کو ملیں گی تو خود اس کا بدن کانپ اُٹھتا
ہے اور اپنے تئیں اس بات کا بھوکا اور پیاسا پاتا ہے کہ اگر کوئی نشان ہو تو اس سے تسلی پاوے
اور اس کے سہارے کیلئے وہ اسکی دلیل ٹھہر جاوے تو پھر میں تعجب کرتا ہوں کہ یہ درخت عیسائی
۹۳ مذہب کا کیوں کر بغیر پھلوں کے قرار دیا جاتا ہے اور کیوں تسلی کی راہ اس شخص کے مقابل
پر پیش نہیں کی جاتی جو پیش کر رہا ہے اگر اللہ تعالیٰ کی عادت نشان دکھلانا نہیں ہے تو اس
دین اسلام کی تائید کیلئے کیوں نشان دکھلاتا۔ ا ہے اس لئے کیا کبھی ممکن ہے کہ ظلمت نور پر غالب
آجاوے۔ آپ یہ سب باتیں جانے دیں میں خوب سمجھتا ہوں کہ آپکا دل ہرگز ہرگز آپ کے
ان بیانات کے موافق نہ ہوگا بہتر تو یہ ہے کہ اس قصہ کے پاک کرنے کے لئے میرے ساتھ
آپ کا ایک معاہدہ تحریری ہو جائے اگر میں ان شرائط کے مطابق جو اس معاہدہ میں کہوں گا
کوئی نشان اللہ جل شانہ کی مرضی کے موافق پیش نہ کر سکوں تو جس قسم کی سزا آپ چاہیں اس
کے بھگتنے کیلئے تیار ہوں بلکہ سزائے موت کیلئے بھی تیار ہوں لیکن اگر یہ ثابت ہو جاوے تو
آپ کا فرض ہوگا کہ اللہ جل شانہ سے ڈر کر دین اسلام کو اختیار کریں ڈاکٹر صاحب یہ کیوں
کر ہو سکتا ہے کہ عیسائی مذہب تو سچا ہو اور تائید دین اسلام کی ہو آپ بجائے خود حضرت مسیح
سے دعائیں کرتے رہیں کہ وہ اس شخص کو ذلیل اور لاجواب کرے اور میں اپنے خدا سے دعا
کروں گا پھر وہ جو سچا خدا ہے غالب آجائے گا۔
اس سے بہتر اور کونسی تصفیہ کی صورت ہوگی ۔ آپ کے دعاوی بلا دلیل کو کون تسلیم کر سکتا ہے
کیوں آپ ان کو بار بار پیش کرتے ہیں ۔
کیا آپ کی قوم نے بالاتفاق اس کو قبول کر لیا ہے آپ براہ مہربانی سیدھے راہ پر آکر وہ
طریق اختیار کریں جس سے حق و باطل میں فیصلہ ہو جاوے۔
دستخط بحروف انگریزی احسان الله
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر صحیح پریزیڈنٹ
قائم مقام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
از جانب عیسائی صاحبان

آج 10 میں سے 10 باقی