بیان ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بیان ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک
جناب مرزا صاحب نے اپنے جواب میں زیادہ طول اہل یہود پر دی ہے اور ان کو ہم نہیں
جانتے کہ کس وجہ سے ہمارے اور اپنے درمیان منصف ٹھہرا لیا ہے ۔ جناب من آپ کون سی ۹۴
تاریکی کے فرزندوں کا حوالہ دیتے ہیں اگر اُن کے نہ ماننے پر بات موقوف ہے تو آپ کے
حضرت صاحب کی شان میں بھی بڑا فرق آتا ہے کیونکہ اُن کی مخالفت پر بھی ہمیشہ کمر باندھ
کے منکر ہی رہے۔ جناب من دار مدار کسی انسانی فیصلہ پر نہیں ہے۔ کتابیں موجود ہیں زبان
کوئی سمجھ سے باہر نہیں ہے۔ عقل فقط خدا تعالیٰ نے اہل یہود کو عنایت نہیں کی تھی ۔ عبارت
میں غلطی ہے بتادیجئے گا۔ گا۔ معنوں میں ہے تو معنے صحیح ہمیں عنایت کیجئے ۔ اور یہودیوں کی کم بختی
ہمارے سر پر کیوں تھوپتے ہیں آپ تو فرماتے ہیں کہ یہ قوم پارسا اور خدا پرست تھی تو ریت
شریف اور انبیاء کے صحیفوں کو ملاحظہ کیجئے تو ان کا صحیح حال آپ پر روشن ہوگا ۔ دیکھئے یسعیاہ نبی
کی کتاب کے سر میں خدا تعالیٰ کیا فرماتا ہے ایسے گروہ کی طرف جو سدا میرے منہ کھجا کر
کر مجھے
غصہ دلاتی تھی اور نبیوں کو دیکھئے کہتے ہیں گردن کش سنگدل حد سے زیادہ نبیوں کے قاتل
اپنے خدا سے منہ پھیرنے والے ۔ یہ ان کی صفات ہیں کلام اللہ میں جسے آپ پاک قوم سمجھ
رہے ہیں بلکہ یہاں تک اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ گدھا اپنے مالک اور بیل اپنے چرنے کو جانتا
ہے پر میری قوم مجھے نہیں جانتی جن کو اللہ تعالیٰ گدھے اور بیل سے بڑھ کر حماقت میں بتاتا
ہے۔ آپ ان سے عدالت چاہتے ہیں ۔ مرزا صاحب یہ آپ سے ہرگز نہ ہوگا ۔ جناب من
انھیں کی سنگدلی کی سزا میں خدا تعالیٰ نے اُن کے دلوں کو تاریک کر دیا کہ وہ نہ سمجھیں ۔
یسعیاہ اور یہ لعنت خداوند یسوع مسیح کے وقت اُن کے سر پر تھی اور تا حال ہے۔ متی 5
واعمال دوسرے قرنطیوں کا ۳ ان آیات کے ملاحظہ سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ ۲۷
نے منصفی کن پر ڈالی ہاں ان کی بے ایمانی سے شہر اُن کا بر باد اپنے ملک سے جلا وطن
سارے جہان میں پراگندہ ضرب المثل اور انگشت نما ہو کے یہ آج تک پھرتے ہیں

موجب پیشگوئی لمسیح کے۔
جنگ مقدس
دوئم ۔ پھر آپ نے یونی ٹیرین کی بابت پیش کیا ۔ جناب من یہ عیسائیوں کے کسی فرقہ میں
سے کوئی فرقہ نہیں ۔ سارے جہان کی حماقت اور کفر کا جواب آپ مجھ سے کیوں مانگتے ہیں اور
رومن کیتھلک لوگ اپنے دل کے کفر سے مریم کو خدا کی ماں قرار دیتے ہیں اور ادھر یونی ٹیرین
۹۵ حماقت سے اور طرح پر پورا کرتے ہیں میرا ان میں کیا واسطہ ہے ۔ کلام میرے ہاتھ میں ہے
عبارت اس کی موجود ہے غلطی پر ہوں تو مجھے قائل کیجئے ۔ ورنہ ان تاریک فہموں کی آپ کیا نظیر ں سے
دیتے ہیں۔ ہمارا ایمان مسیح پر فرقوں پر نہیں ۔ اس طرح کے اگر میں الزامی جواب دینے چاہوں
تو اسلام پر کتنے فتور اس وقت پیش کر سکتا ہوں ۔ جناب من اپنے گھر کی حالت دیکھ کر تکلیف
فرمائیے اور نہ کسی انسان کے ماننے اور نہ ماننے پر مدار رکھے لیکن کتاب اللہ پر۔
جناب نے ایسی دلیل طلب کی ہے جس میں کسی کا شک نہ ہو ۔ صاف اقرار کرتا ہوں کہ میں
نے کہ میں عاجز ہوں میں کیا بلکہ خدا بھی عاجز ہے۔ اسکے وجود پاک سے بڑھ کر کوئی بات دنیا
میں روشن ہے تو بھی آپکو ہزار احمق نہ ملیں گے جو کہیں گے کہ خدا کوئی چیز نہیں ۔ جب جناب
باری کی ذات پاک میں آپ حرف لاتے ہیں اور اس معبود حق کی نسبت شک کرتے ہیں جس
کے جلال سے سارا جہاں معمور ہے تو کون سی دلیل پیش کریں جس میں اگلا حرف نہ لاوے ۔
آگے جناب کا یہ فرمانا تھا کہ مسیحی دین اگر بے پھل ہے تو پھر یہ کیوں حق ہے ۔ صاحب من یہ
بے پھل نہیں اپنے موقعہ پر یعنی اسی ہفتہ میں آپ کی خدمت میں پھل پیش کئے جاویں گے
لیکن یہاں آپ کے ساتھ میرا سخت تنازعہ ہے آپ نے مجھے کیوں منافق بنایا۔ ریا کار ٹھہرایا کہ
جو میں زبان سے کہتا ہوں وہ دل سے نہیں کہ آپ نے ایسا الزام مجھے لگا دیا۔ پیغمبری کے دعوے
تو میں آپ کے سنتا رہا لیکن یہ تو دعویٰ الہی ہے کہ آپ دلوں کے جانچنے والے ہیں ۔ آخری
عرض یہ ہے کہ مناسب ہے کہ خالق کی ذات شریف مخلوق کی سمجھ میں نہ آوے۔ خدا تعالیٰ جو
ہے ذات ہی ذات ہے اور اگر اس کی ذات پاک کو ہم سمجھ لیں تو پرے کیا رہا۔ ہم اسکے مساوی نہ
ہو گئے بے شک ہو گئے ۔ اسی لئے میں محمدی وحدانیت کا قائل نہیں ہو سکتا تو بچہ بھی سمجھ سکتا ہے اور

میری عقل تو گواہی دیتی ہے کہ ذات پاک کو اس سے بڑھ کر ہونا چاہیے آپ کی وحدانیت میں
کونسا مسئلہ سمجھ سے باہر ہے گویا محدود نے غیر محدود کو گھیر لیا ہے لیکن کثرت فی الوحدت ایک ایسا
مسئلہ ہے کہ نہ اسکے سمجھنے والا پیدا ہوا نہ ہوگا۔ کیا صاحب جانا جا سکتا ہے کہ انسانی عقل اللہ تعالیٰ کو
سمجھے۔ تو بہ تو بہ۔ ذات الہی ایک ایسی شے ہے کہ نہ عقل سے ثابت کی جاسکتی ہے اور نہ عقل سے
اس کی تردید کی جاسکتی ہے۔ معاملہ انسان کی عقل سے لاکھ ہا درجہ بڑھ کر ہے اور اس کا فیصلہ
صاف اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔ خدا کی بات خدا ہی جانے اور میرا اور آپ کا حق مرزا صاحب نہ ۹۶
دلائل عقلی کے دوڑانے پر ہے لیکن تسلیم کرنا ہے۔ اور صحیح تعلیم اللہ تعالیٰ کی کتابوں کی یہی ہے تین
اقنوم اور ایک خدا واحد تا ابد مبارک ہے۔ مسیح خداوند کے حق میں نبی گواہی دیتے رہے نمونوں
سے اللہ تعالیٰ ظاہر کرتا رہا۔ قربانیوں میں حلال و حرام میں ختنہ میں ہیکل میں اور پھر ظاہر کرتا رہا
کہ میں حق تعالیٰ خود تمہارا نجات دہندہ ہوں ۔ اور وقت پر کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا جنے گی اور
نام اس کا تم نے رکھنا عمانوئیل یعنی خدا ہمارے ساتھ وقت پر آپ آئے پیدا ہوئے۔
آگے سلسلہ چلتا ہے فرشتوں کی گواہی کا ۔ حواریوں کی گواہی کا۔ اپنے دعووں کا ۔ اپنی
کرامت و معجزوں کا ۔ ہاں خدا تعالیٰ کا خود یحییٰ ہپ ٹسما دینے والے کے ہاتھ سے بپ ٹما
پا کر آپ پانی سے نکلتے ہیں اور روح القدس کبوتر کی طرح ان پر آتی ہے اور خدا تعالیٰ آسمان پر
بلند آواز سے فرماتا ہے یہ میرا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں ۔ دیکھئے باپ بیٹا روح القدس
موجود کیونکہ یہ تینوں ایک ہیں ۔
خیر میں زیادہ طول دینا نہیں چاہتا دشمنوں کی گواہی بھی موجود ہے شیطانوں کی گواہی موجود
ہے جو چلا چلا کر کہہ رہے تھے کہ تو خدا کا قدوس ہے۔ رومیوں کی گواہی موجود ہے۔ پلاٹوس کی
گواہی موجود ہے۔ جناب انجیل شریف میں آپ کے لئے سب گواہیاں موجود ہیں اور
یہودی بھی سارے بے ایمان نہ تھے آپ کے فرمانے کے مطابق حواری بھی یہودی تھے ایک
ہی وعظ سے تین ہزار عیسائی ہوئے یک لخت ۔
اگر چه قوم مردود ہے قوم کا ہر ایک فرد مردود نہیں اور اب بھی ہزار ہا لاکھ ہا یہودی مسیح خداوند

کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ اور جب آپ نے مسئلہ پیش کیا کہ جب مسیح نے پوچھا کہ مسیح
کس کا بیٹا ہے اور داؤد کیوں اس کو خداوند کہتا ہے۔ تو چپ اور لاجواب ہو گئے ۔ کوئی جواب نہ
دے سکا۔ صاحب من عقل کو قائل کرنا تو کچھ مشکل نہیں لیکن دل کی ضد کو دفع کرنا اللہ کا کام
ہے۔ پھر جناب کی تقریر تھی کہ کراماتیں اسلام کے ساتھ ہیں ہمیں دیکھنے سے کوئی گریز نہیں۔
ساتھ یہ بھی بتائیے بالفرض اگر کوئی یا کئی کرامت وارد بھی ہوں تو ہم کس طرح جانیں کہ یہ
منجانب اللہ ہیں استثنا کے اس جناب نے ہی سنائے کہ بیشک تمہارے پر کھنے کے لئے جھوٹے
نبی بھی آجائیں گے اور کرامت پوری کریں گے۔ نیز مرقس کا سنے گا۔ گلیوں سو جناب من
۹۷ نہ فقط کرامت کی ضرورت ہے بلکہ اس بات کی کہ ان نشانوں کو کیوں کر منجانب اللہ جانیں
اور نہایت ادب سے عرض ہے کہ آپ کی کرامت سے میں دل شکستہ ہوں آپ فرما چکے ہیں کہ
کرامت اور معجزہ میں فرق ہے نہیں جانتا کہ کیا ۔ پھر آپ نے یہ فرمایا کہ ہم نہیں جانتے کہ
وہ کسی قسم کا نشان دکھلائے گا۔ اور پھر معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی طور کا نشان دکھلائے
گا۔ جناب صاحب اس میں تحدی ما قبل معجزہ اور کرامات سے صاف گریز ہے۔ حالانکہ آپ
اپنے رسالہ حجۃ الاسلام کے ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷۔ صفحہ میں اس بات کو تسلیم کر چکے تھے ۔ قصہ کوتاہ
مرزا صاحب کیا ہی مبارک موقعہ پیش آیا تھا کہ آپ اپنے اس دعوی کو جس کی نسبت خم
ٹھوک کر کئی روز سے دعوی کرتے ہیں پایہ ثبوت تک پہنچاتے ۔ ہزار افسوس کہ آپ نے ایسے
موقعہ کو ہاتھ سے جانے دیا اور اپنی لغو تا ویلات کو لامعنی اور بات الزامی سے اس موقعہ کو
ٹال دیا۔ آپ کی اس پہلو تہی سے اس عاجز کی عقل ناقص میں یہ آتا ہے کہ آپ کا یہ
دعوی سامان ہیں جن سے آپ اپنے مقلدوں کو خوش کرتے ہوتے ہیں از راہ خاوندی
کے عیسائیوں کے روبرو ان کا ذکر پھر نہ کرنا ۔ اور ناحق زک اٹھانی پڑتی ہے جناب
من ہم تو آپ کے علم اور روشن ضمیری کا چرچا بہت ہی سنتے رہے ہیں اور ہم کو آپ
سے بہت امید امید تھی تھی لیکن افسوس آپ نے وہی بحثیں اور اور وہی وہی دلائل دلاً اور وہی باتیں پیش کیں
جو کہ قریب چالیس سال سے اس ملک کے بازاروں میں چکر کھا رہی ہیں ۔ مرزا صاحب

افسوس ہے کہ ہم آپ پر کسی طرح خوش نہ ہو سانہ ہوئے۔ عقلی دلیل آپ نے مانگی بندہ نے پیش
کر دی۔ نقلی جناب نے فرمائی حاضر کی گئی الہام پر آمادہ ہوئے سو بھی منظور اس موقعہ پر
مجھ کو انجیل شریف کی ایک بات یاد آتی ہے متی کے 14-12-19 میں ہے آخر الامر آپ کی
خدمت میں یہ عرض ہے کہ اوّل خدا کے ابن وحید کا رسالت لے کر دنیا میں آنا دلیل
استقرائی سے مستثنی ہے جیسے کہ آدم و حوا کی پیدائش ۔ جناب نے اس کا کیا جواب فرمایا
پیچ ۔ دوم الوہیت کے دعوئی اور اثبات بائبل شریف سے معہ مفصل آیات کے پی پیش کئے
گئے عقل سے امکان اور کلام الہی سے وقوع ثابت کیا گیا ۔ جناب نے کیا جواب دیا بیچ ۹۸
یوحنا کے دسویں باب پر آپ نے بار ہا زور بے جا لگایا معقول دلیل دیکھیں تو پتہ ندارد پرانے
عہد نامہ میں سے مسیح کے حق میں پیشگوئیاں اور نئے عہد نامہ میں ان کی تکمیل جناب کی
خدمت میں پیش کی گئی جواب پہنچ ۔ پانچ پرانے عہد نامہ کے ایسے فقروں سے جیسا کہ ہم میں
سے ایک کی مانند ہمتا۔ یہوا صد قنو وغیرہ وغیرہ الوہیت کا استدلال کیا گیا جناب کا جواب
بیچ۔ بڑی پختہ دلائل سے مسیح کا کامل انسان و کامل خدا ہونا و مظہر اللہ ہونا پیش کیا گیا ۔
جواب پیچ ۔ ساتواں وہ جو آیات جناب نے پیش کی تھیں قیامت کے روز وغیرہ کے بارے
میں ان کے حق میں خوب گوش گزاری ہوئی جناب نے کوئی جواب نہ فرمایا۔
آٹھواں ۔ جناب قرآن سے کئی حوالجات دیتے ہیں اور ان عاجزوں کے لئے وہ فضول ہیں
کیونکہ ہم اس کو کتاب مستند نہیں سمجھتے۔
نہم ۔ مرقس کی ۶ پر جناب نے بہت کچھ تقریر فرمائی اور معجزوں کے حق میں ہمیں
قائل کرنا چاہا۔
لہذا اس کا بھی جواب ہوا اور خوب ہی ہوا ۔ جناب نے کیا جواب دیا بیچ۔
دس ۔ نجات اور ذاتی الہام بے محل اور خلاف شرطوں کے تھا اس لئے ہم نے

اس کا بہت غور نہیں کیا ۔
جنگ مقدس
گیارہ ۔ جناب کا صاحب کرامات ہونے کا دعوی نہایت ہی واضح طور پر غلط ثابت
کیا گیا ۔ جناب الزامی جواب دے کر پہلو تہی کر گئے ۔ یہ ہفتہ گذشتہ کی کارروائیاں ہیں
فرمائیے ہماری کونسی دلیل توڑی گئی ۔ ہاں یک شوشہ یک نقطہ بھر اس میں فرق
آیا ؟ ۔ جناب تو اپنی تاویلوں میں لگے رہے اور ہماری باتوں پر آپ نے توجہ نہ فرمائی ۔
اب پھر اس مباحثہ کے پہلے حصہ کا آخری وقت ہے ۔ میں خدا کا واسطہ دے کے عرض
کرتا ہوں ۔ بروئے کلام الہی خدا جو اگلے زمانوں میں نبیوں کے وسیلہ بولا بالآخر اپنے
بیٹے کے وسیلہ سے دین آسمانی اور راہ نجات اور گناہوں کی بخشش ہمیں عنایت کر چکا
99 ہے۔ اور ہر ایک کو چاہیے کہ تعصب کو دور کر کے خدا کی رضا مندی کو اپنا شامل کرے اور
میں شہادت دیتا ہوں کہ بے شک المسیح ابن وحید اللہ تعالیٰ کا ہے۔ اور کلمہ مجسمہ اللہ کا ہے
اور آخری دن کل آدمیوں کا انصاف کرنے والا بھی ہوگا ۔
مباہلہ کے حق میں مختصر عرض ہے کہ لعنت دینا یا چاہنا ہمارے خدا کی تعلیم نہیں
وہ اپنی کسی مخلوق سے عداوت نہیں رکھتا اور مینہہ اور روشنی اپنے راستوں اور
نا راستوں کو برا بر بخشتا ہے۔ جس مذہب میں لعنتیں جائز ہوں ان کے پیروؤں
کو اختیار ہے مانیں اور مانگیں ۔ لیکن ہم شاہ سلامتی کے فرزند ہیں اور جیسا ہم
اپنے لئے دعائے خیر اور رحمت اور بخشش کے طالب ہیں ویسا ہی بعوض لعنت
کے ہم آپ صاحبوں کے لئے بھی خواہاں برکت کے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی بے حد
سے صراط مستقیم آپ کو عطا کرے اپنے امن اور ایمان میں لاوے تا کہ
جب اس جہان فانی سے ۔ فانی سے ملک جاودانی جاودانی کو آپ گزر کریں تو پ گزر کریں تو عاقبت بخیر ہو وے ۔
ایک آخری عرض ہے جناب مرزا صاحب آپ حد سے قدم بڑھا کر چڑھ آئے ہیں ۔
گستاخی معاف میں دل کی صفائی سے کہتا ہوں اور بروئے الہام نہ معلوم از کجا یا فتہ
رحمت

آپ فرماتے تھے کہ اس جنگ میں مجھے فتح ہے ضروری فتح ہے۔ جناب امتیاز کر سکتے ہیں کہ
صورت مذکورہ بالا فتح کامل کی ہے یا معاملہ دیگر کی اور یہ جناب کی غلطی ہے فتح اور شکست
کا لحاظ ہرگز نہیں چاہیے برعکس اس کے یہ کہ ہاں شکست ہو تو ہولیکن یا اللہ تیری راستی ظاہر
کی جائے ۔ افسوس جناب میں وہ مزاج دیکھی نہ گئی ۔ صاحب من عیسوی دین انیس سو برس
سے جہان میں ہے اور ایک ایسا سندان ہے کہ اس پر بہت ہی مارتول گھس چکے ہیں اور اخیر
تک گھستے رہیں گے۔ کیا انیس سو برس کی بات یہاں اور انھیں دنوں میں پلٹنے والی تھی جو لوگ
دین مسیح کے مخالف ہیں ان کو دیکھ کر مجھے ایک قصہ یونانی یاد آتا ہے ایک سانپ کسی لوہار کے
گھر میں جا گھسا زمین پر ریتی پڑی تھی زہر بھرا ہوا سانپ اس کے کاٹنے لگا۔ ریتی نے کہا
کاٹ لے جہاں تک تیری مرضی ہے تیرے ہی دانت گھستے ہیں۔
صاحب من کوششیں تو آپ نے سب کیس پر دلیل عقلی کا مقابلہ نہ نقلی کا جواب بن پڑا
اور جس الہام و کرامت پر آپ کو ناز تھا وہ بھی خام اور لا حاصل ٹھہرایا گیا ۔ کوششیں بہت لیکن
مباحثہ کے اس حصہ کا نتیجہ معلوم اور ہر ایک منصف مزاج پر ظاہر ۔ مرزائے من آپ تو بلند
آواز سے فتح پکارتے رہے لیکن یہ فتح کسی اور پر شگفتہ نہ ہوئی ۔ جناب من اس جنگ میں اور ہر
جنگ میں امروز تا ابد شان و شوکت حشمت و جلال قدرت اختیار اور فتح لمسیح تا ابد خدائے
مبارک کی ہے ۔ آمین ۔
دستخط بحروف انگریزی
احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک
دستخط بحروف انگریزی
غلام قا در فصیح
پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر
پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی