دوسرا حصہ - آٹھواں پرچہ - رحم بلا مبادلہ

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجلسی
دوسرا حصہ
روئیداد جلسه
۳۰ رمتی ۱۸۹۳ء
جنگ مقدس
آج پھر جلسہ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب آج اپنے اصلی عہدہ میر
ی پر واپس آگئے ۔ اور مسٹر عبد اللہ آتھم رمسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے مباحثہ شروع کیا ۔ ۶ بجے 9 منٹ
پر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے سوال لکھانا شروع کیا اور بجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز
☆
سے سنایا گیا مرزا صاحب نے ۶ بجے ۲۷ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ے بجے ۲۷ منٹ پر
تمام کیا۔ مرزا صاحب کے جواب لکھانے کے عرصہ میں میر مجلس عیسائی صاحبان نے بدوں
میر مجلس اہل اسلام کے ساتھ اتفاق کرنے کے انھیں روکنے کی کوشش کی اور اپنے کاتبوں کو حکم
دیا کہ وہ مضمون لکھنا بند کر دیں مگر میر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے مرزا صاحب برابر مضمون
لکھاتے رہے اور ان کے کاتب لکھتے رہے۔ میر مجلس عیسائی صاحبان کی یہ غرض تھی کہ
مرزا صاحب مضمون کو بند کریں اور میر مجلس عیسائی صاحبان ایک تحریک پیش کریں کیونکہ ان
کی رائے میں مرزا صاحب خلاف شرط مضمون لکھاتے رہے تھے لیکن جب ان کی رائے میں
مرزا صاحب شرط کے موافق مضمون لکھانے لگے تو انہوں نے اپنے کا تبوں کو مضمون لکھنے کا حکم
دے دیا میر مجلس صاحب اہل اسلام کی یہ رائے تھی کہ جب تک مرزا صاحب مضمون ختم نہ کر
لیں کوئی امر انہیں روکنے کی غرض سے پیش نہ کیا جائے کیونکہ ان کی رائے میں کوئی امر
مرزا صاحب سے خلاف شرائط ظہور میں نہیں آ رہا تھا ۔ چنانچہ مرزا صاحب برابر مضمون
لکھاتے رہے اور اپنے وقت کے پورے ہونے پر ختم کیا اور مقابلہ کے وقت عیسائی کا تبوں
نے اس حصہ عہ مضمون کو جو وہ اپنے میر مجلس کے حکم کے بموجب چھوڑ گئے تھے بموجب ارشاد اپنے
میر مجلس کے پھر لکھ لیا۔ اب یہ امر پیش ہوا کہ مرزا صاحب نے جو جواب لکھایا ہے اس کے متعلق میر
مجلس عیسائی صاحبان اور عیسائی جماعت کی یہ رائے ہے کہ وہ خلاف شرائط ہے کیونکہ اولا اس
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ روزانہ کی شائع ہونے والی روئداد کی وہ کا پی جس پر سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی مہر لگی ہے اور جو حضور
کے زیر مطالعہ رہی۔ اس میں اس جگہ ہاتھ سے درستی کر کے “ کی بجائے ” لکھا گیا ہے جو اس اصلاح کی راہنمائی کرتی ہے۔ (ناشر)

ہیں
نے
ہفتہ میں وقت ہے کہ مسیحی اہل اسلام سے دین محمدی کے حق میں سوال کریں اور نہ یہ کہ محمدی
صاحب مسیحوں سے دین عیسوی کے حق میں جواب طلب کریں ۔ ثانیاً فی الحال عبد اللہ آتھم
صاحب کی طرف سے سوال مسئلہ رحم بلا مبادلہ در پیش ہے اور مرزا صاحب جواب طلب کرتے
دربارہ الوہیت مسیح کے۔ میر مجلس صاحب اسلام کی یہ رائے تھی کہ خلاف شرائط شرائط ہے ہرگز نہیں
ہے بلکہ عین مطابق شرائط ہے اور ساتھ ہی مرزا صاحب نے بیان فرمایا کہ جواب ہرگز خلاف
شرائط نہیں کیونکہ سوال رحم بلا مبادلہ کی بنا الوہیت مسیح ہے۔ اور ہم مسئلہ رحم بلا مبادلہ کا پورا رد ۱۰۲
اس حالت میں کر سکتے ہیں کہ جب پہلے اس بنا کا استیصال کیا جاوے۔ بنا کو کیونکر کہہ سکتے ہیں
کہ بے تعلق ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ رحم بلا مبادلہ بنائے فاسد بر فاسد ہے۔ عیسائی جماعت تو
مرزا صاحب کے مضمون کو خلاف شرائط قرار دینے پر زور دیتی رہی اور اسلامیہ جماعت اس
مضمون کو مطابق شرائط قرار دیتی رہی پادری عماد الدین صاحب کی یہ رائے تھی اور انہوں ۔
کھڑے ہو کر صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ میر مجلسوں کا منصب نہیں کہ مباحثین کو جواب دینے
سے روکیں مگر میر مجلس عیسائی صاحبان کے سوال کرنے پر انہوں نے بھی یہی کہا کہ مضمون
مرزا صاحب کا خلاف شرط ہے اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے بھی کہا کہ کسی قدر خلاف شرط
تو ہے تا ہم در گذر کرنا چاہیئے ۔ میر مجلس اہل اسلام نے کہا یہ مضمون ہرگز خلاف شرط نہیں اس
، ہم آپ کا در گذر نہیں چاہتے ۔ ایک عرصہ تک اس امر پر تنازعہ ہوتا رہا رہا۔ اسی عرصہ میں
ڈپٹی عبداللہ آتھم نم صاحب نے کہا کہ اگر میر - ما ر میرے چیئر مین صاحب مجھے مرزا صاحب کے لفظ لفظ
کا جواب دینے دیں گے تو میں دوں گا ورنہ میں نہیں دیتا مگر میر مجلس صاحب اہل اسلام نے
ڈپٹی صاحب کو کہا کہ آپ کو جواب لکھنے کے لئے میر مجلسوں سے ہدایت لینے کی کچھ
ضرورت نہیں۔ آپ کو اختیار ہے کہ جس طرح چاہیں جواب دیں لیکن میر مجلس عیسائی
صاحبان نے ڈپٹی صاحب کو روکا اور کہا میں اجازت نہیں دیتا۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو
میں - میر مجلسی سے استعفا دے دوں گا کیونکہ یہ خلاف شرط ہے پھر تھوڑی دیر کے لئے تنازعہ
لئے
ہوتار
۔
۔
ا رہا اور آخر کار یہ قرار پایا کہ آ رار پایا کہ آئندہ کے لئے مباحثین میں سے کسی کو جواب دینے سے روکا
نہ جائے انہیں اختیار ہے کہ جیسا چاہیں جواب دیں۔ بعد ازاں ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب

آج 10 میں سے 10 باقی