بیان حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس
ں کے جواب کا انتظار ہم جناب کی طرف سے کرتے ہیں اور یہ جواب اس کا ہونا چاہیے کہ یہ
دونوں اصول صداقتیں بالبداہت ہیں یا نہیں دیا کہ صداقتیں ہیں یا نہیں لیکن ہرجہ ادا ہو جاتا
ہے اور صفات وہ قائم رہتی ہیں اور میرا عرض کرنا اس بارہ میں اور کچھ ضرور نہیں ۔
میں امید کرتا ہوں کہ جیسے میرے یہ مختصر سوال ہیں ویسا ہی مختصر جواب ہو جانا چاہیے۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
غلام قادر صبح پریذیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب اهل اسلام
بیان حضرت مرزا صاحب
۳۰ رمتی ۱۸۹۳ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ڈپٹی صاحب نے رحم بلا مبادلہ کا جو سوال کیا ہے حقیقت میں اس کی بنیاد حضرت مسیح کی
الوہیت ماننے پر رکھی گئی ہے اس لئے صفائی بیان کے لئے بہت ضروری ہے کہ پہلے برعایت
اختصار اس کا کچھ ذکر کیا جائے کیونکہ اگر حضرت مسیح کی الوہیت ثابت ہو جائے تو پھر اس لمبے
جھگڑے کی کچھ ضرورت نہیں اور اگر دلائل قطعیہ سے صرف انسان ہونا ان کا ثابت ہو اور
الوہیت کا بطلان ہو تو پھر جب تک ڈیپٹی صاحب موصوف الوہیت کو ثابت نہ کریں تب تک
داب مناظرہ سے بعید ہو گا کہ اور طرف رخ کر سکیں ڈپٹی صاحب موصوف اپنے بیانات
سابقہ میں حضرت مسیح کی الوہیت ثابت کرنے کے لئے فرماتے ہیں کہ اور انسانوں کی تو ۱۰۴
ایک روح ہوتی ہے مگر حضرت مسیح کی دو روحیں تھیں ایک انسان کی اور ایک خدا تعالیٰ کی اور
گویا حضرت مسیح کے جسم کی دورو میں مدبر تھیں مگر یہ امر سمجھ میں نہیں آسکتا ایک جسم کے متعلق
دو روحیں کیونکر ہو سکتی ہیں اور اگر صرف خدا تعالیٰ کی روح تھی تو پھر حضرت مسیح انسان
بلکہ انسان کامل کن معنوں سے کہلا سکتے ہیں کیا صرف جسم کے لحاظ سے انسان کہلاتے ہیں ۔
اور میں بیان کر چکا ہوں کہ جسم تو معرض تحلل میں ہے چند سال میں اور ہی جسم ہو جاتا ہے

اور کوئی دانش مند جسم کے لحاظ سے کسی کو انسان نہیں کہہ سکتا جب تک روح انسانی اس میں
داخل نہ ہو پھر اگر حضرت مسیح در حقیقت روح انسانی رکھتے تھے اور وہی روح مد بر جسم تھی اور وہی
روح مصلوب ہونے کے وقت بھی مصلوبی کے وقت نکلی اور ایلی ایلی کہہ کر حضرت مسیح نے
جان دی تو پھر روح خدائی کس حساب اور شمار میں آئی یہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا اور نہ کوئی عقلمند
سمجھ سکتا ہے۔ اگر در حقیقت روح کے لحاظ سے بھی حضرت مسیح انسان تھے تو پھر خدا نہ ہوئے
اور اگر روح کے لحاظ سے خدا تھے تو پھر انسان نہ ہوئے ماسوا اس کے حضرات عیسائی صاحبان
کا یہ عقیدہ ہے کہ باپ بھی کامل اور بیٹا بھی کامل روح القدس بھی کامل ۔ اب جب تینوں کامل
ہوئے تو ان تینوں کے ملنے سے اکمل ہونا چاہیے کیونکہ مثلاً جب تین چیزیں تین تین سیر فرض
کی جائیں تو وہ سب مل کر نو سیر ہوں گی ۔ اس اعتراض کا جواب ڈپٹی صاحب سے پہلے بھی
مانگا گیا تھا مگر افسوس کہ اب تک نہیں ملا اور ظاہر ہے کہ یہ ایک سخت اعتراض ہے جس سے
قطعی طور پر حضرت مسیح کی الوہیت کا بطلان ہوتا ہے ۔ انہیں اعتراض بی اعتراضات کو قرآن شریف نے
پیش کیا ہا ہے ہے اور اور اسی بناء پر میں نے ، یہ یہ شرط شرط کی کی تھی تھی کہ کہ حضرت حضرت مسیح مسیح کی کی ا الوہیت پر کوئی عقلی دلیل
پیش ہونی چاہیے مگر افسوس کہ اس شرط کا کچھ بھی لحاظ نہ ہوا اور یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ
آپ نے جس قدر پیشگوئیاں حضرت مسیح کی الوہیت ثابہ ثابت کرنے کے لئے پیش کی ہیں و
وہ
دعاوی ہیں دلائل نہیں ہیں اول تو ایک نامعقول امر جب تک معقول کر کے نہ
دکھلایا جاوے منقولی حوالہ جات سے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ مثلاً ایک گدھا جو ہماری نظر
کے سامنے کھڑا ہے۔ اگر ہزار کتاب پیش کی جائے کہ انہوں نے اس کو انسان لکھ دیا ہے تو وہ
کیوں کر انسان بن جائے گا ۔ ماسوا اس کے وہ منقولی حوالجات بھی نرے لکھے ہیں جن کی
کتابوں سے لئے جاتے ہیں وہ ان کو مانتے نہیں اور گھر میں خود پھوٹ پڑی ہوئی ہے
اور حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ یہودی موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہیں ان کی باتوں کو مانو
افسوس ہے کہ ان کے معنے قبول نہیں کئے جاتے اور عذر کیا جاتا ہے کہ یہودی فاسق بدکار ہیں
حالانکہ انجیل حکم دیتی۔ دیتی ہے کہ ان کی باتوں کو اور ان کے معنوں کو اول درجہ پر رکھو اور ہمیں تحکم کے طور پر

کہا جاتا ہے کہ کتابیں موجود ہیں کتابوں کو پڑھو لیکن انصاف کرنے کا حل ہے کہ ہر ایک صداقت
کو ہر ایک پہلو سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم یہودیوں کے اقوال کو بھی دیکھیں گے۔ آپ کے اندرونی
اختلافات پر بھی نظر ڈالیں گے۔ اور اگر آپ کا یہ شوق ہے کہ کتابیں دیکھی جاویں نا وہ وہ بھ بھی بھی د دیکھی
جاویں گی۔ مگر اس صورت میں کہ یہودیوں کے معنے بھی جو وہ کرتے ہیں سنے جائیں اور آپ کے ۱۰۵
معنے بھی سنے جائیں اور ان کی لغات بھی دیکھی جائیں اور آپ کی لغات بھی دیکھی جائیں پھر جو
اولی و انسب ہے اس کو اختیار کیا جائے اور یہودیوں سے مراد وہی یہودی ہیں جو حضرت مسیح سے
پہلے صد ہا برس گزر چکے ہیں۔ غرض ہر ایک پہلو کو دیکھنا طالب حق کا منصب ہوتا ہے نہ کہ ایک
پہلو کو ۔ اور ماسوا اس کے رحم بلا مبادلہ کا جو سوال کیا جاتا ہے اس کا ایک پہلو تو ابھی میں بیان کر
چکا ہوں اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کو دیکھا جائے گا کہ آیا رحم اور قہر کے
نفاذ میں اس کی عادات کیونکر ظاہر ہے کہ رحم کے مقابل پر قہر ہے۔ اگر رحم بلا مبادلہ جائز نہیں
تو پھر قہر بلا مبادلہ بھی جائز نہ ہوگا۔ اب ایک نہایت مشکل اعتراض پیش آتا ہے ۔ اگر ڈپٹی
صاحب اس کو حل کر دیں گے تو ڈپٹی صاحب کی اس فلاسفی سے حاضرین کو بہت فائدہ ہوگا اور
قہر بلا مبادلہ کی صورت یہ ہے کہ ہم اسے دنیا میں اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ ہزار ہا کیڑے
مکوڑے اور ہزار ہا حیوانات بغیر کسی جرم اور بغیر ثبوت کسی خطا کے قتل کئے جاتے ہیں ہلاک کئے
جاتے ہیں ذبح کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک قطرہ پانی میں صدہا کیڑے ہم پی جاتے ہیں
اگر غور کر کے دیکھا جائے تو ہمارے تمام امور معاشرت خدا تعالی کے قہر بلا مبادلہ پر چل رہے ہیں
یہاں تک کہ جو ریشم کے کپڑے بھی انسان استعمال کرتا ہے اس میں اندازہ کر لینا چاہیے کہ کس
قدر جانیں تلف ہوتی ہیں۔ اور حضرات عیسائی صاحبان جو ہر روز اچھے اچھے جانوروں کا عمدہ
گوشت تناول فرماتے ہیں ہمیں کچھ پتا نہیں لگتا کہ یہ کس گناہ کے عوض میں ہو رہا ہے اب
جبکہ یہ ثابت شده صداقت ہے کہ اللہ جل شانه بلا مبادلہ قہر کرتا ہے اور اس کا کچھ عوض
ملتا ہمیں معلوم نہیں ہوتا تو پھر اس صورت میں بلا مبادلہ رحم کرنا اخلاقی حالت سے انسب اور
اولی ہے۔ حضرت مسیح بھی گناہ بخشنے کے لئے وصیت فرماتے ہیں کہ تم اپنے گناہ گار کی خطا بخشو

ظاہر ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ جل شانہ کی صفات کے برخلاف ہے کہ کسی کا گناہ بخشا جائے تو
انسان کو ایسی تعلیم کیوں ملتی ہے۔ بلکہ حضرت مسیح تو فرماتے ہیں کہ میں تجھے سات مرتبہ تک
نہیں کہتا بلکہ ستر کے سات مرتبہ تک یعنی اس اندازہ تک کہ گنا ہوں کو بخشتا چلا جا۔
اب دیکھئے کہ جب انسان کو یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ گویا تو بے انتہا مراتب تک اپنے
گناہ گاروں کو بلا عوض بخشتا چلا جا اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بلاعوض ہرگز نہ بخشوں گا۔ تو پھر یہ
تعلیم کیسی ہوئی حضرت مسیح نے تو ایک جگہ فرما دیا ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے اخلاق کے موافق اپنے
اخلاق کرو ۔ کیونکہ وہ بدوں اور نیکوں پر اپنا سورج چاند چڑھاتا ہے اور ہر ایک خطا کار اور
بے خطا کو اپنی رحمتوں کی بارشوں سے متمتع کرتا ہے۔ پھر جبکہ یہ حال ہے تو کیونکر ممکن تھا کہ
حضرت مسیح ایسی تعلیم فرماتے جو اخلاق الہی کے مخالف ٹھہرتی ہے یعنی اگر خدا تعالیٰ کا یہی خلق
ہے کہ جب تک سزا نہ دی جائے کوئی صورت رہائی کی نہیں تو پھر معافی کیلئے دوسروں کو کیوں
۱۰۶) نصیحت کرتا ہے۔ ماسوا اسکے جب ہم نظر غور سے دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ
نیکوں کی شفاعت سے بدوں کے گناہ بخشے گئے ہیں دیکھو گنتی باب 19۔ ایسا ہی کیا گنتی ۔ استثنا
و خروج باب ۸ پھر ماسوا اس کے ہم پوچھتے ہیں کہ آپ نے جو گناہ کی تقسیم کی ہے وہ تین
قسم معلوم ہوتی ہے۔ فطرتی حق الله حق العباد تو پھر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ حق العباد کے
تلف ہونے کا کیا سبب ہو سکتا ہے اور نیز یہ بھی آپ کو دیکھنا چاہیے کہ فطرتی گناہ آپ کے
اس قاعدہ کو توڑ رہا ہے۔ آپ کی توریت کے رو سے بہت سے مقامات ایسے ثابت ہوتے
ہیں جس سے آپ کا مسئلہ رحم بلا مبادلہ باطل ٹھہرتا ہے ۔ پھر اگر آپ تو ریت کو حق اور منجانب
اللہ مانتے ہیں تو تو حضرت موسیٰ کی وہ شفاعتیں جن کے ذریعہ سے بہت مرتبہ بڑے
بڑے گناہ گاروں کے گناہ بخشے گئے علمی اور بیکا ر ٹھہرتی ہیں اور آپ کو معلوم رہے کہ قرآن
شریف نے اس مسئلہ میں وہ انسب طریق اختیار کیا ہے جو کسی کا اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا
یعنی حقوق دو قسم کے ٹھہرا دیئے ہیں۔ ایک حق اللہ اور ایک حق العباد حق العباد میں یہ شرط لازمی
ٹھہرائی گئی ہے کہ جب تک مظلوم اپنے حق کو نہیں پاتا یا حق کو نہیں چھوڑتا اس وقت تک
V
"متی باب ۱۸ آیت ۲۳ - (ناشر)

وہ حق قائم رہتا ہے اور حق اللہ میں یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ جس طرح پر کسی نے شوخی اور بیبا کی
کر کے معصیت کا طریق اختیار کیا ہے۔ اسی طرح جب وہ پھر توبہ واستغفار کرتا ہے اور اپنے
سچے خلوص کے ساتھ فرمانبرداروں کی جماعت میں داخل ہو جاتا ہے اور ہر ایک طور کا درد اور
دکھ اٹھانے کیلئے تیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے گناہ کو اس کے اس اخلاص کی وجہ سے بخش
دیتا ہے کہ جیسا کہ اس نے نفسانی لذات کے حاصل کرنے کے لئے گناہ کی طرف قدم اٹھایا
تھا۔ اب ایسا ہی اس نے گناہ کے ترک کرنے میں طرح طرح کے دکھوں کو اپنے سر پر لے
لیا ہے۔ پس یہ صورت معاوضہ ہے جو اس نے اپنے پر اطاعت الہی میں دکھوں کو قبول کر لیا ہے
اور اس کو ہم رحم بلا مبادلہ ہرگز نہیں کہہ سکتے ۔ کیا انسان نے کچھ بھی کام نہیں کیا۔ یوں ہی رحم ہو
گیا ۔ اس نے تو سچی توبہ سے ایک کامل قربانی کو ادا کر دیا ہے اور ہر طرح کے دکھوں کو
یہاں تک کہ مرنے کو بھی اپنے نفس پر گوارا کر لیا ہے اور جو سزا دوسرے طور پر اس کو ملنی تھی وہ
سزا اس نے آپ ہی اپنے نفس پر وارد کر لی ہے تو پھر اس کو رحم بلا مبادلہ کہنا اگر سخت غلطی
نہیں تو اور کیا ہے۔ مگر وہ رحم بلا مبادلہ جس کو ڈ پٹی صاحب پیش کرتے ہیں کہ گناہ کوئی کرے
اور سزا کوئی پاوے۔ حز قیل باب ۱۸ آیت ۱۔ پھر حز قیل پھر سموئیل مکاشفات حز قیل
یہ تو ایک نہایت مکر وہ ظلم کی قسم ہے۔ اس سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی ظلم
نہیں ہوگا ۔ سوائے اس کے کیا خدا تعالیٰ کو یہ طریق معافی گناہوں کا صد ہا برس سوچ
سوچ کر پیچھے سے یاد آیا ۔ ظاہر ہے کہ انتظام الہی جو انسان کی فطرت سے متعلق ہے وہ پہلے
ہی ہونا چاہیے ۔ جب سے انسان دنیا میں آیا گناہ کی بنیاد اسی وقت سے پڑی۔ پھر یہ کیا ہو ۱۰۷
گیا کہ گناہ تو اسی وقت زہر پھیلانے لگا مگر خدا تعالیٰ کو چار ہزار برس گزرنے کے بعد
گناہ کا علاج یاد آیا ۔ نہیں صاحب یہ سراسر بناوٹ ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
نے جیسے ابتدا سے انسان کی فطرت میں ایک ملکہ گناہ کرنے کا رکھا ۔ ایسا ہی گناہ کا
علاج بھی اسی طرز سے اس کی فطرت میں رکھا گیا ہے جیسے کہ وہ خود فرماتا ہے۔ بلی من
أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمُ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۱۸ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (آ) یعنی جو شخص اپنے تمام وجود کو خدا تعالیٰ کی راہ میں سونپ
دیوے اور پھر اپنے تئیں نیک کاموں میں لگا دیوے تو اس کو ان کا اجر اللہ تعالیٰ سے ملے گا۔ اور ایسے
لوگ بے خوف اور بے غم ہیں ۔ اب دیکھئے کہ یہ قاعدہ کہ توبہ کر کے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا اور
اپنی بی زندگی کو اس کی راہ میں وقف کر دینا یہ گناہ کے بخشے جانے کیلئے ایک ایسا صراط مستقیم ہے کہ کسی
خاص زمانہ تک محدود نہیں جب سے انسان اس مسافر خانہ میں آیا تب سے اس قانون کو اپنے ساتھ
لایا۔ جیسے اس کی فطرت میں ایک شق یہ موجود ہے کہ گناہ کی طرف رغبت کرتا ہے ایسا ہی یہ دوسرا
شق بھی موجود ہے کہ گناہ سے نادم ہو کر اپنے اللہ کی راہ میں مرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ زہر بھی
اسی میں ہے اور تریاق بھی اسی میں ہے۔ یہ نہیں کہ زہر اندر سے نکلے اور تریاق جنگلوں سے تلاش
کرتے پھریں ماسوا اس کے میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ سچ ہے کہ حضرت مسیح کے کفارہ پر ایمان
لا کر کوئی شخص خاص طور کی تبدیلی پا لیتا ہے تو اس کا کیوں ثبوت نہیں دیا گیا۔ میں نے بارہا اس
بات کو پیش کیا اور اب بھی کرتا ہوں کہ وہ خاص تبدیلی اور وہ خاص پاکیزگی اور وہ خاص نجات اور وہ
خاص ایمان اور وہ خاص لقاء الہی صرف اسلام ہی کے ذریعہ سے ملتا ہے اور ایمانداری کی علامات
اس سے اسلام لانے کے بعد ظاہر ہوتی ہیں ۔ اگر یہ کفارہ صحیح ہے اور کفارہ کے ذریعہ سے آپ
صاحبان کو نجات مل گئی ہے اور حقیقی ایمان حاصل ہو گیا ہے تو پھر اس حقیقی ایمان کی علامات جو
حضرت مسیح آپ لکھ گئے ہیں کیوں آپ لوگوں میں پائی نہیں جاتیں ۔ اور یہ کہنا کہ وہ آگے
نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہیں ایک فضول بات ہے۔ اگر آپ ایماندار کہلاتے ہیں تو ایمانداروں
کی علامات جو آپ کیلئے مقرر کی گئی ہیں آپ لوگوں میں ضرور پائی جانی چاہئیں کیونکہ حضرت
۱۰۸ مسیح کا فرمودہ باطل نہیں ہو سکتا۔ مگر آپ غور سے دیکھیں کہ وہ علامات دین اسلام میں ایسے
نمایاں طور پر پائی جاتی ہیں کہ آپ ان کے مقابلہ پر دم بھی تو نہیں مار سکتے میں نے انہیں
کے لئے آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ آپ اگر بالمقابل کھڑے نہیں ہو سکتے تو
ان علامتوں کو قرآن شریف کی تعلیم کے لحاظ سے پر کھو اور آزماؤ پھر اگر وہ واقعی سچی نکلیں تو
راست بازوں کی طرح ان کو قبول کر لومگر آپ نے بجز بنسی اور ٹھٹھا کے اور کیا جواب دیا۔
البقرة : ١١٣

تین لولے لنگڑے وغیرہ میرے سامنے کھڑے کر دئے کہ ان کو چنگے کرو حالانکہ ان کا چنگا
کرنا عیسائی ایمان کی علامتوں میں سے ہے ۔ ہمارے لئے تو وہ علامتیں ہیں جو قرآن شریف
میں آچکی ہیں اور ہمیں کہیں نہیں کہا گیا کہ تم اپنے اقتدار سے علامتیں دکھا سکتے ہو بلکہ یہی کہا
گیا کہ خدا تعالیٰ سے درخواست کرو۔ پھر جس طرح کا نشان چاہے گا دکھلائے گا تو کیا آپ کی
یہ بے انصافی نہیں کہ آپ نے مجھ سے وہ مطالبہ کیا جو آپ سے ہونا چاہیے تھا اور پھر اس کا نام
فتح رکھ لیا۔ میں تو اب بھی حاضر ہوں ان شرائط کے مطابق جو ہماری کتاب ہم پر فرض کرتی ہے
اور نیز آپ ان شرائط کے مطابق جو آپ کی کتاب آپ پر فرض کرتی ہے میرے سے نشانوں
میں مقابلہ کیجئے پھر حق اور باطل خود بخود کھل جائے گا۔ پر ہنسی اور ٹھٹھا کرنا راستبازوں کا کام
نہیں ہوتا ہے میرے پر اسی قدر فرض ہے جو قرآن کریم میرے پر فرض کرتا ہے اور آپ پر وہ
فرض ہے جو انجیل آپ پر فرض کرتی ہے رائی کے دانہ کا مقولہ آپ بار بار پڑھیں اور پھر آپ
ہی انصاف کر لیں اور یہ رحم بلا مبادلہ کا سوال جو مجھ سے کیا گیا ہے اس کے جواب کا اور بھی
حصہ باقی ہے جو پھر میں آپ کے جواب پانے کے بعد بیان کروں گا ۔ مگر آپ پر لازم ہے کہ
اول اس سوال کو انجیل سے بموجب شرط قرار یافتہ کے ثابت کر کے مدلل طور پر پیش کریں
کیونکہ جو بات انجیل میں نہیں وہ آپ کی طرف سے پیش ہونے کے لائق نہیں۔ میرے خیال
میں اس سوال کے رد کرنے کے لئے انجیل ہی کافی ہے اور حضرت مسیح کے اقوال اس کے
استیصال کے لئے کفایت کرتے ہیں ۔ آپ براہ مہربانی اس التزام سے جواب الجواب دیں
کہ لکھنے کے وقت انجیل کا حوالہ ساتھ ہوتا کہ ناظرین کو پتا لگے کہ انجیل کیا کہتی ہے اور اس
سوال کا ذریعہ انجیل بنتی ہے یا دستبردار ہے۔
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریذیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان

آج 10 میں سے 10 باقی