از طرف ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
﴾١٠٩
روحانی خزائن جلد ۶
جنگ مقدس
از طرف ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب
۳۰ رمئی ۱۸۹۳ء
میں آپ کے طرز جواب پر کچھ اعتراض کرتا ہوں۔
یہ جو آپ فرماتے ہیں کہ رحم بلا مبادلہ کا مقدمہ سراسر ثبوت الوہیت مسیح کے اوپر مدار رکھتا
ہے جس کو تم نے ثابت نہیں کیا۔ میری طرف سے عرض ہے کیا ثبوت آپ مجھ سے طلب
فرماتے ہیں۔ میں تو عرض کر چکا ہوں کہ ہم تو اس مسیح کو جو مخلوق اور مرئی ہے اللہ نہیں کہتے مگر
مظہر اللہ کہتے ہیں اور اس بارہ میں دو امر کا ثبوت چاہیے یعنی ایک امکان کا دوسرا وقوعہ کا اور کہ
امکان ہم دلائل عقلی سے ثابت کرتے ہیں اور وقوعہ اس کا کلام الہی سے۔ پھر اور کیا آپ
چاہتے ہیں وہ ہم پر ظاہر ہونا چاہیے امکان پر ہم نے یہ عرض کیا تھا کہ کیا خدا قادر نہیں کہ اس
ستون میں سے جو مٹی واینٹوں کا بنا ہے جواب دیوے۔ کیا چیز مانع اس کے ایسے کرنے کا اس
میں ہو سکتی ہے یعنی کون صفت الہی اس میں کٹتی ہے۔ اس کا دکھلانا جناب کے ذمہ تھا جواب
تک ادا نہیں ہوا۔ جیسا میں نے ستون کی مثال دی ۔ ویسا ہی مخلوق میں سے بھی ظہور اس کا ہونا
ممکن ہے۔ اور وہ جو بابت وقوعہ کے ہے اسکے واسطے ہم نے کلام کی آیات دی ہیں اگر آپ کو
اس کتاب سے انکار ہے کہ یہ الہامی نہیں تو یہ دیگر بات ہے اور اگر ہم نے صحیح حوالہ نہیں دیا۔
تو اس کا مواخذہ ہم سے فرمائیے مگر کلام کو بھی تسلیم کرنا کہ یہ الہامی ہے اور حوالوں کو صرف اتنا
ہی فرما کر گرا دینا کہ کچھ نہیں یہ درست نہیں۔
دوم ۔ وہ جو جناب نے استفسار کیا ہے کہ وجود مسیح میں آیا دور و یں تھیں یا ایک ۔ اور ایک
وجود میں دو روحیں کس طرح سے رہتی ہیں۔
ہمارا جواب یہ ہے کہ مخلوق کامل مسیح میں ایک روح کامل تھی لیکن خدا تعالیٰ اپنی ہستی سے
بہت اس کے بے حد ہے ہر جگہ اندر و باہر موجود ہے۔ اور مظہر اللہ ہونے کے معنے یہ ہیں کہ اپنا
ظهور خاص کسی جگہ سے کسی طرح سے کرے۔ تو اس میں دوسری روح کے مقید ہونے کی جسم
مسیح میں کونسی ایما ہے اور خالی خدا سے ہونے پر کونسی ایما ہے۔ یہ تو معقولی مسئلہ ہے محتاج ۔
کتاب کا نہیں اس میں آپ کس لئے اٹکتے ہیں۔
سوم ۔ وہ جو جناب لطیف ضدی کے بارہ میں کشش وزن کی فرماتے ہیں تو اس کشش سے تو
یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کو جناب کثیف ٹھہراتے ہیں اور ہم یہ نہیں مانتے کہ خدا تعالیٰ کی ذات
کثیف ہے لہذا اس میں وزن کیونکر ہو کیونکہ وزن نام کشش کا ۔ کشش کا ہے اور کشش متعلق کثافت
کے ہے ۔ آپ ہمارے مسئلہ کثرت 3 مسئلہ کثرت فى الوحدت کو سمجھے نہیں کیونکہ ہم ماہیت کو فقہ کیونکہ ہم ماہیت کو تقسیم نہیں کرتے
گوا قانیم کو مخلوط یک دیگر بھی نہیں کرتے ۔ مثال ہماری کثرت فی الوحدت کی یہ ہے کہ جیسے
صفت بے نظیری کی بے حدی سے نکلتی ہے اور نکلنا اس کا زمان و مکان کا کچھ فرق نہیں کرتا بلکہ
ایک صورت میں وہ ہر دو ایک ہی رہتے ہیں اور دوسری صورت میں بہت ہوتی ایسا ہی تین
اقانیم میں اقنوم اولی قائم فی نفسہ ہے ۔ اور دو اقانیم مابعد کے اس ایک کے لازم و ملزوم ہیں
آپ تین اقانیم کا وزن تین جگہ کس طرح تقسیم فرماتے رماتے ہیں ۔ لطیف ضدی - ضدی کے ساتھ وزن کا
علاقہ کیا ہے۔ لطیف ضدی ہم اس کو کہتے ہیں جو عین ضد کثافت پر ہو نہ اس کو جو نسبت ایک کی
دوسر الطیف ہو جیسے مٹی کی نسبت پانی اور پانی کی نسبت ہوا اور ہوا کی نسبت آگ یہ ساری
لطیف نسبتی ہیں اور فی الواقع کثیف ہی رہتے ہیں۔
کلام الہی کے بیان کو آپ صرف دعوے فرماتے ہیں اور اس کے ثبوت کے واسطے دلیل اور
طلب کرتے ہیں تو اس سے یہ مراد آپ کی معلوم ہوتی ہے کہ آپ بابت عقیدہ کلام الہی کے یا تو
متنذ بذب ہیں ویا مطلقا یقین نہیں رکھتے ۔ یہ امر طے ہولے تو ہم اس کا بھی جواب دیں گے۔
چہارم ۔ وہ رحم جو بلا مبادلہ کی دلیل پر جناب نے فرمایا ہے کہ عادت اللہ یہی ہے کہ جیسا رحم
بلا مبادلہ فرماتا ہے ویسا ہی قہر بھی بلا مبادلہ فرماتا ہے۔ چنانچہ وہ جانور معصوم ہو کر مارے جاتے ہیں
کوئی کسی کی معیشت کے واسطے اور کوئی اور طرح پر۔ جواب ساری شکایت اس امر میں دکھ کے
او پر ہے اور دکھ ہماری نظر میں تین قسم کے ہیں یعنی ایک وہ جو سزائیہ ہے۔ دوسرا وہ جو معقل سکھ کا
ہے۔ تیسرا وہ جو سامان امتحان کا ہے۔ تو جب آپ حیوانوں کے دکھ سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں یہ قہر
بلا مبادله یا بلا وجہ ہے خیال فرمائیے کہ آپ کس قدر غلط ہیں ۔ جو تین اقسام کو ایک ایک قسم سزا
میں ڈال دیتے ہیں اور ماسوا اس کے جو آپ فرماتے ہیں کہ قہر بھی بلا وجہ ہو سکتا ہے اور رحم بھی
بلا وجہ تو خدائے مقدس کی خدائی یہ نہ ہوئی بلکہ دہریت کی اندھیر گردی ہوئی ۔
پنجم ۔ خداوند مسیح نے ضرور کہا ہے کہ تم گناہوں کو معاف ہی کرتے رہو جو تمہارے برخلاف
کریں اور انتظام نہ لولیکن کلام انجیل میں یہ بھی لکھا ہے کہ تم انتقام نہ لو۔ کیونکہ خداوند فرماتا ہے
کہ انتقام لینا میرا کام ہے۔
اور چونکہ گناہوں کی اقسام کو کتنی ہی بیان ہوں مگر دراصل گناہ صرف خدا کے برخلاف ہوتا
ہے اور وہ فرماتا ہے کہ تم انتقام نہ لو اور ضرورت ہوگی تو میں انتقام لوں گا۔ تو بھی اس میں تعلیم
کفارہ کے برخلاف کیا ہوا جس کا گناہ کیا گیا اسی نے ہر ایک کو منتقم اور حج اس کا نہیں بنایا۔
ششم ۔ دنیا وی عدالت نہ حقیقی عدالت کا نام ہے بلکہ محض نظامت کا نام کیونکہ ہرجہ کو
واپس نہیں لاتی مگر جرائم کو رو بہ تنزل کرتی ہے ۔ اور نہ دنیاوی شفاعت شفاعت کا نام ہے
بلکہ ایک مہلت طلبی کا نام ہے کیونکہ خدا وند کو اختیار ہے کہ گناہگار کو اس کے گناہوں میں
یہاں ہی کاٹ ڈالے لیکن اپنے محبوبوں کی درخواست پر وہ مہلت تو بہ کی بخش سکتا ہے ۔
جو شفیع منصبی نہیں ہیں ان کا جواب ہم ادا کر چکے ہیں مگر بموجب اذن خدا کے مہلت
بخشوانے کی شفاعت ہو سکتی ہے کہ مہلت بخشی جاوے کہ توبہ کرلے ۔ فرائض ہمارے
نزدیک دو ہی قسم کے اقسام ماتحت میں ہیں لیکن اصل میں ایک ہی قسم ہے جیسا کہ داؤ د نبی
فرماتا ہے کہ میں نے تیرا ہی گناہ کیا ۔ پس حق العباد کا گناہ تو اسمیں آگیا لیکن فطرتی گناہ
شاید آپ موروثی گناہ کو فرماتے ہیں لیکن گناہ موروثی کے بارہ میں ہماری غرض یہ ہے کہ
آدم کے گناہ میں گرنے کے باعث آدمزاد کا امتحان سخت تر ہو گیا کہ جسم میں تکالیف پیدا
ہوئیں اور موت ڈراؤنی ٹھہر گئی ۔ ان معنوں کر کے اس کو آدم کا گناہ کہا جاتا ہے ورنہ جیسا
آپ نے حز قیل نبی کا حوالہ دیا وہی صحیح ہے کہ جو روح گناہ کرے گی وہی مرے گی ۔ باپ
دادوں کے انگور کھٹے کھائے ہوئے اولاد کے دانت کھٹے نہیں کریں گے ۔
ہفتم ۔ جس منصو بہ کو جناب مکر وہ فرماتے ہیں کہ گناہ کوئی کرے اور سزا کوئی بھرے اس
کا جواب یہ ہے کہ کیا دُنیا میں ایک شخص کا قو ص کا قرضہ دوسرا اپنی دولت سے نہیں ادا کر سکتا ۔ ہاں قرض
ایک گناہگار دوسرے کے گناہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ وہ اپنے ہی گناہوں سے فارغ نہیں
جیسا کہ جو خود قرضدار ہے وہ دوسرے کے قرضہ کا ضامن نہیں ہو سکتا ۔ پس یہ کراہت مسیح
کے کفارہ میں کہاں سے آئی جو گناہگار نہ تھا اور ذخیرہ نجات میں غنی جس کو اس نے اپنے
کفارہ سے پیدا کیا تھا۔
ہشتم ۔ خداوند تعالیٰ نے اس نقشہ امتحان میں ہم کو یہ صورت دکھلائی ہے کہ امتحان
اعمالی جو ایک ہی خطا پر ختم ہو جاتا تھا اور مہلت تو بہ کی نہ دیتا تھا وہ موقوف کیا گیا بوسیلہ
کفارہ مسیح کے بجائے اس کے امتحان ایمانی قائم کیا گیا کہ جس میں بہت سی فرصت تو بہ
کی مل سکتی ہے ۔ پس جو خداوند میں مقبول ہیں وہ بھی اِس دُنیا میں امتحان ا اِس دُنیا میں امتحان ایمانی سے بری
نہیں ہوئے لیکن اس کے خاتمہ کا دن نزدیک ہے اور جب وہ آئے گا تو اس وقت
انسان کامل نجات کو دیکھے گا ۔ فی الحال اس اطمینان ہی کو دیکھتا ہے جو صادق کے وعدہ پر
کوئی منتظر تاج و تخت کا ہو ۔ جناب جو فرماتے ہیں ہم کو کوئی ایسا شخص دکھلاؤ جو نجات یافتہ
ہو اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجات جناب کسی ایسی چیز کو کہتے ہیں جیسے بڑا ڈھیلا
آنکھوں سے محسوس ہوتا ۔ ہے مگر اطمینان کی تو یہ شکل نہیں بلکہ وہ شکل ہے کہ جیسے ایک نوکد
ہے۔
خدالذت زفاف کو بیان نہیں کر سکتی لیکن حقیقت میں اُس کو عزیز مجھتی ہے۔
نہم ۔ جن امور کی یہ بار بار کشش ہوتی ہے کہ آپ بموجب آیات انجیلی - آیات انجیلی کے معجزہ دکھلاؤ
ہمارا جواب یہ ہے کہ ہم بار باران مقایات کی شرح حقیقی دکھلا چکے۔ اگر جناب پھر اسی
سوال کا تکرار کریں اور ہماری شرح کو ناقص نہ دکھلا سکیں تو انصاف کس کے گھر کے آگے
ماتم کر رہا ہے اس کو منصف طبع آپ پہچان لیں گے۔ اب ہمارا سوال جہاں کا تہاں
موجود ہے کہ رحم بلا مبادلہ ہرگز جائز نہیں ۔
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اهل اسلام