بیان حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بیان حضرت مرزا صاحب
۳۱ رمئی ۱۸۹۳ء
ڈپٹی صاحب کا کل کا سوال جو ہے کہ رحم بلا مبادلہ ہرگز جائز نہیں آج کسی قدر اس
کا تفصیل سے جواب لکھا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ رحم بلا مبادلہ میں عیسائی صاحبوں کا یہ اصول
ہے کہ خدا تعالیٰ میں صفت عدل کی بھی ہے اور رحم کی بھی ۔ صفت عدل کی یہ چاہتی ہے کہ کسی
گناہگار کو بغیر سزا کے نہ چھوڑا جائے ۔ اور صفت رحم کی یہ چاہتی ہے کہ سزا سے بچایا جائے
اور چونکہ عدل کی صفت رحم کرنے سے روکتی ہے اس لئے رحم بلا مبادلہ جائز نہیں۔
اور مسلمانوں کا یہ اصول ہے کہ رحم کی صفت عام اور اول مرتبہ پر ہے جو صفت عدل پر سبقت رکھتی
ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قَالَ عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي
وَسِعَتْ كُلَّ شَی لاس ۹ ۹ ۔ پس اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ رحمت عام اور وسیع ہے۔
اور غضب یعنی صفت عدل بعد کسی خصوصیت کے پیدا ہوتی ہے یعنی یہ صفت قانون الہی سے تجاوز
کرنے کے بعد اپنا حق پیدا کرتی ہے اور اسکے لئے ضرور ہے کہ اول قانون الہی ہو۔ اور قانون الہی کی
خلاف ورزی سے گناہ پیدا ہو اور پھر یہ صفت ظہور میں آتی ہے اور اپنا تقاضا پورا کرنا چاہتی ہے۔
اور جب تک قانون نہ ہو یا قانون کی خلاف ورزی سے گناہ پیدا نہ ہو مثلاً کوئی شخص قانون الہی
کے سمجھنے کے قابل نہ ہو۔ جیسے بچہ ہو یا دیوانہ ہو یا قسم حیوانات سے ہو اُس وقت تک یہ صفت
ظہور میں نہیں آتی ہاں خدا تعالیٰ اپنی مالکیت کی وجہ سے جو چاہے سو کرے کیونکہ اُس کا اپنی ہر
ایک مخلوق پر حق پہنچتا ہے تو اب اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ عدل کو رحم کے ساتھ کچھ بھی علاقہ
نہیں رحم تو اللہ تعالیٰ کی ازلی اور اول مرتبہ کی صفت ہے جیسا کہ حضرات عیسائی صاحبان
ا الاعراف: ۱۵۷

بھی اس بات کا اقرار رکھتے ہیں کہ خدا محبت ہے۔ کہیں یہ نہیں لکھا کہ خدا غضب ہے یعنی
۱۱۵ عدل ہے اور غضب کا لفظ عدل کے لفظ سے اس لئے مترادف اور ہم معنی ہے کہ خدا تعالیٰ کا
غضب انسانوں کے غضب کا سا نہیں کہ بلا وجہ اور یا چڑنے کے طور پر ظہور میں آجائے بلکہ وہ
ٹھیک ٹھیک عدل کے موقعہ پر ظہور میں آتا ہے ۔ اُ۔ ہے۔ اب یہ دوسرا سوال ہے کہ جو حص قانون ال شخص الہی
کی خلاف ورزی کرے اس کی نسبت کیا حکم ہے تو اس کا یہی جواب ہوگا کہ اس قانون کی
شرائط کے مطابق عمل کیا جاوے گا ۔ رحم کو اس جگہ کچھ تعلق نہیں ہو گا یعنی رحم بلا مبادلہ کے مسئلہ کو
اس جگہ کچھ تعلق نہیں ہوگا کیونکہ گناہ کی فلاسفی یہی ہے کہ وہ قانون الہی کے توڑنے سے پیدا
ہوتا ہے پس ضرور ہوا کہ پہلے قانون موجود ہو مگر قانون تو کسی خاص زمانہ میں
موجود ہو گا اس لیے خدا تعالیٰ کا عدل اس کے رحم کے دوش بدوش نہیں ہو سکتا بلکہ اس وقت
پیدا ہوتا ہے کہ جب قانون نفاذ پا کر اور پھر پہنچ کر اُس کی خلاف ورزی کی جائے ۔ پس
واضع قانون کو یہ عام اختیار ہے کہ جس طرح چاہے اپنے قانون کی خلاف ورزی کی
سزائیں مقرر کرے اور پھر ان سزاؤں کے معاف کرنے کے لئے اپنی مرضی کے مطابق
شرائط اور حدود ٹھہرائے لہذا ہم کہتے ہیں کہ اب یہ مسئلہ رحم بلا مبادلہ کی مزاحمت سے اور
صورت میں ہو کر بالکل صاف ہے ہاں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ جو سزائیں مقرر کی گئی
ہیں یا طریق معافی کے مقرر کئے گئے ہیں یہ کس مذہب کی کتاب میں انسب واولی اور قرین
بانصاف ہیں۔ اور اس خوبی کے دیکھنے کے لئے رحم کا لحاظ رکھنا بہت ضروری ہوگا کیونکہ
ابھی ہم ثابت کر چکے ہیں کہ رحم اصلی اور عام اور مقدم صفت ہے پس جس قدر کسی مذہب
کا طریق سزا اور طریق معانی رحم کے قریب قریب ہو گا وہ انسب اور اولی مذہب سمجھا
جائے گا کیونکہ سزا دہی کے اصول اور قوانین میں حد سے زیادہ تشدد کرنا اور ایسی ایسی
پابندیاں لگا دینا جو خود رحم کے برخلاف ہیں خدا تعالیٰ کی صفات مقدسہ سے بہت دور ہیں سو

اب منصف لوگ دیکھ لیں کہ قرآن کریم نے معافی کا کیا طریق ٹھہرایا اور انجیل شریف
کے رو سے معافی کا کیا طریق بیان کیا جاتا ہے سو واضح ہو کہ قرآن کریم کی ہدایتیں کسی
شخص کی معافی کے لئے کوئی بے جا تشد داور کوئی اصول جو ظلم تک منجر ہو بیان نہیں فرماتیں
صرف اصلی اور طبعی طور پر یہ فرماتی ہیں ۔ کہ جو شخص قانون الہی کے توڑنے سے کسی جرم ۱۱۶
کا ارتکاب کرے تو اس کے لئے یہ راہ کھلی ہے کہ وہ سچی توبہ کر کے اور ان قوانین کی
صحت اور حقانیت پر ایمان لاکر پھر سر نو جد و جہد سے ان قوانین کا پابند ہو جائے یہاں تک
کہ ان کے راہ میں مرنے سے بھی دریغ نہ کرے۔ ہاں یہ بھی لکھا ہے کہ شفاعت بھی
مجرموں کے لئے فائدہ بخش ہے مگر خدا تعالیٰ کے اذن سے اور اعمال حسنہ بھی گناہوں کا
تدارک کرتے ہیں اور ایمانی ترقی بھی اور نیز محبت اور عشق بھی گناہوں کے خس و خاشاک
کو آگ کی طرح جلا دیتی ہے لیکن حضرات عیسائی صاحبوں کے اصول میں اول الدن
در دی یہ ہے کہ گناہوں کی معافی کے لئے ایک بے گناہ کا مصلوب ہونا لازمی اور ضروری
سمجھا گیا ہے اب عقلمند منصف خود ہی فیصلہ کر سکتے ہیں اور یہ بھی یاد رہے کہ ہر ایک
جھگڑے اور تنازعہ کے فیصلہ کے لئے خدا تعالیٰ کا قانون قدرت موجود ہے یہ قانون
قدرت صاف شہادت دے رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کا رحم بلا مبادلہ قدیم سے جاری ہے جس
قدر خدا تعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا کر کے اور طرح طرح کی نعمتیں انسانوں کو بخش کر
اپنا رحم ظاہر کیا ہے۔ کیا اس سے کوئی انکار کر سکتا ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔
وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا ۱۳ رے۔ یعنی اگر تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو
گننا چا ہو تو ہر گز گن نہیں سکتے ۔
ایسا ہی اس کی رحیمیت یعنی کسی نیکی کے پاداش میں جزا د ینا قانون قدرت سے صاف
ثابت ہو رہا ہے کیونکہ جو شخص نیک راہوں پر چلتا ہے وہ ان کا نتیجہ بھگت لیتا ہے ۔
ایسا ہی اس کی مالکیت بھی قانون قدرت کے رو سے ثابت ہو رہی ہے۔ جیسا کہ میں نے
ابراهیم : ۳۵

کل بیان کیا تھا کہ کروڑ ہا جانور انسان کے فائدہ کے لئے ہلاک کئے جاتے ہیں ۔ اور نیز
تو رات سے ثابت ہے کہ حضرت نوح کے طوفان میں بجز چند جانوروں کے باقی تمام حیوانات
طوفان سے ہلاک کئے گئے ۔ کیا ان کا کوئی گناہ تھا کوئی نہ تھا۔ صرف مالکیت کا تقاضا تھا۔ اور
یہ بات کہ گناہ قانون سے پیدا ہوتا ہے یہ اس آیت سے صاف ثابت ہے وَالَّذِينَ كَفَرُوا
وَكَذَّبُوا بِايَتِنَا أُولَئِكَ أَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ لا س ارم ۔ یعنی جو لوگ ہماری کتاب
کے پہنچنے کے بعد کفر اختیار کریں اور تکذیب کریں وہ جہنم میں گرائے جائیں گے۔ اور پھر خدا تعالی
کا تو بہ سے گناہ بخشا اِس آیت سے ثابت ہے۔ غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ
س ۶٫۲۴ ۔ اور خدا تعالیٰ کی رحمانیت اور رحیمیت اور مالکیت ان آیات سے ثابت ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ کے اور
بقیہ جوابات ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کے ذیل میں لکھتا ہوں ۔ آپ فرماتے ہیں کہ حضرت
مسیح کی روح مخلوق تھی اور جسم بھی مخلوق تھا اور خدا تعالی اس طرح اُن سے تعلق رکھتا تھا جیسا
کہ وہ ہر جگہ موجود ہے یہ فرمانا ڈ پٹی صاحب کا مجھے سمجھ نہیں آتا جبکہ حضرت مسیح نرے انسان
ہی تھے اور ان میں کچھ بھی نہیں تھا تو پھر خدا تعالیٰ کا تعلق اور خدا تعالیٰ کا موجود ہونا ہر ایک
جگہ پایا جاتا ہے پھر باوجود اس کے آپ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حضرت مسیح مظہر اللہ
ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ یہ مظہر اللہ کیسے ہوئے اس سے تو لازم آیا کہ ہر ایک چیز مظہر اللہ
ہے۔ پھر میرا یہ سوال ہے کیا یہ مظہر اللہ ہونا روح القدس کے نازل ہونے سے پہلے ہوا
يا روح القدس کے پیچھے ہوا۔ اگر پیچھے ہوا تو پھر آپ کی کیا خصوصیت رہی ۔ پھر آپ فرماتے
ہیں کہ ہم یہ نہیں مانتے کہ خدا تعالیٰ کی ذات کثیف ہے لہذا اس میں وزن کیونکر ہو۔ میرا
جواب ہے کہ بیٹا یعنی حضرت عیسی کا اقنوم مجسم ہونا ثابت ہے کیونکہ لکھا ہے کہ کلام مجسم ہوا
اور روح القدس بھی مجسم تھا کیونکہ لکھا ہے کہ کبوتر کی شکل میں اترا اور آپ کا خدا بھی مجسم
ہے کیونکہ یعقوب سے کشتی کری اور دیکھا بھی گیا اور بیٹا اس کے دینے ہاتھ جا بیٹھا۔
البقرة : ٤٠
المؤمن :
الفاتحة : ۲ تا ۴

پھر آپ اپنی کثرت فی الوحدت کا ذکر کرتے ہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آتا ۔ کہ کثرت حقیقی
اور وحدت حقیقی کیونکر ایک جگہ جمع ہو سکتی ہیں اور ایک کو اعتباری ٹھہرانا آپ کا مذہب
نہیں اس جگہ میں یہ بھی پوچھتا ہوں کہ حضرت مسیح جو مظہر اللہ ٹھہرائے گئے وہ ابتدا سے
اخیر وقت تک مظہر اللہ تھے اور دائمی طور پر اُن میں مظہریت پائی جاتی تھی یا اتفاقی اور کبھی
کبھی اگر دائمی تھی تو پھر آپ کو ثابت کرنا پڑے گا کہ حضرت مسیح کا عالم الغیب ہونا اور
قادر وغیرہ کی صفات اُن میں پائے جانا یہ دائمی طور پر تھا حالانکہ انجیل شریف اس کی
مکذب ہے۔ مجھے بار بار بیان کرنے کی حاجت نہیں ۔
اس جگہ یہ بھی مجھے پوچھنا پڑا کہ جس حالت میں بقول آپ کے حضرت مسیح میں دو
روحیں نہیں صرف ایک روح ہے جو انسان کی روح ہے جس میں الوہیت کی ذرہ بھی
آمیزش نہیں ۔ ہاں جیسے خدا تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے اور جیسے کہ لکھا ہے کہ یوسف میں اس
کی روح تھی حضرت مسیح کے ساتھ بھی موجود ہے تو پھر حضرت مسیح اپنی ماہیت ذاتی کے
لحاظ سے کیونکر دوسرے اقنوم ٹھہرے اور یہ بھی دریافت طلب ہے کہ حضرت مسیح کا آپ
صاحبوں کی نظر میں دوسرا اقنوم ہونا یہ دوری ہے یا دائمی ۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ وہ یعنی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم انتقام نہ لو میں تعجب کرتا ہوں کہ انتظامی شریعت یعنی تو ریت تو
خود آپ پ کی مسلمات میں سے ہے پھر کیونکر آپ انتقام سے گریز کر ہے پھر کیونکر آپ انتقام سے گریز کرتے ہیں اور اس بات
کا مجھے ابھی تک آپ کے منہ سے جواب نہیں ملا کہ جس حالت میں تین اقنوم صفات کا ملہ
میں برابر درجہ کے ہیں تو ایک کامل اقنوم کے موجود ہونے کے ساتھ جو جمیع صفات کا ملہ
پر محیط ہے اور کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں کیوں دوسرے اقنوموں کی ضرورت ہے ۔ اور
پھر ان کا ملوں کے ملنے کے بعد یا ملنے کے لحاظ سے جو اجتماعی حالت کا ایک ضروری
نتیجہ ہونا چاہیے وہ کیوں اس جگہ پیدا نہیں ہوا یعنی یہ کیا سبب ہے کہ باوجود یکہ ہر ایک
اقنوم تمام کمالات مطلوبہ الوہیت کا جامع تھا پھر ان تینوں جامعوں کے اکٹھا ہونے

سے الوہیت میں کوئی زیادہ قوت اور طاقت نہ بڑھی اگر کوئی بڑھی ہے اور مثلاً پہلے کامل
تھی پھر ملنے سے یا ملنے کے لحاظ سے اکمل کہلائے یا مثلاً پہلے قادر تھی اور پھر ملنے کے لحاظ
ا
سے اقدر نام رکھا گیا ۔ یا پہلے خالق تھی اور پھر ملنے کے لحاظ سے خلاق یا اخلق کہا گیا ۔ تو
براہ مہربانی اس کا کوئی ثبوت دینا چاہیے آپ کثیف جسموں کی طرف تو نا حق کھینچ کر لے
گئے ۔ میں نے تو ایک مثال دی تھی اور پھر وہ مثال بھی بفضلہ تعالیٰ آپ ہی کی کتابوں
سے ثابت کر دکھائی اور آپ کے یہ تمام بیانات بڑے افسوس کے لائق ہیں کیونکہ ہماری
شرط کے مطابق نہ آپ دعوئی انجیل کے الفاظ سے پیش کرتے ہیں اور نہ دلائل معقولی
انجیل کے رو سے بیان فرماتے ہیں بھلا فرمایئے کہ رحم بلا مبادلہ کا لفظ انجیل شریف میں
کہاں لکھا ہے اور اسکے معنے خود حضرت مسیح کے فرمودہ سے کب اور کس وقت آپ نے
بیان فرمائے ہیں اس عہد شکنی پر جس قد راہل انصاف افسوس کریں وہ تھوڑا ہے ۔ اور کل
جو میں نے قہر بلا مبادلہ کا ذکر کیا تھا اس کا بھی آپ نے کوئی عمدہ جواب نہ دیا میرا
مطلب تو یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت بغیر دیکھنے گناہ کے بجائے خود کام کر رہی
ہے۔ ۔ متل مثلاً انسان کے کے بچوں کو دیکھو کہ ہ صدہا صدہا صعب اور شدید اور ہولناک بیماریاں ں ہو ہوتی
ہیں اور بعض ایسے غرباء اور مساکین کے گھر میں پیدا ہوتے ہیں کہ دانت نکلنے کے ساتھ
طرح طرح کے فاقہ کو اٹھانا پڑتا ہے پھر بڑے ہوئے تو کسی کے سائیس بنائے گئے ۔ اور
دوسری طرف ایک شخص کسی بادشاہ کے گھر میں کسی بادشاہ کے گھر میں پیدا ہوتا ہے پیدا ہوتے ہی غلام اور
کنیز کیں اور خادم دست بدست گود میں لئے پھرتے ہیں ۔ بڑا ہو کر تخت پر بیٹھ جاتا ہے۔
اس کا کیا سبب ہے۔ کیا مالکیت سبب ہے یا آپ تناسخ کے قائل ہیں پھر اگر مالکیت ثابت ہے
اور خدا تعالیٰ پر کسی کا بھی حق نہیں تو اتنا جوش کیوں دکھایا جاتا ہے ۔ پھر آپ فرماتے
ہیں کہ موسیٰ کی شفاعتیں حقیقی شفاعتیں نہیں تھیں بلکہ ان پر مواخذہ قیامت کی پخ لگی
ہوئی تھی اور گو خدا تعالیٰ نے سرسری طور پر گناہ بخش دیئے اور کہدیا کہ میں نے موسیٰ

کی خاطر بخش دیئے۔ لیکن اصل میں نہیں بخشے تھے پھر پکڑے گا اور چڑ کرنے والوں کی طرح
ناراض ہو کر جہنم میں ڈالے گا اس کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے براہ مہربانی وہ ثبوت پیش
کریں مگر توریت کے حوالہ سے جہاں یہ لکھا ہو کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ گو میں نے آج اس
نافرمانی کو بخش دیا مگر کل پھر میں مواخذہ کروں گا اس جگہ آپ کی تاویل منظور نہیں ہوگی ۔ اگر
جو ہم پیچھے
آپ سچ پر ہیں تو توریت کی آیت پیش کریں کیونکہ توریت کے کئی مقامات میں جو ہم
سے لکھاویں گے یہی صاف صاف لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ بعض نافرمانیوں کے وقت حضرت موسیٰ
کی شفاعت سے ان نافرمانیوں سے درگذر کرتا رہا بلکہ بخش دینے کے الفاظ موجود ہیں۔
الله اله
گنتی و او
گناہگار
نتی و استثنا واسے ۲۲ خروج پھر آپ فرماتے ۔ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح کا دوسرے
ناہگاروں کے عوض میں مصلوب ہونا قانون قدرت کے مخالف نہیں ایک سی ا شخص کا قرض
شخص کا قرضہ دوسرا
اپنی دولت سے ادا کر سکتا ہے یہ آپ نے خوب ہی مثال دی ہے۔ پوچھا تو یہ گیا تھا کہ کیا ایک
مجرم کے عوض میں
میں دوسرا شخص سزایاب ہو سکتا ہے ۔ اس کی نظیر دنیا میں نظیر دنیا میں کہاں ہے۔ آجکل ۱۲۰
انگریزی قوانین جو بڑی جستجو اور تحقیق اور رعایت انصاف سے بنائے جاتے ہیں کیا آپ نے
جو ایک مدت تک اکسٹرا اسسٹنٹ رہ چکے ہیں تعزیرات ہند وغیرہ میں کوئی ایسی بھی دفعہ لکھی
ہوئی پائی ہے کہ زید کے گناہ کرنے سے بکر کو سولی پر کھینچنا کافی ہے۔ (باقی آئندہ )
دستخط
بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
دستخط
بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان

آج 10 میں سے 10 باقی