بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
۳۱ رمئی ۱۸۹۳ء
ناب کا یہ فرمانا کہ رحم اوّل اور فائ اور فائق درجہ پر ہے برخلاف بداہت کے را بات کے ہے کیونکہ
بداہت یہ حکم کرتی ہے کہ کوئی صفت کسی دوسری صفت سے کم نہیں بجائے خود ہر ایک
پورا مرتبہ رکھتی ہے۔ یہ جناب نے حق فرمایا ہے کہ جب تک قانون کسی تک نہ پہنچے وہ
قانون شکن نہیں کہلا سکتا اور گناہ اس پر عائد نہیں ہوتا اسی واسطے وہ بچے جو ماہیت گناہ سے
واقف نہیں اور دیوانہ مادر زاد گناہ نہیں کر سکتے ۔ بلکہ اگر کوئی شخص ماہیت کسی گناہ کی نہ جانتا
ہو اور وہ اُس سے سرزد ہووے۔ مواخذہ عدل میں نہ آوے گا۔ اور اس کا وہ فعل گناہ نہ
تصور کیا جائے گا۔ خدا اپنی مالکیت کی وجہ سے خواص اپنی صفات کے برخلاف اگر کچھ
۱۲ مالکیت جتائے تو سارا نقشہ اس کی قدوسی کا درہم برہم ہو جاتا ہے۔ لہٰذا یہ صحیح نہیں کہ
مالکیت کی وجہ سے جو چاہے سو کرے حتی کہ ظلم تک ۔ نیز عدل کو رحم سے اس طرح کا علاقہ
تو نہیں کہ جو رحم ہے وہ عدل نہیں اور جو عدل ہے وہ رحم نہیں لیکن یہ ہر دو صفات واحد و
اقدس خدا کی ہیں ۔ خدا غضب بے جا ہے یہ تو کلام الہی میں ہو نہیں سکتا مگر اس کو بھسم کرنے
والی آگ بھی لکھا ہے جو گناہگاروں کو بھسم کرتی ہے ۔ استثنا قانون فعل مقنن ہے اور فعل
ضرور ہے کہ اپنے فاعل سے بعد میں ہو لیکن عدل جو قانون بناتا ہے قانون جس کا فعل
ہے ازلی و ابدی صفت ہے وہ عارضی طور سے پیدا نہیں ہوئی اور نہ وہ عارضی طرح سے
جا سکتی ہے۔ اور یہ بھی صحیح نہیں ہے کہ عدل اس کو کہا جائے کہ ہرجہ باقی رہ جائے اور گنہ گار
رہا ہو جائے واضح رہے کہ دنیا کی عدالت عدالت نہیں مگر نظامت کا نام ہے کہ جس کا منشا یہ
ہے کہ جرائم رو بہ تنزل رہیں نہ یہ کہ سزا کامل ہو جائے کیا ایک قاتل کو پھانسی دینے سے
مقتول جی اٹھتا ہے۔ اور اگر قاتل کو پھانسی دیں گے تو مقتول کو اس سے کیا ہے ۔ خدا وند
کی عدالت ایسی نہیں بلکہ یہ ہے کہ جب تک وہ ہرجہ گناہ واپس نہ ہو معاوضہ کی سزا
سے بھی رہائی نہ ہو دے۔
دوم ۔ جو آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم نے معافی کا کیا طریق ٹھہرایا ہے۔ اول تو آپ کا یہ
کہنا ہی جائز نہیں اس لئے کہ واحد خدا کی یہ ہر دو کلام ہو کر متبائن طریقہ نہیں بتا سکتی کہ اعمال
حسنہ ادائے قرضہ کی صورت ہیں کیونکہ یہ فرض عین ہے کہ ہم اعمال حسنہ کریں لیکن یہ بڑی
ایک تعجب کی بات ہے کہ ادائے جزو کو کل پر حاوی تصور کر کے وہ قرضہ بیباق سمجھا جاوے جیسا
کہ ایک شخص کو سو روپیہ کسی کے دینے ہیں اور اس میں سے پچیس روپیہ دے کر یہ کہے کہ تیرا
حساب بیباق ہوا۔ کوئی عقلمند اس امر کو مانے گا کہ ادائے جز کا حاوی برکل ہے لہذا اعمال حسنہ کا
ذکر آپ تب تک نہ کریں جب تک آپ یہ نہ ثابت کر لیں کہ کوئی اعمالوں کے ذریعہ سب
قرضہ ادا کر سکتا ہے یعنی بے گناہ مطلق رہ سکتا ہے۔ تو بہ اور ایمان بیرونی پھاٹک نجات کے
ضرور ہیں جیسا کہ کوئی بغیر ان کے نجات میں داخل نہیں ہو سکتا لیکن پھاٹک اندرونہ شے کا نہیں
ہو سکتا کیا اگر ہم ایک مکھی کو مار کر سوتو بہ کریں وہ جی اُٹھتی ہے اور ایمان کی بابت میں اگر ہم (۱۲۲)
ایمان لاویں کہ خدائے قادر اس کو پھر جلا دے سکتا ہے یہ کچھ امکان سے بڑھ کر وقوعہ ہو جاتا
ہے۔ محبت و عشق فرائض انسانی میں ہیں ان کا ذکر اعمال حسنہ میں آچکا۔ اور ضرور نہیں۔
سوم ۔ یہ آپ صریح غلط فرماتے ہیں کہ قانون قدرت خدا تعالیٰ کا کہ رحم بلا مبادلہ
قدیم سے جاری ہے ۔ ہماری فطرت میں اس امر کو صداقت اولی کر کے ثبت کیا گیا ہے
کہ جو کسی کا کوئی ہرجہ کریگا اس کو معاوضہ اس کا دینا جہ کریگا اس کو معاوضہ اس کا دینا پڑیگا ۔ مخلوق کا ہر زمان اطاعت اللہ
کے واسطے رکھا گیا ہے اور وہ بغاوت میں اگر گناہ کے کئے تو اس وقت کا ہرجہ اس کو بھرنا
پڑے گا۔ اور اس کا معاوضہ یہی ہے کہ رو با بد رواں سزا میں گرفتار رہے ۔
چہارم ۔ میں نے کل بھی عرض کیا تھا کہ دکھ تین قسم کے ہیں یعنی ایک وہ جس کو سزائیہ
کہتے ہیں ۔ جس کے معنے معاوضہ ہرجانہ کے ہیں اور جس کی حد یہ ہے کہ جب تک وہ
ہرجہ ادا نہ ہو ہرجہ رساں کی رہائی بھی نہ ہو ۔ دوسری قسم مصقل سکھ کی ہے جس سے میری
مراد یہ ہے کہ محتاج بالغیر علم کسی شے کا بغیر مقابلہ ضد اس کی کے ۔ صاف نہیں پاتا۔
جیسا کہ اندھا ما در زاد سفیدی کو تو نہیں جانتا مگر تاریکی کو بھی بخوبی نہیں پہچانتا۔ گو وہ ہمیشہ
اسکے سامنے ہے۔ ایسا ہی اگر آدمی کو بہشت میں بھیجا جائے اور مقابلہ کے واسطے اس نے
کبھی دکھ نہ دیکھا ہو تو بہشت کی قدر و عافیت نہیں جانتا۔ تیسرا دکھ امتحان کا ہے یعنی
اعمال بالقوہ کو بفعل لوانے کے واسطے با ختیار اس شخص کے کہ جس کے وہ فعل ہیں ضرور
ہے کہ اس کو ایسی دوشے کے درمیان رکھا جائے جو مساوی یک دگر ہوں وضد فی الحاصل
در آن واحد ہوں کہ جن میں سے احدی کار دیا قبول کرنا بغیر تو ڑ اور دکھ کے نہیں ہو سکتا ۔
اگر یہ تین اقسام صحیح ہیں تو آپ کا کیا حق ہے کہ جو جاندار دنیا میں دکھ پاتے ہیں ان کے
دُکھ کو سزائیہ ہی قرار دیں ۔
پنجم ۔ جناب کا اس امر کا نہ سمجھنا کہ مسیح میں خصوصیت ظہور کی کیا ہے جبکہ ہر شے مظہر الہی
ہے اس کا جواب عرض کرتا ہوں کہ خصوصیت یہ ہے کہ مسیح کے علاقہ سے اللہ تعالیٰ نے
۱۲۳ کفارہ کا کام پورا کرایا ۔ خدا تعالیٰ دُکھ اٹھانے سے بری مطلق ہے۔ مخلوق سب کا بوجھ
اٹھا کر باقی نہیں رہ سکتا۔ یہاں پر خدا تعالیٰ نے یہ کیا کہ پاک انسان نے سب بوجھ اپنے
سر پر اٹھایا اور اقنوم ثانی الوہیت کے لئے اس کو اٹھوایا اور یوں وہ دکھ پناہ ہوا کیونکہ اس
موقعہ پر مقابله رو با بد روان سزا کا ساتھ ازلی و ابدی اقنوم ثانی کے ہوا۔ یہ خصوصیت
مظہریت کی اور کہاں ہے۔ آپ ہی اس کو دکھلاویں اور اس خصوصیت کو مسیح میں ہماری
زبانی آپ قبول نہ کریں مگر تا وقتیکہ بائبل کو آپ رد نہ کریں تو آپ کا حق نہیں کہ اس پر
عذر کریں کہ کیا مسیح کا معجزہ ہی پیدا ہونا ، مارا جانا ، جی اٹھنا اور صعود کرنا آسمان پر۔ ان کے
بھی کچھ معنے ہیں یا نہیں جناب ہی فرماویں اور جبکہ لکھا ہے کہ خون بہانے بدوں نجات نہیں
عبرانی و احبار اور کہ ساری قربانیاں توریت کی اسی پر ایما کرتی ہیں اور پھر لکھا ہے کہ
آسمان کے نیچے دوسرا نام نہیں دیا گیا کہ نجات ہوا اعمال ۲ ۔ ان سب باتوں کے جناب کچھ
معنے فرماویں اور ایسے ہی سرسری بے جواب گزر نہ فرماویں۔
ششم
ششم
ہوئی یا ما بعد
تم ۔ جناب جو پوچھتے ہیں کہ مظہر اللہ صحیح بعد نز۔ الله مسیح بعد نزول روح القدس کے ہوئی یا ما
اسکے ۔ ہمارا اس جگہ پر جواب قیاسی ہے۔ روح القدس کے نازل ہونے کے وقت ہوئی
کلام الہی میں اس کا وقت کوئی معین نہیں ہوا ۔ خصوصیت کا انحصال آگے اور پیچھے مظہر اللہ
ہونے پر کیا ہے جناب نے اس امر کو مشرح نہیں فرمایا ۔ اسی لئے ہم اور زیادہ جواب
نہیں دے سکتے ۔
ہفتم ۔ اگر چہ ہر سہ ا قا نیم کا مجسم ہونا آپ نے بہت صحیح نہیں فرمایا لیکن تاہم مجسم ہونے
سے وہ وزنی ہو جاتے ہیں جیسا کہ آپ نے یہ کہا ہے کہ برائے مثال ہر ایک تین تین سیر کا
اقنوم ہو تو جملہ اس کا نو سیر ہوتا ہے۔
ہشتم ۔ توحید فی التثلیث کی تعلیم میں ہماری مراد یہ نہیں ہے کہ ایک ہی صورت میں
واحد اور ایک ہی صورت میں تثلیث ہے بلکہ ہمارا ماننا یہ ہے کہ ایک صورت میں ایک
اور دوسری صورت میں تین ہیں ۔ اور جب ہم نے عرض کیا کہ ان تین میں اس قسم کا
علاقہ ہے کہ جیسے بے نظیری بے حدی سے نکل کر زمان و مکان دوسرا نہیں چاہتے تا ہم
ان دو صفات کی تعریف علیحدہ علیحدہ ہے اور یہ دونوں صفات ایک جیسی ہیں ایسا ہی
اقانیم کی صورت ہے کہ ایک قائم فی نفسہ ہے اور دو لازم ملزوم ساتھ اس ایک کے اس
کے سمجھنے کے واسطے آپ اس بیان پر بھی توجہ فرماویں کہ انتقام جوئی و صلح جوئی شخص واحد (۱۲۴)
سے آنِ واحد میں محال مطلق ہے حالانکہ اگر گناہگار کی مغفرت ہو تو یہ ہر دو یکساں چلتے
ہیں اور ایک اقنوم سے یہ ادا نہیں ہو سکتی اس سے لازم آتا ہے کہ کم از کم دوا قائیم ہونے
چاہئیں ۔ وقت کم ہے بے نظیری کی ہم تعریف کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ بے نظیری مطلق وہ شے