بیان حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے جو امکان تک نظیر کا مٹا دیوے ۔ اور یہ وہی کر سکتا ہے جو امکان گنجائش نظیر کا مٹا دیوے ۔
اب خدا تعالیٰ بے نظیر مطلق ہے پس ضرور ہے کہ وہ بے حد بھی ہو اور یہ بینظیری بے حدی سے
نکلے بلا تفاوت زمان و مکان کے کثرت فی الوحدت کی مثالیں ہمارے پاس اور بھی معقول
ہیں مگر صرف امکان دکھلانے والی اور کہ وقوعہ اس کا دکھلانا کلام الہی کا کام ہے۔ جس کی آیات
کا حوالہ ہم پہلے دے چکے ہیں۔ چنانچہ ایک یہ ہے کہ دیکھو انسان نیک و بد کی پہچان میں ہم
میں سے ایک کی مانند ہو گیا ۔ پیدائش ۳۳ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
بیان حضرت مرزا صاحب
از جانب اہل اسلام
پہلے میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ ڈپٹی صاحب نے باوجود میرے بار بار کے یاد دلانے
کے کہ ہر ایک بات اور ہر ایک دعوئی انجیل سے ہی پیش کرنا چاہیے اور دلائل معقولی بھی
انجیل سے ہی دکھلانی چاہئیں پھر بھی اس شرط کو ہر ایک محل میں چھوڑ دیا ہے اور ان کے بیانات
ایسی آزادی سے چلے جاتے ہیں کہ گویا وہ ایک نئی انجیل بنا رہے ہیں اب سوچنا چاہیے کہ
انہوں نے میرے سوالات کا کیا جواب دیا پہلے تو میں نے یہ بطور شرط کے عرض کیا تھا کہ
رحم بلا مبادلہ کا لفظ انجیل میں کہاں ہے اور پھر اس کی معقولی طور پر حضرت مسیح سے تشریح اور
تفصیل کہاں ہے مگر آپ عمداً اس بات سے انکار کرے نکار کر گئے اس لئے میں ایسا میں ایسا خیال کرتا ہوں کہ
آپ بحیثیت ایک پابند جیل کے بحث نہیں کرتے بلکہ ایک اہل الرائے کی طرح اپنے خیالات
پیش کر رہے ہیں آپ میرے اس بیان کو کہ رحم ظہور میں اول اور فائق درجہ پر ہے قبل اس
کے کہ اس کو سمجھیں قابل جرح قرار دیتے ہیں اگر چہ اس میں کلام نہیں کہ خدا تعالیٰ کی تمام
ہے
صفات کاملہ ازلی و ابدی ہیں مگر اس عالم حادث میں ظہور کے وقت جیسا کہ موقعہ ہوتا ۔
ضرورت کے رو سے تاخیر و تقدیم ہو جاتی ہے اس بات کو کون شخص سمجھ نہیں سکتا کہ باعتبار ظہور
کے رحم پہلے مرتبہ پر ہے کیونکہ کسی کتاب کے نکلنے کا محتاج نہیں اور اس بات کی حاجت نہیں
رکھتا کہ تمام لوگ عقلمند اور فہیم ہی ہو جائیں بلکہ وہ رحم جیسا عقلمندوں پر اپنا فیضان وارد کر
رہا ہے ویسا ہی بچوں اور دیوانوں اور حیوانات پر بھی وہی رحم کام کر رہا ہے لیکن عدل کے ظہور
کا وقت گو عدل کی صفت قدیم ہے اس وقت ہوتا ہے کہ جب قانون الہی نکل کر خلق اللہ پر
اپنی حجت پوری کرے اور اپنا سچا قانون ہونا اور منجانب اللہ ہونا ثابت کر دیوے۔ پھر اس
کے بعد جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے تو وہ پکڑا جائے گا۔ یہی تو میرا ا جائے گا ۔ یہی تو میرا سوال تھا کہ آپ کا
سوال رحم بلا مبادلہ کا تب ٹھیک بیٹھتا ہے کہ ظہور رحم اور ظہور عدل کے دونوں وقت ایک ہی
زمانہ میں سمجھے جائیں اور ان میں ہر جگہ پر ایک تلازم رکھا جائے لیکن ظاہر ہے کہ رحم کا دائرہ
تو بہت وسیع اور چوڑا ہے اور وہ ابتدا سے جب سے دنیا ظہور میں آئی اپنے فیضان دکھلا رہا ﴿۱۲۶
ہے پھر عدل کا رحم سے کیا تعلق ہوا اور ایک دوسرے کی مزاحمت کیونکر کر سکتے ہیں ۔ آپ
کے رحم بلا مبادلہ کا بجز اس کے میں کوئی اور خلاصہ نہیں سمجھتا کہ عدل سزا کو چاہتا ہے اور
رحم عفو اور درگزر کو چاہتا ہے لیکن جب کہ رحم اور عدل اپنے مظہروں میں مساوی اور ایک
درجہ کے نہ ٹھہرے اور یہ ثابت ہو گیا کہ خدا تعالے کے رحم نے کسی کی راستبازی کی
ضرورت نہیں سمجھی اور ہر ایک نیکو کار اور بدکار پر اس کی رحمانیت قدیم سے اثر ڈالتی چلی
آئی ہے تو پھر یہ کیونکر ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ بدکاروں کو ایک ذرہ رحم کا مزہ چکھانا نہیں
چاہتا ۔ کیا قانون قدرت جو ہماری نظر کے سامنے پکار پکار کر شہادت نہیں دے رہا کہ
اس رحم کے لئے گناہ اور غفلت اور تقصیر داری بطور روک کے نہیں ہو سکتی اور اگر ہو تو آ ور اگر ہو تو ایک دم بھی
انسان کی زندگی مشکل ہے پھر جب کہ یہ سلسلہ رحم کا بغیر شرط راستبازی اور معصومیت اور
نیکوکاری انسانوں کی دنیا میں پایا جاتا ہے اور صریح قانون قدرت اس کی گواہی دے رہا ہے تو
پھر کیونکر اس سے انکار کر دیا جاوے اور اس نئے اور خلاف صحیفہ فطرت کے عقیدہ پر کیونکر ایمان
لایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا رحم انسانوں کی راستبازی سے وابستہ ہے اللہ جل شانہ نے
قرآن شریف کے کئی مقامات میں نظیر کے طور پر وہ آیات پیش کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے
کہ کیونکر سلسلہ رحم کا نہایت وسیع دائرہ کے ساتھ تمام مخلوقات کو مستفیض کر رہا ہے چنانچہ اللہ
جل شانہ فرماتا ہے اللهُ الَّذِى خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِى
فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهُرَ ۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
دَابِبَيْنِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۔ وَأَتْكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ
تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا لا س ۱۳ / ۱۷۔ پھر فرماتا ہے۔ وا وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا
لَكُمْ فِيهَا دِفْ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ہے اور پھر فرماتا ہے۔ وَهُوَ الَّذِي
سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا ہے اور پھر فرماتا ہے۔ وَاللهُ اَنْزَلَ مِنَ
السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ے ان تمام آیات سے خدا تعالیٰ نے
۱۲۷) اپنی کلام کریم میں صاف قانون قدرت کا ثبوت دے دیا ہے کہ اس کا رحم بلا شرط ہے کسی
کی راستبازی کی شرط نہیں ہاں جرائم کا سلسلہ قانون الہی کے نکلنے سے شروع ہوتا ہے جیسا
کہ آپ خود مانتے ہیں اور اسی وقت عدل کی صفت کے ظہور کا زمانہ آتا ہے گو عدل ایک
از کی صفت ہے مگر آپ اگر ذرہ زیادہ غور کریں گے تو سمجھ جائیں گے کہ صفات کے ظہور
میں حادثات کی رعایت سے ضرور تقدیم تاخیر ہوتی ہے پھر جب کہ گناہ اس وقت سے
شروع ہوا کہ جب کتاب الہی نے دنیا میں نزول فرمایا اور پھر اس نے خوارق و نشانوں کے
ساتھ اپنی سچائی بھی ثابت کی تو پھر رحم بلا مبادلہ کہاں رہا کیونکہ رحم کا سلسلہ تو پہلے ہی
ا ابراهیم: ۳۳ تا ۳۵
النحل : 1
النحل : ۱۵ النحل : ۶۶
سے بغیر شرط کسی کی راستبازی کے جاری ہے اور جو گناہ خدا تعالیٰ کی کتاب نے پیش کئے
وہ مشروط بشرائط ہیں یعنی یہ کہ جس کو وہ احکام پہنچائے گئے ہیں اس پر وہ بطور حجت کے
وارد ہوں اور وہ دیوانہ اور مجنون بھی نہ ہو۔ اور مالکیت پر آپ یہ جرح فرماتے ہیں کہ
اگر مالکیت کو تسلیم کیا جائے تو سارا کارخانہ درہم برہم ہو جاتا ہے تو آپ کو سوچنا چاہیے
کہ یہ کارخانہ اپنی مد کی ذیل میں چل رہا ہے پھر درہم برہم ہونے کے کیا معنے ہیں مثلاً جو
شخص خدا تعالیٰ کے قانون کی خلاف ورزی کر کے اس کے قانونی وعدہ کے موافق سزاوار
کسی سزا کا ٹھہرتا ہے تو خدا تعالیٰ گو مالک ہے کہ اس کو بخش دیوے لیکن بلحاظ اپنے وعدہ کے
جب تک وہ شخص ان طریقوں سے اپنے تئیں قابل ۔ قابل معافی نہ ٹھہرا دے جو کتاب الہی مقرر
کرتی ہے تب تک وہ مواخذہ سے بچ نہیں سکتا ۔ کیونکہ وعدہ ہو چکا ہے لیکن اگر کتاب الہی
مثلاً نازل نہ ہو یا کسی تک نہ پہنچے یا مثلاً وہ بچہ اور دیوانہ ہو تو تب اس کے ساتھ جو معاملہ کیا
جائے گا وہ مالکیت کا معاملہ ہوگا ۔ اگر یہ نہیں تو پھر سخت اعتراض وارد ہوتا ہے کہ کیوں
چھوٹے چھوٹے بچے مدتوں تک ہولناک دکھوں میں مبتلا رہ کر پھر ہلاک ہوتے ہیں اور
کیوں کروڑ ہا حیوانات مارے جاتے ہیں ہمارے پاس بجز اس کے کوئی اور جواب بھی ہے
کہ وہ مالک ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ پھر آپ اپنے پہلے قول پر ضد کر کے فرماتے ہیں
کہ دنیا میں جو کسی کی شفاعت سے گناہ بخشے جاتے ہیں وہ ایک انتظامی امر ہے افسوس کہ
آپ اس وقت مقنن کیوں بن گئے اور توریت کی آیتوں کو کیوں منسوخ کرنے لگے اگر
صرف انتظامی امر ہے اور حقیقت میں گناہ بخشے نہیں جاتے تو تو ریت سے اس کا ثبوت ۱۲۸
دینا چاہیے۔ توریت صاف کہتی ہے کہ حضرت موسیٰ کی شفاعت سے کئی مرتبہ گناہ بخشے
گئے ۔ اور بائبل کے تقریباً کل صحیفے خدا تعالیٰ کے رحیم اور تو اب ہونے پر ہمارے
ساتھ اتفاق رکھتے ہیں دیکھو یسعیا 20 برمیا تواریخ دوم از بور چهارم امثال اسی و ۱۳
طرح لو قاسم و لوقا لوقا مرقس اور پیدائش 2 کتاب ایوب
الد
حز قیل دانیال زبور ۳۳ زبور میکا -
غرض کہاں تک لکھوں آپ ان کتابوں کو کھول کر پڑھیں اور دیکھیں کہ سب سے یہی
ثابت ہوتا ہے کہ رحم بلا مبادلہ کی کچھ ضرورت نہیں اور ہمیشہ سے خدا تعالیٰ مختلف ذرائع
سے رحم کرتا چلا آیا ہے پھر آپ فرماتے ہیں کہ تو بہ اور ایمان باہر کے پھاٹک ہیں یعنی
با وجود تو بہ اور ایمان کے پھر بھی کفارہ کی ضرورت ہے یہ آپ کا صرف دعوی ہے جو ان
تمام کتابوں سے مخالف ہے جن کے میں نے حوالہ دے دیئے ۔ ہاں اس قدر سچ ہے کہ
جیسے اللہ جل شانہ نے باوجود انسان کے خطا کار اور تقصیر وار ہونے کے اپنے رحم کو کم
نہیں کیا ایسا ہی وہ تو بہ کے قبول کرنے کے وقت بھی وہی رحم مد نظر رکھتا ہے اور فضل کی راہ
سے انسان کی بضاعت مرجات کو کافی سمجھ کر قبول فرما لیتا ہے اس کی اس عادت کو اگر
دوسرے لفظوں میں فضل کے ساتھ تعبیر کر دیں اور یہ کہہ دیں کہ نجات فضل سے ہے تو عین
مناسب ہے کیونکہ جیسے ایک غریب اور عاجز انسان ایک پھول تحفہ کے طور پر بادشاہ کی
خدمت میں لے جاوے اور بادشاہ اپنی عنایات بے غایات سے اور اپنی حیثیت پر نظر کر
کے اس کو وہ انعام دے جو پھول کی مقدار سے ہزار ہا بلکہ کروڑہا درجہ بڑھ کر ہے تو یہ کچھ
بعید بات نہیں ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ کا معاملہ ہے وہ اپنے فضل کے ساتھ اپنی خدائی کے
شان کے موافق ایک گدا ذلیل حقیر کو قبول کر لیتا ہے جیسا کہ دیکھا جاتا ہے کہ دعاؤں کا
قبول ہونا بھی فضل ہی پر موقوف ہے جس سے بائبل بھری ہوئی ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں
کہ اگر چہ مسیح میں اور کچھ بھی زیادتی نہیں صرف ایک انسان ہے جیسے اور انسان ہیں اور
۱۳۹ خدا تعالیٰ وہی علاقہ عام طور کا اس سے رکھتا ہے جو اوروں سے رکھتا ہے لیکن کفارہ سے اور
مسیح کے آسمان پر جانے سے اور اس کے بے باپ پیدا ہونے سے اس کی خصوصیت ثابت
ہوتی ہے اس قول سے مجھے بڑا تعجب پیدا ہوا ۔ کیا دعووں کا پیش کرنا آپ کی کچھ عادت
ہے۔ ہم لوگ کب اس بات کو مانتے ہیں کہ مسیح جی اُٹھا۔ ہاں حضرت مسیح کا وفات پا جانا
قرآن شریف کے کئی مقام میں ثابت ہے لیکن اگر جی اٹھنے سے روحانی زندگی مراد ہے تو
اس طرح سے سارے نبی جیتے ہیں مردہ کون ہے۔ کیا انجیل میں نہیں لکھا کہ حواریوں نے
حضرت موسیٰ اور الیاس کو دیکھا اور ایسا کہا کہ اے استادا گر فرماویں تو آپ کے لئے جدا خیمہ اور
موسیٰ کے لئے جدا اور الیاس کیلئے جدا کھڑا کیا جائے پھر اگر حضرت موسیٰ مردہ تھے تو نظر کیوں
آگئے کیا مردہ بھی حاضر ہو جایا کرتے ہیں پھر اسی انجیل میں لکھا ہوا ہے کہ لعاذ ر مرنے کے بعد
حضرت ابراہیم کی گود میں بٹھایا گیا اگر حضرت ابراہیم مردہ تھے تو کیا مردہ کی گود میں بٹھایا گیا
واضح رہے کہ ہم حضرت مسیح کی اس زندگی کی خصوصیت کو ہرگز نہیں مانتے بلکہ ہمارا یہ مذہب
موافق کتاب وسنت کے ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ حیات اقومی اور اعلیٰ
رکھتے ہیں اور کسی نبی کی ایسے اعلیٰ درجہ کی حیات نہیں ہے جیسے آنحضرت صلعم کی ۔ چنانچہ میں نے
کئی دفعہ آنحضرت کو اسی بیداری میں دیکھا ہے، باتیں کی ہیں، مسائل پوچھے ہیں۔ اگر حضرت مسیح
زندہ ہیں تو کیا کبھی کسی نے آپ لوگوں میں سے بیداری میں انکود یکھا ہے پھر آپ کا یہ فرمانا کہ
حضرت مسیح روح القدس کے نازل ہونے سے پہلے مظہر اللہ نہیں تھے یہ اقبالی ڈگری ہے۔ آپ
نے مان لیا ہے کہ تیس برس تک تو حضرت مسیح خالص انسان تھے مظہر وغیرہ نام ونشان نہ تھا پھر
تمیس برس کے بعد جب روح القدس کبوتر کی شکل ہو کر ان میں اتر اتو پھر مظہر اللہ بنے۔ میں اس
جگہ اس وقت شکر کرتا ہوں کہ آج کے دن ایک فتح عظیم ہم کو میسر آئی کہ آپ نے خود اقرار کر لیا کہ
تیس برس تک حضرت مسیح مظہر اللہ ہونے سے بالکل بے بہرہ رہے ترے انسان تھے۔ اب بعد
اس کے یہ دعوی کرنا کہ پھر کبوتر اُترنے کے بعد مظہر اللہ بن گئے یہ دعویٰ ناظرین کی توجہ کے
لائق ہے کیونکہ اگر روح القدس کا اُتر نا انسان کو خدا اور مظہر اللہ بنا دیتا ہے تو حضرت یحییٰ
اور حضرت زکریا حضرت یوسف حضرت یوشع بن نون اور کل حواری خدا ٹھہر جائیں گے۔ پھر
آپ فرماتے ہیں کہ کیا مجسم ہونے سے وزنی ہو سکتا ہے۔ یہ عجب سوال ہے۔ کیا آپ کوئی ایسا
جسم پیش کر سکتے ہیں کہ اس کو جسم تو کہا جائے مگر جسمانی لوازمات سے بالکل مبرا ہو مگر شکر یہ تو ۱۳۰
آپ نے مان لیا کہ آپ کے باپ اور ، باپ اور بیٹا اور روح القدس تینوں مجسم ہیں۔ پھر آپ فرماتے ہیں
كثرت في الوحدت اور وحدت میں کوئی تضاد نہیں ایک جگہ پائی جاتی ہیں یعنی بہ لحاظ جہات مختلفہ
کے یہ آپ کا خوب جواب ہے سوال تو یہ تھا کہ ان دونوں میں سے آپ حقیقی کس کو مانتے ہیں۔
آپ نے اس کا کچھ بھی جواب نہ دیا۔ پھر آپ دعوے کے طور پر فرماتے ہیں کہ آسمان کے نیچے
دوسرا نام نہیں جس سے نجات ہو اور نیز یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح گناہ سے پاک تھا اور دوسرے نبی
گناہ سے پاک نہیں مگر تعجب کہ حضرت مسیح نے کسی مقام میں نہیں فرمایا کہ میں خدا تعالیٰ کے
حضور میں ہر ایک قصور اور ہر ایک خطا سے پاک ہوں اور یہ کہنا حضرت مسیح کا کہ کون تم میں سے
مجھ پر الزام لگا سکتا ہے یہ الگ بات ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ تمہارے مقابل پر اور تمہارے
الزام سے میں مجرم اور مفتری نہیں ٹھہر سکتا لیکن خدا تعالیٰ کے حضور میں حضرت مسیح صاف اپنے
تقصیر دار ہونے کا اقرار کرتے ہیں جیسا کہ متی باب ۱۹ سے ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنے نیک
ہونے سے انکار کیا۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن اور انجیل دونوں کلام خدا ہو کر پھر دو مختلف
طریقے نجات کے کیوں بیان کرتے ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ جو قرآن کے مخالف انجیل کے
حوالہ سے طریقہ بیان کیا جاتا ہے وہ صرف آپ کا بے بنیاد خیال ہے۔ اب تک آپ نے ثابت
کر کے نہیں دکھایا کہ حضرت مسیح کا قول ہے انجیل میں تو نہ بالصراحت و بالفاظ کہیں تثلیت کا لفظ
موجود ہے اور نہ رحم بلا مبادلہ کا ۔ قرآن کریم کی تصدیق کیلئے وہ حوالجات کافی ہیں جو ابھی ہم نے
پیش کئے ہیں جبکہ قرآن اور عہد عتیق اور جدید کے بہت سے اقوال بالا تفاق آپ کے کفارہ کے
مخالف ٹھہرے ہیں تو کم سے کم آپ کو یہ کہنا چاہیے کہ اس عقیدہ میں آپ سے غلط فہمی ہو گئی
ہے۔ کیونکہ ایک عبارت کے معنے کرنے میں کبھی انسان دھو کا بھی کھا جاتا ہے جیسا آپ فرماتے
ہیں کہ آپ کے بھائیوں رومن کیتھلک اور یونی ٹیرین نے انجیل کے سمجھنے میں دھوکا کھایا ہے
اور وہ دونوں فریق آپ کو دھو کہ پر سمجھتے ہیں۔ پھر جب گھر میں ہی پھوٹ تو پھر آپ کا اتفاقی
مسئلہ کو چھوڑ دینا اور اختلافی خبر کو پکڑ لینا کب جائز ہے۔ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان