دسواں پرچہ - مظہر اللہ مسیح بعد نزول روح القدس کے ہوئے یا مابعد اس کے؟

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دسوال پرچه
مباحثه یکم جون ۱۸۹۳ء
رونداد
آج پھر جلسہ منعقد ہوا اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے ۲ بجے ۸ منٹ پر سوال لکھا نا شروع
کیا اور ے بجے ۴۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعدۂ مرزا صاحب نے ۸ بجے
ایک منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۹ بجے ایک منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا بعد
اسکے ڈپٹی صاحب نے ۹ بجے ۲۷ منٹ پر شروع کیا اور ابجے ۶ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز
سے سنایا گیا بعد ازاں تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط ہو کر جلسہ برخاست ہوا۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اهل اسلام
بیان ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب
یکم جون ۱۸۹۳
۔
میں نے کل کے بیانات فریق ثانی میں دو صدائیں عجیب و غریب سنی ہیں یعنی ایک یہ کہ
گویا میں نے آپ کے کسی امر کا جواب نہیں دیا دوسرا یہ کہ گویا میں نے اقبال کیا ہے کہ
اقنوم ثانی الوہیت سے مسیح کی انسانیت تیس برس تک خالی رہی ہے ۔ اگر یہ غلط فہمی ہے
تو ان دو امروں کی ام اصلاح اصلاح اس وقت میں کرتا ہوں ۔ پہلی غلطی کا میرا یہ جواب ہے کہ بعد
طبع ہونے مباحثہ گل کے عام کے سامنے وہ رکھا جائے گا کہ منصف مزاج آپ ہی فیصلہ
کر لیں گے کہ میں نے جواب نہیں دیا یا کہ فریق ثانی نے جواب نہیں دیا۔ دوسرے بارہ
میں میرا جواب یہ تھا کہ مسیحیت میں خصوصیت مظہریت کی نمودار اس وقت ہوئی کہ جب وہ

یپ ٹسما پا کر بردن میں سے نکلا اور جس وقت یہ صدا آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے میں اس سے
۱۳۲ راضی ہوں تم اس کی سنو ۔ اس وقت سے وہ مسیح ہوا۔ پس اُن دونوں صداؤں کو میں مشابہ
پھوٹے ڈھول یا پھٹے نقارہ کے قرار دیتا ہوں ۔
دوئم ۔ فریق ثانی نے یقینا میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ تقاضائے عدل الہی کیونکر پورا
ہوا اور نہ اس کے عدل کا کچھ لحاظ فرمایا۔ اسی لئے میں اس سوال پر اور کچھ نہ کہتا ہوں نہ سنتا
ہوں ۔ باقی سوال جو میرے ہیں ان کو پیش کرتا ہوں ۔ منجملہ ان سوالوں کے پہلا سوال میرا
یہ ہے (س ۴ (۷) يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ
کہتے ہیں کچھ بھی کام ہے ہمارے ہاتھ ۔ تو کہہ کہ سب کام ہیں اللہ کے ہاتھ ۔ انجیل میں ایسا تو
لکھا ہے کہ پری ولج جس کا ترجمہ قریب قریب لفظ وسعت سے ہو سکتا ہے منجانب اللہ
کے بخشے جاتے ہیں چنانچہ کسی کو ظرف یا عضو عزت کا بنایا گیا ہے اور کسی کو ذلت کا۔ پھر کسی کو
مخدوم ہونا بخشا گیا ہے اور کسی کو خادم ہونا۔ لیکن جہنم کسی کے نصیب نہیں کیا گیا۔ اور نہ تباہ
شدنی کسی کو ٹھہرایا گیا ہے اور پھر یہ بھی لکھا ہے کہ فرعون کو اسی لئے برپا ہونے دیا گیا۔ (اصل
لفظ ہے برپا کیا گیا۔ مراد اس کی ہے برپا ہونے دیا گیا ) تا کہ اس میں جلال صفات الہی کا
زیادہ ہو لیکن یہ نہیں لکھا کہ انسان کو کچھ بھی اختیار نہیں تاہم اس کے عملوں پر مواخذہ ہے۔
غرضیکه قرآن و انجیل کی تعلیم میں یہ فرق ہے کہ قرآن تو اختیار انسانی کے متناقض تعلیم دیتا ہے
اور انجیل پری ولجوں میں اور پر مشنوں میں اختیار فعل مختیاری انسان کا نقیض نہیں کرتی اور
اگر چہ قرآن میں ساتھ جبر کے قدر بھی ہے لیکن یہ دونوں با ہم متفق نہیں ہو سکتے ۔
تیسرا سوال ہمارا یہ ہے کہ جبکہ قرآن کی سورۃ تو به قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ
وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ
الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صُغِرُونَ ۔
رکوع ۴ میں یوں لکھا ہے کہ قتل کرو ان کو جو اللہ اور دن قیامت کو نہیں مانتے اور نہ حرام
کرتے اُس شے کو اپنے اوپر جس کو اللہ و رسول نے حرام کیا منجملہ ان کے جو اہل کتاب ہیں
جب تک دیتے رہیں جزیہ اپنے ہاتھوں سے اور ذلیل رہیں۔ اس میں ایمان بالجبر
آل عمران : ۱۵۵
التوبة : ٢٩

کا ہمارا الزام ہے۔ موسیٰ کے جہاد اور قسم کے تھے انمیں سے امان منحصر به ایمان کوئی نہ دکھلا سکے گا
اور یہاں آیت مذکورہ میں نہ دفعیہ کا جہاد ہے نہ انتقام کا جہاد نہ انتظام کا جہاد بلکہ وہ جہاد ہے جو ۱۳۳
اصول قرآنی کو نہ مانے وہ مارا جائے اسی کا نام ہے ایمان بالجبر ۔ ہمارے مکرم سر سید احمد خان بہادر
نے جہاد بالجبر کو نہیں مانا۔ اُن کا فرمانا یہ ہے کہ یا مانو یا مرویا جزیہ گزار ہو کر جیتے رہو لیکن بابت
تیسری شرط یعنی جزیہ کے ہمارا سوال ان سے یہ ہے کہ متعلق اہل کتاب کے اس لفظ کو کیوں لکھا
من الذین میں لفظ من کا فاضل ہے اور اہل کتاب کا لفظ سارے اس کے متن سے مستثنیٰ ہے۔
پھر یہ کیا خوش فہمی نہیں کہ اس تیسری شرط کو بھی عامہ قرار دیا جائے۔ اور وہ صاحب یہ بھی فرماتے
ہیں کہ جملہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ سے سارا اعتراض ایمان بالجبر کا باطل ہو جاتا ہے لیکن اگر
ہم دکھلا سکیں کہ قرآن میں یہ حکم بھی ہے کہ اے مسلمانوں جب تمہارے سامنے کوئی سفید پوش
آوے اور تم کو سلام علیک کرے تو تم اس کے کپڑے اتار لینے کے واسطے یوں مت کہو کہ تو مکار
ہے در حقیقت مسلمان نہیں خدا تم کو دولت اور طرح بہت دے دے گا ۔ تو کیا یہ اکراہ نہیں
که به بهتان مکاری اُس کے کپڑے اتار لیویں اور کیا یہ پالسی کے برخلاف نہیں جو ترقی دین کو
روک دیتا ہے۔ علی ھذا القیاس اور بھی چند شق اس امر کے ہیں جو سمت مخالف سے پیش
ہو سکتے ہیں جن کے پیش ہونے پر ہم اس کا جواب دیں گے۔
سوم نمونه تعلیمات قرآن کا تو یہ ہے جو اوپر عرض ہوا تسپر معجزات کا خفیف سا پردہ بھی کچھ
نہیں جو کچھ دھو کہ دے سکے ۔ چنانچہ محمد صاحب کو صاحب معجزہ ہونے کا انکار مطلق ہے۔
بعض محمدی صاحبان فَاتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ میں ایک بڑا معجزہ فصاحت و بلاغت کا بیان
کرتے ہیں مگر کسی امر میں مثال طلب کی جاتی ہے اس آیت میں اس کا ذکر کچھ نہیں فصاحت و بلاغت
کے دعوی کا قرآن میں کہیں لفظ تک نہیں ۔ غالباً مراد قرآنی اس دعوئی میں یہ ہے کہ از آنجا قرآن
خلاصه کتب انبیاء سلف کا ہے جن کو خدا کے سوا کوئی مخلوق نہیں بنا سکتا تھا لہذا وہ بھی یعنی قرآن بے مثل
ہے یعنی اس میں تقدس تعلیمات کا دعوی ہے فصاحت بلاغت کا نہیں بلکہ برخلاف فصاحت و
بلاغت کے قرآن میں یوں بھی لکھا ہے کہ وہ آسان کیا گیا عربی زبان میں واسطے اہل عرب کے۔
البقرة: ۲۵۷ - البقرة : ۲۴

اور جو فصاحت بلاغت جدید مطلق ہووے تو وہ محتاج تلقین کی ہو جاتی ہے اور آسانی کے
بر خلاف آسان نہیں رہتی ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ بروئے قرآن محمد صاحب اُمی محض نہ تھے بلکہ
قرآن میں یوں لکھا ہے کہ جو اہل کتاب نہیں وہ اُمی ہے اور فی الواقع علم عبرانی اور یونانی کا
آنجناب کو حاصل نہیں معلوم ہوتا نیز یہ بھی یادر ہے کہ لفظ کتاب کا با صطلاح قرآنی علی العموم
بمعنی کتاب الہامی کے ہے کتاب دنیاوی نہیں ۔
۱۳۴ چوتھا۔ جناب نے میرے کل کے ایک سوال کا جواب پورا نہیں دیا جس میں میرا استفسار تھا
کہ مسیح کی پیدائش معجزہ ہی تھی یا نہیں یعنی باپ اس کا نہیں تھا یا تھا۔ فرشتہ خاص کر جبرئیل مریم
آپ کی والدہ کے پاس خوشخبری لائے تھے یا نہیں۔ اور وہ جو جناب اپنی روایت کا ذکر فرماتے
ہیں کہ محمد صاحب سے وہ ہم کلام ہو کے آئے ہیں ۔ ہمارے نزدیک اس کا ثبوت جناب کے
پیشوا کے معراج سے کچھ زیادہ نہیں معلوم ہوتا۔ نیز یہ بھی ہمارا استفسار ہے کہ جناب
یونی ٹیریوں اور رومن کیتھلک کو ہمارے اوپر حاکم کیوں بناتے ہیں وہ سیحی تو کہلاتے ہیں مگر ہم
ان کو بد معنے مسیحی کہتے ہیں۔ ہمارے آرچ بشپ ڈپٹی صاحب نے جب حلقہ اس طرح کا کھینچا
کہ دین مسیح کہاں تک موثر ہے تو اُنہوں نے تو اہل اسلام کو بھی مسیحیوں میں گنا ہے۔ اور دلائل
اس کے قرآن سے دیئے ہیں لیکن ہم ان کو صیح مسیحی نہیں مان سکتے ۔ ( باقی آئندہ )
دستخط
بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
دستخط
بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی