بیان حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان حضرت مرزا صاحب
یکم جون ۱۸۹۳ء
ڈپٹی صاحب اوّل یہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا اقبال نہیں کیا کہ اقنوم ثانی یعنی
حضرت مسیح تمیں برس تک مظہر اللہ ہونے سے خالی رہے اس کے جواب میں صرف ڈپٹی صاحب
موصوف کی عبارت مرقومہ ۳۱ مئی ۱۸۹۳ء کو سامنے رکھ دینا کافی ہے اور وہ یہ ہے:
ششم ۔ جناب جو پوچھتے ہیں کہ مظہر اللہ مسیح بعد نزول روح القدس کے ہوئے یا ما بعد اُس کے ۔
ہمارا اس جگہ پر جواب قیاسی ہے کہ روح القدس کے نازل ہونے کے وقت ہوئے ۔ اب سوچنے
والے سمجھ سکتے ہیں کہ کیا اس عبارت کے بجز اس کے کوئی اور بھی معنے ہو سکتے ہیں کہ حضرت مسیح
روح القدس کے نازل ہونے سے پہلے جو کبوتر کی شکل میں اُن پر نازل ہوا مظہر اللہ نہیں تھے پیچھے
سے مظہر اللہ بنے۔ پھر جب مظہر اللہ کی مطلق نفی بغیر کسی استثنا کے ڈپٹی صاحب موصوف نے کر دی تو
کیا بجز اس کے کوئی اور بھی معنے ہو سکتے ہیں کہ حضرت مسیح کبوتر نازل ہونے سے پہلے صرف انسان
تھے کیونکہ مظہر اللہ کا لفظ کسی تق ا لفظ کسی تقسیم اور تجزیہ کے قابل نہیں اور اُن کی عبارت سے ہرگز یہ نکلتا نہیں کہ
که ۱۳۵
مخفی طور پر پہلے مظہر اللہ تھے اور پھر علانیہ طور پر ہو گئے وہ تو صاف فرمارہے ہیں کہ بعد روح القدس
کے مظہر اللہ ہوئے ۔ اب یہ دوسرا بیان پہلے بیان کی تفصیل نہیں ہے بلکہ صریح اس کے مخالف
اور اس کا ضد پڑا ہوا ہے اور اقرار کے بعد انکار کرنا انصاف پسندوں کا کام نہیں ۔ بلا شبہ وہ اقرار کر
چکے ہیں کہ حضرت مسیح تمیں برس تک مظہر اللہ ہونے سے بالکل بے بہرہ اور بے نصیب تھے کیونکہ
ہمارا سوال تھا کہ روح القدس کے نازل ہونے سے پہلے مظہر اللہ تھے یا بعد اس کے ہوئے تو آپ
نے قطعی طور پر بعد کو اختیار کیا اور صاف طور پر اقرار کر لیا کہ بعد میں مظہر اللہ بنے۔ اب اس میں زیادہ
بحث کی ضرورت نہیں ۔ جب عام میں یہ سوال پھیلے گا اور پبلک کے سامنے آئے گا تو خود لوگ
سمجھ لیں گے کہ ڈپٹی صاحب نے یہ اقرار کے بعد انکار کیا ہے یا کوئی اور صورت ہے اور اب وہ
یہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ اس بارہ میں جو کچھ ہم نے کہنا تھا وہ کہہ دیا۔ بعد اس کے کچھ
نہیں کہیں گے مگر افسوس کہ اُنہوں نے یہ طرز حق پرستوں کی اختیار نہیں کی ۔ معلوم ہوتا ہے
کہ ان کو دوسروں کی تحریک اور نکتہ چینی سے بعد میں فکر پڑی کہ ہمارے اس قول سے مسیح
کا انسان ہونا ۔ اور مظہر اللہ سے تمیں برس تک خالی ہونا ثابت ہو گیا تو پھر اس مصیبت
پیش آمدہ کی وجہ سے آج اُنہوں نے یہ تاویل رکیک پیش کی مگر در حقیقت یہ تاویل نہیں
بلکہ صاف صاف اور کھلے کھلے لفظوں میں انکار ہے پھر بعد اس کے ڈپٹی صاحب موصوف
فرماتے ہیں کہ میرے سوال کا جواب نہیں آیا یعنی تقاضائے عدل کیونکر پورا ہو ۔ میں نے
کل کے بیان میں صاف لکھا دیا تھا کہ آپ کا یہ دعویٰ کہ رحم اور عدل دونوں دوش بدوش
اور خدا تعالیٰ کے لئے ایک ہی وقت میں لازم پڑے ہوئے ہیں یہ غلط خیال ہے پھر مکرر
کچھ لکھتا ہوں کہ رحم قانون قدرت کی شہادت سے اول مرتبہ پر ہے اور دائمی اور عام
معلوم ہوتا ہے لیکن عدل کی حقیقت قانون الہی کے نازل ہونے کے بعد اور وعدہ کے بعد
متحقق ہوتی ہے یعنی وعدہ کے پہلے عدل کچھ بھی چیز نہیں اس وقت تک مالکیت کام کرتی
ہے۔ اگر وعدہ سے پہلے عدل کچھ چیز ہے تو ڈپٹی صاحب ہمارے کل کے سوال کا ذرہ متنبہ
ہو کر جواب دیویں کہ ہزاروں انسانوں کے بچے اور پرند اور چرند اور کیڑے مکوڑے
بے وجہ ہلاک کئے جاتے ہیں وہ با وجود عدل کی دائمی صفت کے کیوں کئے جاتے ہیں اور
بموجب آپ کے قاعدہ کے کیوں عدل ان کے متعلق نہیں کیا جاتا ہے ۔ اصل بات یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ پر کسی چیز کا حق نہیں ہے انسان اپنے حق سے بہشت کو بھی نہیں پا سکتا صرف
۱۳۶ وعدہ سے یہ یہ مرتبہ مرتبہ تہ شروع ہوتا ہے۔ جب کتاب الہی نازل : ہو چکتی ۔ ہے اور اس میں وعدہ بھی
ہوتے ہیں۔ اور وعید بھی ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ وعید کی رعایت سے ہر ایک
نیک و بد سے معاملہ کرتا ہے۔ اور جبکہ عدل فی ذاتہ کچھ بھی چیز نہیں بلکہ وعدہ وعید پر تمام مدار
ہے اور خداوند تعالیٰ کے مقابل پر کسی چیز کا کوئی بھی حق نہیں تو پھر عدل کیونکر رکھا جاوے
عدل کا مفہوم ضرور اس بات کو چاہتا ہے کہ اوّل جانبین میں حقوق قرار دیئے جائیں ۔
لیکن مخلوق کا خدا تعالیٰ پر جس نے عدم محض سے اُس کو پیدا کیا کوئی حق نہیں ورنہ ایک کتا
مثلاً کہہ سکتا ہے کہ مجھ کو بیل کیوں نہیں بنایا اور بیل کہہ سکتا ہے کہ مجھ کو انسان کیوں نہیں بنایا
اور چونکہ یہ جانور اِسی دُنیا میں جہنم کا جہنم کا نمونہ بھگت رہے ہیں ا ہیں اگر عدل خدا تعالیٰ پر ایک
لازمی صفت تھوپ دی جائے تو ایسا سخت اعتراض ہو گا کہ جس کا جواب آپ سے کسی طور
پر نہ بن پڑے گا ۔ پھر آپ نے جبر قدر کا اعتراض پیش کیا ہے اور فرماتے ہیں کہ قرآن
سے جبر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں واضح ہو کہ شاید آپ کی نظر سے یہ آیات نہیں
گذریں جو انسان کے کسب و اختیار پر صریح دلالت کرتی ہیں اور یہ ہیں :۔
وَانْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (س (۳/۲۷) کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو سعی کرتا ہے
جو اُس نے کوشش کی ہو یعنی عمل کرنا اجر پانے کے لئے ضروری ہے پھر فرماتا ہے
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ
(س ۲۲ - (۵) یعنی خدا اگر لوگوں کے اعمال پر جو اپنے اختیار سے کرتے ہیں اُن کو
پکڑتا تو کوئی زمین پر چلنے والا نہ چھوڑتا۔ اور پھر فرماتا ہے لَهَا مَا كَسَبَتْ
وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ سے (س ۸/۳) اُس کے لئے جو اُس نے کام اچھے کئے اور اُس پر جو
اُس نے بُرے کام کئے ۔ پھر ۔ پھر فرماتا ہے مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ " ( ۶/۲۴) جو
شخص اچھا کا
کرے سواس کے لئے اور جو بُرا کرے وہ اُس کے لئے ۔ پھر فرماتا ہے
فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۵ (۶٫۵) یعنی
کس طرح جس وقت پہنچے اُن کو مصیبت بوجہ ان اعمال کے جو اُن کے ہاتھ کر
چکے ہیں ۔ اب دیکھئے ان تمام آیات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنے
کاموں میں اختیار بھی رکھتا ہے اور اس جگہ ڈپٹی صاحب نے جو یہ آیت پیش
کی ہے ۔ يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ اور اس سے ان کا مدعا
یہ ہے کہ اس سے جبر ثابت ہوتا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ دراصل
النجم : ۴۰ ۲ فاطر : ۴۶ ۳ البقرة : ۲۸۷ ۴ حم السجدة : ۴۷ ۵ النساء : ۶۳ ۲ آل عمران: ۱۵۵
۱۳۷ بات یہ ہے کہ امر کے معنے حکم اور حکومت کے ہیں اور یہ بعض ان لوگوں کا خیال تھا جنہوں نے
کہا کہ کاش اگر حکومت میں ہمارا دخل ہوتا تو ہم ایسی تدابیر کرتے جس سے یہ تکلیف جو جنگ
احد میں ہوئی ہے پیش نہ آتی۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ
كُلَّهُ لِلہ یعنی تمام امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں تمہیں اپنے رسول کریم کا تابع رہنا
چاہیے۔ اب دیکھنا چاہیے کہ اس آیت کو قدر سے کیا تعلق ہے۔ سوال تو صرف بعض آدمیوں کا
اتنا تھا کہ اگر ہماری صلاح اور مشورہ لیا جاوے تو ہم اس کے مخالف صلاح دیں تو اللہ تعالیٰ نے
ان کو منع فرمایا کہ اس امر کی اجتہاد پر بنا نہیں یہ تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے پھر بعد اس کے واضح رہے
کہ تقدیر کے معنے صرف اندازہ کرنا ہے جیسے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَخَلَقَ كُلَّ
شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرً ا س ۱۸ /۱۶ یعنی ہر ایک چیز کو پیدا کیا تو پھر اس کے لئے ایک مقرر
اندازہ ٹھہرا دیا اس سے کہاں ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنے اختیارات سے روکا گیا ہے بلکہ
وہ اختیارات بھی اسی اندازہ میں آگئے جب خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت اور انسانی خوئے
کا اندازہ کیا تو اس کا نام تقدیر رکھا۔ اور اسی میں یہ مقرر کیا کہ فلاں حد تک انسان اپنے
اختیارات برت سکتا ہے یہ بہت بڑی غلط نہی ہے کہ تقدیر کے لفظ کو ایسے طور پر سمجھا جائے کہ
گویا انسان اپنے خدا داد قوئی سے محروم رہنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ اس جگہ تو ایک
گھڑی کی مثال ٹھیک آتی ہے کہ گھڑی کا بنانے والا جس حد تک اس کا دور مقرر کرتا ہے اس
حد سے وہ زیادہ چل نہیں سکتی ۔ یہی انسان کی مثال ہے کہ جو قوئی اس کو دیئے گئے ہیں اُن
سے زیادہ وہ کچھ کر نہیں سکتا اور جو عمر دی گئی ہے اس سے زیادہ جی نہیں سکتا۔ اور یہ سوال
کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں جبر کے طور پر بعضوں کو جہنمی ٹھہرا دیا ہے اور خواہ نخواہ
شیطان کا تسلط ان پر لازمی طور پر رکھا گیا ہے یہ ایک شرمناک غلطی ہے ۔ اللہ جل شانه
قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن ہے کہ اے شیطان
میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی تسلط نہیں۔ دیکھئے کس طرح پر اللہ تعالیٰ انسان کی آزادی
ظاہر کرتا ہے۔ منصف کے لئے اگر کچھ دل میں انصاف رکھتا ہو تو یہی آیت کافی ہے
آل عمران : ۱۵۵ الفرقان : ۳ الحجر :٤٣
لیکن انجیل متی سے تو اس کے برخلاف ثابت ہوتا ہے کیونکہ انجیل متی سے یہ بات پایہ ثبوت
پہنچتی ہے کہ شیطان حضرت مسیح کو آزمائش کے لئے لے گیا۔ تو یہ ایک قسم کی حکومت شیطان کی
ٹھہری کہ ایک مقدس نبی پر اس نے اس قدر جبر کیا کہ وہ کئی جگہ اس کو لئے پھرا۔ یہانتک کہ
بے ادبی کی راہ سے اسے یہ بھی کہا کہ تو مجھے سجدہ کر۔ اور ایک بڑے اونچے پہاڑ پر لے گیا (۱۳۸)
اور دنیا کی ساری بادشاہتیں اور ان کی شان و شوکت اسے دکھلائیں ۔ دیکھومتی ہے اور پھر غور کر
کے دیکھو کہ اس جگہ پر شیطان کیا بلکہ خدائی جلوہ دکھلایا گیا ہے کہ اول وہ بھی اپنی مرضی سے مسیح
کی خلاف مرضی ایک پہاڑ پر اس کو لے گیا اور دنیا کی بادشاہتیں دکھا دینا خدا تعالیٰ کی طرح اُس
کی قوت میں ٹھہرا۔ اور بعد اس کے واضح ہو کہ یہ بات جو آپ کے خیال میں جم گئی ہے کہ گویا
قرآن کریم نے خواہ نخواہ بعض لوگوں کو جہنم کے لئے پیدا کیا ہے یا خواہ نخواہ دلوں پر مہریں لگا
دیتا ہے یہ اس بات پر دلیل ہے کہ آپ لوگ کبھی انصاف کی پاک نظر کے ساتھ قرآن کریم کو نہیں
دیکھتے۔ دیکھو اللہ جل شانہ کیا فرماتا ہے۔ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ
مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ ل س ۱۴/۲۳ یعنی شیطان کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں جہنم کو تجھ سے اور
ان لوگوں سے جو تیری پیروی کریں بھروں گا ۔ دیکھیے اس آیت سے صاف طور پر کھل گیا
اللہ تعالیٰ کا یہ منشا نہیں ہے کہ خواہ مخواہ لوگوں کو جبر کے طور پر جہنم میں ڈالے بلکہ جو لوگ اپنی
بداعمالیوں سے جہنم کے لائق ٹھہریں ان کو جہنم میں گرایا جاوے گا۔ اور پھر فرماتا ہے
يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ " یعنی بہتوں کو اس
کلام سے گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو یہ ہدایت دیتا ہے مگر گمراہ ان کو کرتا ہے جو گمراہ ہونے
کے کام کرتے ہیں ۔ اور فاسقانہ چالیں چلتے ہیں یعنی انسان اپنے ہی افعال کا نتیجہ خدا تعالیٰ
سے پالیتا ہے جیسے کہ ایک شخص آفتاب کے سامنے کی کھڑ کی جب کھول دیتا ہے تو ایک
قدرتی اور فطرتی امر ہے کہ آفتاب کی روشنی اور اس کی کرنیں اس کے منہ پر پڑتی ہیں ۔
لیکن جب وہ اس کھڑ کی کو بند کر دیتا ہے تو اپنے ہی فعل سے اپنے لئے اندھیرا پیدا کر لیتا ہے
ص: ۸۶ ۲ البقرة: ۲۷
چونکہ خدا تعالیٰ علت العلل ہے بوجہ اپنے علت العلل ہونے کے ان دونوں فعلوں کو اپنی
طرف منسوب کرتا ہے لیکن اپنی پاک کلام میں اس نے بار ہا تصریح سے فرما دیا ہے کہ جو ضلالت
کے اثر کسی کے دل میں پڑتے ہیں وہ اسی کی بداعمالی کا نتیجہ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ اس پر کوئی
ظلم نہیں کرتا جیسا فرماتا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوْبَهُمْ (س (۹/۲۸) پس جبکہ وہ
کج ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو کج کر دیا۔ پھر دوسرے مقام میں فرماتا ہے ۔
فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ان کے دلوں میں مرض تھی خدا تعالیٰ
نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال کر اس کی حقیقت ظاہر کر دی پھر فرماتا ہے۔
بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ " یعنی خدا تعالی نے باعث ان کی بے ایمانیوں کے
ان کے دلوں پر مہریں لگا دیں۔ لیکن یہ جبر کا اعتراض اگر ہو سکتا ہے تو آپکی کتب مقدسہ پر ہو
گا ۔ دیکھو خروج ۳ خدا نے موسیٰ کو کہا۔ میں فرعون کا دل سخت کروں گا اور جب سخت ہوا تو اس
۱۳۹ کا نتیجہ جہنم ہے یا کچھ اور ہے۔ دیکھو خروج سر امثال باب پھر خروج استثنام خدا نے تم کو
وہ دل جو سمجھے اور وہ آنکھیں جو دیکھیں اور وہ کان جو سنیں آج تک نہ دیئے ۔ اب دیکھئے کیسے
اس نے ایک تقدیر مقرر کی جو ٹل نہیں سکتی
جبر کی صاف مثال ہے۔ پھر دیکھو زبور اس
رومیان کاریگری کا کاریگر پر اعتراض نہیں کر کر سکتے سکتے ۔ ۔ اب اب ان تمام آیات سے آپ کا
اعتراض الٹ کر آپ ہی پر پڑا اور پھر بعد اس کے آپ نے جہاد پر اعتراض کر دیا ہے مگر یہ
اعتراض طریق مناظرہ کے بالکل مخالف ہے اور آپ کی شرائط میں بھی یہی درج تھا کہ نمبر وار
سوالات ہوں گے بجز اس کے کیا مطلب تھا کہ پہلے سوال کا جواب ہو جائے تو پھر دوسرا پیش ہو
اور خبط بحث نہ ہو۔ اور آپ کے پہلے سوال کا جواب جو آپ نے عدل پر کیا کچھ نتیجہ رہ گیا تھا
وہ یہ ہے کہ آپ کے اس خود ساختہ قانون کو حضرت مسیح توڑتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے بیان کے
مطابق نجات کا مدار وعدوں پر رکھتے ہیں اور احکام الہی جن کی جزا وعدہ کے طور پر بیان کی گئی
ما
پیش کرتے ہیں جیسا کہ وہ فرماتے ہیں کہ مبارک وے جو غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلی پائیں گے
ر
ل الصف : ٦ ٢ البقرة: ١ النساء : ۱۵۶ یا سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۹/۲۰ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
مبارک وے جو رحم دل ہیں کیونکہ ان پر رحم کیا جاوے گا ۔ مبارک دے جو پاک دل ہیں کیونکہ
وہ خدا کو دیکھیں گے ۔ اب آپ کیا فرماتے ہیں کہ یہ وعدے جو غم گینوں اور رحم دلوں اور پاک
دلوں کے لئے وعدہ کئے گئے تھے یہ پورے ہوں گے یا نہیں ۔ اگر پورے ہوں گے تو اس جگہ تو
کسی کفارہ کا ذکر تک بھی نہیں۔ اور اگر پورے نہیں ہوں گے تو تخلف وعدہ ٹھہرا۔ جو خدا تعالیٰ
کی ہدایتوں کی نسبت تجویز کرنا ایک سخت گناہ ہے۔ غرض ہم نے آپ کے رحم بلا مبادلہ کو
قرآن شریف کی کامل تعلیم اور قانون قدرت اور آپکی کتب مقدسہ سے بخوبی رڈ کر دیا ۔ اب
ثابت شدہ امر کے ب ، بر خلاف اگر ضد نہیں چھوڑیں گے تو منصفین خود دیکھ لیں گے خدا تعالیٰ کی
تمام تعلیمیں قانون قدرت کے موافق ہیں اور بقول ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب قرآنی توحید
ایسی صاف اور پاک اور مطابق قانون فطرت ہے جو بچے بھی اس کو سمجھ سکتے ہیں لیکن آپ کا یہ
مسئلہ تثلیث بچے تو کیا آجکل کے فلاسفر بھی خلاف عقل ٹھہراتے ہیں۔ پھر کیا وہ تعلیم جو انسانی
فطرت کے مطابق اور قانون قدرت کے موافق اور ایسی چمکتی ہے کہ بچے بھی اس کو قبول
کر لیتے ہیں اور تمام مذاہب کے زوائد نکال کر وہی توحید باقی رہ جاتی ہے ۔ کیونکر رد کرنے
کے لائق ٹھہرتی ہے۔ اور آپ کے سوال جہاد کا دوسرے موقعہ پر جواب دیا جاو پر جواب دیا جاوے گا مگر آپ ۱۳۰
نے داب مناظرہ کے برخلاف کیا جو سوال پر سوال کر دیا۔ اس کو ناظرین خود دیکھ لیں گے۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
از جانب عیسائی صاحبان
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ