از جانب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
از جانب ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب
یکم جون ۱۸۹۳ء
جناب کا یہ فرمانا کہ مسیح تیس برس تک الوہیت سے خالی رہے بقول میرے یہ خوش فہمی ہے
میرا کہنا یہ ہی تھا کہ مسیحیت کے عہدہ پر وہ تب تک نہیں آئے ۔ اور یہ صحیح ہے باقی جو کچھ آپ
نے فرمایا وہ زائد ہے۔ بے حدی سے خالی ہونا تو کسی کا بھی جائز نہیں چہ جائیکہ مسیح اس سے
خالی رہے۔ اقنوم ثانی کا جو رشتہ انسانیت سے ہے واسطے مسیحیت کے ہے اقنوم ثانی گو
ساتھ الوہیت کے ہو۔ تاہم وہ مسیح نہیں تھا جب تک کہ تمہیں برس کا ہوا۔
مظہر اللہ کے معنے کیا ہیں اور کس مراد سے یہ کلمہ استعمال ہوا ہے۔ ہماری نظر میں تو یہ معنی
ہیں جائے ظہور اللہ کی اور واسطے عہدہ مسیحیت کے ہیں پھر کیوں اس پر آپ تنازعہ کرتے ہیں۔
روح القدس برائے گواہی اس امر کے آیا کہ یہ بیٹا خدا کا ہے خدا نے کہا میں اس سے راضی
ہوں نہ اس لئے کہ اس وقت آن کر اس کے بیچ میں داخل ہوا۔
(۲) آپ کے دوسرے امر کا جواب یہ ہے کہ جو چاہو آپ فرماؤ لیکن اس کا جواب آپ
نے نہیں دیا کہ تقاضائے عدل کا کیونکر پورا ہو۔ اگر آپ کے فرمانے کا یہ مطلب ہے کہ
تقاضائے عدل کچھ شے نہیں ہے تو ہمارا آپ سے اس صداقت اولی پر اتفاق نہیں۔
۱۴۱ (۳) آپ فرماتے ہیں کہ جبر قرآن سے ثابت نہیں مجھے اس میں حیرانی ہے کہ آپ اس آیت
کے لفظوں کی طرف توجہ نہیں فرماتے جس میں لکھا ہے کہ کہتے ہیں کہ کچھ بھی کام ہمارے ہاتھ میں
ہے اور بجواب اس کے کہا جاتا ہے کہ کہدے۔ سب کام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں۔ اور آیات تو
میں اس مقدمہ میں بہت قرآن سے دے سکتا ہوں لیکن حاجت نہیں۔ پھر آپ کا عقیدہ اس میں جو
لکھا ہے والقدر خيره وشره من الله تعالیٰ خیر اور شر اللہ تعالی کی طرف سے ہے وہ نتیجہ منتخب
قرآن سے ہے۔ جو انجیل کی آیتوں کے اوپر آپ نے اپنا حاشیہ چڑھایا ہے۔ سو صیح نہیں ۔ میں
نے عرض کر دیا ہے کہ بدی کے واسطے خدا کی طرف سے پر مشن ہوتا ہے یعنی اجازت اور
پر ولجوں کے واسطے وہاں ہی تک حد ہے کہ جس میں دوزخ اور بہشت کا کچھ ذکر نہیں ۔ دنیا کے
اندر کمی اور زیادتی وسعت کا ذکر ہے۔ پھر ان کو آپ ممثلہ قرآن کا کیونکر کہتے ہیں۔ میں تو کہتا
ہوں کہ قرآن میں جبر اور قدر ہر دو ہیں لیکن یہ امر ہر دو باہم متفق نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ ایک
دوسرے کے نقیض ہیں جیسا کہ یہ کہنا کہ اختیار ہے بھی اور نہیں بھی صاف نقیض ہے۔
(۴) خداوند مسیح کی آزمائش میں شیطان نے جو انسانیت کا امتحان کیا ہے آپ کا مطلب کیا
ہے کچھ ظاہر نہیں۔ اس میں جبر وقد رکا علاقہ کیا ہے۔
آپ کی مثال آفتاب کی نہ معلوم کیونکر بر محل ہے جب آپ کہتے ہیں کہ سبب ثانی کے افعال
بھی خدا تعالیٰ اپنی طرف جو سبب اولی ہے منسوب کرتا ہے نہ معلوم کیوں کرتا ہے کیا ضرورت
اس کی تھی سبب ثانی کے افعال ایسی صورت میں سبب اولی سے منسوب ہو سکتے ہیں کہ جب
کچھ دخل سبب اُولیٰ کا بھی اس میں ہو۔
سبب اولی نے ایک شخص کو فعل مختار بنا یا فعل مختاری در خود جب تک کچھ اس سے ظہور نہ
ہو وے قابل مواخذہ کے نہیں لہذا وہ در حقیقت بری بھی نہیں بلکہ بھلی ہے اور سبب اولی اگر
اس میں دخل دیوے تو فعل مختاری کا نقیض ہو جاوے۔ یہ خود اس کے منصوبہ فعل مختار بنانے
سے بعید ہے۔ اس کے معنے ہم نے کر دیئے ہیں کہ فرعون کا دل کیونکر سخت کر دیا ہم نے اس
کے معنے پہلے عرض کر دیئے یعنی یہ کہ اس کو بدی کرنے سے روکا نہیں اور اپنے فضل کا ہاتھ
اُس سے اٹھا لیا اسی طرح سے اس کا دل سخت ہو گیا ۔ پھر اس میں خدا تعالیٰ نے کچھ نہیں کیا
مگر اجازت روکنے کی نہیں دی اس کو ہمارے ہاں پر مشن کہتے ہیں اور یہ کلام مجاز ہے کہ ان
کو آنکھیں دیکھنے کی نہیں دیں یا کان سننے کے نہیں دیئے جس سے یہ مراد ہوئی کہ آنکھ ۱۴۲
اور کان رکھتے ہوئے جب وہ نہیں دیکھتے اور نہیں سنتے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو روکا نہیں
ایسا ہی کلام مجاز یہ ہے کہ جس طرح باپ اپنے لڑکے سے ناراض ہو کر کہتا ہے کہ تو مر جائے
اس کے معنے یہ نہیں کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ مر جائے بلکہ یہ کہ اس کے افعال سے وہ ناراض ہے۔
(۵) میں نے دیکھا تھا کہ سوال چھوٹا ہے اور گنجائش دو کی ہے تو میں نے دو سوال کر دیئے ۔
آپ جب چاہیں اس کا جواب دے دیویں ہم آپ کو اس میں عاجز نہ سمجھیں گے کہ آپ نے اسی
وقت اس کا جواب نہیں دیا اور پھر جب آپ جواب چاہیں گے اس کا تکرار بھی کر دیں گے۔
(۶) آپ جو ان وعدوں میں کفارہ کا ذکر پوچھتے ہیں جو مسیح نے باب ۵ متی میں دیئے اس میں
بڑا تعجب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کیا سارے مضامین ایک ہی جگہ جمع کئے جاتے ہیں۔ اگر اس جگہ
میں ذکر نہیں تو بہت جگہوں میں ذکر ہے جن کے حوالہ ہم بار بار دے چکے آپ کے ذمہ یہ تھا کہ
دکھلاویں کہ کفارہ کی نفی ان میں ہے۔ آپ اپنا بار ثبوت دوسرے پر کس لئے ڈالتے ہیں۔
(۷) اگر آپ نے رحم بلا مبادلہ کو قانون قدرت اور آیات قرآنی اور کتب مقدسہ سے رد کر
دیا ہے تو بس خوشی ہوئی ان امروں کا جب چھپ جائیں گے ہر ایک بجائے خود انصاف کر لے
گا ۔ ہم جو دلائل اس کے دے چکے ہیں ان کا تکرار بار بار ہر وقت پانی بلونے کی جانتے ہیں۔
(۸) مسئلہ تثلیث کے بارہ میں جو ہم نے دلائل دیئے ہیں جب تک اُن کا رڈ آپ کی
طرف سے مدلل ہو کے نہ آوے تو ہم اس پر توجہ نہیں کر سکتے ۔ آپ نے یہ عادت اختیار فرمائی
ہے کہ ثبوت کی طرف توجہ نہ کرنا اور پھر اسی امر کا تکرار کر دینا۔
(۹) مجھے افسوس یہ ہے کہ آپ میرے سوالات کا جواب نہیں دیتے ہیں اور نہ میرے
جوابات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں آج بھی ہمارا ایک سوال یہ پڑا ہے کہ انجیل کے رو سے مریم
کے پاس جبرائیل کا آنا آپ مانتے ہیں یا نہیں اور کہ مسیح کی پیدائش معجزہ ہی کو تسلیم کرتی ہے
یا نہیں لیکن آپ نے اس طرف کچھ توجہ نہیں فرمائی۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ غلام قا در فصیح پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب اہل اسلام