گیارھواں پرچہ - اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہر ایک امر رجوع کرتا ہے

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گیارھواں پرچہ
رونداد جلسه مباحثه
۲ جون ۱۸۹۳ء
آج مرزا صاحب نے ۶ بجے 9 منٹ پر جواب لکھوانا شروع کیا اور ے بجے 9 منٹ پر ختم کیا
اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب نے کے بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھوانا
شروع کیا اور آٹھ بجے ۴۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے
ایک منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ایک منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔
بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہو کے جلسہ برخاست ہوا۔
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
بیان حضرت مرزا صاحب
☆
رجون ۱۸۹۳ء وقت ۔
پھر ڈپٹی صاحب فرماتے ہیں کہ ” بے حد ی سے خالی ہونا تو کسی کا بھی جائز نہیں
چہ جائیکہ مسیح اس سے خالی رہے یعنی مسیح روح القدس کے نزول سے پہلے بھی مظہر اللہ ہی تھا
کیونکہ عام معنوں سے تو تمام مخلوقات مظہر اللہ ہے ۔“ جواب ۔ میں کہتا ہوں کہ آپ کا اب
بھی وہی اقرار ہے کہ خاص طور پر مسیح مظہر اللہ نزول روح القدس کے بعد ہوئے اور پہلے
اوروں کی طرح عام مظہر تھے ۔ اور پھر ڈپٹی صاحب موصوف تین اقنوم کا ذکر فرماتے ہیں
اور یہ نہیں سمجھتے کہ یہ آپ کا ذکر بے ثبوت ہے آپ نے اس پر کوئی عقلی دلیل نہیں دی۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۲ رجون “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
الدله

اور یوں تو ہر ایک نبوت کے سلسلہ میں تین جزوں کا ہونا ضروری ہے اور آپ صاحبوں
کی یہ خوش فہمی ہے کہ اُن کا نام تین اقنوم رکھا۔ روح القدس اسی طرح حضرت مسیح پر
نازل ہوا جس طرح قدیم سے نبیوں پر نازل ہوتا تھا جس کا ثبوت ہم دے چکے نئی بات
کونسی تھی ۔
پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم میں بھی پہلے لکھا ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
۱۴۴ میں کہتا ہوں کہ گو یہ بات سچ ہے اور اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ
محله ۱۳ لله خدا تعالیٰ کی طرف ہی ہر ایک امر رجوع کرتا ہے مگر اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ اس سے
انسان کی مجبوری لازم آتی ہے غلط نہی ہے۔ یوں تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی فرمایا
ہے کہ میں مینہ برساتا ہوں اور برق و صاعقہ کو پیدا کرتا ہوں اور کھیتیاں اگاتا ہوں مگر اس سے
یہ نتیجہ نکالنا که اسباب طبعیه مینہ برسنے اور رعد و برق کے پیدا ہونے کے جو ہیں اس سے
اللہ تعالیٰ انکار کرتا ہے۔ بالکل فضول ہے۔ کیونکہ یہ مراتب بجائے خود بیان فرمائے گئے ہیں
کہ یہ تمام چیزیں اسباب طبعیہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ پس اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے
ایسے بیانات سے کہ میرے حکم سے بارشیں ہوتی ہیں اور میرے حکم سے کھیتیاں اُگتی ہیں اور
برق و صاعقہ پیدا ہوتا ہے اور پھل لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اور ہر ایک بات میرے ہی قبضہ اقتدار
میں اور میرے ہی امر سے ہوتی ہے۔ یہ ثابت کرنا مقصود نہیں کہ سلسلہ کا ئنات کا مجبور مطلق ہے
بلکہ اپنی عظمت اور اپنا علت العلل ہونا اور اپنا مسبب الاسباب ہونا مقصود ہے کیونکہ تعلیم قرآنی
کا اصل موضوع توحید خالص کو دنیا میں پھیلانا اور ہر ایک قسم کے شرک کو جو پھیل رہا تھا مٹانا ہے۔
اور چونکہ قرآن شریف کے نازل ہونے کے وقت عرب کے جزیرہ میں ایسے ایسے مشرکانہ عقائد
پھیل رہے تھے کہ بعض بارشوں کو ستاروں کی طرف منسوب کرتے تھے اور بعض دہریوں کی
طرح تمام چیزوں کا ہونا اسباب طبعیہ تک محدود رکھتے تھے ۔ اور بعض دو خدا سمجھ کر اپنے
نا ملائم قضا و قدر کو اھر من کی طرف منسوب کرتے تھے۔ اس لئے یہ خدا تعالیٰ کی کتاب کا
فرض تھا جس کے لئے وہ نازل ہوئی کہ ان خیالات کو مٹادے اور ظاہر کرے کہ اصل علت العلل
هود : ۱۲۴

اور مسبب الاسباب وہی ہے اور بعض ایسے بھی تھے جو مادہ اور روح کو قدیم سمجھ کر خدا تعالیٰ کا
علت العلل ہونا بطور ضعیف اور ناقص کے خیال کرتے تھے۔ پس یہ الفاظ قرآن کریم کے کہ
میرے ہی امر سے سب کچھ پیدا ہوتا ہے۔ توحید محض کے قائم کرنے کے لئے تھے۔ ایسی آیات
سے انسان کی مجبوری کا نتیجہ نکالنا تفسير القول بما لا يرضی به قائلہ ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے
قانون قدرت پر نظر ڈال کر یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ آزادی اور عدم مجبوری جس کا ڈپٹی صاحب
موصوف دعوی کر رہے ہیں دنیا میں پائی نہیں جاتی بلکہ کئی قسم کی مجبوریاں مشہود ومحسوس ہو رہی ہیں۔
مثلاً بعض ایسے ہیں کہ اُن کا حافظہ اچھا نہیں وہ اپنے ضعیف حافظہ سے بڑھ کر کسی بات کے یاد
کرنے میں مجبور ہیں بعض کا متفکرہ اچھا نہیں وہ صحیح نتیجہ نکالنے سے مجبور ہیں۔ بعض بہت چھوٹے
سر والے جیسے وہ لوگ جنہیں دولہ شاہ کا چوہا کہتے ہیں ایسے ہیں کہ وہ کسی امر کے سمجھنے کے قابل
نہیں۔ ان سے بڑھ کر بعض دیوانے بھی ہیں اور خود انسان کے قومی ایک حد تک رکھے گئے ہیں
جس حد سے آگے وہ کام اُن سے نہیں لے سکتے۔ یہ بھی ایک قسم کی مجبوری ہے۔
صح
پھر ڈپٹی صاحب فرماتے ہیں کہ اسلام کا یہ عقیدہ ہے کہ خیر اور شر اللہ تعالیٰ کی طرف ۱۴۵
سے ہے افسوس کہ ڈپٹی صاحب کیسے صحیح معنے سے پھر گئے ۔ واضح ہو کہ اس کے یہ معنے
نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ شر کو بحیثیت شر پیدا کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے۔
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن - یعنی اے شیطان شر پہنچانے والے میرے بندوں
پر تیرا تسلط نہیں بلکہ اس فقرہ کے یہ معنے ہیں کہ ہر ایک چیز کے اسباب خواہ وہ چیز خیر میں داخل
ہے یا شر میں خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں ۔ مثلاً اگر شراب کے اجزاء جن سے شراب بنتی ہے
موجود نہ ہوں تو پھر شرابی کہاں سے شراب بنا سکیں اور پی سکیں لیکن اگر اعتراض کرنا ہے تو پہلے
اس آیت پر اعتراض کیجئے کہ " سلامتی کو بناتا اور بلا کو پیدا کرتا ہے ۔“ یسعیا ہے۔
پھر آگے ڈپٹی صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ جس کا خلاصہ یہ ہے۔ توریت میں ایسا کوئی حکم نہیں
کہ دوزخ کیلئے خدا نے کسی کو مجبور کیا ہے۔ اس کا یہی جواب ہے کہ فرعون کا دل خدا نے سخت کیا آپ
اس کو مانتے ہیں۔ پھر انجام فرعون کا اس سخت دلی سے جہنم ہوا یا بہشت نصیب ہوا۔ پھر دیکھو امثال
الحجر : ۴۳
لده

آپ کا خدا تعالیٰ کیا فرماتا ہے ۔ خداوند نے ہر یک چیز اپنے لئے بنائی ہاں شریروں کو بھی
اُس نے برے دن کے لئے بنایا ۔ اب دیکھئے یہ تو گویا اقبالی ڈگری کی طرح آپ پر
الزام وارد ہو گیا کہ شریر دوزخ کے لئے بنائے گئے کیونکہ وہی تو برا دن ہے ۔ پھر آپ
فرماتے ہیں کہ قرآن میں اگر چہ اختیار کی بھی تعلیم ہے مگر پھر مجبوری کی بھی تعلیم اور یہ ایک
دوسرے کی نقیض ہیں ۔ اس کے جواب میں میں لکھ چکا ہوں کہ آپ خلط مقاصد کرتے
ہیں ۔ جہاں آپ کو مجبوری کی تعلیم معلوم ہوتی ہے وہاں مذاہب باطلہ کا رد مقصود ہے اور
ہر ایک فیض کا خدا تعالیٰ کو مبدا قرار دینا مد نظر ہے۔
اور آپ فرماتے ہیں کہ شیطان جو حضرت مسیح کو لے گیا اُس میں کیا مجبوری تھی۔ جواب یہی ہے
کہ نور سے ظلمت کی پیروی کرائی گئی۔ نور بالطبع ظلمت سے جدار رہنا چاہتا ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں
کہ اگر اختیار کو مانا جائے تو پھر خدا تعالیٰ کا علت العلل قرار دینا لغو ہے آپ کی تقریر کا یہ خلاصہ ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بکلی خدا تعالیٰ کو معطل کر کے پورا پورا اقتدار اور اختیار چاہتے ہیں جبکہ
ہمارے قومی اور ہمارے جوارح کے قومی اور ہمارے خیالات کے مبلغ علم پر اس کی خدائی کا تسلط ہے
وہ کیونکر معطل ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو علت اور معلولات کا سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا۔ اور صانع
۱۴۶ حقیقی کی شناخت کرنے میں بہت سافتور آئے گا اور دعا کرنا بھی لغو ہوگا۔ کیونکہ جبکہ ہم پورا اختیار
رکھتے ہیں تو پھر دعا بے فائدہ ہے۔ آپ کو یادر ہے کہ خدا تعالیٰ کو علت العلل ماننا مستلزم مجبوری نہیں
یہی ایمان ہے یہی توحید ہے کہ اس کو علت العلل مان لیا جاوے اور اپنی کمزوریوں کے دُور کرنے
کے لئے اس سے دعائیں کی جائیں۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ یہ کلمہ کہ اُن کو آنکھیں دیکھنے کے لئے
نہیں دیں۔ مجاز ہے۔ حضرت اگر یہ مجاز ہے تو پھر کہاں سے معلوم ہوا کہ دلوں پر مہر لگانا اور آنکھوں
پر پردہ ڈالنا حقیقت ہے ۔ کیا اس جگہ آپ کو مہریں اور پردے نظر آگئے ہیں۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ
اگر آپ نے رحم بلا مبادلہ کو رد کر دیا ہے تو بس خوش ہو جیے ۔ افسوس ابھی تک آپ میری بات کو
نہ سمجھے یہ تو ظاہر ہے کہ عدل کا مفہوم جانبین کے حقوق کو قائم کرتا ہے یعنی اس سے لازم آتا ہے
کہ ایک خدا تعالیٰ کا بندہ پر حق ہو جس حق کا وہ مطالبہ کرے اور ایک بندہ کا خدا تعالیٰ پر
پپ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۱۶٫۴ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

حق ہو جس حق کا وہ مطالبہ کرے لیکن یہ دونوں باتیں باطل ہیں کیونکہ بندہ کو خدا تعالیٰ نے
عدم محض سے پیدا کیا ہے اور جس طرح چاہا بنایا۔ مثلاً انسان یا گدھا یا بیل یا کوئی کیڑا مکوڑا ۔
پھر حق کیسا۔ اور خدا تعالیٰ کا حق اگر چہ غیر محدود ہے مگر مطالبہ کے کیا معنی ۔ اگر یہ معنی ہیں کہ
خدا تعالیٰ کو بندوں کی فرمانبرداری کی ضرورتیں پیش آ گئی ہیں اور تب ہی اس کی خدائی قائم
رہتی ہے کہ ہر ایک بندہ نیک اور پاک دل ہو جائے ورنہ اس کی خدائی ہاتھ سے جاتی ہے۔
یہ تو بالکل بے ہودہ ہے کیونکہ اگر تمام دنیا نیک بن جائے تو اس کی خدائی کچھ بڑھ نہیں سکتی۔
اور اگر بد بن جائے تو کچھ کم نہیں ہو سکتی ۔ پس حق کو بحیثیت حق قرار دے کر مطالبہ کرنا چہ
معنی دارد۔ پس اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو غنی بے نیاز ہے اور اس سے برتر ہے کہ
اپنی ذاتی حاجت سے کسی حق کا مطالبہ کرے۔ خود بندہ کے فائدہ کے لئے اور اپنی مالکیت
اور خالقیت اور رحمانیت اور رحیمیت کے ظاہر کرنے کے لئے یہ سارا سامان کیا ہے۔ اوّل
ربوبیت یعنی خالقیت کے تقاضا سے دنیا کو پیدا کیا پھر رحمانیت کے تقاضا سے وہ سب چیزیں
ان کو عطا کیں جن کے وہ محتاج تھے ۔ پھر رحیمیت کے تقاضا سے ان کے کسب اور سعی میں
برکت ڈالی اور پھر مالکیت کے تقاضا سے ان کو مامور کیا۔ اور امر معروف اور نہی منکر سے مکلف
ٹھہرایا اور اس پر وعید اور مواعید لگا دیئے۔ اور ساتھ ہی یہ وعدہ بھی کیا کہ جو شخص بعدم ا معصیت
کے طریق ایمان اور توبہ واستغفار کا اختیار کرے۔ وہ بخشا جائے گا۔ پھر اپنے وعدوں کے ﴿۱۴۷
موافق روز حشر میں کار بند ہوگا اس جگہ رحم بلا مبادلہ کا اعتراض کیا تعلق رکھتا ہے اور قائمی
حقوق کا اور خدا تعالیٰ سے متکبرانہ طور پر عدل کا خواستگار ہونا کیا علاقہ رکھتا ہے۔ سچی فلاسفی
اس کی یہی ہے جو سورہ فاتحہ میں بیان فرمائی گئی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ اب دیکھئے رحمن اور رحیم
کے بعد بظاہر یہ سمجھا جاتا تھا کہ العادل کا لفظ لانا ان صفات کے مناسب حال ہے کہ رحم کے
بعد عدل کا ذکر ہو لیکن خدا تعالیٰ نے عدل سے عدول کر کے اپنی صفت مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ

ٹھہرائی تا معلوم ہو کہ حقوق کا مطالبہ اس سے جائز نہیں اور اس سے کوئی اپنے حق کا خواستگار
نہیں ہو سکتا اور نہ وہ حاجت مند ہے کہ بحیثیت ایک ایسے حقدار کے جو بغیر وصول حق کے مرا
جاتا ہے بندوں سے فرمانبرداری چاہتا ہے بلکہ بندوں کی عبادتیں اور بندوں کی طاعتیں
در حقیقت انہیں کے فائدہ کے لئے ہیں جیسا کہ طبیب نسخہ کسی بیمار کے لئے تجویز کرتا ہے تو یہ
بات نہیں کہ اس نسخہ کو طبیب آپ پی لیتا ہے یا اس سے کوئی حظ اٹھاتا ہے یا کہ وہ بیمار کی بھلائی
کے لئے ہے۔ اور پھر بعد اس کے آپ نے اسلام کے جہاد پر اعتراض کیا ہے مگر افسوس کہ
آپ نے اسلامی جہاد کی فلاسفی کو ایک ذرہ بھی نہیں سمجھا اور آیات کی ترتیب کو نظر انداز کر کے
بے ہودہ اعتراض کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام کی لڑائیاں ایسے طور سے نہیں ہوئیں کہ جیسے ایک زبردست بادشاہ کمزور
لوگوں پر چڑھائی کر کے ان کو قتل کر ڈالتا ہے بلکہ صحیح نقشہ ان لڑائیوں کا یہ ہے کہ جب ایک
مدت دراز تک خدا تعالیٰ کا پاک نبی اور اس کے پیر و مخالفوں کے ہاتھ سے دکھ اٹھاتے رہے
چنانچہ ان میں سے کئی قتل کئے گئے اور کئی برے برے عذابوں سے مارے گئے یہاں تک کہ
ہمارے نبی صلعم کے قتل کرنے کے لئے منصوبہ کیا گیا اور یہ تمام کامیابیاں ان کے بتوں کے
معبود برحق ہونے پر حمل کی گئیں اور ہجرت کی حالت میں بھی آنحضرت صلعم کو امن میں نہ
چھوڑا گیا بلکہ خود آٹھ پڑاؤ تک چڑھائی کر کے خود جنگ کرنے کے لئے آئے تو اس وقت ان
کے حملہ کے روکنے کے لئے اور نیز ان لوگوں کو امن میں لانے کے لئے جو اُن کے ہاتھ میں
قیدیوں کی طرح تھے اور نیز اس بات کے ظاہر کرنے کے لئے کہ ان کے معبود جن کی تائید پر
۱۳۸) یہ سابقہ کامیابیاں حمل کی گئی ہیں لڑائیاں کرنے کا حکم ہوا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ
وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ )
پھر فرماتا ہے۔ وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ
الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الى آخره 2
الانفال : ۳۱
النساء : ٧٦

پھر فرماتا ہے۔ وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۔
پھر فرماتا ہے۔ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا ۔
پھر فرماتا ہے۔ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ
پھر فرماتا ہے۔ اِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِهِ ۱۴ اخیر رکوع
پھر فرماتا ہے۔ اِذْ جَاءُ وُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ
پھر فرماتا ہے۔ يَأَهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَصُدُّونَ )
پھر فرماتا ہے۔ وَهُمْ بَدَءُ وُكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ
اب ترجمہ کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ اور اگر یہ سوال ہو کہ کفار نے
کیسے ہی دکھ دیئے تھے مگر صبر کرنا چاہیے تھا تو اس کا یہ جواب ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کو اپنے
لات و عزئی بتوں کی تائیدات پر حمل کرتے تھے جیسا کہ قرآن کریم اس سے بھرا پڑا ہے حالانکہ
وہ صرف ایک مہلت کا زمانہ تھا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ یہ ثابت کرے کہ جیسے ان کے
بت قرآن کریم کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہیں ایسا ہی تلوار کے ساتھ کامیاب کرا دینے سے بھی عاجز
ہیں۔ سو جس قدر اسلام میں ان پر حملے کئے گئے اول مقصد ان کفار کے بتوں کا عاجز ہونا تھا اور
یہ ہرگز نہیں کہ ان لڑائیوں میں کسی قسم کا یہ ارادہ تھا کہ قتل کی دھمکی دے کر ان لوگوں کو مسلمان کر
دیا جائے بلکہ وہ تو طرح طرح کے جرائم اور خونریزیوں کے سبب سے پہلے سے واجب القتل ہو
چکے تھے اور اسلامی رعایتوں میں سے جوان کے ساتھ رب رحیم نے کیں ایک یہ بھی رعایت تھی
کہ اگر کسی کو توفیق اسلام نصیب ہو تو وہ بیچ سکتا ہے۔ اس میں جبر کہاں تھا عرب پر تو انہیں کے
سابقہ جرائم کی وجہ سے فتوی قتل کا ہو گیا تھا۔ ہاں باوجود اس کے یہ رعایتیں بھی تھیں کہ ان کے
بچے نہ مارے جائیں ان کے بڑھے نہ مارے جائیں ان کی عورتیں نہ ماری جائیں اور ساتھ اس
کے یہ بھی رعایت کہ بصورت ایمان لانے کے وہ بھی نہ مارے جائیں۔ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک
پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان
البقرة : ١٩١ ٢ البقرة : ۲۱۸ - البقرة : ۲۵۲ ۳ النحل : ۱۲۷ ۵ الاحزاب ال ال عمران: ۱۰۰
ك التوبة: ١٣

آج 10 میں سے 10 باقی