بیان ڈپٹی صاحب عبداللہ آتھم
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان ڈپٹی صاحب عبد اللہ آتھم
۲ جون ۱۸۹۳ء
وقت به
جواب اول عرض ہے کہ میں نے نہیں کہا کہ مظہر اللہ ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ اقنوم ثانی اور انسانیت
کا باہم علاقہ رہا ہے۔ مظہر اللہ تو تب ہی ظاہر ہوئے کہ جب مسیح ہوئے یعنی ۳۰ برس کی عمر میں ۔
دوم ۔ کافی ثبوت تثلیث کا دیا گیا ہے عقل سے امکان اور کلام سے وقوعہ اس کا ۔ اگر آپ
نہیں مانتے تو طبع ہونے کے بعد ہر ایک بجائے خود انصاف کر لے گا۔
سوم ۔ کسی نبی کے اوپر بشکل مجسم کبوتر کی مانند روح نازل ہوا۔ پھر آپ کوئی نشان نہیں
دیتے کہ کون سا نبی اس کے مساوی ہے۔ اور ناحق کی حجت پیش کرتے ہیں۔
چہارم ۔ میں نے جو آیت سند کی پیش کی ہے اس میں مسلمانوں کا تذکرہ یہ تھا کہ کیا کوئی بھی
امر ہمارے ہاتھ میں ہے۔ جواب اس کا یہ دیا گیا ہے کہ سب امر اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ امر کے
معنے جو حکم کے جناب نے کئے ہیں۔ امور جس کا جمع ہے وہ بھی امر ہے یعنی کام۔ تو معنے یہ
ہوئے کہ ہر کام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بالضرور فعل مختاری انسان میں مداخلت ہے۔
جناب مرزا صاحب آپ جو حوالہ اشیاء مخلوق و مثل کھیتی و پانی وغیرہ کے دیتے ہیں وہ
اختیا رونا اختیاری کی مثال نہیں۔ میں جناب کو یہ الزام نہیں دیتا کہ جناب فریب دیتے ہیں
مگر فریب کھاتے ضرور ہیں ۔
پنجم توحید کا ثبوت اس سے کچھ نہیں ہوتا کہ سبب اولی ہو کر خدا تعالیٰ سبب ثانی کے واسطے کچھ
گنجائش باقی نہ رکھے سبب اولی اگر قادر مطلق ہے تو دوسرے کو فعل مختار بھی پیدا کر سکتا ہے اور جب
فعل مختار بنادیا تو اس کی فعل مختاری میں مداخلت کرنا اس کے منصوبہ بنانے کے بر خلاف ہے۔
ششم ۔ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ فعل مختاری انسان کی لاحد ہے مگر اپنے حدود میں وہ
فعل مختار مطلق ہے اور اس کا انکار آپ عبث کرتے ہیں ۔
ہفتم ۔ یسعیا کا بیان کہ وہ سلامتی اور بلا پیدا کرتا ہے فعل مختاری کے برخلاف کچھ نہیں ۔ نہ
معلوم جناب نے کیوں حوالہ اس آیت کا دیا ۔ فرعون کا دل سخت کیونکر ہوا۔ ہم نے اس کی شرح
کل کر دی ہے یعنی اس کو جب شرارت سے نہ روکا اور فضل کا ہاتھ پر ہا اور فضل کا ہاتھ پرے کر لیا تو اس کا نتیجہ یہ ۱۵۰
ہے کہ وہ خواہ نخواہ سخت دل ہو گیا ۔ کیا جناب اس امر کو نہیں سمجھتے کہ کرنے اور ہونے دینے میں
بڑا فرق ہے۔ انگریزی میں صاف فرق ہے کہ کمشن اس کو کہتے ہیں کہ خود کرے اور پر مشن اس
کو کہتے ہیں کہ ہونے دے۔ تو ہونے دینے کا کیا الزام مساوی اس کے ہے کہ اس نے کیا۔ اور
اگر ایسا ہی الزام ہو تو صحیح نہیں ہو سکتا۔
ہشتم ۔ آپ کی تیسری مثل میں کہ شریروں کو اپنے لئے بنایا اس کا مطلب صاف ہے جس کے
معنے یہ ہیں کہ شریر ہونے دیا۔ یہ بھی وہی پر مشن ہے نہ کہ مشن ۔ کلام مجازی کو اور عامہ کو چھوڑ کے
آپ فلاسفی میں کس لئے گھستے ہیں۔ کیا عوام سے جناب کلام اسی طرح پر کرتے ہیں کہ ہر ایک
لفظ اس کا فلوز افیکل ہو دے یعنی مطابق فلاسفی کے۔ تاہم وہ آیت جو زیر داب تنازعہ کے
ہے۔ اس میں اصول قائم کیا گیا ہے کہ گویا خدا فرماتا ہے کہ ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے اور
اس اصول کا بیان اس فروع پر ہے۔ جو کہتے تھے کچھ بھی کام ہمارے ہاتھ میں ہے۔ یہاں یہ
کلیہ کبری ہے اور قیاس مردمان صغری ہے۔ نتیجہ جو اس کا ہے آپ انصاف کر لیجئے ۔
نہم مسیح بہ نسبت اپنی انسانیت کے سارے فرائض الہی ادا کرنے والا ہے پس وہ امتحان بھی
دے گا اور شیطان سے آزمایا بھی جائے گا۔ لہذا کیا ضرور ہے کہ اس امر کو اختیا رونا اختیاری کی
بحث میں داخل کیا جائے۔
دہم ۔ نہ ہم نے کہیں خدا کے اختیار کو کسی حد میں قید کیا مگر وہ قیود جو ہر صفت پر اس کے خاصہ
سے لازمی ہے۔ مثلاً ہم اس کو قادر مطلق کہتے ہیں۔ ہیں۔ اس کے معنے یہ نہیں ہو سکتے کہ وہ نقیضین کو
آن واحد میں جمع بھی کر سکتا ہے کیونکہ اجماع نقیضین دوسرا نام بطلان کا ہے اور بطلان کوئی صفت
نہیں چاہتا ہے کہ جو اس کو بناوے مگر صرف کہانا صداقت کا۔ تو قادر مطلق کے یہ معنے ہیں کہ جو ممکن
ہے اس کو بناوے اور جو ناممکن ہے اس کے بنانے کی احتیاج کچھ نہیں۔ وہ تو صرف جھوٹ بولنے ر
سے ہو سکتا ہے۔ واضح ہو کہ جیسا ہم قدرت الہی کو حدودنا مناسب میں قید نہیں کرتے ویسے ہی
فعل مختاری انسان کی حدودنا مناسب میں قید نہیں ہو سکتی ۔
یاز دہم ۔ پورے اختیار پر دعا بے فائدہ ہے اس کے معنے یہ ہوئے کہ ہم علم و قدرت بھی اس
کے ساتھ بے حد رکھتے ہوں۔ لیکن ہم نے کبھی ایسا دعوی نہیں کیا مگر یہ کہ اس کا علم اور اس کی
قدرت اور اس کا اختیار کل محدود ہیں ۔ پس آپ کے فرائض و مسلمات محض خیالی ہیں۔
دوازدہم ۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دلوں پر آنکھوں پر مہر کرنا کلام مجازی نہیں تو ہم پر اس کا
اعتراض کیا ہے۔
سیز دہم ۔ ہم بالکل تسلیم کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ذات مستغنی الذات مطلق ہے لیکن وہ
و ہیں تک آزاد ہے کہ جہاں تک اس کی ساری صفات بالاتفاق اجازت دیں۔ چنانچہ اگر وہ کسی
شخص پر ظلم کرنے کو چاہے تو چاہیے کہ عدل اس کا مانع ہوگا یا کسی کے ایذا ناحق میں وہ خوش
ہو دے تو صفت گڈنس کی اس کے مانع ہوگی۔ علی ھذا القیاس بہت ہی صفات متبرکہ اس کی
ہیں جو ان کلیو سب ہو کر چل سکتی ہیں اور اکس کلیو سب ہو کر نہیں چل سکتیں جیسا کہ اگر ایک صفت کچھ
کام کرتی ہے تو ساری بالاتفاق اس کی ممد ہیں۔ گو ظہور خاص اس ایک کا ہے جو کام کر رہی ہے اور
اگر کوئی صفت کام کرتی ہے تو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اٹنگ ہے اور کوئی صفت اس کے ساتھ نہیں اور
مخالف ہونا تو نعوذ باللہ دوصفات میں کہیں بھی جائز نہیں کہ ایک دوسری کی مخالف ہو۔
چہار دہم ۔ اوّل تو جناب ہمیشہ ان دو صفات کی تمیز کے بارہ میں جو ایک رحم ہے
دوسری گڈنس لاعلمی دکھلاتے ہیں ۔ اور تمیز اس میں یہ ہے کہ رحم کسی مواخذہ اور تکلیف پر
آتا ہے اور گڈنس صرف اپنے متعلقین کو خوشنود رکھنے کے واسطے ہوتا ہے جیسا کہ اگر کوئی
شخص کسی مصیبت میں پکڑا ہوا ہو وے اس کی رہائی کے واسطے رحم کی صفت ہے اور اگر
کوئی اپنے جانوروں کو بھی بہر حال خوش رکھنے چاہتا ہے اور ان غذاؤں سے جن کے وہ
لائق ہیں عمدہ تر غذائیں وہ ان کو دیتا ہے یہ گڈنس کے باعث ہے۔ چنانچہ اس لفظ
گڈنس کا داؤ د نبی نے ذکر کیا ہے جیسا کہ وہ لکھتا ہے کہ ارے آؤ۔ چکھو ۔ دیکھو کہ یہو
بھلا ہے۔ اب عدالت کا کام یہ ہے کہ جس وقت گناہ سرزد ہووے اس کا تدارک
فرمادے اور رحم اس ما قبل نہیں مگر ما بعد اس تدارک و مواخذہ سے رہائی کرنے کو آوے۔
اور جب تک کوئی گناہ صادر نہیں ہوا۔ جو بھلائی اس سے کی جاتی ہے وہ مطابق گڈنس کے
کی جاتی ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ جو شے عدم سے بوجود آئی ہے اس کا اپنے خالق پر یہ حق
ہے کہ اس سے کہے فلانا دکھ مجھ کو کیوں ہوا کہ تو عادل اگر ہے اس بات کا عدل کر ۔ بکری
جو ذبح کی جاتی ہے اس کے واسطے یہ عذر کافی نہیں کہ تیرا خالق و مالک ہوں ۔ تھوڑی سی
ایذا میں دوسروں کی معیشت کے واسطے تجھے دیتا ہوں تو ناحق کی شا کی نہ ہو۔ لے ۔ عدل
یہ نہیں چاہتا ہے کہ کسی کو ایذا ہو وے جس کا وہ مستوجب نہیں یا کہ وہ ایذا اس کے واسطے ﴿۱۵۲
کچھ زیادہ خوبی پیدا نہ کرے اور اسی لئے ہم نے اقسام دکھ تین بیان کر دیتے ہیں کہ جن کو
آپ مٹا نہیں سکتے اور آپ پھر دکھ کو ایک ہی قسم کا تصور فرما کر آپ خالقیت اور مالکیت
کے برقعہ میں اس کو ہر لائق و نالائق امر کی اجازت کس طرح دے سکتے ہیں ۔ ہم نے بار
بار جناب کو کہا کہ عدالت و صداقت غیر مفید الظہور نہیں ہو سکتی ۔ پھر کس لئے تقاضائے
عدل کا لحاظ آپ چھوڑتے ہیں کیا آپ کے چھوڑنے سے عدل بھی اس کو چھوڑ دے گا ۔
یقیناً جب تک اس کا تقاضا پورا نہ ہو رحم نہ ہو سکے گا۔
پانزدہم ۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں بقول آپ کے عدل کو عدول نہیں فرمایا اور نہ رحم کو
عدل پر غالب کیا۔ بلکہ وہاں رحم کا آسرا لوگوں کو دلایا ہے اور یہ بجا ہے۔ باقی جو جناب
خوش فہمیاں فرماویں آپ کا اختیار ہے۔
شانز دہم ۔ یہ تو حق ہے جو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے چاہتا ہے کہ وہ ایسا یا ویسا کرے وہ
اس کے فائدہ کے لئے بھی ہے۔ مگر اس سے حقوق الہی کا رد کرنا غلط ہے کیا کچھ حقوق
الہی بھی عباد اللہ کے اوپر ہیں ۔ اگر نہیں تو گناہوں میں کیا ہرجہ خدا تعالیٰ کا ہے تو پھر کس
لئے وہ تیغ عدل سے اس کو ڈرایا چاہتا ہے ۔ جب ہرجہ ہی کچھ نہیں تو پھر سزا کس لئے ہو ۔