بیان حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تنبیه پدری واسطے بھلائی پسر کے تو ہوتی ہے لیکن سزا کا لفظ کیا بے معنے مطلق ہے تنبیہ کا
مخرج رحم سے ہے اور سزا کا مخرج عدل سے۔ چنانچہ ہم بھی اپنے بچوں کو تنبیہ کرتے مارتے
ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ مر ہی جائیں۔ اور جب نا خلف کر کے نکال دیں تو اس کا
مطلب سزا ہے۔ یہ تیرے اعمال کی پاداش ہے۔ تو پس ان دو امر میں تمیز موجود ہے تو ان کو
نظر انداز کس لئے کیا جائے ۔
ہند ہم ۔ اسلام کی لڑائیاں بہت قسم کی تھیں ہم تسلیم کرتے ہیں چنانچہ دافعیہ۔ انتظامیہ
انتظامیہ و غیرہ لیکن جو آیت داب مناظرہ میں ہے اس کی وجہ یہ دی گئی ہے کہ ماروان کو جو
اللہ وقیامت کو نہ مانیں اور حرام و حلال کا لحاظ نہ کریں۔ (باقی آئندہ )
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر صیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
بیان حضرت مرزا صاحب
۲ جون ۱۸۹۳ء
ڈپٹی صاحب فرماتے ہیں کہ مظہریت سے پہلے اقنوم ثانی کا علاقہ تھا مگر ہم اس کو قبول نہیں
کر سکتے جب تک وہ انجیل کی صریح عبارت پیش نہ کریں کہ مظہریت بعد میں آئی۔
اور اقنوم ثانی کا پہلے سے علاقہ تھا۔ اور پھر ان کا یہ فرمانا کہ عقل سے امکان تثلیث ہم نے ثابت
کر دیا ہے اور کلام سے وقوعہ ثابت ہو گیا ہے۔ یہ دونوں ابھی تک دعوی ہی دعوی ہیں۔ ناظرین
ان کے جوابات کی اوراق گردانی کر کے دیکھ لیں کہ کہاں عقل کے رو سے امکان تثلیث ثابت کر
دیا ہے؟ عقل کا فیصلہ تو ہمیشہ کلی ہوتا ہے۔ اگر عقل کی رو سے حضرت مسیح ۔ کے لئے داخل تثلیث
ہونا روا رکھا جائے تو پھر عقل اور وں کے لئے بھی امکان اس کا واجب کرے گی۔
پھر ڈپٹی صاحب فرماتے ہیں کہ کسی نبی پر بشکل مجسم کبوتر کے روح القدس نازل ہوا۔

میں کہتا ہوں کہ اگر روح القدس کسی عظیم الجثہ جانور کی شکل پر جیسے ہاتھی یا اونٹ حضرت مسیح پر
نازل ہوتا تو کچھ ناز کی جگہ تھی لیکن ایک چھوٹے سے پر ناز کرنا اور اس کو بے مثل کہنا بے محل
ہے۔ دیکھو حواریوں پر بقول ان کے روح القدس بطور آگ کے شعلوں کے نازل ہوا اور
شعلہ کبوتر پر غالب ہے کیونکہ اگر کبوتر شعلہ میں پڑے تو جل جاتا ہے۔ اور آپ کا یہ فرمانا کہ
کون سا نبی مسیح کے مساوی ہے صرف اپنی خوش اعتقادی ظاہر کرنا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کیا
حضرت موسیٰ مسیح سے بڑھ کر نہیں جن کے لئے بطور تابع اور مقتدی کے حضرت مسیح آئے اور
ان کی شریعت کے تابع کہلائے۔ معجزات میں بعض نبی حضرت مسیح سے ایسے بڑھے کہ
بموجب آپ کی کتابوں کے ہڈیوں کے چھونے سے مردے زندہ ہو گئے اور مسیح کے معجزات
پرا گندگی میں پڑے ہیں کیونکہ وہ تالاب جس کا یوحنا باب میں ذکر ہے۔ حضرت مسیح کے تمام
معجزات کی رونق کھوتا ہے اور پیش گویاں کا تو آگے ہی بہت نرم اور پتلا حال ہے اور پھر کس عملی ۱۵۴
اور فعلی فضیلت کے رو سے حضرت مسیح کا افضل ہونا ثابت ہوا۔ اگر وہ ضمنا افضل ہوتے تو
حضرت یوحنا سے اصطباغ ہی کیوں پاتے ۔ اس کے روبرو اپنے گناہوں کا اقرار ہی کیوں
کرتے اور نیک ہونے سے کیوں انکار کرتے اگر الوہیت ہوتی تو شیطان کو یہ کیوں
جواب دیتے کہ لکھا ہے بجز خدا کے کسی اور کو سجدہ مت کر ۔ اور آپ نے جو میرے اس
بیان پر جرح فرمایا ہے کہ قرآن شریف میں یہ آیت درج ہے کہ تمہارے اختیار میں کچھ
بھی نہیں ۔ یہ آپ کی غلط نہی تو نہیں مگر تجاہل عارفانہ ہے۔ میں کل کے بیان میں لکھا چکا
ہوں کہ اس کے وہ معنے نہیں جو آپ کرتے ہیں بلکہ صرف اس قدر مقصود ہے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ میرے امر اور حکم کے موافق چلنا چاہیے تمہیں کچھ بھی اختیار نہیں کہ اپنی طرف سے
کوئی دخل دو ۔ اب دیکھئے کجا یہ بات کہ بندہ مجبور محض ہے اور کجا یہ بات کہ ایک موقعہ پر
بعض لوگوں کو بے جا دخل سے روکا گیا۔ اور پھر میں کہتا ہوں چاہے آپ سنیں یا نہ سنیں کہ قرآن
شریف نے بصراحت بارہا اس اختیار کا ذکر کر دیا ہے جس کی وجہ سے انسان مکلف ہے لیکن
دوسرے مقامات میں بعض مذاہب باطلہ کے رد کرنے کے لئے جو عرب میں موجود تھے

یہ بھی کہا گیا کہ جیسا کہ تم لوگوں کا خیال ہے کہ اور اور معبود بھی کارخانہ الوہیت میں کچھ دخل
رکھتے ہیں یہ غلط محض ہے ہر ایک امر کا مرجع اور مبدء خدا ہے اور وہی علت العلل اور
مسبب الاسباب ہے۔ یہی غرض تھی جس کے لحاظ سے بعض اوقات خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
میں بعض درمیانی وسابط اٹھا کر اپنے علت العلل ہونے کا ذکر کیا جیسے کہ کہا۔ کشتی جو دریا العد
میں چلتی ہے یہ ہمارا ہی احسان ہے۔ غرض اس جگہ ہم نے آپ کو کافی جواب دے دیا ہے کہ
قرآن شریف پر جبر کا اعتراض نہیں ہو سکتا اور نہ ہم جبر یہ کہلاتے ہیں۔ آپ کو اب تک
مسلمانوں کے عقیدہ کی بھی کچھ خبر نہیں ۔ یہ بھی آپ نہیں جانتے جس حالت میں اللہ تعالیٰ
چور کے ہاتھ کاٹنے کے لئے اور زانی کے سنگسار کرنے کے لئے قرآن کریم میں صاف حکم فرماتا
ہے تو پھر اگر جبری تعلیم ہوتی تو کون سنگسار ہو سکتا تھا۔ قرآن شریف میں نہ ایک نہ دو بلکہ صد ہا
آیات انسان کے اختیار کی پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ چاہیں گے تو کوئی مکمل فہرست پیش کر دی
۱۵۵﴾ جائے گی اور اس قدر تو آپ خود بھی مانتے ہیں کہ انسان من کل الوجوہ مختار مطلق نہیں اور اس
کے قومی اور جوارح اور دوسرے اسباب بیرونی اور اندرونی پر خدا تعالیٰ کی حکومت کا سلسلہ جاری
ہے اور یہی مذہب ہمارا ہے تو پھر کیوں ناحق کج بحثی سے بات کو طول دیتے ہیں دیکھئے جب
الزامی طور پر آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا کہ توریت میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرعون کا
دل سخت کر دیا اور امثال میں لکھا ہے کہ شریر جہنم کے لئے بنائے گئے ۔ تو آپ کیسی رکیک
تاویلیں کرتے ہیں اور پھر تعجب کہ قرآن کریم کی آیات بینہ پر ایسی سخت گیری کر رہے ہیں جس
نے ایک نا کردہ تعصب کی حد تک آپ کو پہنچا دیا ہے۔ کسی کا یہ مقولہ ٹھیک ہے۔ ”گر حفظ مراتب نہ
کنی ۔ قرآن شریف صرف ایک شق کے بیان کرنے کے لئے نہیں آیا بلکہ ایسے ایسے موقعوں پر
دونوں شقوں کا بیان کرنا اس کا فرض ہے۔ کبھی برعایت اپنے علت العلل ہونے کے اپنے تصرفات
کا حال بیان کرتا ہے اور کبھی بلحاظ انسان کے مکلف بالاختیار ہونے کے اس کے اختیارات کا ذکر
فرماتا ہے۔ پھر ایک بات کو دوسری بات میں دھسا دینا اور اپنے اپنے موقعہ پر چسپاں نہ رکھنا
اگر تعصب نہیں تو اور کیا ہے اور اگر اعتراض اسی کو کہتے ہیں تو ہم ایک ذخیرہ اس قسم کی آیات کا

آپ کی توریت و انجیل سے ایک فہرست مرتب کر کے پیش کر سکتے ہیں مگر ان فضول اور
کج بحثیوں سے ہم کو سخت نفرت ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس مسئلہ میں بلا تفاوت
توریت و انجیل اور قرآن کا لفظا و معنی پورا اتفاق ہے اور نزاع ایسے کھلے کھلے اتفاق میں ایک
شرمناک جھگڑا ہے۔ دیکھئے کہ توریت کے لفظ یہ موجود ہیں کہ ” میں نے فرعون کا دل سخت کر
دیا ۔ اب آپ ان لفظوں کو کاٹ کر اور نئے لفظ بنا کر یہ فرماتے ہیں کہ سخت نہیں کیا بلکہ اس
کو شریر ہونے دیا حالانکہ پھر بھی مال ایک جا ٹھہرتا ہے۔ ایک شخص کے رو برو ایک بچہ کوئیں
کے قریب بیٹھا ہے اور گرنے کو ہے اور وہ اس کو بچا سکتا تھا۔ اور اس نے نہ بچایا تو کیا اس کا
قصور نہیں ۔ بہر حال جب آپ لفظوں پر گرفت کرتے ہیں کیا ہما را حق نہیں کہ ہم بھی گرفت
کریں اگر قرآن کے لفظوں پر پکڑ ہو سکتی ہے تو ایسے ہی لفظ توریت میں بھی موجود ہیں۔ خاص
کر امثال کا حوالہ آپ کی توجہ کے لائق ہے جس میں صاف لکھا ہے۔ ”میں نے شریروں کو
برے دن کے لئے بنایا ۔ اب آپ یہ لکھاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ۔ میں نے
شریروں کو اپنے لئے بنایا ۔ دیکھئے کجا برے دنوں کے لئے اور کجا اپنے لئے ۔ یہ اگر تحریف نہیں ﴿۱۵۶
تو اور کیا ہے۔ اور پھر آپ نے خدا تعالیٰ کی مالکیت پر بے جا بحث شروع کر کے لوگوں کو دھوکا
دینا چاہا ہے۔ آپ کو واضح ہو کہ خدا تعالیٰ اگر چہ قدوس ہے لیکن بغیر نازل کرنے اپنے قانون
کے کسی کو مواخذہ نہیں کرتا اور یہ بھی بات ہے کہ وہ بجز اس کے کہ بالذات یہ چاہتا ہے کہ کوئی
شخص اس سے شرک نہ کرے اور کوئی اس کا نافرمان نہ ہو اور کوئی اس کے وجود سے انکار نہ
کرے اور اقسام کے معاصی کو حقیقی معصیت بجز احکام نازل کرنے کے نہیں قرار دیتا۔ دیکھئے
حضرت آدم کے وقت میں خدا تعالیٰ اس بات پر راضی ہو گیا کہ حقیقی ہمشیروں کا ان کے بھائیوں
سے نکاح ہو جائے اور پھر مختلف زمانوں میں بھی شراب پینے پر راضی ہوا بھی اس کی ممانعت کی
اور کبھی طلاق دینے پر راضی ہوا اور کبھی طلاق کی ممانعت کی اور کبھی انتقام پر راضی ہوا اور کبھی انتقام
سے ممانعت کی ۔ اور یہ تو انسان کی نوع میں ہے۔ حیوانات کی نوع میں اگر دیکھا جائے تو ماں
اور بہن وغیرہ میں کچھ بھی فرق نہیں ۔ برابر اور ہر طرح سے خدا تعالیٰ کی نظر کے سامنے نا جائز

کام ہوتے ہیں اور انہیں سے اولاد ہوتی ہے۔ پس اس سے ثابت ہے کہ کتاب کے نزول سے
پہلے مواخذہ قائم نہیں ہوتا اور یہ تو آپ اقرار کر چکے ہیں کہ یہ تمام احکام بندہ کے فائدہ کیلئے ہوتے
ہیں اور اس بات کا آپ نے کوئی صحیح جواب نہیں دیا کہ جس حالت میں ان تمام امور میں بندہ کا
فائدہ ہی متصور ہے اور خدا تعالیٰ کے وعد اور وعید سے پہلے مواخذہ بھی نہیں ہوتا تو پھر جب کہ
بڑے آسان طریق سے یہ طریق اس طرح پر چل سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کے موافق
تو بہ کرنے والوں کی تو بہ کو قبول کرے تو پھر کسی دوسرے نا معقول طریق کی کیا حاجت ہے اب
بقیہ اس کا کسی دوسرے وقت میں بیان کیا جاوے گا اس وقت ہم جہاد کے بارہ میں جو باقی
حصہ ہے بیان کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں جہاد کی بنا صرف امن
قائم کرنے اور بتوں کی شان توڑنے اور حملہ مخالفانہ کے روکنے کے لئے ہے اور یہ آیت یعنی
قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللهُ
وَرَسُوْلُهُ وَلَا يَدِينُوْنَ دِينَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعْطُوا
L
الْجِزْيَةَ عَنْ يَّدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ ، آپ کو کیا فائدہ پہنچا سکتی ہے اور کونسا جبر اس ۔
۔
سے
ثابت ہو سکتا ہے اس کے معنے تو صاف ہیں کہ ان بے ایمانوں سے لڑو جو اللہ اور یوم آخرت
پر ایمان نہیں لاتے یعنی عملی طور پر فسق و فجور میں مبتلا ہیں اور حرام کو حرام نہیں جانتے اور سچائی
کی راہیں اختیار نہیں کرتے جو اہل کتاب میں سے ہیں جب تک کہ وہ جزیہ اپنے ہاتھ سے
۱۵۷﴾ دیں اور وہ ذلیل ہوں ۔ دیکھو اس سے کیا ثابت ہوتا ہے اس سے تو یہی ثابت ہوا کہ جو اپنی
بغاوتوں کی وجہ سے حق کے روکنے والے ہیں اور ناجائز طریقوں سے حق پر حملہ کرنے
والے ہیں ان سے لڑو اور ان سے دین کے طالبوں کو نجات دو۔ اس سے یہ کہاں ثابت
ہو گیا کہ یہ لڑائی ابتداء بغیر ان کے کسی حملہ کے ہوئی تھی ۔ لڑائیوں کے سلسلہ کو دیکھنا از بس
ضروری ہے اور جب تک آپ سلسلہ کو نہ دیکھو گے اپنے تئیں عمداً یا سہواً بڑی غلطیوں میں
ڈالو گے ۔ سلسلہ تو یہ ہے کہ اوّل کفار نے ہمارے نبی صلعم کے قتل کا ارادہ کر کے آخر اپنے
حملوں کی وجہ سے ان کو مکہ سے نکال دیا۔ اور پھر تعاقب کیا اور جب تکلیف حد سے بڑھی
ل التوبة : ٢٩

تو پہلا حکم جو لڑائی کے لئے نازل ہوا وہ یہ تھا۔ اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُوْنَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا
وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ ۔ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ
يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ (س ۷ (۱۳) یعنی ان لوگوں کو مقابلہ کی اجازت دی گئی جن کے قتل کے لئے
مخالفوں نے چڑھائی کی۔ اس وجہ سے اجازت دی گئی کہ ان پر ظلم ہوا اور خدا مظلوم کی حمایت
کرنے پر قادر ہے۔ یہ وہ لا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے و اپنے وطنوں سے ناحق نکالے گئے اور ان کا گناہ بجز اس
کے اور کوئی نہ تھا جو ہمارا رب اللہ ہے دیکھئے کہ یہ پہلی آیت ہے جس سے سلسلہ لڑائیوں کا
شروع ہوا اور پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے اس حالت میں کہ مخالف لڑائی کرنے سے باز نہ آئے
یہ دوسری آیت نازل فرمائی ۔ وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا
إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ کے یعنی جو لوگ تم سے لڑتے ہیں ان کا مقابلہ کرو اور پھر بھی حد
سے مت بڑھو کیونکہ خدا تعالیٰ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور پھر فرمایا ۔
وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ یعنی
قتل کرو انہیں جہاں پاؤ اور اسی طرح نکالو جس طرح انہوں نے نکالا۔ پھر فرمایا۔
وَقُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ کے یعنی اس حد تک ان کا مقابلہ
کرو کہ ان کی بغاوت دور ہو جاوے اور دین کی روکیں اٹھ جائیں اور حکومت
اللہ کے دین کی ہو جائے ۔ اور پھر فرمایا ۔ قُلْ قِتَالَ فِيْهِ كَبِيرٌ وَصَدَّ عَنْ سَبِيلِ
اللَّهِ وَكُفْرُ بِهِ وَالْمُسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ وَالْفِتْنَةُ
أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ
إِنِ اسْتَطَاعُوان یعنی شہر حرام میں قتل تو گناہ ہے لیکن خدا تعالیٰ کی راہ سے روکنا
اور کفر اختیار کرنا اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مسجد حرام سے خارج کرنا یہ
بہت بڑا گناہ ہے ۔ اور بغاوت کو پھیلانا یعنی امن کا خلل انداز ہونا قتل سے
بڑھ کر ہے اور ہمیشہ قتل کے لئے یہ لوگ مقابلہ کریں گے ۔ تا اگر ممکن ہو تو تمہیں
دین حق سے پھیر دیں ۔ اور پھر فرمایا ۔ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ الخ - یعنی
اگر اللہ تعالیٰ بعض کے شر کو بعض کی تائید کے ساتھ دفع نہ کرتا ۔ تو زمین فاسد ہو جاتی
اور پھر فرمایا ۔ اِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ به یعنی اگر تم ان کا (۱۵۸)
الحج : ۴۰ ۴۱ ۲ البقرة : ۱۹۱ ۳ البقرة : ۱۹۲ ) البقرة : ۱۹۴ ۵ البقرة : ۲۱۸ - البقرة: ۲۵۲ - النحل : ۱۲۷

تعاقب کرو تو اسی قدر کرو جو انہوں نے کیا ہو۔ وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصُّبِرِينَ اور
اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لئے اچھا ہے اور پھر اہل کتاب کا گناہ جتلانے کے لئے
فرمایا - يَأَهْلَ الْكِتُبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا اے
اہل کتاب کیوں ایمان لانے والوں کو ایمان لانے سے روکتے ہو اور بھی اختیار کرتے ہو۔ پس
یہی باعث تھا کہ اہل کتاب کے ساتھ لڑائی کرنی پڑی کیونکہ وہ دعوت حق کے مزاحم ہوئے اور
مشرکوں کو انہوں نے مددیں کیں اور ان کے ساتھ مل کر اسلام کو نابود کرنا چاہا جیسا کہ مفصل ذکر
اس کا قرآن شریف میں موجود ہے تو پھر بجز لڑنے اور دفع حملہ کے اور کیا تدبیر تھی مگر پھر بھی ان کو
قتل کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ فرمایا حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صُغِرُونَ یعنی
اس وقت تک ان سے لڑو جب تک یہ جزیہ ذلت کے ساتھ دے دیں اور صاف طور پر فرما دیا
یعنی جہاد میں یعنی لڑنے میں اسلام سے ابتدا نہیں ہوئی جیسا کہ فرماتا ہے۔ وَهُمْ
بَدَءُ وَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ کے یعنی انہیں مخالفوں نے لڑنے میں ابتدا کی پھر جبکہ انہوں نے آپ
ابتدا کی۔ وطن سے نکالا ۔ صدہا بے گناہوں کو قتل کیا تعاقب کیا اور اپنے بتوں کی کامیابی کی
شہرت دی تو پھر بجز ان کی سرکوبی کے اور کونسا طریق حق اور حکمت کے مناسب حال تھا۔ اس
کے مقابل حضرت موسی کی لڑائیاں دیکھئے جن لوگوں کے ساتھ ہوئیں کون سی تکلیفیں اور دکھ ان
سے پہنچے تھے اور کیسی بے رحمی ان لڑائیوں میں کی گئی کہ کئی لاکھ بچے بے گناہ قتل کئے گئے ۔
دیکھو اس باب ۱۷ آیت گفتی استثنا ۲۰ باب ۱۔ سموئیل اول 2 پھر سموئیل اول ۳ پھر استثنا
اور ان آیات کے رو سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پہلے صلح کا پیغام بھی بھیجا جاتا تھا جیسا اشب ۱۰۲
سے ظاہر ہے اور نیز جزیہ لینا بھی ثابت ہے جیسے قاضیوں کی کتاب باب اول ۲۸ ، ۳۰ و ۳۳ و
۳۵ اور یوشع - (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر صیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
ل النحل : ۱۲۷ ۲ ال عمران : ١٠٠ ٣ التوبة : ٢٩ التوبة : ١٣
ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے استثناء ۲۰/۱۰ “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان

آج 10 میں سے 10 باقی