بارھواں پرچہ - قرآن شریف میں ہرگز ہرگز جبر کی تعلیم نہیں ہے
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بارہواں پرچہ
مباحثه ۳ جون ۱۸۹۳ء
رونداد جلسه
☆
جنگ مقدس
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب ۔ اتھم صاحب نے ۶ بجے ۲ منٹ پر لکھانا شروع کیا اور 4 بجے 7 منٹ پر ختم رہ
ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ مرزا صاحب نے ۷ بجے ۲۷ منٹ پر لکھا نا شروع کیا اور
بجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور ڈپٹی صاحب نے ۹ بجے ۲۴ منٹ پر
شروع کیا اور ابجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور تحریروں پر میر جلس صاحبان
کے دستخط ہو کر جلسہ برخواست ہوا۔
دستخط بحروف انگریزی
فصيح
غلام قادر صبیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جون ۱۸۹۳ء
یکم جون کا بقیہ :۔ ایمان بالجبر پر دیکھو (1) سورہ انفال میں لکھا ہے کہ وَقَاتِلُوهُمْ
حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلہ یعنی قتل کرو ان کو یہاں تک کہ
نہ رہے فتنہ اور دین ہو جاوے کل اللہ کے واسطے ( سورہ تو بہ کا رکوع ایک )
یعنی جب گزر جائیں مہینہ پناہ کے تو مارو مشرکوں کو اور ڈھونڈوان کو اور گھات پر لگے رہو
ان کے ۔ الا اگر تائب ہوں اور نماز اور زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ کو چھوڑ دو اور اگر کوئی مشرک
پناہ مانگے تو کلام اللہ کے سننے تک پناہ دو۔ پھر پہنچا دوان کو جائے امن میں ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ے بجے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ا الانفال: ۴۰
پھر سورہ تو بہ کے رکوع اول میں لکھا ہے کہ کہہ دے پیچھے رہے گنواروں کو کہ آگے تم کو مقابلہ کرنا
ہوگا ایک سخت لڑا کے گروہ کا تم ان کو مارو گے ویا وہ مانیں گے ۔ ماسوا آیت متنازعہ کے یہ اور
آیات ہیں جو صاف صاف ایمان بالجبر پر ایما کرتی ہیں۔ ماسوا ان کے وہ جو جہاد دفعیہ اور
انتظامیہ اور انتظامیہ قرآن میں بہت سے بیان ہیں ان کا انکار ہم کو بھی نہ تھا۔ اقسام جہاد سے
یہ خاص قسم ہے جس پر ہمارا زور ہے اور جو ایمان بالجبر پر ایماء کرتی ہے۔ کیا معنے اس کے ہیں
کہ یہاں تک قتل کر کہ مخالفت دین اللہ کی باقی نہ رہے اور کل دین اللہ کا ہی ہو جائے پھر کیا
معنے اس کے ہیں کہ اگر تائب ہوں اور نماز و زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ ورنہ ہر راہ
سے ان کو مارو۔ پھر ان میں سے بھی اگر کوئی مشرک پناہ مانگے تو کلام اللہ کے سن لینے تک
ان کو پناہ دے دو۔ اور بعد اس کے مامنہ میں پہنچا دو یعنی ایسی امن کی جگہ میں کہ غیر لوگ
ان کو تکلیف نہ دیں ۔ اور وہ اسلام سے پھر کر مسلمانوں کو تکلیف نہ دیں پھر کیا معنے اس کے
ہیں کہ تم ان کو قتل کرو گے یا وہ تسلیم کریں گے ۔ خلاصہ صاف صاف یہ کل امور ایمان بالجبر
کے اوپر حکم کرتے ہیں ۔
پر چه دوم - ۲ رجون کا بقیہ جواب:۔ پھر جناب نے کلام کے مجسم ہونے پر تکرار کیا ہے
کلام یعنی اقنوم ثانی جب کہ پہلے باب انجیل یوحنا میں ایسا لکھا ہے کہ کلام مجسم ہوا مگر مظہریت اس
کی واسطے عہدہ مسیحیت کے تیس برس کی عمر میں ظاہر ہوئی۔ جب روح القدس نازل ہوا اور آواز
آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ میں اس سے راضی ہوں۔ جناب بار بار جو تثلیت فی التوحید کے
مسئلہ پر اعتراض فرماتے ہیں جناب کو لازم ہے کہ پہلے توحید مطلق کو بدون صفات متعددہ کے
اور کچھ ثابت کریں یا کسی شئے میں ماسوائے صفات متعددہ کے اور کچھ دکھلاویں۔ واضح رہے کہ
صفت کی تعریف یہ ہے کہ وہ ایک قوت ہو کہ جو خاص قسم واحد پر حاوی ہو۔ یعنی جیسے روشنی صرف
روشنی ہی کا کام کرتی ہے۔ وغیرہ ویسے ہی ذات جو جامع صفات ہونے کا ایک ہی کام کرتی ہے۔
یہ نہ بھولنا کہ ہم صفت کو اقنوم قرار دیتے ہیں ہمارے معنے اقنوم کے شخص معین کے ہیں کہ جو
مجموعہ صفات ہو اور ہماری دلیل جزو صفت سے جولی گئی ہے اس سے ایماء ہماری یہ ہے کہ جو
جزو پر صادق آتا ہے وہ کل پر بھی آتا ہے۔ اقانیم ثلاثہ کے بارہ میں ہم یہ صورت بیان کرتے
ہیں کہ جیسے ایک شے قائم فی نفسہ ہوتی ہے۔ اور دوسری مساوی اس کے لازم و ملزوم اس میں
ہوتی ہے ویسے ہی اوّل اقنوم کہ جس کو اب کہتے ہیں قائم فی نفسہ ہے اور دوسرے اقانیم
یعنی ابن اور روح القدس اس میں لازم و ملزوم ہیں اور ایسی چیزیں جو ایک قائم فی نفسہ ہو
اور دوسری لازم ملزوم ماہیت کلی کو تقسیم نہیں کرتی گو تمیز اپنی علیحدہ علیحدہ رکھتی ہے۔
۔ روح القدس کے بشکل کبوتر نازل ہونے پر جناب نے ایک تمسخر کیا ہے کہ کبوتر کیا
شے ہے ایک چھوٹا سا جانور ۔ کیوں نہ ہاتھی اور اونٹ کی شکل میں اس نے نزول کیا تو
اس کے جواب میں آپ کو واضح ہو کہ کبوتر کو بے آزار کر کے لکھا ہے اور خبر دہندہ امان کا
وقت طوفان نوح کے۔ اس لئے اس کی ایماء یہ تھی کہ وہ کبوتر کی شکل میں اتری اور ہاتھی
اور اونٹ کو توریت میں نا پاک جانور کر کے لکھے ہیں ۔ ان کی شکل میں روح القدس نہیں
آ سکتی تھی مگر آپ کے لطافی پر اگر کوئی کہے کہ جناب کے پیشوا نبی عرب نے کس لئے
چھوٹے سے وجو د انسانی میں ظہور کیا ۔ کیوں نہ سیمرغ میں ظہور فرمایا۔ تو آپ اس لطافی
کو کیا کہیں گے ۔
موسی جب کہ کہتا ہے کہ آنے والے نبی کی جو میری مانند درمیانت میں ہوگا اس کی
سنیو تو کون بڑا ٹھہرا وہ جس کی سنی جائے یا وہ جس کا سننا بند ہو جائے ۔ پھر خط عبرانیوں ۱۶۲
کے میں یہ لکھا ہے کہ موسی گھر کا خادم تھا اور یسوع المسیح مالک۔ اور پھر موسیٰ یسوع مسیح کو
پہاڑ پر ملنے کو آیا۔ یسوع اس کے ملنے کو نہیں گیا تو بڑائی کس کی زیادہ ہے۔
۔ یہ جناب کا خیال غلط ہے کہ کوئی معجزہ چھوٹا اور کوئی بڑا بھی ہوتا ہے۔ ایک ہی
دست قدرت کی دونو کاری گریاں ہوتی ہیں ۔ مکھی کا بنانا اور ہاتھی کا بنانا ایک ہی قدرت
چاہتا ہے مگر مجھ کو بڑا تعجب یہاں یہ ہے کہ جناب نے نبی اسلام کا چھوٹا یا بڑا کوئی بھی معجزہ
ثابت نہ کیا صرف دوسروں کے ہی معجزہ سے اپنا دل خوش فرمایا۔ یا اپنے کشف و کرامات کا
ذکر کچھ کیا کہ جس کا ثبوت غیروں پر کبھی کچھ نہیں ہوا۔
۔ یسوع مسیح نے کبھی اقرار اپنے گناہوں کا نہیں کیا نہ لفظا نہ ضمنا اور نہ اس کے اوپر
کبھی یہ فتوی لگا ۔
یہ تو سچ ہے کہ قرآن انسان کو صرف جبر یہ ہی نہیں ٹھہرا تا بلکہ ایک طرف جبریہ اور دوسری
طرف قدریہ یعنی صاحب اختیار لیکن ہمارا کہنا یہ ہے کہ جبر اس میں تقدیم رکھتا ہے۔ اور یہ دو
با ہم متناقض بھی ہیں۔ چنانچہ جبر کے غلبہ کا حوالہ ہم اور آیات سے بھی دیتے ہیں۔
(1) سورۂ نساء کے رکوع ۱۰ میں ہے جس کا حاصل معنے یہ ہیں جو کہتے ہیں کہ بھلائی اللہ کی
طرف سے ہے اور برائی تیری طرف سے۔ تو کہہ ان سے کہ سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے
ہے۔ (۲) پھر سورۂ نساء کے رکوع ۱۱ میں ہے کہ جس کو اللہ نے گمراہ کیا تم اس کو راہ پر نہیں
لا سکتے اور اس کے واسطے کوئی راہ باقی نہیں۔ (۳) پھر سورہ مائدہ کے رکوع کے میں ہے اگر خدا
چاہتا تو ایک ہی دین ہر کو دیتا مگر اس کو آزمانا تمہا را مد نظر تھا۔ پھر سورہ انعام کے ۱۷ رکوع
میں ہے کہ کہتے ہیں کہ اگر چاہتا اللہ تو ہم شریک نہ ٹھہرا لیتے ایسا ہی پہلے بھی کافر کہتے رہے۔
۹۔ انسان کی فعل مختاری پر اطلاق کا لفظ جناب نے غلط لگایا ہے بلکہ وہ اپنی حدود معینہ میں
پورا فعل مختار ہے۔ میں نے یہ کبھی نہیں مانا جو جناب فرماتے ہیں کہ فعل مختاری میں دخل غیر بھی
کچھ ہے اور نہ میں کچھ کج بحثی کرتا ہوں مگر فکر ہر کس بقدر ہمت اوست یہ ضد فعل مختاری اور
نا مختاری انسان میں تو صرف قرآن میں ہی پائی جاتی ہے۔
۱۳ ۱۰ سخت دلی فرعون کے معنی ہم بار بار کر چکے ہیں آئیندہ اسکا تکرار عبث ہے۔
ا۔ امثال کے باب میں یہ نہیں لکھا کہ شریر کو شرارت کے واسطے بنا یا گیا مگر
بُرے دن کے واسطے ۔ جس کی شرح حز قیل کے اور اور پطرس کے دوسرے
۳۲,۲۳۰ ا
خط میں اور پہلا طمطاؤس کے " میں یہ لکھا ہے کہ شریروں کو مہلت نجات کی
دی جاتی ہے اور خدا کی خوشی اس میں نہیں جیسا کہ قرآن آپ کے نبی کی
بابت کہتا ہے کہ واستغفر لذنبك وللمؤمنين والمؤمنات معافى
مانگ اپنے گنا ہوں کے لئے اور مومن مردں اور مومن عورتوں کے لئے ۔
بپتسما پانے میں یسوع نے اپنی مراد آپ ظاہر کر دی ہے یعنی یہ کل راستبازی پوری ہو یعنی
متابعت شریعت موجودہ کی کی جائے ۔ اور واضح رہے کہ شریعت موسوی اور انبیاء سلف کا عمل
عید پنٹی کوسٹ کے دن تک رہا ہے جبکہ مسیح نے جی اُٹھ کر آسمان کی طرف صعود کیا تب سے
شریعت عیسوی جاری ہوئی ورنہ پہلے اس کے شریعت سلف کی تھی خلف کا ذکر تک نہ تھا اب پھر
جو جناب یوحنا کو باعث بپتسما دینے یسوع کے بڑا فرماتے ہیں۔ یوحنا خود یہ کہتا ہے کہ میں
اُس کے جوتے کا تسمہ کھولنے کے قابل نہیں اور کہ وہ برہ ہے جو سب کے گناہوں کے واسطے ذبح
ہوگا ۔ وہ جو جناب نے پھر لفظ نیک کے اوپر تکرار کیا ہے اس کا جواب بتکرار دیا گیا ہے۔ اب
اور کچھ کہنا ضرور نہیں مگر اس قدر یا د دلانا کافی ہے کہ وہ خطاب جو اُس نے اُس جوان سے
فرمایا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے جبکہ نیک سوائے ایک خدا کے کوئی نہیں ۔ اسی شخص سے یہ بھی
لر دے اور میرے
اخیر میں فرمایا تھا کہ اگر تو کامل ہوا چاہتا ہے تو اپنا سارا مال عاجزوں کو تقسیم کر دے او
پیچھے ہولے لیکن وہ دلگیر ہو کے چلا گیا ۔ اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے کہ جانوں اور مالوں سب کا
وہ مالک تھا اور وہ جوان نہیں مانتا تھا کہ یہ مالک ہے اس لئے اس کو متنبہ کیا گیا کہ از انجا تو مجھے
خدا نہیں جانتا۔ بروئے اعتقاد جمہور یہود کے نیک سوائے خدا کے کوئی نہیں ہو سکتا تو پھر مکاری
سے مجھے تو نیک کیوں کہتا ہے یہ اُس کی مکاری کی اصلاح تھی نہ کہ الوہیت سے انکار۔
۔ انسان مسیح کا کا شیطان سے آزمایا جانا کیا نقصان اُس کی الوہیت کو رکھتا ہے انسان ہو کر تو
وے امتحان میں کھڑا کیا گیا اور جو آدم اولی گر کر کھو بیٹھا تھا اُس نے کھڑا رہ کر پا لیا پھر اس میں
اعتراض کی جگہ کون سی ہے اور شریر اپنی شرارت میں مر جائے ۔ پس یہ غلط ہے کہ شریر کو شریر ۱۶۴
بنایا گیا ہے جیسے یہ عام غلطی ہے کہ شیطان کو شیطان بنایا گیا ۔ صحیح ا گیا ۔ صحیح یہ ہے کہ شیطان کو مقدس
فرشتہ بنایا گیا تھا پھر اس نے گناہ کر کے اپنے آپ کو شیطان بنا لیا اور یہ بھی غلط ہے کہ شریر
بنانے اور شریر ہونے دینے کا مال ایک ہی ہے۔ اور وہ بچے کی مثال بھی جو جناب نے دی
اس قدر اصلاح کے لائق ہے کہ اگر وہ نیک و بد کی ماہیت سے آگاہ نہیں یا طاقت نیکی کرنے