از جانب حضرت مرزا صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور بدی کرنے کی نہیں رکھتا تو مواخذہ عدل سے بھی بری ہے اُس کا مرنا واسطے جہنم کے نہیں۔
۱۲۔ جناب نے مجھے دھوکہ باز جو ٹھہرایا ہے اس کے لئے میری طرف سے آپ کو سلام پہنچے
اور آپ کے مانگنے بدوں ہی میری طرف سے معافی بھی۔ (باقی آئندہ)
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی۔
غلام قادر صحیح پریزیڈنٹ
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب حضرت مرزا صاحب
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے جس قدر پھر قرآن شریف کی ایسی آیتیں لکھی ہیں جس سے
وہ ایمان بالجبر کا نتیجہ نکالنا چاہتے ہیں۔ افسوس وہ ان آیات کے پیش کرنے میں ایک ذرہ
انصاف سے کام نہیں لیتے ۔ ہم نے صاف طور پر تحریر گذشتہ میں جتلا دیا ہے کہ قرآن شریف
میں ہرگز ہرگز جبر کی تعلیم نہیں ہے۔
پہلے کفار نے ابتدا کر کے صدہا مومنوں کو تکلیفیں دیں ۔ قتل کیا۔ وطنوں سے نکالا اور پھر
تعاقب کیا اور جب اُن کا ظلم حد سے بڑھ گیا اور اُن کے جرائم خدائے تعالیٰ کی نظر میں سزا دہی
کے لائق ٹھہر گئے تب اللہ تعالیٰ نے یہ وحی نازل کی ۔ - أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ
ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِم لَقَدِيرٌ ( س ۱۷(۱۳) یعنی جن لوگوں پر یعنی مسلمانوں پر ظلم
ہوا اور اُن کے قتل کرنے کے لئے اقدام کیا گیا ۔ اب اللہ تعالیٰ بھی انھیں مقابلہ کرنے کی
اجازت دیتا ہے۔ پھر چونکہ عرب کے لوگ بباعث ناحق کی خونریزیوں کے جو وہ پہلے کر چکے
۱۶۵) تھے اور بری بری ابتداؤں سے مسلمانوں کو قتل کر چکے تھے اس لئے ایک شخصی قصاص کے وہ
ستحق ہو گئے تھے۔ اور اس لا ۔ اور اس لائق تھے کہ جیسا اُنہوں نے ناحق بے گناہوں کو برے برے
مستحق
عذاب پہنچا کر قتل کیا ایسا ہی ان کو بھی قتل کیا جائے ۔ اور جیسا کہ انہوں نے مسلمانوں کو اپنے
الحج : ۴۰

وطنوں سے نکال کر تباہی میں ڈالا اور اُن کے مالوں اور جائدادوں اور گھروں پر قبضہ کر لیا
ایسا ہی اُن کے ساتھ بھی کیا جائے لیکن خدا تعالیٰ نے رحم کے طور پر جیسی اور رعائتیں کی ہیں کہ
ان کے بچے نہ مارے جاویں اور اُن کی عورتیں قتل نہ ہوں ایسا ہی یہ بھی رعایت کر دی کہ اگر
ان میں سے کوئی مقتول ہونے سے پہلے خود بخود ایمان لے آوے تو وہ اس سزا سے بچایا
جاوے جو بوجہ اس کے پہلے جرائم اور خونریزیوں کے اُس پر واجب ہوتی تھی ۔ اس بیان سے
سارا قرآن شریف بھرا ہوا ہے جیسا کہ یہی آیت جو پیش کر چکا ہوں صاف صاف بیان فرما
رہی ہے اور اس کے ساتھ کی دوسری آیت بھی یعنی الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ
إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ ل (۱۳) یعنی وے مظلوم جو اپنے وطنوں سے بے گناہ نکالے گئے ۔
صرف اس بات پر کہ وہ کہتے تھے ہمارا رب اللہ ہے۔ پھر اس کے بعد یہ آیت پیش کرتا ہوں
یعنی وَقُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلَّهُ لِلهِ کے یعنی عرب کے اُن
مشرکوں کو قتل کرو یہاں تک کہ بغاوت باقی نہ رہ جاوے اور دین یعنی حکومت اللہ تعالی کی ہو
جائے ۔ اس سے کہاں جبر نکلتا ہے۔ اس سے تو صرف اس قدر پایا جاتا ہے کہ اُس حد تک لڑو
کہ اُن کا زور ٹوٹ جائے اور شرارت اور فساد اُٹھ جائے اور بعض لوگ جیسے خفیہ طور پر اسلام
لائے ہوئے ہیں ظاہر بھی اسلامی احکام ادا کر سکیں۔ اگر اللہ جل شانہ کا ایمان بالجبر منشاء ہوتا
جیسا کہ ڈپٹی صاحب سمجھ رہے ہیں تو پھر جزیہ اور صلح اور معاہدات کیوں جائز رکھے جاتے اور
کیا وجہ تھی کہ یہود اور عیسائیوں کے لئے یہ اجازت دی جاتی کہ وہ جزیہ دے کر امن میں
آجائیں اور مسلمانوں کے زیر سایہ امن کے ساتھ بسر کریں اور ڈپٹی صاحب موصوف نے جو
مامنہ کے لفظ کی تشریح کی ہے وہ تشریح غلط ہے یعنی اس آیت کی جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر
کوئی مشرک قرآن شریف کو سننا چاہے تو اُس کو اپنی پناہ میں لے آؤ۔
جب تک وہ کلام الہی کو سنے پھر اُس کو اُسی کے مامن میں پہنچا دو اور اس آیت کے آگے یہ
آیت ہے ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمُ لَا يَعْلَمُوْنَ (سوره تو به رکوع ۱) یعنی یہ رعایت اس لئے ہے کہ یہ قوم ﴿۱۶﴾
الحج : الانفال : ٤٠ ٣ التوبة : ٦

بے خبر ہے ۔ اب ڈپٹی صاحب اس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ گویا اس کو کلام الہی کے سننے کے
بعد ایسی جگہ پہنچا دو جہاں سے بھاگ نہ سکے جبکہ انصاف اور فہم کا یہ حال ہے تو نتیجہ بحث کا
معلوم ۔ آپ نہیں سمجھتے کہ کلام الہی کے تو یہ لفظ ہیں کہ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَا مَنَهُ ، یعنی پھر اس
مشرک کو اُس کی جگہ امن میں پہنچادے۔ اب ایسے صاف اور سیدھے اور گھلے گھلے لفظ کی
تحریف کرنا اور یہ کہنا کہ ایسی جگہ پہنچا دو کہ وہ بھاگ نہ سکے اور مسلمانوں کے قبضہ میں رہے کس
قدر ایک بدیہی صداقت کا خون کرنا ہے۔ پھر ڈ پٹی صاحب اس آیت کو پیش کرتے ہیں کہ جس میں
چار مہینے کے گذرنے پر قتل کا حکم ہے۔ اور نہیں سمجھتے کہ وہ تو ان مجرموں کے متعلق ہے جو معاہدوں
کو توڑتے تھے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِنْدَ
اللهِ وَعِنْدَ رَسُولِة ( تو بہ رکوع (۲) جس کا مطلب یہی ہے کہ بعد عہدوں کے توڑنے کے
ان کے قول واقرار کا کیا اعتبار رہا اور پھر فرماتا ہے لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً
وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ کی مشرک نہ کسی عہد کا پاس کرتے ہیں اور نہ کسی قرابت کا اور حد سے
نکل جانے والے ہیں اور پھر فرماتا ہے وَ إِنْ تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِّنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا
فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ
الَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَ هَمُوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَهُمْ بَدَءُ وَكُمْ
أَوَّلَ مَرَّةٍ (تو به (۲) یعنی اگر یہ مشرک توڑیں قسمیں اپنی بعد عہد کرنے کے اور تمہارے
دین میں طعن کریں تو تم کفر کے سرداروں سے لڑو کیونکہ وہ اپنی قسموں پر قائم نہیں رہے
تا کہ وہ باز آجائیں کیا تم ایسے لوگوں سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور
رسول کو نکال دینے کا قصد کیا اور اُنہوں نے ہی اول ایذا اور قتل کے لئے اقدام کیا ۔
اب تمام ان آیات پر نظر غور ڈال کر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اس مقام سے جبر کو کچھ بھی
تعلق نہیں بلکہ مشرکین عرب نے اپنے ایذا اور خونریزیوں کو یہاں تک پہنچا کر اپنے تئیں
اس لائق کر دیا تھا کہ جیسا کہ اُنہوں نے مسلمانوں کے مردوں کو قتل کیا اور اُن کی عورتوں
التوبة : ٦ ٢ التوبة : - التوبة : ١٠ التوبة : ١٣٠١٢

کو سخت بے رحمی سے مارا اور اُن کے بچوں کو قتل کیا۔ وہ اس لائق ٹھہر گئے تھے کہ حضرت موسیٰ
کے قانون جہاد کے موافق اُن کی عورتیں بھی قتل کی جائیں اُن کے بچے بھی قتل کئے جائیں ﴿۱۶۷
اور اُن کے جوان و بڈھے سب تہ تیغ کئے جاویں اور ان کو اپنے وطنوں سے جلا وطن کر کے
ان کے شہروں اور دیہات کو پھونکا جائے۔ لیکن ہمارے نبی صلعم نے ایسا نہ کیا بلکہ ہر طرح
سے اُن کو رعایت دی یہاں تک کہ باوجود اُن کے واجب القتل ہونے کے جو اپنی
خونریزیوں کی وجہ سے وہ اس کے لائق ہو گئے تھے ان کو یہ بھی رعایت دی گئی کہ اگر کوئی
ان میں سے اپنی مرضی سے دین اسلام اختیار کرے تو امن میں آجائے ۔
اب اس نرم اور پُر رحم طریق پر اعتراض کیا جاتا ہے اور حضرت موسی کی لڑائیوں کو مقدس
سمجھا جاتا ہے۔ افسوس ہزار افسوس اگر اس وقت انصاف ہو تو اس فرق کا سمجھنا کچھ مشکل نہ
تھا۔ تعجب کہ وہ خدا جس نے حضرت موسی کو حکم دے دیا کہ تم مصر سے ناحق بے موجب لوگوں
کے برتن اور زیور مستعار طور پر لے کر اور دروغ گوئی کے طور پر ان چیزوں کو اپنے قبضہ میں کر
کے پھر اپنا مال سمجھ لو اور دشمنوں کے مقابل پر ایسی بے رحمی کرو کہ کئی لاکھ بچے اُن کے قتل کر دو
اور لوٹ کا مال لے لو اور ایک حصہ خدا کا اُس میں سے نکالو اور حضرت موسی جس عورت کو
چاہیں اپنے لئے پسند کریں اور بعض صورتوں میں جزیہ بھی لیا جائے اور مخالفوں کے شہر اور
دیہات پھونکے جائیں۔ اور وہی خدا ہمارے نبی صلعم کے وقت میں باوجود اپنی ایسی نرمیوں
کے فرماتا ہے بچوں کو قتل نہ کرو عورتوں کو قتل نہ کرو۔ راہبوں سے کچھ تعلق نہ رکھو۔ کھیتوں کومت
جلاؤ گھر جاؤں کو مسمار مت کرو۔ اور انہیں کا مقابلہ کرو جنہوں نے اول تمہارے قتل کرنے کے
لئے پیش قدمی کی ہے اور پھر اگر وہ جزیہ دے دیں یا اگر عرب کے گروہ میں سے ہیں جو اپنی
سابقہ خونریزیوں کی وجہ سے واجب القتل ہیں تو ایمان لانے پر ان کو چھوڑ دو۔ اگر کوئی شخص کلام
الہی سننا چاہتا ہے تو اُس کو اپنی پناہ میں لے آؤ اور جب وہ سن چکے تو اس کو اُس کی امن کی جگہ
میں پہنچا دو۔ افسوس کہ اب وہی خدا مورد اعتراض ٹھہرایا گیا ہے۔ افسوس کہ ایسی عمدہ اور

اعلیٰ تعلیم پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو تو ریت کی اُن خونریزیوں کو جن سے بچے بھی
۱۶۸ باہر نہیں رہے خدائے تعالیٰ کی طرف سے سمجھتے ہیں ۔ پھر ڈپٹی صاحب نے اپنے رحم
بلا مبادلہ کے بیان کی تائید میں فرمایا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ عدل سے پہلے رحم ہوتا ہے
بلکہ عدل سے پہلے جو سلوک کیا جاتا ہے اُس کا نام گوڈنس ہے ۔ رحم عدل کے بعد شروع
ہوتا ہے افسوس کہ ڈپٹی صاحب موصوف غلطی پر غلطی کرتے جاتے ہیں ۔ میں اُن کی کس
کسی غلطی کی اصلاح کروں ۔ واضح ہو کہ گوڈنس یعنی نیکی یا احسان صفات میں داخل نہیں
ہے بلکہ ایک کیفیت کے نتائج و ثمرات میں سے ہے وہ چیز جس کا نام صفت رکھا جائے وہ
اس جگہ بجز رحم کے اسم سے اور کسی نام سے موسوم نہیں ہو سکتی ۔ اور رحم اس کیفیت کا نام
ہے کہ جب انسان یا اللہ تعالیٰ کسی کو کمزور اور ضعیف اور ناتوان یا مصیبت زدہ اور محتاج
مدد پا کر اُس کی تائید کے لئے توجہ فرماتا ہے۔ پھر وہ تائید خواہ کسی طور سے ظہور میں آوے
اس کا نام گوڈنس رکھ لو یا اس کو نیکی اور احسان کہہ دو۔ ہو سکتا ہے احسان کوئی صفت نہیں
ہے اور کسی کیفیت راسخہ فی القلب کا نام نہیں ہے بلکہ وہ اس کیفیت راسخہ یعنی رحم کا لازمی
نتیجہ ہے مثلاً جب ایک بے دست و پا محتاج بھوکا ہماری نظر کے سامنے آئے گا تو اُس کی
پہلی حالت ناتوانی اور ضعف کی دیکھ کر ہمارے دل میں ایک کیفیت رحم کی اس کے لئے
پیدا ہو گی تب اس رحم کے جوش سے ہم نیکی کرنے کی توفیق پائیں گے اور آپ کا وہ گوڈنس
ظہور میں آئے گا۔ تو اب دیکھو وہ گوڈنس رحم کی صفت کا ایک ثمرہ اور نتیجہ لازمی ہوا یا خود بجائے
رحم کے ایک صفت ہے۔ منصفین اس کو خود دیکھ لیں گے۔ اور پھر آپ فرماتے ہیں کہ رحم عدل
کے بعد پیدا ہوتا ہے اس تقریر سے آپ کا مطلب یہ ہے کہ تا قرآن شریف یعنی سورہ فاتحہ
میں جو آیت الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ہے اس پر رد کریں لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے اس
سے تو خود آپ کی حالت علمیت کی پردہ دری ہوئی جاتی ہے۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ رحم
جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں ضعیف یا نا توان یا مصیبت زدہ کو دیکھ کر پیدا ہوتا ہے یہ نہیں کہ

عدل کے بعد ظہور میں آوے۔ ایسا ہی توریت میں ہے عزرا نحمیاہ کر دو از بورو
اور نیز آپ کا یہ قول جو بار بار پیش کر رہے ہیں جو رحم اور عدل کی گویا با ہم لڑائی ہے اور اس
لڑائی کے فرو کرنے کے لئے کفارہ کی تجویز ہوئی یہ آپ کا بیان سرا سر غلط ہے اس بات میں
کچھ بھی شک نہیں کہ گناہ اُس وقت کے ، پیدا ہوتا ہے کہ جب اوّل قانون فرمانبرداری کا شائع ہوا ۱۲۹
جائے کیونکہ نافرمانی فرمانبرداری کے بعد ہوا کرتی ہے۔ پھر جبکہ یہ صورت ہے تو صاف ظاہر
ہے کہ جب قانون نازل ہوگا اور خدائے تعالیٰ کی کتاب اپنے وعدوں کے مطابق عمل درآمد
کرے گی یعنی اس طرح کے احکام ہوں گے کہ فلاں شخص فلاں نیک کام کر ۔ کرے تو اُس کا اجر
یہ ہو گا یا بدکام کرے تو اُس کی سزا یہ ہو گی تو اس صورت میں کفارہ کا دخل کسی طور سے جائز
نہیں جبکہ وعدہ وعید کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے تو اس صورت میں ایک بیٹا نہیں اگر ہزار بیٹے
بھی صلیب پر کھینچے جاویں تب بھی وعدہ با ی وعدہ میں تخلف نہیں ہو سکتا اور کسی کتاب " کتاب میں نہیں لکھا کہ
خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کو توڑتا ہے اور جبکہ تمام مدار وعدوں پر ہے کسی حق پر نہیں ہے تو
وعدوں کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے آپ کا یہ بار بار فرمانا کہ حقوق کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے
مجھے تعجب دلاتا ہے ۔ آپ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ کے مقابل کسی کا حق نہیں ہے اگر حق ہوتا
تو پھر خدا تعالیٰ پر صد ہا اعتراض ہر طرف سے قائم ہوتے جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ
کیڑے مکوڑے اور ہر ایک قسم کے حیوانات جو خدائے تعالیٰ نے پیدا کئے کیا یہ مواخذہ کر
سکتے ہیں کہ ہمیں ایسا کیوں بنایا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ بھی قبل از تنزیل کتاب یعنی کتاب بھیجنے
سے پہلے کسی پر مواخذہ نہیں کرتا ۔ اور یوں تو خدا تعالیٰ کے حقوق اُس کے بندوں پر اس قدر
ہیں کہ جس قدر اس کی نعمتیں ہیں یعنی شمار میں نہیں آسکتے لیکن گناہ صرف وہی کہلائیں گے جو
کتاب نازل ہونے کے بعد نا فرمانیوں کی مد میں آجائیں گے اور جبکہ یہ صورت ہے تو اس
سے ثابت ہوا کہ خدائے تعالیٰ دراصل عام طور پر اپنے حقوق کا مطالبہ نہیں کرتا کیونکہ وہ
لا تعداد لا تحصى ہیں بلکہ نافرمانیوں کا مواخذہ کرتا ہے۔ اور نا فرمانیاں جیسا کہ میں

بیان کر چکا ہوں وعد اور وعید سے وابستہ ہیں یعنی اگر نیکی کرے تو اُس کو ضرور نیک جزا
ملے گی ۔ اور اگر بدی کرے تو اُس کو بد ثمرہ ملے گا۔ اور ساتھ اس کے یہ بھی وعدہ ہے کہ
ایمان اور توبہ پر نجات ملے گی تو پھر اس صورت میں کفارہ کا کیا تعلق رہا۔ کیا کسی کے
مصلوب ہونے سے اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں سے دست کش ہو سکتا ہے۔ صاحب یہ تو
نونی سزائیں ہیں جو انسانوں کو ملیں گی ۔ حقوق کی سزائیں نہیں جیسا کہ آپ کا بھی یہی
۱۷۰ مذہب ہے پھر جبکہ یہ حالت ہے تو یہ جزائیں اور سزائیں صرف وعد و وعید کی رعایت سے ہو
سکتی ہیں اور کوئی صورت نہیں ہے جو اس کے برخلاف ہو۔ اور یہ بات سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ
بدی پر راضی نہیں کفر پر راضی نہیں اس سے کون انکار کرتا ہے مگر جرائم اُسی وقت جرائم
کہلاتے ہیں جب قانون اُن کو جرائم ٹھہر اوے ورنہ دنیا میں صدہا طور کے ناجائز امور
ہوئے اور ہو رہے ہیں وہ اگر کتاب الہی سے خارج ہوں تو کیونکر جرائم ہو سکتے ہیں مثلاً
جیسے انسان قتل و خونریزی کرتا ہے ایک درندہ بھی مثلاً شیر ہمیشہ خونریزی کر کے اپنا پیٹ
بھرتا ہے اور جیسے انسان کو اپنے امور نکاح کے متعلق ماں بہن اور رشتوں سے پر ہیز ہوتا
ہے جانوروں میں یہ بھی نہیں پایا جاتا اور یہ بھی ہے کہ انسانوں میں شریعت کے ذریعہ
سے بھی ایسے احکام بدلتے رہے ہیں کہ حضرت موسی کو اجازت ہوئی کہ لڑائی میں
جو عورتیں پکڑی جائیں اُن میں سے جس کو پسند کر لیں اپنے لئے رکھ لیں بچوں کو قتل کر
دیں بیگانہ مال دروغ گوئی کے طور لے کر اپنے قبضہ میں کریں اور دور دراز منازل تک
اس پر اکل و شرب کا گزارہ ہو۔ لوگوں کے شہروں کو پھونک دیں مگر یہ اجازت دوسری
شریعتوں میں کہاں ہوئی ۔ ( باقی آئندہ )

آج 10 میں سے 10 باقی