بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
بقایا بیان سابقه امروزه:
۱۴۔ موسیٰ کی لڑائیوں میں امان بشرط ایمان جناب نہ دکھلا سکیں گے۔ اور وباؤں میں
جیسا کہ طوفان نوح تھایا اور مریان میں جناب نہیں کہہ سکتے کہ بحکم خدا نہیں یا معصوم ان میں
مارے جانے سے نا معصوم ٹھہر جاتے ہیں۔ پس یا تو انکار فرمائیے کہ توریت کلام اللہ نہیں یا
اعتراضوں کو بند کیجئے ۔ ہمارے اعتراض قرآن کے اوپر صفات ربانی کے مخالف ہونے کے
باعث ہیں اور اس سے ہمارا نتیجہ یہ ہے کہ وہ کلام اللہ نہیں ہو سکتا اور نبی اسلام صلعم رسول اللہ
نہیں ہو سکتے اور ان اعتراضوں کے برخلاف ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ وہ کلام الہامی ہے
اور یہ رسول حقیقی ۔ پس یہ ویسے اعتراض نہیں کہ جیسے آپ تو ریت پر کرتے ہیں کہ جس کو آپ
بروئے قرآن کلام اللہ بھی جانتے ہیں اور موسیٰ کو رسول اللہ بھی اور پھر معترض ہوتے ہیں ۔
جیسے ہم نے صفات الہی کے مخالف تعلیمات قرآنی کو تھوڑا سا ظاہر کیا ہے۔ ہم چند تعلیمات اے
قرآنی اور بھی بیان کرتے ہیں ۔ مثلاً ایک یہ کہ قرآن بجائے حق پرستی کے ناحق کے خوف کی
پرستش جائز کرتا ہے جیسے کہ سورہ نحل میں لکھا ہے کہ جو شخص ایمان اللہ کے بعد تکفیر بر نام
اللہ کے کرے بشرطیکہ وہ مجبور نہ ہو اور اپنے دل میں مطمئن ہو ایسے پر اللہ کا غضب ہے
یعنی حالت مجبوری میں اور اطمینان دلی میں بابت حق ہونے اللہ کے انکار اللہ سے قابل
غضب الہی کے نہیں اور یہ صاف ناحق کی خوف پرستی ہے بجائے حق پرستی کے جو حق کہ
قادر مطلق ہے اور پھر سورہ کہف میں لکھا ہے کہ ذوالقرنین جب غرب میں پہنچا تو اُس نے
پایا کہ غروب ہونا سورج کا دلدل کی ندی میں ہوتا ہے۔ اگر چہ یہاں پانا ذوالقرنین کا لکھا
ہے لیکن کلام قرآنی کی تصدیق کے سوا نہیں یعنی تصدیق قرآنی اس کے ساتھ اور یہ امر
واقعی نہیں پھر اس کو حق کے ساتھ کیونکر موافق کیا جائے ۔
(۳) روزہ کے رکھنے کی حدود زمانہ قرآن میں یہ بیان ہوئی ہیں کہ دن کی سفید دھاری کے
نکلنے سے پہلے شروع کیا جائے اور شام کی سیاہی کی دھاری کے آنے تک اُس کو رکھا جائے اس
میں سوال یہ ہے کہ اگر قرآن کل انسانوں کے واسطے ہے تو گرین لینڈ اور آئس لینڈ کا حال کیا
ہوگا ؟ جہاں چھ مہینے تک سورج سورج طلوع نہیں کرتا ۔ اگر کہو کہ وہاں وقت کا اندازہ کر لینا چاہیے تو اس
کا جواب یہ ہے کہ قرآن وقت کا اندازہ خود کرتا ہے اور کسی دوسرے کو اس کا اندازہ کرنے کی اجازت
نہیں دیتا۔ یہ چند برائے نمونہ وہ تعلیمات قرآنی ہیں جو بالبداہت صداقت کے برخلاف ہیں۔
(۴) ماسواء اس کے ظاہر ہے کہ چھوٹا بڑے کی قسم کھا سکتا ہے اور معنی قسم کے یہ ہیں کہ
اگر اس کا بیان جھوٹا ہو تو اس بڑے کی مار اس پر پڑے لیکن جبکہ قرآن میں اونچی چھت
ابلتے پانی اور زیتون اور قلم وغیرہ کی قسمیں لکھی ہیں تو یہ چیزیں خدا کو کیا نقصان پہنچا سکتی
ہیں اور ایسی قسمیں صرف ہنسی کی سی معلوم نہیں ہوتیں تو اور کیا ہیں۔
جواب امروزه
ا۔ جناب فرماتے ہیں کہ ایمان بالجبر کی تعلیم قرآن میں نہیں ہے۔ اس پر اور کچھ کہنا ضرور
نہیں منصف ہر دو کے بیانوں کو دیکھ لیں گے ۔ خود ہی انصاف کر لیں گے۔ قہر الہی کے حکم کی
۱۷۲) تعمیل اور بات ہے اور پالیسی کی تجویز کی تعبیر اور بات ہے۔ موسی کو حکم الہی تھا کہ ان سات
قوموں کو بالکل عدم کر دو جیسے کہ طوفان کا حکم ہو یا خاص و با کا حکم ہو کہ جس میں گناہ گار تو مارے
جاتے ہیں اور بے گناہوں کا امتحان ختم ہو جاتا ہے اُن کو گناہ گار نہیں بنایا جاتا مگر جناب کے حکم
پالیسی کے ہیں جس میں لکھا ہے کہ بچے اور عورتیں وغیرہ محفوظ رکھے جاویں اور جو شخص اسلام
پر آجائے اُس کو امان دیا جاوے۔ پس یہی تو امان منحصر بر ایمان ہے جس پر اعتراض قائم ہوتا
ہے اور خدا کے وباؤں کے اوپر خواہ کسی اسباب سے ہوں کوئی اعتراض قائم نہیں ہوتا ۔
مامنہ کے معنے یہ نہیں کہ اسی شخص کا وطن اور گھر امن کا ٹھہرایا جاوے بلکہ سورہ انفال میں ایک
آیت ہے جس کا حوالہ میں ابھی ڈھونڈ کے دوں گا جس میں لکھا ہے کہ جو گھر چھوڑ کے ہمارے
بیچ میں آکر نہ رہے ہماری جنگ سے محفوظ نہیں ۔ یہاں سے ثابت ہے کہ مامنہ وہی جگہ ہے کہ
جہاں اُن پر غیر لوگ تکلیف نہ پہنچ سکیں اور اُن کو دین سے پھر جانے کا پھر موقع نہ ملے۔
ہم نے بہت قسم کے جہاد جناب کے تسلیم کر لئے ہیں ہمارا اعتراض جہاد ایمان بالجبری پر
ہے جو اس سے سوا آپ نے فرمایا وہ سواہی ہے۔ ہماری آیات سند کا آپ نے اچھی طرح
سے جواب نہیں دیا۔ اور وہ جو آپ نے فرمایا ہے کہ موسیٰ نے اچھی اچھی عورتیں جو لوٹ
سے بچالی گئیں خود رکھ لیں ۔ توریت سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ جو اُس نے ایک شادی
رغوائیل یا تیرو کی لڑکی سے شادی کی تھی اُس کے سوا اور کوئی شادی نہیں کی اور نہ لونڈی
رکھی ۔ البتہ اُس نے بعض عورات کو جولوٹ میں بنی اسرائیل لائے ۔ رکھ چھوڑنے کی اجازت
دی لیکن اُن کا پیچھے رونے والا بھی کوئی نہ تھا کیونکہ سب کا قتل عام کا حکم تھا۔ اور ایسا ہی ہر وبا
میں ہوتا ہے کہ بمشیت الہی بعضے بچ بھی جاتے ہیں لیکن قرآن میں جو لوٹ کی عورتیں اور
خرید کی عورتیں جائز رکھی گئی ہیں اُن کو آپ کس طرح سے چھپا سکتے ہیں کہ جن کے پیچھے
رونے والے بھی موجود تھے۔ دیکھو سورہ احزاب میں جس میں یہ لکھا ہے۔
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ الَّتِي أَتَيْتَ أَجُورَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ
يَمِينُكَ ۔ اس میں ملک ہونا بذریعہ خرید کے ہے اور فی بذریعہ لوٹ کے ہے۔ اور جو
سرسید احمد خان صاحب نے اس آیت کی تفسیر کی ہے اُس کا موقع ابھی نہیں مگر پیچھے سے
اُن کی غلطی ہم دکھا دیں گے۔
موسیٰ کی لڑائیوں میں ہم نے فرق دکھلا دیا کہ وہ بحکم الہی تھیں و با نشان اور قرآن کی
لڑائیاں ظاہر ہے کہ پالیسی کی تھیں جس کے واسطے کبھی تصدیق کسی معجزہ کی نہیں ہوئی اور
تعظیمات اس کے برخلاف صفات ربانی کے ہیں لہذا ہم اس کو الہامی نہیں کہہ سکتے ۔
۲ ۔ یہ تو سچ ہے کہ برتن سونے چاندی کے بنی اسرائیل نے مصریوں سے مستعار لئے
تھے لیکن وہ سونا چاندی جس حقیقی مالک کی ملک ہیں یعنی خدا کی ۔ اُسی خدا نے اُن کو
الاحزاب: ۵۱
اجازت دی کہ اپنے پاس رہنے دو۔ پھر اس میں ظلم کون سا ہے ۔ اہل کتاب کے واسطے
جزیہ گذاری اور ذلت ، قرآن نے قرار دی ہے وہ بے شک قتل عام سے تو مستثنی کئے گئے
ہیں لیکن آپ نہیں کہہ سکتے کہ جزیہ گذاری اور ذلت خواری سے گزارنا کوئی چٹکی نہیں اور
وہ بے ایذا مطلق ہے۔ خواہ نخواہ کچھ تو ایذا اس میں ہے۔ آگے ہم تو اریخ کا حوالہ آپ
کو کچھ نہ دیں گے کہ کیا کچھ گزرا ہے۔ ہم نے صرف قرآن کو لیا ہے اسی کے اوپر
اعتراض کرتے ہیں اور نہیں کرتے ہیں
۔ جناب گوڈنس کو شعبہ مرسی یعنی رحم کا قرار دیتے ہیں لیکن مجھ کو معاف رکھیے کہ یہ
ایک ایسی غلطی ہے کہ عام غور کرنے والا سمجھ سکتا ہے گوڈنس وہ ہے جو حق سے زیادہ
احسان دکھلاتی ہے اور رحم وہ ہے جو مواخذہ عدل سے چھوڑاتا ہے لیکن جناب کو خواہ
نخواه مد نظر یہ ہے کہ کہیں تعلیم کفارہ کی ثابت نہ ہو جائے اس لئے آپ ان باتوں کے
سمجھنے کو پسند نہیں فرماتے ۔
یہ ایک عجیب امر آپ فرماتے ہیں کہ رحم کو تقدیم ہے عدل کے اوپر ۔ اور عجب اس میں یہ ہے کہ
رحم مواخذہ پر آتا ہے یعنی مواخذہ عدل پر تو اُس کو تقدیم کیونکر ہوئی ۔ درست کہنا تو یہ ہے کہ
ہر صفت اپنے اپنے موقع پر ظہور کرتی ہے اور وہ جو چند باتیں جناب رحم کے متعلق سمجھتے ہیں
در حقیقت گوڈنس کے متعلق ہیں رحم سے ان کا علاقہ کچھ نہیں۔ تھوڑی سی شرح کے واسطے گوڈنس
کی تعریف ہم اور بھی کر دیتے ہیں۔ مثال ۔ اگر کوئی شخص اپنے جانوروں کو اچھی طرح سے
نہلاتا ۔ کھلاتا۔ پلاتا ہے۔ اس سے زیادہ کہ اگر اُس کو چھوڑ دیا جائے تو کبھی میسر نہ ہو تو یہ گوڈنس
ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے جانوروں کو جو اُس کی حفاظت میں ہیں ایزاد یوے اور اس ایڈا میں
وہ خوش ہو۔ یہ وہ امر ہے کہ گوڈنس کے برخلاف ہے ہر ایک مخلوق جو عدم سے بوجود آتا ہے ۔
اس کے کچھ حقوق اپنے خالق پر ہیں ۔ چنانچہ ایک یہ کہ وہ اُن کو ہر حاجت میں دکھ دینے والے
۱۷۴ سے بری رکھے یہاں تک عدل ہے مگر جو اس سے بڑھ کر اُن کو سکھ کی افزونی دیوے یہ گوڈنس
ہے اور جب کوئی شخص اپنے اعمال سے جو اُس نے دیدہ و دانسته و با ختیار خود کیا ہو مواخذہ
عدل میں ہو اس سے چھوڑانے کو رحم کہتے ہیں۔
لد
۔ جانوروں کی بابت میں جوش جو شکم سیری و معیشت نفسی کی بابت فرمایا ہے اگر اُن کے
مفعولوں کو کچھ دکھ ہے تو جناب کو ثابت کرنا چاہیے کہ ان تین دکھوں کے ماسوائے جو ہم
نے پہلے ذکر کیا ہے اور مواخذہ عدل کے لائق ہے ورنہ ان پر الزام ہی کیا ہے اور جو
ما ہیئت ظلم سے بھی آگاہ گاہ نہیں باتفاق جناب اس کو مواخذہ اخذہ ہی کیوں کر ہو سکتا ہے ۔
پس اس فلاسفہ کے غواصی میں جناب چوطرف ایک شے کے نہیں پھرے اور اندر باہر
اس کے نظر نہیں کی ۔ جب کلی ماہیت اس کی معلوم کریں گے تب ایسے دلائل کو پیش
بھی نہ کریں گے ۔
۔ ہم نے ایک سوال کیا تھا بابت فرشتوں اور پیدائش مسیح کے اس پر ہمارا بہت
کچھ کہنا ہے ۔ اس کا جواب ہنوز آپ نے نہیں دیا ۔ ہم انتظار اس کا کرتے ہیں ۔
دستخط
دستخط
بحروف انگریزی
بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح
ہنری مارٹن کلارک
پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان