تیرھواں پرچہ - کل دین اللہ ہی کا ہو جائے

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تیرھواں پرچہ
۵ جون ۱۸۹۳ء
( روئداد جلسه )
مرزا صاحب نے ۶ بجے ، امنٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ے بجے امنٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے
سنایا گیا اور باہمی اتفاق سے قرار پایا کہ آج بحث ختم ہو اور آج کا دن بحث کا آخری دن سمجھا جاوے۔
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے ۷ بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بلند
آواز سے سنایا گیا۔
مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۳ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۳ منٹ پر ختم کیا۔
جناب خواجہ یوسف شاہ صاحب آنریری مجسٹریٹ امرتسر نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر فرمائی
اور حاضرین جلسہ کی طرف سے دونوں میر مجلسوں کا خصوصًا ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کا شکریہ ادا
کیا کہ ان کی خوش اخلاقی اور عمدہ انتظام کی وجہ سے یہ جلسہ ۱۵ دن تک بڑی خوش اسلوبی اور خوبی کے
ساتھ انجام پذیر ہوا اور اگر کسی امر پر اختلاف پیدا ہوا تو دونوں میر مجلسوں نے ایک امر پر اتفاق کر کے
ہر دو فریق کو رضا مند کیا اور ہر طرح انصاف کو مد نظر رکھ کر صورت امن قائم رکھی بعد ازاں تحریروں پر میر
مجلسوں کے دستخط ہو کر جلسہ برخاست ہوا۔ ٫۵ جون ۱۸۹۳ء
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
ساپر
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان
از جانب حضرت مرزا صاحب
ڈپٹی صاحب اور میرے سوال و جواب بطور حرف عین اور غین سے ہیں یعنی ڈپٹی صاحب سے
مرادع اور مجھ سے مرادغ ہے۔
ع۔ قرآن میں لکھا ہے کہ وَ يَكُونَ الدِّينَ كُلَّهُ لِلَّهِ !
یعنی یہاں تک قتل کرو کہ کل دین اللہ ہی کا ہو جائے اور زمین
ا الانفال : ۴۰

پر کفر باقی نہ رہے۔
جنگ مقدس
غ ۔ اگر در حقیقت کل دینوں سے قرآن نے یہی معاملہ کیا ہے کہ یا ایمان اور یا قتل تو
آپ ایسے معنوں کے کرنے میں سچے ہیں ورنہ جو حال ہے سمجھ لیجئے ۔
ع۔ اگر ایمان بالجبر نہ تھا تو عربوں کے لئے یہ کیوں شرط لگائی گئی کہ یا ایمان یا قتل ۔
غ ۔ قتل کا حکم عربوں کی نسبت اُن کی خونریزیوں کی وجہ سے تھا جو اسلامی لڑائیوں سے
پہلے اُنہوں نے اسلام کے غریب اور گوشہ گزین جماعت کو قتل کرنا شروع کیا اور ایمان پر
رہائی دینا ان کے لئے ایک رعایت تھی جو صفات الہیہ کے مخالف نہیں ۔ دیکھو کتنی دفعہ تو بہ ۱۷۶
کے وقت یہودیوں کو خدا تعالیٰ نے اپنے قہر سے نجات دی اور نیز شفاعت سے بھی۔
ع۔ موسی کی لڑائیوں میں امان بشرط ایمان جناب دکھلا نہ سکے۔۔
غ۔ امان بشرط جزیہ تو آپ دیکھ چکے۔ دیکھو قاضیوں کی کتاب باب ۲۸ تا ۳۵ پھر صلح
کا پیغام بھی سن چکے اگر قہر تھا تو پھر صلح کیسی دیکھو استثناء ۳۰ صلح کرنے والا ایمان سے
قریب ہو جاتا ہے اور پھر ایمان لانے سے کون روکتا ہے۔
ع۔ معصوم بچوں کو قتل کرنا وباؤں کی موت کی طرح ہے۔
غ ننھے ننھے شیر خوار بچوں کو اُن کی ماؤں کے سامنے تلواروں اور برچھیوں سے قتل کرنا
ایک نہ دو بلکہ لاکھ ہا بچوں کو اگر یہ خدائے تعالیٰ کے حکم سے ہے تو پھر قرآنی جہاد کیوں
جائے اعتراض سمجھے جاتے ہیں ۔ کیا خدائے تعالیٰ کی یہ صفات ہیں اور وہ نہیں ۔
ع۔ موسی کو حکم تھا کہ ان سات قوموں کو بالکل عدم کر دیوے۔
غ۔ کہاں وہ تو میں عدم کی گئیں صلح کی گئی جزیہ پر چھوڑے گئے ۔ عورتیں باقی رکھی گئیں ۔
ع۔ اسلام لانے کے لئے جبر کیا گیا ہے۔
غ۔ جس نے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ فرمایا۔ صلح کو قبول کیا ۔ جزیہ دینے پر امان دے
دی ۔ اس کو کون جابر کہہ سکتا ہے۔
البقرة: ۲۵۷

ع قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ یہ بہتان مکاری کپڑے اتار لیں میں نے ڈپٹی صاحب کے
قول سے ایسا سمجھا ہے۔
غ۔ اگر یہی تعلیم ہے تو آیت قرآن شریف کی پیش کیجیے بلکہ جنہوں نے تلواروں سے قتل کیا وہ تلواروں
سے ہی مارے گئے جنہوں نے ناحق غریبوں کو لوٹا وہ لوٹے گئے جیسا کیا ویسا پایا بلکہ ان کے ساتھ
بہت نرمی کا برتاؤ ہوا جس پر آج اعتراض کیا جاتا ہے کہ کیوں ایسا برتاؤ ہوا سب کو قتل کیا ہوتا۔
ع۔ قرآن نے جائز رکھا کہ خوف زدہ ایمان کا اظہار نہ کرے۔
غ۔ اگر قرآن کی یہی تعلیم ہے تو پھر اسی قرآن میں یہ حکم کیوں ہے ۔ و۔ ہے۔ وَجْهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ (سورۃ تو به رکوع (۳) اور كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوص اور یہ کہ
وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا الله ٣ اصل بات یہ ہے کہ ایمانداروں کے مراتب ہوتے ہیں
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ
سَابِقُ بِالْخَيْرَاتِ کے ۲۲ یعنی بعض مسلمانوں میں سے ایسے ہیں جن پر نفسانی جذبات غالب ہیں
اور بعض درمیانی حالت کے ہیں اور بعض وہ ہیں کہ انتہاء کمالات ایمانیہ تک پہنچ گئے ہیں پھر اگر
اللہ تعالی نے برعایت اس طبقہ مسلمانوں کے جو ضعیف اور بز دل اور ناقص الایمان ہیں یہ فرما دیا
۱۷۷ کہ کسی جان کے خطرہ کی حالت میں اگر وہ دل میں اپنے ایمان پر قائم رہیں اور زبان سے گواس
ایمان کا اقرار نہ کریں تو ایسے آدمی معذور سمجھے جاویں گے مگر ساتھ اس کے یہ بھی تو فرما دیا کہ وہ
ایماندار بھی ہیں کہ بہادری سے دین کی راہ میں اپنی جانیں دیتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے
اور پھر حضرت پولوس کا حال آپ پر پوشیدہ نہیں جو فرماتے ہیں کہ میں یہودیوں میں یہودی اور
غیر قوموں میں غیر قوم ہوں اور حضرت پطرس صاحب نے بھی مخالفوں سے ڈر کرتین مرتبہ
انکار کر دیا بلکہ ایک دفعہ نقل کفر کفر نباشد ۔ حضرت مسیح پر لعنت بھیجی اور اب بھی میں نے تحقیقا سنا ہے
کہ بعض انگریز اسلامی ملکوں میں بعض مصالح کے لئے جا کر اپنا مسلمان ہونا ظاہر کرتے ہیں ۔
ع۔ قرآن میں لکھا ہے کہ ذوالقرنین نے آفتاب کو دلدل میں غروب ہوتے پایا۔
غ۔ یہ صرف ذوالقرنین کے وجدان کا بیان ہے آپ بھی اگر جہاز میں سوار ہوں تو آپ کو بھی
ل التوبة : ٢٠
الصف : ۵ الاحزاب : ۴۰
فاطر: ۳۳

معلوم ہو کہ سمندر سے ہی آفتاب نکلا اور سمندر میں ہی غروب ہوتا ہے ۔ قرآن نے یہ
ظاہر نہیں کیا کہ علم ہیئت کے موافق بیان کیا جاتا ہے ہر روز صد ہا استعارہ بولے جاتے
ہیں مثلاً اگر آپ یہ کہیں کہ آج میں ایک رکابی پلاؤ کی کھا کر آیا ہوں تو کیا ہم یہ سمجھ لیں
کہ آپ رکابی کو کھا گئے اگر آپ یہ کہیں کہ فلاں شخص شیر ہے کیا ہم یہ سمجھ لیں کہ اس کے
پنجے شیر کی طرح اور ایک دم بھی ضرور ہو گی ۔ انجیل میں لکھا ہے کہ وہ زمین کے کنارہ
سے سلیمان کی حکمت سننے آئے حالانکہ زمین گول ہے کنارہ کے کیا معنے ۔ پھر یسعیاہ
باب کے میں یہ آیت ہے ساری زمین آرام سے اور ساکن ہے مگر زمین کی تو جنبش
ثابت ہو چکی ۔
اله
ع۔ جہاں چھ ماہ تک سورج نہیں چڑھتا روزہ کیوں کر رکھیں ۔
غ ۔ اگر ہم نے لوگوں کی طاقتوں پر اُن کی طاقتوں کو قیاس کرنا ہے تو انسانی قوی کی
جڑھ جو حمل کا زمانہ ہے مطابق کر کے دکھلانا چاہیے پس ہمارے حساب کی اگر پابندی
لازم ہے تو ان بلاد میں صرف ڈیڑھ دن میں حمل ہونا چاہیے اور اگر اُن کے حساب کی تو
دو سو چھیاسٹھ برس تک بچہ پیٹ میں رہنا چاہیے اور یہ ثبوت آپ کے ذمہ ہے ۔ حمل
صرف ڈیڑھ دن تک رہتا ہے لیکن دو سو چھیاسٹھ برس کی حالت میں یہ تو ماننا کچھ بعید
از قیاس نہیں کہ وہ چھ ماہ تک روزہ بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ اُن کے دِن کا یہی مقدار ہے
اور اس کے مطابق اُن کے قومی بھی ہیں ۔
ع۔ رحم عدل کے بعد ہوتا ہے اور گوڈنس یعنی احسان پہلے ۔
شخص پر
غ احسان کوئی صفت نہیں بلکہ رحم بلکہ رحم کی صفت کا نتیجہ ہے مثلا یہ کہیں گے کہ
مجھ کو رحم آیا ۔ یہ نہیں کہیں گے کہ فلاں شخص پر مجھ کو احسان آیا ۔ رحم بیماروں پر آتا ہے۔ رحم
کمزوروں پر آتا ہے ۔ رحم بچوں پر آتا ہے اور اگر کسی بد معاش قابل سزا پر بھی آوے تو
ایسی حالت میں آتا ہے کہ جب وہ ضعیفوں اور ناتوانوں کی طرح رجوع کرے ۔ پھر اصل
مور درحم ضعف اور نا توانی ہوئی یا کچھ اور ہوا۔

۱۷۸) ع ۔ انسان فعل مختار ہے۔
غ۔ اگر اس کے یہ معنے ہیں کہ جس حد تک اس کو قومی بخشے گئے ہیں اس حد تک وہ اس قومی
کے استعمال کا اختیار رکھتا ہے تو یہ قرآنی تعلیم کے مخالف نہیں ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى ، یعنی وہ خدا جس نے ہر چیز کو اس کے مناسب حال
قومی اور جوارح بخشے اور پھر ان کو استعمال میں لانے کی توفیق دی۔ ایسا ہی فرماتا ہے: گل
يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ شَاكِلَتِه ها یعنی ہر ایک اپنے قومی اور اشکال کے موافق وافق عمل عمل کرنے کر۔ کی توفیق
دیا جاتا ہے اور اگر کچھ اور معنے ہیں تو آپ کو خوشگوار رہیں ۔
ع۔ کیا خدائے تعالیٰ مالکیت کے برقعہ میں ناجائز کاموں کی اجازت دے سکتا ہے۔
غ نالائق مت کہیے جو کچھ اس نے کیا اور کر رہا ہے وہ سب لائق ہے ۔ صحیفہ قدرت کو
دیکھئے کہ وہ کروڑ ہا پرند اور چرند اور دوسرے جانوروں کی نسبت کیا کر رہا ہے اور اس کی
عادت حیوانات کی نسبت کیا ثابت ہوتی ہے اگر غور سے آپ دیکھیں گے تو آپ اقرار کریں
گے کہ وضع اس دنیا کی اسی طرح پائی جاتی ہے کہ خدائے تعالیٰ نے ہر ایک حیوان کو انسان پر
قربان کر رکھا ہے اور اس کے منافع کے لئے بنایا ہے۔
ع۔ کلام مجسم ہوا۔
غ۔ اس سے ثابت ہوا کہ حضرت مسیح کا جسم بھی خدا تھا۔ لیجیے حضرت یک نہ شد دو شد ۔
ع اقنوم کے معنی شخص معین ہیں سو یہ تین جدا جدا شخص اور ماہیت ایک ہے اب قائم فی نفسہ
اور ابن اور روح القدس اس میں لازم و ملزوم ہیں ۔
غ جبکہ یہ تینوں شخص اور تینوں کامل اور تینوں میں ارادہ کرنے کی صفت موجود ۔ صفت موجود ہے۔ اب
ارادہ کرنے والا ابن ارادہ کرنے والا روح القدس ارادہ کرنے والا ۔ تو پھر ہمیں سمجھاؤ کہ
با وجود اس حقیقی تفریق کے اتحاد ماہیت کیونکر اور نظیر بے حدی اور بے نظیری کی اس مقام سے
کچھ تعلق نہیں رکھتی کیونکہ وہاں حقیقی تفریق قرار نہیں دی گئی۔
ا طه : ۵۱ بنی اسرائیل: ۸۵

ع۔ نبی اسلام کا چھوٹا یا بڑا معجزہ ثابت نہیں ہوا۔
غ قرآن معجزات سے بھرا ہے اور خود وہ معجزہ ہے توجہ سے دیکھیں اور پیشگوئیاں تو
اس میں دریا کی طرح بہ رہی ہیں۔ اسلام کے غلبہ کی ضعف اسلام کے وقت خبر دی ۔ سلطنت
روم کے غلبہ کی اُن کے مغلوب ہونے کے پہلے خبر دی ۔ شق القمر کا معجزہ بھی موجود ہے
اگر نظام کے مخالف وسوسہ گزرے تو یوشع بن نون اور یسعیاہ نبی کی نظیر دیکھ لیجیے مگر
حضرت مسیح کے معجزات کا ہمیں کچھ پتہ نہیں لگتا۔ بیت صدر کے حوض نے اُن کی رونق کھو
دی ۔ پیشگوئیاں نری اٹکل معلوم ہوتی ہیں اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ بعض پوری بھی نہ
ہوئیں مثلاً یہ پیشگوئی کب اور کس وقت پوری ہوئی کہ تم سے ابھی بعض نہیں مریں گے کہ
میں آسمان پر سے اُتر آؤں گا۔ بادشاہت کہاں ملی جس کے لئے تلواریں خریدی گئی تھیں ۔ ۱۷۹
بارہ حواریوں کو بہشتی تختوں کا وعدہ ہوا تھا یہودا اسکر یوطی کو تخت کہاں ملا ۔
ع۔ قرآن نے فصاحت و بلاغت کا دعوی نہیں کیا۔
غ ۔ اگلے پرچہ میں دکھلا دوں گا کہ کیا ہے۔
ع کیا ستون میں خدا نہیں بول سکتا ۔
غ کیوں نہیں بلکہ ستون میں بول کر بھی وہ ستون سے بے علاقہ رہے گا اور ستون ابن الله
نہیں کہلائے گا بلکہ جیسے پہلے تھا ویسے رہے گا اور ایک ستون میں بولنا ایک ہی وقت میں
دوسرے ستون میں بولنے سے منع نہیں کرے گا بلکہ ایک ہی سیکنڈ میں کروڑہا ستونوں میں
بول سکتا ہے مگر آپ کا اصول اس کے مطابق نہیں ۔
ع۔ کسی نبی کے بارہ میں لکھا ہے کہ میرا ہمتا۔
غ جناب جب بعض نبیوں کو خدا کہا گیا تو کیا ہمتا پیچھے رہ گیا بلکہ خدا کہنے سے تو قادر مطلق
وغیرہ سب صفات آگئے ۔
ع مسیح کے مظہر اللہ ہونے میں ہیبل میں بہت سی پیشگوئیاں ہیں۔
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بیت حسدا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

غ پیش از وجود مسیح جو چودہ سو برس تک علماء یہود کی ان کتابوں کو پڑھتے ہیں اور قریباً
کروڑ ہا علماء کی نظر سے وہ کتابیں گزریں۔ کیا کسی کا ذہن اس طرف نہیں گیا کہ کوئی خدا بھی
آنے والا ہے۔
کیا یہودی لغت نہیں جانتے تھے کتابیں نہیں رکھتے تھے نبیوں کے شاگرد نہیں تھے پھر گھر کی
پھوٹ اور بعض علمائے عیسائی کا یہود سے متفق ہونا اور بھی اس کی تائید کرتا ہے۔
ع شریعت موسوی نشانات تصویری کیسے تھے پھر قرآن کیا لایا۔
غ قرآن نے مردوں کو زندہ کیا۔ باطل خیالات کو مٹایا۔
ع مذہب عیسوی میں تقدیری جبر کی تعلیم نہیں ۔
غ انجیل سے پایا جاتا ہے کہ شیاطین ضلالت پر مجبور ہیں اور نا پاک روحیں ہیں اگر یہ
بات صحیح نہیں تو ثابت کرو کہ حضرت مسیح کے ذریعہ سے کس شیطان نے نجات یافتہ ہونے
کی خوشخبری پائی بلکہ وہ تو بکتے ہیں کہ وہ ابتدا سے قاتل تھا اور شیاطین میں سچائی نہیں
حضرت مسیح شیاطین کے لئے بھی کفارہ تھے یا نہیں اس کا کیا ثبوت ہے مگر قرآن جنات کی
ہدایت کا ذکر کرتا ہے
ع ۔ مسیح زمین آسمان کا خالق ہے۔
غ۔ سوال یہ تھا کہ مسیح نے دنیا میں آکر مظہر اللہ ہونے کی کون سی چیز بنائی ۔ جواب یہ ملتا
ہے کہ سب کچھ سچ ہی کا بنایا ہوا ہے۔
۱۸۰ ع۔ نیک ہونے سے انکار اس لئے کیا تھا کہ وہ مسیح کو خدا نہیں جانتا تھا۔
غ۔ انجیل سے اس کا ثبوت دیجئے ۔ مرقس میں تو صاف لکھا ہے کہ اُس نے گھٹنے ٹیکے اور
مسیح نے خدائی کا کچھ ذکر نہیں کیا بلکہ کہا کہ اگر تو کامل ہونا چاہتا ہے تو اپنا سارا مال غریبوں
کو بانٹ دے۔
ع مسیح کا بن باپ پیدا ہونا مانتے ہیں یا نہیں۔
غ مسیح کا بن باپ پیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ عجوبہ بات نہیں حضرت آدم ماں اور

باپ دونوں نہیں رکھتے تھے ۔ اب قریب برسات آتی ہے ضرور باہر جا کر دیکھیں کہ کتنے
کیڑے مکوڑے بغیر ماں باپ کے پیدا ہو جاتے ہیں پس اس سے مسیح کی خدائی کا ثبوت
نکالنا صرف غلطی ہے۔
ع۔ صرف تو بہ سے بے ادائے ہرجہ کیونکر گناہ بخشے جاسکتے ہیں۔
غ۔ کسی کے گناہ سے خدائے تعالیٰ کا کوئی ہرجہ نہیں ہوتا اور گناہ پہلے قانون نازل ہونے
کے کچھ وجود نہیں رکھتا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ٥
یعنی ہم گناہوں پر عذاب نہیں کیا کرتے جب تک رسول نہیں بھیجتے ۔ اور جب رسول آیا
اور خیر و شر کا راہ بتلایا تو اس قانون کے وعدوں اور وعیدوں کے موافق عملدرآمد ہوگا
کفارہ کی تلاش میں لگنا ہنسی کی بات ہے کیا کفارہ وعدوں کو توڑ سکتا ہے بلکہ وعدہ وعدہ
سے بدلتا ہے اور نہ کسی اور تدبیر سے جیسے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ سَلمُ عَلَيْكُمْ
كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ
ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ---- اور یہ کہنا کہ ۔ اور یہ کہنا کہ اعمال حسنہ ادائے
قرضہ کی صورت میں ہیں غلط نہی ہے قرضہ تو اُس صورت میں ہوتا کہ جب حقوق کا مطالبہ
ہوتا ۔ اب جبکہ گناہ صرف ترک قانون سے پیدا ہوا نہ ترک حقوق سے اور عبادت صرف
کتابی فرمانوں پر عمل کرنے کا نام ہے تو نجات عدم نجات کا صرف قانونی وعد و وعید پر
مدار رہا۔
ع قرآن کی قسمیں صرف ہنسی کی سی ہیں۔
غ۔ اس کی حقیقت آپ کو معلوم نہیں یہ ایک خاص اصطلاح ہے جو قسموں کی صورت
میں اللہ جل شانہ ایک امر بدیہہ کو نظری ثبوت کے لئے پیش کرتا ہے یا ایک امر مسلم کو
غیر مسلم کے تسلیم کرنے کے لئے بیان فرماتا ہے اور جس چیز کی قسم کھائی جاتی ہے وہ درحقیت
قائم مقام شاہد ہوتی ہے جیسا کہ میں آیت لَا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ میں مفصل
بیان کر چکا ہوں ۔ اگر تفصیل وار دیکھنا ہوتو آئینہ کمالات اسلام کو دیکھیے ۔
بنی اسرائیل : ۱۶ - الانعام : ۵۵ ۳ الواقعة : ۷۶

آج 10 میں سے 10 باقی