از جانب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ΦΙΛΙ
روحانی خزائن جلد ۶
ع۔ دکھ تین قسم کے ہوتے ہیں۔
جنگ مقدس
غ ۔ آپ پر تو یہ ثابت کرنا ہے کہ جو کروڑہا حیوانات بغیر الزام کسی گناہ کے ذبح ۔
ا کئے جاتے
ہیں وہ اگر مالکیت کی وجہ سے نہیں تو کیوں ذبح ہوتے ہیں اور مرنے کے بعد کس بہشت میں
رکھا جائے گا۔ (باقی آئندہ )
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
جناب جو یہ فرماتے ہیں کہ وہ حکم قتل کا اُنہیں لوگوں کے واسطے تھا جنہوں نے ظ ا ظلم کیا تھا
اہلِ اسلام پر ۔ میرا جواب یہ ہے کہ سورہ توبہ کے رکوع ۴ میں یہ سبب قرار نہیں دیا گیا بلکہ
یہ کہا گیا ہے کہ جو ایمان نہ لاوے اللہ پر اور دن قیامت پر اور جو خدا رسول نے حرام کیا
ہے اُس کو حرام نہ مانے تو وہ قتل کیا جائے اور اس میں استثناء صرف اہل کتاب کے لئے
ہے کہ اگر وہ ایمان لانے کو نہ چاہیں اور نہ تہ تیغ ہوں تو جزیہ گزار اور خوار ہو کر جیتے
رہیں ۔ ایسی ہی اور بھی آیات جن کا میں نے حوالہ دیا ان میں یہی منشاء پایا جاتا ہے
اور ایمان پر امان کا منحصر کرنا گو رعایت ہے لیکن ایمان بالجبر کو اور بھی قائم کرتا ہے کہ وہ
شفاعتیں اور بخششیں جو مہلت زمانہ کے واسطے دی گئیں نظیر آپ کے ایمان بالجبر کی نہیں
کیونکہ وہ فیصلہ عقبی تک کرتے ہیں ۔
۲۔ جہاد با نشان سات قوموں سے تھا چنانچہ ان کے نام بھی درج ہیں یعنی بیتی ۔ سیبوسی
وغیرہ ان سے ماسوا جو ملک موعود یا ابراہیم کے درمیان اور بھی بہت سی قو میں تھیں جن کو قتل کا
حکم نہیں ہوا مگر یہ کہ اگر وہ اطاعت قبول کریں تو کافی ہے اور اس سے ہماری وہ دلیل اور بھی

قائم ہوتی ہے کہ وہ سات قو میں ایسی زیر غضب الہی کے تھیں کہ جیسے نوح کے زمانہ میں اور
لوط کے زمانہ میں قہر آیا اور سب کو برباد کر گیا ایسا ہی ان کے واسطے بھی تیغ بنی اسرائیل سے
بربادی کا حکم ہوا ۔ معصوم بچوں کا جو آپ اعتراض پکڑتے ہیں کہ موسیٰ کی جنگوں میں ہوا ایسا
ہی تو ہر وبا میں ہوتا ہے آپ کو ماننا پڑے گا کہ یا تو موسیٰ کا بیان حکم الہی مانیں اور یا اس سے
برکنار ہو کر فرماویں کہ توریت کلام الہی نہیں آپ ادھر میں ر میں نہیں لٹک سکتے ۔ نہیں کہ
آپ کے مذہب پر یہ اعتراض اس لئے ہے کہ شرط امان کی انحصار ایمان پر کرتی ہے۔
ان سات قوموں سے صلح نہیں کی گئی یہ آپ کا بیان غلط ہے اور عورتیں سب اُن کی نہیں رکھی
گئیں مگر شاذ و نادر چند کے بچا دینے کے لئے بنی اسرائیل کو اجازت دی گئی اور ایسی عورتوں
کے واسطے اجازت دی گئی کہ جن کا پیچھے رونے والا کوئی نہ تھا۔ اور اگر اُن کے رکھنے کے
واسطے اجازت نہ دی جاتی تو اُن کے مار ڈالنے سے یہ بدتر نہ ہوتا۔
۴۔ آپ تسلیم فرماتے ہیں کہ جس کو اجازت صلح کی دی گئی تو اگر ایمان کے واسطے ایسا
کیا جائے تو کسی قدر جبر جائز مانا جائے گا مگر فلسطیوں کی ان سات قوموں کے واسطے صلح کی
اجازت کبھی نہیں دی گئی اور جزیہ دینا ان سے قبول کبھی نہیں ہوا۔ اور وہ مثل وبا کے تہ تیغ ہی
کئے گئے ۔ پھر جناب قرآن کی تعلیم کو اُن کی مثال اور ان کو ممثلہ نہیں فرما سکتے ۔
۔ وہ جو آپ فرماتے ہیں کہ گویا میں نے کہا کہ قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ یہ بہانہ مکاری سفید (۱۸۲
پوشوں کے کپڑے اتار لیں ۔ بجواب اس کے عرض ہے کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا جناب
نے غلط فہمی کی ہے۔ یہ میں نے ضرور کہا لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے میں اکراہ وہ بھی تو متصور ہو
سکتا ہے جو بعض اہل اسلام کسی سفید پوش کو دیکھ کر اور اُس سے سلام علیک سن کر کہہ دیتے
تھے کہ تو مسلمان نہیں تو مکاری سے سلام علیک کرتا ہے اور اُسے مار ڈالتے تھے اور کپڑے
اتار لیتے تھے۔ ایسوں کے بارہ میں یہ آیت ہو سکتی ہے کہ ایسا اکراہ دین کے معاملہ میں
مت کرو نہ وہ اکراہ جو ایمان لانے کے لئے ہو جس کے واسطے ہم نے بہت سی آیات ناطق
قرآن ہی سے پیش کی ہیں ۔
البقرة : ۲۵۷

1 - قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ اگر کوئی حالت مجبوری میں خدا کا انکار کر لیوے لیکن قلب اس کا
حق کے اوپر مطمئن رہے بوجہ اس اکراہ کے اور اطمینان کے غضب الہی ۔ ہی اسے وہ محفوظ رہے
گا۔ اس پر ہمارا اعتراض یہ تھا کہ یہ ناحق کی خوف پرستی ہے کہ جو قا در قدوس سکھلاتا ہے اور
ایسا ہونا نہ چاہیے۔ اس تعلیم کو سورہ نحل کی اس آیت میں دیکھ لیں گے کہ جس میں لکھا ہے کہ
مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِةِ الى
L
ے۔ پولوس کا یہ کہنا کہ میں یہودیوں میں یہودیوں سا ہوں اور غیر قوموں میں غیر قوم سا۔ اس
کے یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ وہ بے ایمان دور نگا تھا بلکہ اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ جہاں تک
میں کسی سے اتفاق کر سکتا ہوں نفاق نہ کروں گا۔ چنانچہ اس موقع کو غور فرما کر دیکھ لیں۔ یہ پہلا
قرنتی ۲۰ ۲۱ ۲۲ اور پطرس کا انکار صاف گناہ کا ہے اور مسیح پر اس نے لعنت نہیں کی تھی بلکہ اپنے
اوپر ۔ معلوم نہیں کہ جناب کو کس گھبراہٹ نے پکڑا ہے کہ صحیح اقتباس کلام کا بھی نہیں فرماتے ۔
آپ کیا حوالہ بے ایمان انگریزوں کا دیتے ہیں کیا وہ انجیل میں کلام بائبل اور قرآن کے اوپر
ہے نہ بد عمل لوگوں کے اوپر ۔
۔
میں جہاز پر سوار ہو آیا ہوں میں نے سورج کو کسی دلدل کی ندی میں غروب ہوتے نہیں
دیکھا اور نہ کسی اور نے دیکھا۔ اور وہ جو اس آیت میں بیان ہے کہ اس نے پایا کہ سورج دلدل
کی ندی میں غروب ہو جاتا ہے تو اس کے ساتھ تصدیق خدائے قرآنی کی بھی ہے جو یہ کہتا ہے
يَسْأَلُونَكَ ، الخ یعنی تجھ سے سوال کرتے ہیں بابت ذوالقرنین کی اور ان سے وعدہ ہوتا ہے
کہ ہم ابھی بیان کریں گے ۔ پس اس میں تصدیق اسی خدا کی ہے نہ صرف پانا ذوالقرنین کا۔
اس سے ظاہر ہو جیو کہ جناب اس اعتراض کو اٹھا نہیں سکتے ۔ یہ محاورہ کی بات نہیں بلکہ محاورہ کے
بر خلاف ہے کہ آفتاب دلدل کی ندی میں غروب کر گیا کیونکہ بدو نظر اور محاورہ کسی زبان یا
مکان کا ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سورج کسی دلدل کی ندی میں غروب کرتا ہے۔ ہاں البتہ یہ تو عام
محاورہ اور مجاز ہے جو لوگ کہتے ہیں سورج نکلا اور سورج غروب ہوا۔ اور نہ وہ محاورہ جو آپ
فرماتے ہیں اور جو امور بدونظر میں کچھ صورت ظہور کی دکھلاتے ہیں ان کا کلام اس صورت
النحل : ۱۰۷ - الكهف : ۸۴

کے مجاز میں ہوتا ہے۔ جیسا ر کا بی پلاؤ کا کھانا ہر ایک سمجھتا ہے کہ بھری ہوئی رکابی میں سے کچھ نہ ۱۸۳
چھوڑنا یا جیسے کہتے ہیں کہ پتا لے چل رہے ہیں یا یہ کنواں میٹھا یا کھارا ہے۔ یہ بھی ایسے محاورات
ہیں جو عامہ ہیں۔ اور سبا کی ملکہ جو زمین کے کنارہ سے آئی اس کے معنی صاف ظاہر ہیں کہ
دوسرے مل رے ملک کے کنارے سے آئی جو فلسطین کے دوسری طرف تھا۔ اس میں جغرافیہ اور علم ہندسہ
کا کیا علاقہ ہے یہ نظیریں جناب کے دلدل کی ندی غروب کے لئے پیدا نہیں کرسکیں گے۔ زمین کا
ساکن ہونا بھی بد و نظر ہے اور عوام اس سے سوا نہیں بولتے اور کلام الہی عوام کے لئے ہے۔
۹۔ جناب نے آئس لینڈ اور گرین لینڈ کے دنوں کی کیا اچھی تعبیر فرمائی ہے اور وہ نظیر جو حمل کی
اس میں دی ہے اس سے بھی بڑھ کر ہے مجھے حیرانی یہ ہے کہ کلام نص کو آپ چھوڑ کر کہاں جا
پڑتے ہیں۔ قرآن کے کلام نص میں یہ لکھا ہے کہ دن کی سفیدی کی دھاری سے پہلے شروع کر کے
شام کی سیاہی کی دھاری کے پیچھے روزہ افطار کرنا چاہیے کہ جن دونوں دھاریوں کا ان ملکوں میں
نشان تک کچھ نہیں اور حمل کی بابت جو آپ نے نظیر دی ہے وہ زمانہ متعینہ ہمارا ہے نہ کسی کلام الہی کا۔
۱۰۔ جناب فرماتے ہیں کہ گوڈنس کوئی صفت نہیں تب جب ایک شخص جو کسی مواخذہ میں گرفتار نہیں وہ
کسی خوش سلوکی کے لائق بھی نہیں ہے۔ رحم کی اصطلاح صاف یہ ظاہر کرتی ہے کہ کسی مواخذہ میں گرفتار
ہے جس کو رحم سے چھوڑایا جاتا ہے۔ آپ کا اختیار ہے جتنا چاہیں ضد فرماویں مگر یہ امور بدیہی ہیں ۔
ا۔ یہ ایک عجیب روک ہے کہ جو ایک امر بدیہی نالائق ہو اس کو نا لائق نہ کہا جائے کیا اگر ہم
فرض کر لیویں کہ خدا نے کوئی ظلم کیا یا جھوٹ بولا تو اسی لحاظ سے یہ فرض خدا کی بابت میں ہے کہ
ہم نالائقی اس کی کا ذکر نہ کریں گے ۔ ہم تو ان افعالوں کو نا لائق کہیں گے اور مفروضہ خدا کو جھوٹا
خدا کہیں گے یہ تو ہم ایک امر واقعی دیکھتے ہیں کہ گوشت حیوانوں کا خدا تعالیٰ نے انسانوں کے
واسطے کلام الہی میں مباح کر دیا ہے اور بعض بعض جانوروں کو بھی جیسا کہ شیر یا باز ہے فطرت
نے مباح کر دیا ہے لیکن ایک واقعہ مرئی سے اس کا عدل نامرئی مٹ نہیں سکتا۔ کوئی وجہ اس کے
صادق ٹھہرانے کی ہوگی جو ہم کو نا معلوم ہو تو اس نامعلومی سے اس کی نفی نہیں ہو سکتی ۔
۱۲۔ مجسم ہونے سے جسم کو بھی الوہیت ٹھہرانا جناب کی اصطلاح ہوگی ہمارے تو یہ معنی ہیں
کہ مجسم ہونے سے مظہریت پر ایما ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی