پیش لفظ

لُجَّة النّور

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

باس العالم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
معزز قارئین کی خدمت میں نظارت اشاعت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی معرکۃ الآراء عربی کتاب لُجَّةُ النُّور کا اردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر
رہی ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کتب اسلامی ممالک عرب ، فارس اور روم اور
بلاد شام وغیرہ کے متقی بندوں اور صالح علماء اور مشائخ کے لئے تحریر فرمائی ۔ اس کی تصنیف
کا حقیقی محرک وہ الہام اور رویا ہوئے جن میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی تھی کہ
مختلف ممالک کے صلحاء اور نیک بندے آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کے لئے دعائیں
کریں گے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ کو برکت پر برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ آپ کے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
یہ کتاب ۱۹۰۰ء میں لکھی گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد
فروری ۱۹۱۰ء میں حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے عہد با سعادت میں فارسی
ترجمہ کے ساتھ شائع ہوئی ۔
اس کتاب میں حضور نے اپنے دعویٰ مسیح موعود اور مہدی معہود کی صداقت ثابت

کرنے کے لئے ضرورت زمانہ کو بطور دلیل پیش فرمایا ہے ۔ اپنے الہام الہی سے مشرف
ہونے اور اپنے زمانہ کے حالات کا شرح وبسط سے ذکر فرمایا ہے۔ عالم اسلامی کی دینی اور
دنیوی ابتر حالت کا نہایت المناک نقشہ کی نقشہ کھینچا ہے اور پادریوں کے حملوں کا ذکر کر کے یہ خوشخبری
دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھوں پر انہیں شکست فاش دی ہے اور وہ میدان سے بھاگنے پر
مجبور ہو چکے ہیں اور فرمایا الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا كَانُوا يَصُولُونَ عَلَى
الإسلام “ (لجة النور صفحہ ۱۳۹) یعنی آج اسلام پر حملہ آور کفا ر نا امید ہو گئے ہیں ۔ اور
تحدیث نعمت کے طور پر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مصلحین کی تمام شرائط مجھ میں جمع کر دی ہیں
اور اس نے مجھے ہر قسم کی برکات سے نوازا ہے اور میری ہر آرزو پوری کی اور ہر قسم کی دینی
و دنیوی نعمتوں سے مجھے مالا مال کیا ہے۔
اس کتاب میں آپ نے اس بہتان کی بھی تردید فرمائی ہے کہ نعوذ باللہ آپ نے
اپنی کتب میں صالح علماء کی ہتک کی ہے۔ چنانچہ فرمایا ” ہم نیک اور صالح علماء اور مہذب
شرفاء کی بہتک سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں خواہ وہ مسلمان ہوں یا آریہ یا عیسائی یا کسی
اور مذہب کے ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی