جاء الحق و زھق الباطل

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا
بنگر اے قوم نشانہائے خداوند قدیر چشم بکشا که بر چشم نشانی است کبیر
آرکہ گر او بپذیرد رو تافت ور نه این روئے سیه هست بتر از خنزیر
رو بدو
چون بتابی سرخود زاں ملک ارض و سما گربگیر و ز غضب پس چه پنه هست و ظهیر
قمر وشمس و زمین و فلک و آتش و آب
همه در قبضه آن یار عزیز اند اسیر
قدسیان جمله بلرزند از ان ہیبت پاک انبیا را دل و جان خون و الم دامنگیر
جنت و دوزخ سو زندہ ازومی لرزند تو چه چیزی چه ترا ترا مرتبہ اے کرم حقیر
چند این جنگ و جدل با بخدا خواهی کرد تو به کن تو به مگر در گذرد از تقصیر
من اگر در نظر یار مقامی دارم پس چه نقصان ز نکوهیدن تو و از تکفیر
لعنت آن است که از سوئے خدا می بارد لعنت بد گهران است یکی هرزه نفیر
اے برادر ره دین است ره بس دشوار خاک شو خاک مگر باز کنندش اکسیر
تو ہلا کی اگر از کبر بتابی سرخویش من ازو آمدم و با تو بگویم چو نذیر
آن خدائے کہ از و خلق و جهان بیخبر اند
برمن او جلوه نمودست گر اہلی بپذیر
اما بعد واضح ہو کہ اس وقت میں خدا تعالیٰ کے ایک بھاری نشان کو بیان کروں گا مبارک
وہ لوگ جو اس کو غور سے پڑھیں اور پھر اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ یقیناً یاد رکھیں کہ خدا
کا ذب کو وہ عزت نہیں دیتا جو اس کے پاک نبیوں اور برگزیدوں کو دی جاتی ہے ۔ مردار خوار
کا ذب کا کیا حق ہے کہ آسمان اس کے لئے نشان ظاہر کرے اور زمین اس کے لئے خارق

لد
سراج منیر
عادت انجو بے دکھلائے ۔ سواے قوم کے بزرگو! اور دانشمند و ! ذرا ٹھنڈے ہو کر واقعات پر غور
کرو۔ کیا یہ واقعات کا ذبوں سے ملتے ہیں یا سچوں سے کبھی کسی نے سنا کہ کاذب کے لئے آسمان
پر نشان ظاہر ہوئے۔ کبھی کسی نے دیکھا کہ کا ذب اپنے اعجوبوں میں صادقوں پر غالب آ سکا۔ کیا
کسی کو یاد ہے کہ کا ذب اور مفتری کو افتراؤں کے دن سے پچیس برس تک مہلت دی گئی جیسا کہ
اس بندہ کو ۔ کا ذب یوں ملا جاتا ہے جیسے کھٹمل اور ایسا نابود کیا جاتا ہے جیسا کہ ایک بلبلہ ۔
اگر کا ذبوں اور مفتریوں کو اتنی مدتوں تک مہلت دی جاتی اور صادقوں کے نشان ان کی تائید کے
لئے ظاہر کئے جاتے تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا اور کارخانہ الوہیت بگڑ جاتا ۔ پس جب تم دیکھو کہ
ایک مدعی پر بہت شور اٹھا۔ اور اس کی مخالفت کی طرف دنیا جھک گئی اور بہت آندھیاں چلیں اور
طوفان آئے پر اس پر کوئی زوال نہ آیا تو فی الفور سنبھل جاؤ اور تقویٰ سے کام لو ۔ ایسا نہ ہو کہ تم
خدا سے لڑنے والے ٹھہرو۔
صادق تمہارے ہاتھ سے کبھی ہلاک نہیں ہوگا۔ اور راستباز تمہارے منصوبوں سے تباہ
نہیں کیا جائے گا۔ تم بد قسمتی سے بات کو دور تک مت پہنچاؤ کہ جس قدر تم سختی کرو گے وہ تمہاری
طرف ہی عود کرے گی۔ اور جس قدر اس کی رسوائی چاہو گے وہ الٹ کر تم پر ہی پڑے گی ۔ اے
بد قسمتو ! کیا تمہیں خدا پر بھی ایمان ہے یا نہیں۔ خدا تمہاری مرادوں کو اپنی مرادوں پر کیوں کر مقدم
رکھ لے اور اس سلسلہ کو جس کا قدیم سے اس نے ارادہ کیا ہے کیونکر تمہارے لئے تباہ کر ڈالے تم
میں سے کون ہے جو ایک دیوانہ کے کہنے سے اپنے گھر کو مسمار کر دے اور اپنے باغ کو کاٹ ڈالے
اور اپنے بچوں کا گلا گھونٹ دے۔ سواے نادانوں ! اور خدا کی حکمتوں سے محرومو! یہ کیوں کر ہو کہ
تمہاری احمقانہ دعائیں منظور ہو کر خدا اپنے باغ اور اپنے گھر اور اپنے پروردہ کو نیست و نابود
کر ڈالے ۔ ہوش کرو اور کان رکھ کر سنو ! کہ آسمان کیا کہہ رہا ہے اور زمین کے وقتوں اور موسموں کو
پہچانو تا تمہارا بھلا ہو۔ اور تاتم خشک درخت کی طرح کاٹے نہ جاؤ اور تمہاری زندگی کے دن بہت
ہوں ۔ بیہودہ اعتراضوں کو چھوڑ دو اور ناحق کی نکتہ چینیوں سے پر ہیز کرو اور فاسقانہ خیالات سے
اپنے تئیں بچاؤ۔ جھوٹھے الزام مجھ پر مت لگاؤ کہ حقیقی طور پر نبوت کا دعویٰ کیا ۔ کیا تم نے نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی