محدث بھی ایک مرسل ہوتا ہے

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

♡
سراج منیر
پڑھا کہ محدث بھی ایک مرسل ہوتا ہے۔ کیا قراءت ولا محدث کی یاد نہیں رہی۔ پھر یہ کیسی بیہودہ ﴿۳﴾
نکتہ چینی ہے کہ مرسل ہونے کا دعوی کیا ہے۔ اے نادانوں ! بھلا بتلاؤ کہ جو بھیجا گیا ہے اس کو عربی
میں مرسل یا رسول ہی کہیں گے یا اور کچھ کہیں گے مگر یاد رکھو کہ خدا کے الہام میں اس جگہ حقیقی معنی
مراد نہیں جو صاحب شریعت سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ جو مامور کیا جاتا ہے وہ مرسل ہی ہوتا ہے ۔
یہ سچ ہے کہ وہ الہام جو خدا نے اپنے اس بندہ پر نازل فرمایا اس میں اس بندہ کی نسبت نبی اور رسول
اور مرسل کے لفظ بکثرت موجود ہیں۔ سو یہ حقیقی معنوں پر محمول نہیں ہیں ۔ و لكل ان يصطلح سو
خدا کی یہ اصطلاح ہے جو اس نے ایسے لفظ استعمال کئے ۔
ہم اس بات کے قائل اور معترف ہیں کہ نبوت کے حقیقی معنوں کی رو سے بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ کوئی نیا نبی آ سکتا ہے اور نہ پرانا ۔ قرآن ایسے نبیوں کے ظہور سے
مانع ہے مگر مجازی معنوں کی رو سے خدا کا اختیار ہے کہ کسی ملہم کو نبی کے لفظ سے یا مرسل کے لفظ
سے یاد کرے۔ کیا تم نے وہ حدیثیں نہیں پڑھیں جن میں رَسُولُ رَسُولِ اللہ آیا ہے ۔ عرب
کے لوگ تو اب تک انسان کے فرستادہ کو بھی رسول کہتے ہیں ۔ پھر خدا کو کیوں یہ حرام ہو گیا کہ مرسل کا
لفظ مجازی معنوں پر بھی استعمال کرے۔ کیا قرآن میں سے فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ بھی
یاد نہیں رہا۔ انصافاً دیکھو کیا یہی تکفیر کی بنا ہے۔ اگر خدا کے حضور میں پوچھے جاؤ تو بتاؤ کہ میرے
کافر ٹھہرانے کیلئے تمہارے ہاتھ میں کونسی دلیل ہے۔ بار بار کہتا ہوں کہ یہ الفاظ رسول اور مرسل اور
نبی کے میرے الہام میں میری نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے بے شک ہیں لیکن اپنے حقیقی معنوں
پر محمول نہیں ہیں اور جیسے یہ محمول نہیں ایسے ہی وہ نبی کر کے پکارنا جو حدیثوں میں مسیح موعود کے لئے
آیا ہے وہ بھی اپنے حقیقی معنوں پر اطلاق نہیں پاتا۔ یہ وہ علم ہے جو خدا نے مجھے دیا ہے جس نے
سمجھنا ہو سمجھ لے۔ میرے پر یہی کھولا گیا ہے کہ حقیقی نبوت کے دروازے خاتم النبیین صلی اللہ
سکتا ہے اور نہ کوئی
ا
علیہ وسلم کے بعد بکلی بند ہیں ۔ اب نہ کوئی جدید نبی حقیقی معنوں کے رو سے آ سکتا ۔
قدیم نبی مگر ہمارے ظالم مخالف ختم نبوت کے دروازوں کو پورے طور پر بند نہیں سمجھتے بلکہ ان کے
یس : ۱۵

نزدیک مسیح اسرائیلی نبی کے واپس آنے کے لئے ابھی ایک کھڑ کی کھلی ہے۔ پس جب قرآن
کے بعد بھی ایک حقیقی نبی آ گیا اور وحی نبوت کا سلسلہ شروع ہوا تو کہو کہ ختم نبوت کیوں کر اور
کیسا ہوا ۔ کیا نبی کی وحی وحی نبوت کہلائے گی یا کچھ اور ۔ کیا یہ عقیدہ ہے کہ تمہارا فرضی مسیح وحی
سے بکلی بے نصیب ہو کر آئے گا ؟ تو بہ کرو اور خدا سے ڈرو اور حد سے مت بڑھو۔ اگر دل سخت
نہیں ہو گئے تو اس قدر کیوں دلیری ہے کہ خواہ مخواہ ایسے شخص کو کافر بنایا جاتا ہے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو حقیقی معنوں کی رو سے خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور قرآن کو خاتم الکتب تسلیم
کرتا ہے۔ تمام نبیوں پر ایمان لاتا ہے اور اہل قبلہ ہے اور شریعت کے حلال کو حلال اور حرام
کو حرام سمجھتا ہے ۔
اے مفتری لوگو! میں نے کسی نبی کی توہین نہیں کی۔ میں نے کسی عقیدہ صحیحہ کے برخلاف
نہیں کہا۔ پر اگر تم خود نہ سمجھو تو میں کیا کروں ۔ تم تو قائل ہو کہ جزئی فضیلت ایک ادنی شہید کو ایک
بڑے نبی پر ہو سکتی ہے۔ اور یہ سچ ہے کہ میں خدا کا فضل اپنے پر مسیح سے کم نہیں دیکھتا مگر یہ کفر نہیں یہ
خدا کی نعمت کا شکر ہے۔ تم خدا کے اسرار کو نہیں جانتے اس لئے کفر سمجھتے ہو۔ اس کو کیا کہو گے جو کہہ گیا
هو افضل من بعض الانبیاء اگر میں تمہاری نظر میں کافر ہوں تو بس ایسا ہی کا فرجیسا کہ ابن مریم
یہودی فقیہوں کی نظر میں کافر تھا۔ میرے پاس خدا کے فضل کی اس سے بھی بڑھ کر باتیں ہیں مگر
تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے ۔ خوب یا درکھو کہ مجھ کو کافر کہنا آسان نہیں۔ تم نے ایک بھاری
بوجھ سر پر اٹھایا ہے اور تم سے ان سب باتوں کا جواب پوچھا جائے گا !!
اے بد قسمت لوگو! تم کہاں گرے کونسی چھپی ہوئی بداعمالیاں تھیں جو تمہیں پیش
آگئیں ۔ اگر تم میں ایک ذرہ بھی نیکی ہوتی تو خدا تمہیں ضائع نہ کرتا ابھی کچھ تھوڑا وقت ہے
اور بہت سا تو اب کھو چکے ہو باز آ جاؤ ۔ کیا خدا سے اس بیوقوف کی طرح لڑائی کرو گے جو زور
آور کے آگے سے نہیں ہٹ جاتا یہاں تک کہ مار سے پیا جاتا اور کچلا جاتا ہے اور آخر
ہڈیاں چور ہو کر اور مردہ سا بن کر زمین پر گر پڑتا ہے۔ یہودیوں نے لڑائی سے کیا لیا اور
تم کیا لو گے ؟ هذا و بعد الموت نحن نخاصم ۔ بہت کچھ صوفیوں نے بھی انسانی کمالات

آج 10 میں سے 10 باقی