خدا نے آتھم کو دو طور کی موت دی
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
☆
کا اقرار کیا تھا کہ کہاں تک انسان پہنچتا ہے آج وہ بھی سو گئے ۔ اے عقلمندو! میرے کاموں سے مجھے ﴿۵﴾
پہچانو اگر مجھ سے وہ کام اور وہ نشان ظاہر نہیں ہوتے جو خدا کے تائید یافتہ سے ظاہر ہونے چاہئیں تو
تم مجھے مت قبول کر ولیکن اگر ظاہر ہوتے ہیں تو اپنے تئیں دانستہ ہلاکت کے گڑھے میں مت ڈالو۔
بدظنیاں چھوڑو۔ بد گمانیوں سے باز آجاؤ کہ ایک پاک کی توہین کی وجہ سے آسمان سرخ ہو رہا ہے
اور تم نہیں دیکھتے۔ اور فرشتوں کی آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے اور تمہیں نظر نہیں آتا۔ خدا اپنے
جلال میں ہے اور درو دیوار لرزہ میں ۔ کہاں ہے وہ عقل جو سمجھ سکتی ہے۔ کہاں ہیں وہ آنکھیں جو
وقتوں کو پہچانتی ہیں۔ آسمان پر ایک حکم لکھا گیا ۔ کیا تم اس سے ناراض ہو؟ کیا تم رب العزت سے
پوچھو گے کہ تو نے ایسا کیوں کیا ؟ اے نادان انسان ! باز آجا کہ صاعقہ کے سامنے کھڑا ہونا تیرے
لئے اچھا نہیں !!!
اپنے ظلموں کو دیکھو اور اپنی شوخیوں پر غور کرو کہ خدا نے اول ایک نشان قائم کیا اور آتھم کو
دو طور کی موت دی ۔ اول یہ کہ وہ اخفائے حق اور دروغ گوئی کا ملزم ٹھہر کر اپنی صفائی کسی طور سے
ثابت نہ کر سکا نہ نالش سے نہ قسم سے نہ کسی اور ثبوت سے ۔ دوسرے یہ کہ خدا کے وعدہ کے موافق
اخفاء پر اصرار کرنے کے بعد جلد فوت ہو گیا ۔ اب بتلاؤ کہ اس پیشگوئی کی تصدیق میں تمہیں کیا
مشکلات پیش آئیں ؟ کیا آتھم نہیں ڈرتا رہا؟ کیا آخر وہ نہیں مر گیا ؟ کیا پیشگوئی میں صاف اور
صریح طور پر یہ شرط نہ تھی کہ حق کی طرف رجوع کرنے سے موت میں تاخیر ہوگی ۔ پھر کیا تم میں
سے کوئی قسم کھا سکتا ہے کہ آتھم پر قرائن عقلیہ کی رو سے یہ الزام قائم نہیں ہوا کہ اس نے اپنے
اقوال اور افعال اور بیہودہ عذرات سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ پیشگوئی کے بعد ضرور ڈرتا رہا اور وہ
اس بات کا ثبوت نہیں دے سکا کہ کیوں اس ڈر کو جس کا اس کو خود اقرار تھا تعلیم یافتہ سانپ
نوٹ: ایک امام کے ظہور کے لئے جو آسمان وزمین گواہی دے رہے ہیں اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی
مهدی خونی یا مسیح غازی ظہور کرے گا۔ یہ تمام باتیں نا سمجھی کے خیال ہیں بلکہ ہم مامور ہیں کہ آسمانی نشانوں
اور عقلی دلائل کے ساتھ منکروں کو شرمندہ کریں اور خوارق کے ساتھ ایمان کو دلوں میں اتاریں۔ منہ
V
سراج منیر
وغیرہ بے دلیل عذروں کی طرف منسوب کیا جائے حالانکہ اس ثبوت کو دلوں میں جمانے کے لئے
قسم اور نالش دونوں راہیں اس کے لئے کھلی تھیں ۔ اب بتلاؤ کیا اس نے قسم کھائی ؟ کیا اس نے
نالش کی؟ کیا اس نے اپنے بہتانوں کا کوئی اور ثبوت دیا ؟ کچھ تو منہ سے کہو! کچھ تو پھوٹو! کہ اس
نے خوف کا اقرار کر کے اور محض بہتان اور افتراء سے سانپ وغیرہ کو اپنے خوف کی بناء قرار دے کر
ان خود تراشیده عذرات کے ثابت کرنے کے لئے کیا کیا دلائل پیش کئے ۔ اسے کمبخت متعصبو ! کیا تم
کبھی نہیں مرو گے؟ کیا وہ دن نہیں آئے گا کہ جب تم رب العالمین کے حضور میں کھڑے کئے جاؤ
گے۔ اگر اسی شکل کا کوئی دنیا کا مقدمہ ہوتا اور تم اس کے اسیسر یا منصف مقرر کئے جاتے تو بے شک
تم ایسے شخص کو کہ آتھم کی طرح اپنے عذرات کا کچھ ثبوت نہ دے سکتا جھوٹا ٹھہراتے اور انسانی
عدالت سے ڈر کر سچے اظہار لکھوا دیتے مگر اب تم سمجھتے ہو کہ خدا تم سے دور ہے اور کچھ سنتا نہیں
اور مواخذہ کا دن بہت فاصلہ پر ہے !!!
سچ کہو کیا آتھم پاکدامن مر گیا؟ اور اپنے سر پر ہماری طرف سے کوئی الزام نہیں لے گیا؟
تمہیں قسم ہے ذرہ مجھے سناؤ کہ کیا تم نے میرے اشتہاروں میں نہیں پڑھا کہ آتھم اخفاء حق پر اصرار
کرنے کے بعد جلد مر جائے گا۔ سوال یسا ہی ہوا اور وہ ہمارے آخری اشتہار سے جو اتمام حجت کی
طرح تھا سات ماہ کے اندرفوت ہو گیا ۔ پس یہ کیسی بے ایمانی ہے جو اس قوم کے خبیث طبع لوگوں
نے عیسائیوں کے ساتھ ہاتھ جا ملائے اور آسمانی آواز کی مخالفت کی اور شیطانی آواز کے مصدق
ہو گئے ۔ پر یہ تو اچھا ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو پورا کیا۔ کمبخت سعد اللہ نو مسلم اور ۔
محمد علی واعظ اب تک روئے جاتے ہیں جو پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اے شیاطین کے گروہ تم راستی
کو کب تک چھپاؤ گے؟ کیا تمہاری کوششوں سے حق نابود ہو جائے گا ۔ خدا سے لڑو جس قد ر لڑ
سکتے ہو۔ پھر دیکھو کہ فتح کس کی ہے کیونکہ حکم خوا تیم پر ہے۔ اے بے حیا قوم ! آتھم مقابل پر آنے
سے ڈرا مگر تم نہ ڈرے۔ وہ لعنتوں کے ساتھ کچلا گیا مگر مقابل پر نہ آیا۔ اس کو چار ہزار روپیہ کے
انعام کا وعدہ دیا گیا۔ اس کو جرات نہ ہوئی کہ ایک قدم بھی ہماری طرف آوے۔ یہاں تک کہ