لیکھرام کے بارے میں پیشگوئی کی وضاحت
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مسلمانوں کا بلوہ ہوگا اور وہ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا کے مکر غالب آتے ہیں
پھر بعد اس کے فرمایا کہ ان مکروں کے بعد خدا حق کو ظاہر کر دے گا اور فتح عظیم ہو گی ۔ سولیکھرام
کے واقعہ کو خدا نے فتح عظیم کر کے دکھلایا۔ اور بجز خدا کے یہ کسی کے مقدور میں نہ تھا کہ ایسے معرکہ
کے انجام کی خبر دیتا اور غلبہ کی بشارت سناتا !
دوسری پیشگوئی لیکھرام کے بارے میں ہے جس کی نسبت براہین کے انہیں الہامات میں
اشارہ ہے۔ اور براہین احمدیہ میں عیسائیوں کے مکر کے بعد یہ الہام لکھا ہے الفتنة ههنا فاصبر
كما صبر اولو العزم یعنی جب وہ مکر کریں گے تو ایک بڑا فتنہ برپا ہوگا اور ملک میں باطل کی حمایت 9)
میں شور پڑ جائے گا اور صادق کو کا ذب ٹھہرا دیا جائے گا اور کا ذبوں کو حق بجانب سمجھ لیں
گے۔ اب اے آنکھوں والو! اس قدر سچائی کا خون کر کے جہنم کی آگ میں مت پڑو۔ دیکھو کس قدر
عظمت اس پیشگوئی میں ہے کہ بارہ برس پہلے اس کا نقشہ کھینچ کر دکھلایا گیا ہے۔ اور اس کی نسبت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی ایک اثر منقول ہے کہ عیسائیوں سے جھگڑا ہو گا تب
زمین سے آواز آئے گی کہ آل عیسی حق پر ہے اور آسمان سے آواز آئے گی کہ آل محمد محق پر
ہے۔ اب سچ کہو کہ ابھی تک آواز آئی یا نہیں؟ اگر تم شرارت میں بڑھو گے تو وہ اپنی قدرت نمائی
میں بڑھے گا ۔ کیا کوئی ہے جو اس کو تھکا سکے؟
اب ہم لیکھرام کی پیشگوئی کو مفصل طور پر معہ اصل ء طور پر معہ اصل عبارات ان کتابوں کے اس جگہ
درج کرتے ہیں جن میں یہ پیشگوئی موجود ہے اور ناظرین کو توجہ دلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا
خوف کر کے ان مقامات کو غور سے پڑھیں اور پھر سوچیں کہ کیا یہ انسان کا کام ہے یا اس خدا
کا جو زمین و آسمان کا مالک اور تمام طاقتوں کا خداوند ہے ۔ یادر ہے کہ جن کتابوں کی ذیل
میں عبارتیں لکھی جاتی ہیں وہ تمام عبارتیں اس جگہ بعینہ درج کی گئی ہیں ۔ ایک حرف کی
زیادتی یا کمی ان میں نہیں یہاں تک کہ پیشگوئی کے سر پر کی وہ غزل جس کی ابتدا میں یہ
مصرع ہے ۔ عجب نوریست در جان محمد ۔ اس کے نیچے جو پیشگوئی کے دکھلانے کے لئے
ہاتھ بنایا گیا تھا وہ ہاتھ بھی بعینہ اسی موقعہ پر لگا دیا ہے تا اس رسالہ کے پڑھنے والے بکلی اس
اله
سراج منیر
قشہ پر مطلع ہو جائیں جو لیکھرام کے مرنے سے چار برس پہلے اس کی موت کے لئے کھینچا گیا تھا
اور با ایں ہمہ ہر یک شہر میں یہ کتابیں مل سکتی ہیں اور کئی برسوں سے پنجاب اور ہندوستان میں
شائع ہو رہی ہیں جس کا جی چاہے اصل کتابوں میں دیکھ لے۔
اس جگہ ایک ضروری بات جو یاد رکھنے کے لائق ہے اور جو ہماری اس کتاب کی روح
اور علت غائی ہے وہ یہ ہے کہ یہ پیشگوئی ایک بڑے مقصد کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھی یعنی
اس بات کا ثبوت دینے کے لئے کہ آریہ مذہب بالکل باطل اور وید خدا تعالیٰ کی طرف سے
نہیں ۔ اور ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے پاک رسول اور برگزیدہ
نبی اور اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا مذہب ہے۔ اور یہی بار بار لکھا گیا تھا اور اسی مقصد
کے پورا کرنے کے لئے دعائیں کی گئی تھیں ۔ سو اس پیشگوئی کونری ایک پیشگوئی خیال نہیں
کرنا چاہیے بلکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک آسمانی فیصلہ ہے۔
کچھ مدت سے ہندوؤں میں تیزی بڑھ گئی تھی ۔ خاص کر کے پلیکھرام تو گویا اس بات پر اعتقاد
نہیں رکھتا تھا کہ خدا بھی ہے۔ سو خدا نے ان لوگوں کو چمکتا ہوا نمونہ دکھلایا۔ چاہیے کہ ہر یک
شخص اس سے عبرت پکڑے جو شخص خدا کے مقدس نبیوں کی اہانت میں زبان کھولتا ہے کبھی اس کا
انجام اچھا نہیں ہو سکتا۔
لیکھر ام اپنی موت سے آریوں کو ہمیشہ کی عبرت کا سبق دے گیا ہے۔ چاہیے کہ ان شرارتوں
سے دست بردار ہوں جو دیا نند نے ملک میں پھیلائیں اور نرمی اور لطف اور سچی محبت اور تعظیم کے
ساتھ اسلام سے برتاؤ کریں ۔ آئندہ انہیں اختیار ہے۔ بعض احمق جو مسلمان کہلا کر آریوں کی
طرف جھکے تھے اب ان کی توبہ کا وقت ہے انہیں دیکھنا چاہیے کہ اسلام کا خدا کیسا غالب ہے؟
آریوں کو اس پیشگوئی کے وقت بذریعہ چھپے ہوئے اشتہاروں کے اطلاع دی گئی تھی کہ اگر تمہا رادین
سچا ہے اور اسلام باطل تو اس کی یہی نشانی ہے کہ اس پیشگوئی کے اثر سے اپنے وکیل لیکھرام کو بچالو
اور جہاں تک ممکن ہے اس کے لئے دعائیں کرو اور دعاؤں کے لئے مہلت بہت تھی لیکن خدا کے
قہری ارادہ کو وہ لوگ بدل نہ سکے۔ یقیناً سمجھنا چاہیے کہ جو چھری لیکھرام پر چلائی گئی یہ وہی چھری