لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں۔
سراج منیر
سوم - الهام مندرجہ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء مشموله کتاب آئینہ کمالات اسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد ز ظلمت بادلے آنگه شود صاف که گردد از محبان محمد
عجب دارم دل آل نا کسان را که رو تا بند از خوان محمد ندانم بیچ نفسی در دو عالم که دارد شوکت و شان محمد
خدازان سینه بیزارست صدبار که هست از کینه داران محمد خدا خود سوزد آن کرم دنی را که باشد از عدوان محمد
اگر خواهی نجات از مستی نفس بیا در ذیل مستان محمد اگر خواهی که حق گوید شنایت بشو از دل ثنا خوان محمد
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش محمد هست برہانِ محمدؐ سرے دارم فدائے خاک احمد دلم ہر وقت قربان محمد
۱۲ بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم شمار روئے تابان محمد دریں رہ گر کشندم ور بسوزند متابم رو ز ایوان محمد
بکار دین مترسم از جهانی که دارم رنگ ایمان محمد بسے سہل است از دنیا بریدن بیاد حسن و احسان محمد
فدا شد در رهش هر ذره من که دیدم حسن پنهان محمد دگر استاد را نامی ندانم که خواندم در دبستان محمد
بدیگر دلبری کاری ندارم که هستم کشته آن محمد مرا آن گوشته چشمے باید نخواهم جز گلستان محمد
دل زارم به پهلویم مجوئید که بستیمش بدامان محمد من آن خوش مرغ از مرغان قدیم که دارد جا به بستان محمد
تو جان ما منور کردی از عشق فدایت جانم اے جانِ محمدؐ دریغا گرد هم صد جان دریس راه نباشد نیز شایان محمد
چه هیبت با بدادند ایں جواں را که ناید کس بمیدانِ محمد الا اے دشمن نادان و بی راه بترس از تیغ برانِ محمد
ره مولی که گم کردند مردم بجو در آل و اعوان محمد الا اے منکر از شان محمد هم از نور نمایان محمد
کرامت گرچہ بے نام و نشان است
بیا بنگر
ز علمان محمد
لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
واضح ہو کہ اس عاجز نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو اس کتاب کے ساتھ شامل

کیا گیا تھا اندر من مراد آبادی اور لیکھر ام پشاوری کو اس بات کی دعوت کی تھی کہ اگر وہ خواہشمند
ہوں تو ان کی قضا و قدر کی نسبت بعض پیشگوئیاں شائع کی جائیں سو اس اشتہار کے بعد اندرمن
نے تو اعراض کیا اور کچھ عرصہ کے بعد فوت ہو گیا لیکن لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ اس
عاجز کی طرف روانہ کیا کہ میری نسبت جو پیشگوئی چاہو شائع کر دو میری طرف سے اجازت
ہے۔ سو اس کی نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا۔
عِجْلٌ جَسَدٌ لَهُ خُوَارٍ۔ لَهُ نَصَبٌ وَ عَذَابٍ
یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز نکل رہی ہے
اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ۱۳
ضرور اس کو مل رہے گا۔ اور اس کے بعد آج جو ۲۰ رفروری ۱۸۹۳ ء روز دوشنبہ ہے اس عذاب کا
وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ کی گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو
بین افروری ۱۸۹۳ ء ہے چھ برس کے عرصہ تک ہی شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنی ان بے ادبیوں
کی سزا میں جو اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں عذاب شدید میں مبتلا
ہو جائے گا سواب میں اس پیشگوئی کو شائع کر کے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور
دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی
ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا
ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اس کی روح سے میرا یہ نطق ہے اور اگر میں اس
پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر یک سزا کے بھگتنے کے لئے میں طیار ہوں اور اس بات پر راضی ہوں
کہ مجھے گلے میں رسہ ڈال کر کسی سولی پر کھینچا جائے اور باوجود میرے اس اقرار کے یہ بات بھی
ظاہر ہے کہ کسی انسان کا اپنی پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں سے بڑھ کر رسوائی ہے۔
زیادہ اس سے کیا لکھوں ۔
☆
ا
اب آریوں کو چاہیے کہ سب مل کر دعا کریں کہ یہ عذاب ان کے اس وکیل سے مل جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی