آتھم صاحب کی پیشگوئی میں شرط

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ آتھم نے شرط سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس کی موت میں ہم نے کچھ تاخیر ڈال دی تو میں نے
آتھم صاحب کو چار ہزار روپیہ کے انعام پر قسم کھانے کے لئے بلایا کہ اگر در پردہ اسلام کی طرف
رجوع نہیں کیا یا اسلامی ہیبت ان کے دل پر طاری نہیں ہوئی تو چاہیے کہ میدان میں آ کر قسم کھائیں ﴿۱۸﴾
یا اگر تم نہیں تو نالش کر کے اپنے اس خوف کے وجوہ کو جس کا ان کو اقرار ہے بپا یہ اثبات پہو نچاویں
مگر انہوں نے نہ قسم کھائی نہ نالش کی باوجود یکہ ان کو صاف اقرار تھا کہ میں میعاد پیشگوئی کے اندر
ڈرتا رہا مگر اسلامی ہیبت سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ سانپ اور حملوں وغیرہ سے۔ اور چونکہ وہ خوف کو چھپا
نہ سکے اس لئے یہ بہانے بنائے اور ثبوت کچھ نہ دیا اور اسی وجہ سے ان کو قسم کی طرف بلایا گیا ا تھا
آتھم
تا اگر وہ سچے ہیں تو قسم کھا لیں مگر باوجود چار ہزار روپیہ نقد دینے کے قسم نہ کھائی۔ نہ نالش سے اپنے
ان بہتانوں کو ثابت کیا یہاں تک کہ قبر میں داخل ہو گئے ۔ میرے الہام میں یہ بھی تھا کہ اگر آتھم
سچی گواہی نہیں دے گا اور نہ قسم کھائے گا تب بھی اصرار کے بعد جلد مرے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور
تم صاحب میرے آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر مر گئے ۔ اور عجیب تریہ کہ ان کے اس
تمام قصہ کی بارہ برس قبل از وقوع براہین احمدیہ کے الہامات میں خبر موجود ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱
براہین احمدیہ۔ پھر ایسی صاف اور روشن پیشگوئی کی نسبت یہ گمان کرنا کہ وہ پوری نہیں ہوئی کس قدر
انصاف کا خون کرنا ہے ۔ کیا آتھم صاحب کی اس پیشگوئی میں کوئی شرط نہیں تھی ؟ اور اگر تھی تو
کیا آتھم صاحب نے اپنے اقوال اور افعال سے اس شرط کا پورا ہونا ثابت نہیں کیا ؟ کیا آتھم
صاحب میرے اس الزام کو قبر میں ساتھ نہیں لے گئے کہ انہوں نے خوف کا اقرار کر کے پھر یہ ثابت
کر کے نہ دکھلایا کہ وہ خوف کسی تعلیم یافتہ سانپ وغیرہ حملوں کی وجہ سے تھا نہ اسلامی پیشگوئی کے
رعب کی وجہ سے ۔ وہ ہمیشہ مباحثات کرتے تھے مگر پیشگوئی کے بعد ایسے چپ ہوئے کہ چپ ہونے
کی حالت میں ہی گزر گئے ۔
پس پیشگوئی تین طور سے پوری ہوئی اول اپنی شرط کی رو سے کہ شرط پر عمل کرنے
سے اس کا فائدہ آتھم کو دیا گیا۔ دوم اخفائے شہادت کے بعد جو وعدہ موت تھا اس وعدہ

کے رو سے ۔ سوم براہین احمدیہ کے اس الہام کے رو سے جو اس واقعہ سے بارہ برس پہلے ہو چکا تھا
اب سوچو کہ اس سے بڑھ کر اگر کسی پیشگوئی میں صفائی ہو گی تو اور کیا ہوگی ۔ اگر کوئی سچائی کو چھوڑ کر
باتیں بناوے تو ہم اس کا منہ بند نہیں کر سکتے لیکن آتھم کی نسبت جو الہام کے الفاظ ہیں وہ ایسے
صاف ہیں کہ ایک حق کے طالب کو بجز ان کے ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا۔ اور براہین احمد یہ کا
الہام جو آتھم صاحب کی نسبت ہے جو بارہ برس پہلے اس پیشگوئی سے تقریباً تمام اسلامی دنیا میں
19 شائع ہو چکا ہے اس پر غور کرنے والے تو سجدہ میں گریں گے کہ کیسا عالم الغیب خدا ہے جس نے
پہلے سے ان تمام آئندہ واقعات اور جھگڑوں کی خبر دے دی ۔
چونکہ اکثر اہل دنیا کو آج کل اس برتر ہستی پر ایمان نہیں ہے اس لئے ان کے خیالات بہ نسبت
اس کے کہ نیک ظنی کی طرف جائیں بدظنی کی طرف زیادہ جاتے ہیں۔ یہ بالکل غلطی ہے کہ گورنمنٹ
نے لیکھرام کے مقدمہ میں سستی کی ہے اور آتھم کے مقدمہ میں اگر وہ قتل اتھم کے مقدمہ میں اگر وہ قتل ہو جاتا تو سستی نہ کرتی ۔ ہم
کہتے ہیں کہ بیشک یہ گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ہندو اور مسلمانوں کو دونوں آنکھوں کی طرح برابر
دیکھے۔ کسی کی رعایت نہ کرے جیسا کہ فی الواقعہ یہ عادل گورنمنٹ ایسا ہی کر رہی ہے لیکن میں
پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی گورنمنٹ خدا سے بھی لڑ سکتی ہے۔ بے شک گورنمنٹ کا فرض ہے کہ کسی نابکار
خونی کو پکڑے اس کو پھانسی دے اور بدتر سے بدتر سزا کے ساتھ اس کو تنبیہ کرے تا دوسرے عبرت
پکڑیں اور ملک میں امن قائم رہے۔ اگر آتھم قتل ہو جاتا تو بے شک وہ شخص پھانسی ملتا جو آتھم کا
قاتل ہوتا ۔ اسی طرح جب ثابت ہوگا کہ لیکھرام کا فلاں شخص قاتل ہے اور وہ گرفتار ہوگا تو ایسا ہی وہ
بھی پھانسی ملے گا ۔ گورنمنٹ کا اس میں کیا قصور ہے؟ اور کون سی سستی ؟ کس قاتل کو آریہ صاحب
کس ثبوت کے ساتھ گرفتار کرانا چاہتے ہیں جس کے پکڑنے میں گورنمنٹ متامل ہے؟ لیکن
گورنمنٹ خدا کی پیشگوئیوں میں دخل نہیں دے سکتی ۔ جس قدر گورنمنٹ اس کی طرف توجہ کرے
گی اسی قدران پیشگوئیوں کو آسمانی اور بے لوث اور پاک پائے گی ۔ آخر یہ گورنمنٹ اہل کتاب
ہے اور اس خدا سے منکر نہیں ہے جو پوشیدہ بھیدوں کو جانتا ہے اور آنے والے زمانہ کی ایسے

آج 10 میں سے 10 باقی