آریوں کی قتل کی سازش
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طور سے خبر دے سکتا ہے کہ گویا وہ موجود ہے ۔ کیا چھ سال کی میعاد بیان کرنا اور عید کے دوسرے
دن کا پتہ دینا اور صورت موت بیان کر دینا یہ خدا سے ہونا محال ہے؟ اگر خدا سے محال ہے تو
ان قیدوں کے ساتھ انسان کی اپنی پیشگوئی کیوں کر ممکن ہے ۔ کیا دور دراز عرصہ سے ایسی صحیح
خبریں دینا انسان کا کام ہے؟ اگر ہے تو اس کی دنیا میں کوئی نظیر پیش کرو ۔ گورنمنٹ کو یہ فخر ہونا
چاہیے کہ اس ملک میں اور اس کے زمانہ بادشاہت میں خدا اپنے بعض بندوں سے وہ تعلق پیدا کر
رہا ہے کہ جو قصوں اور کہانیوں کے طور پر کتابوں میں لکھا ہوا ہے۔ اس ملک پر یہ رحمت ہے کہ
آسمان زمین سے نزدیک ہو گیا ہے۔ ورنہ دوسرے ملکوں میں اس کی نظیر نہیں !
یہ بھی ظاہر کر دینا ضروری ہے کہ مختلف مقامات پنجاب سے کئی خط میرے پاس پہونچے ہیں جن
میں بعض آر یہ صاحبوں کے جوشوں اور نامناسب منصوبوں کا تذکرہ ہے۔ میرے پاس وہ خط
بحفاظت موجود ہیں اور اس جگہ کے بعض آریہ کو میں نے وہ خط دکھلا دیئے ہیں۔ چنانچہ ایک خط جو
گوجرانوالہ سے ایک معزز اور رئیس کا مجھ کو پہنچا ہے اس کا مضمون یہ ہے کہ اس جگہ دو دن تک ۲۰
جلسہ ماتم لیکھرام ہوتا رہا اور قاتل کے گرفتار کنندہ کے لئے : لئے ہزار روپیہ انعام قرار پایا ہے اور دوسو
اس کے لئے جو نشان دہی کرے اور خارجاً سنا گیا ہے کہ ایک خفیہ انجمن آپ کے قتل کے لئے
منعقد ہوئی ہے اور اس انجمن کے ممبر قریب قریب شہروں کے لوگ ( جیسے لاہور ، امرتسر ، بٹالہ اور
خاص گوجرانوالہ کے ہیں ) منتخب ہوئے ہیں۔ اور تجویز یہ ہے کہ بیس ہزار روپیہ چندہ ہو کر کسی
شریر طامع کو اس کام کیلئے مامور کریں تا وہ موقعہ پا کر قتل کر دے۔ چنانچہ دو ہزار روپیہ تک چندہ کا
بند و بست ہو بھی گیا ہے۔ باقی دوسرے شہروں اور دیہات سے وصول کیا جائے گا۔ پھر بعد اس کے
ہ یہی خبرا جمالاً پیسہ اخبار میں بھی لکھی ہے۔ منہ
براہین احمدیہ کا وہ الہام یعنی یا عیسی انی متوفیک جوسترہ برس سے شائع ہو چکا ہے اس کے اس وقت خوب
معنے کھلے یعنی یہ الہام حضرت عیسیٰ کو اس وقت بطور تسلی ہوا تھا جب یہودان کے مصلوب کرنے کے لئے کوشش کر رہے
تھے۔ اور اس جگہ بجائے یہود ہنود کوشش کر رہے ہیں اور الہام کے یہ معنے ہیں کہ میں تجھے ایسی ذلیل اور لعنتی موتوں
سے بچاؤں گا۔ دیکھو اس واقعہ نے عیسی کا نام اس عاجز پر کیسے چسپاں کر دیا ہے۔ منہ
صاحب راقم لکھتے ہیں کہ ”اگرچہ آپ حافظ حقیقی کی حمایت میں ہیں تاہم رعایت اسباب
ضروری ہے۔ اور میرے نزدیک ایسے وقت میں شریر مسلمانوں سے بھی پر ہیز لازم ہے کیوں کہ
وہ طامع اور بد باطن ہیں ۔ کچھ تعجب نہیں کہ وہ بظاہر بیعت میں داخل ہو کر آریوں کی طمع دہی
سے اس کام کے لئے جرات کریں۔ پھر صاحب راقم لکھتے ہیں کہ مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ
اس مشورہ قتل کے سرگروہ اس شہر کے بعض وکیل اور چند عہدہ دار سرکاری اور بعض آر یہ رئیس و
سرکردگان لاہور کے ہیں۔ جس قدر مجھے خبر پہونچی ہے میں نے عرض کر دیا واللہ اعلم ۔ اور
اسی کا مصدق ایک خط پنڈ دادنخان سے اور کئی اور جگہ سے پہونچے ہیں اور مضمون قریب قریب
ہے۔ یہ سب خط محفوظ ہیں۔ اور جس جوش کو بعض آر یہ صاحبوں کے اخبار نے ظاہر کیا ہے وہ بتلا
رہا ہے کہ ایسے جوش کے وقت یہ خیالات بعید نہیں ہیں۔ چنانچہ ضمیمہ اخبار پنجاب سما چار لاہور میں
میری نسبت یہ چند سطریں لکھی ہیں ۔ ایک حضرت نے شاید اپنی مصنفہ کتاب موعود مسیحی میں یہ
پیشگوئی لیکھرام بھی کی کہ پنڈت بھرام چھ سال کے عرصہ میں عید کے دن نہایت دردناک حالت میں
مرے گا۔ یہ پیشگوئی اب قریب تھی کیوں کہ غالباً ۱۸۹۷ ء چھٹا سال تھا اور ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء
آخری عید چھٹے سال کی تھی۔ علانیہ بذریعہ تحریر و تقریر کہا کرتے تھے کہ پنڈت کو مار ڈالیں گے اور
مزید براں یہ کہ پنڈت اس عرصہ میں اور فلاں دن میں ایک دردناک حالت میں مرے گا ۔ کیا
آر یہ دھرم کے اس مخالف اور چند ایک کتب کے ایک خاص مصنف کو ( یعنی اس عاجز کو ) اس
سازش سے کوئی تعلق نہیں ہے؟ اس اخبار والے نے اور ایسا ہی دوسروں نے اس پیشگوئی سے یہ
نتیجہ نکالا ہے کہ یہ ایک منصوبہ تھا جو پیشگوئی کے طور پر مشہور کیا گیا جیسا کہ وہ اسی اخبار کے دوسرے
صفحہ میں لکھتا ہے کہ ” یہ قتل کئی ایک اشخاص کی مدت کی سوچی اور مجھی ہوئی اور پختہ سازش کا نتیجہ
ہے۔ ہم اس بات کو خود مانتے اور قبول کرتے ہیں کہ پیشگوئی کی تشریح میں ہے ہیں کہ پیشگوئی کی تشریح میں بار بار تفہیم الہی سے
یہی لکھا گیا تھا کہ وہ ہیبت ناک طور پر ظہور میں آئے گی اور نیز یہ کہ لیکھرام کی موت کسی بیماری سے
نہیں ہو گی بلکہ خدا کسی ایسے کو اس پر مسلط کرے گا جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا ہوگا مگر جو پنجاب