یہ بدگمانی کہ ان کے کسی مرید نے ماردیا ہوگا یہ شیطانی خیال ہے
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سما چار دہم مارچ ۱۸۹۷ء میں الہام کے حوالہ سے عید کا دن لکھا ہے یہ اس کی غلطی ہے الہام کی
عبارت یہ ہے ستعرف يوم العيد والعيد اقرب یعنی تو اس نشان کے دن کو جو عید کی مانند
ہے پہچان لے گا اور عید اس نشان کے دن سے بہت قریب ہوگی ۔ یہ خدا نے خبر دی ہے کہ عید کا دن
قتل کے دن کے ساتھ ملا ہوا ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔ عید جمعہ کو ہوئی اور شنبہ کو جو شوال ۱۳۱۴ھ کی دوسری
تاریخ تھی لیکھرام قتل ہو گیا۔
سواس تمام پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ یہ ایک ہیبت ناک واقعہ ہوگا جو چھ سال کے اندر
وقوع میں آئے گا اور وہ دن عید کے دن سے ملا ہوا ہو گا یعنی دوسری شوال کی ہوگی ۔
اب سوچو کیا یہ انسان کا کام ہے کہ تاریخ بتلائی گئی ، دن بتلایا گیا ، سبب موت بتلایا گیا اور
اس حادثہ کا وقوعہ ہیبت ناک طرز سے ظہور میں آنا بتلایا گیا۔ اس کا تمام نقشہ برکات الدعا کے مضمون
میں کھینچ کر دکھلایا گیا۔ کیا یہ کسی منصوبہ باز کا کام ہو سکتا ہے کہ چھ برس پہلے ایسے صریح نشانوں کے
ساتھ خبر دیدے اور وہ خبر پوری ہو جائے۔ توریت گواہی دیتی ہے کہ جھوٹے نبی کی پیشگوئی کبھی
پوری نہیں ہو سکتی ۔ خدا اس کے مقابل پر کھڑا ہو جاتا ہے تا دنیا تباہ نہ ہو جیسا کہ لیکھرام نے بھی ایک
دنیوی چالاکی سے انہیں دنوں میں میری نسبت یہ اشتہار دیا تھا کہ تم تین برس کے عرصہ تک مر جاؤ
گے۔ پس کیوں وہ کسی قاتل سے سازش نہ کر سکا تا اس کی بات پوری ہوتی ۔
ایک اور بات سوچنے کے لائق ہے کہ یہ بدگمانی کہ ان کے کسی مرید نے مار دیا ہوگا یہ شیطانی
خیال ہے۔ ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ مریدوں کا مرشد کے ساتھ ایک نازک تعلق ہوتا ہے اور اعتقاد کی
بنا تقویٰ اور طہارت اور نیکوکاری پر ہوتی ہے۔ لوگ جو کسی کے مرید ہوتے ہیں وہ اسی نیت سے مرید
رتے ہیں کہ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ شخص باخدا یہ شخص با خدا ہے اس کے دل میں کوئی فریب اور فساد کی بات نہیں۔ ﴿۲﴾
پس اگر وہ ایک ایسا بد کار اور لعنتی شخص ہے کہ کسی کی موت کی جھوٹی پیشگوئی اپنی طرف سے بناتا ہے اور
پھر جب اس کی میعاد ختم ہونے پر ہوتی ہے تو کسی مرید کے آگے ہاتھ جوڑتا ہے کہ اب میری عزت
رکھ لے اور اپنے گلے میں رسہ ڈال اور مجھے سچا کر کے دکھلا ۔ اب میں منصفوں سے پوچھتا ہوں کہ
کیا ایسے پلید اور لعنتی انسان کا یہ چال چلن دیکھ کر اور یہ شیطانی منصوبہ سن کر کوئی مرید اس کا
معتقد رہ سکتا ہے کیا وہ مرشد کو ایک بدکار ملعون اور فاسق فاجر خیال نہیں کرے گا ؟ اور کیا وہ اس کو
یہ نہیں کہے گا کہ اسے بدکار ہمارے ایمان کو خراب کرنے والے کیا تیری پیشگوئیوں کی اصلیت
یہی تھی۔ کیا تیرا یہ منشاء ہے کہ جھوٹ تو تو بولے اور رسہ دوسرے کے گلے میں پڑے اور اس طرح
تیری پیشگوئی پوری ہو۔
جس قدر دنیا میں نبی اور مرسل گزرے ہیں یا آگے مامور اور محدث ہوں کوئی شخص ان کے
مریدوں میں اس حالت میں داخل نہیں ہو سکتا تھا اور نہ ہوگا جبکہ ان کو مکار اور منصوبہ باز سمجھتا
ہو۔ یہ رشتہ پیری مریدی نہایت ہی نازک رشتہ ہے ۔ ادنی بدظنی سے اس میں فرق آ جاتا ہے۔
میں نے ایک دفعہ اپنے مریدوں کی جماعت میں دیکھا کہ بعض ان میں سے صرف اس وجہ سے
میری نسبت شبہ میں پڑ گئے کہ میں نے ایک عذر بیماری سے جس کی انہیں اطلاع نہیں تھی نماز کے
قعدہ التحیات میں دینے پیر کو کھڑا نہیں رکھا تھا۔ اتنی بات میں دو آدمی باتیں بنانے لگے اور شبہات
ہے
میں پڑ گئے کہ یہ خلاف سنت ہے۔ ایک مرتبہ چائے کی پیالی بائیں ہاتھ سے میں نے پکڑی کیوں کہ
میرے دہنے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور کمزور ہے۔ اسی پر بعض نے نکتہ چینی کی کہ خلاف سنت ۔
اور ہمیشہ ایسا ہوتا رہتا ہے کہ بعض نو مرید ادنی ادنی باتوں پر اپنی نافہمی سے ابتلا میں پڑ جاتے ہیں
اور ادنی ادنی خانگی امور تک نکتہ چینیاں شروع کر دیتے ہیں جیسا کہ حضرت موسیٰ کو بھی اسی طرح
تکلیف دیتے تھے کیونکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اس کے پیرو ہر ایک انسان کے قول و فعل کو
راستبازی اور تقویٰ کے پیمانہ سے ناپتے ہیں ۔ اور اگر اس کے مخالف پاتے ہیں تو پھر فی الفور
اس سے الگ ہو جاتے ہیں۔
سو سوچنا چاہیے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ ایسے لوگ اس بدمعاش شخص کے ساتھ وفا کر سکیں
جس کا تمام کاروبار مکروں اور منصوبوں سے بھرا ہوا ہے۔ اور لوگوں کو ناحق کے خون
۲۳ کرنے کے لئے مامور کرنا چاہتا ہے تا اس کا ناک نہ کٹے اور پیشگوئی پوری ہو ۔ کوئی انسان
عمداً اپنے ایمان کو برباد کرنا نہیں چاہتا۔ پھر اگر ایسی سازش میں بفرض محال کوئی مرید شریک ہو تو تمام
مریدوں میں یہ بات کیونکر پوشیدہ رہ سکتی ہے۔ اور ظاہر ہے کہ ہماری جماعت میں بڑے بڑے معزز
داخل ہیں بی اے۔ اور ایم اے اور تحصیلدار اور ڈپٹی کلکٹر اور اکسٹرا اسسٹنٹ اور بڑے بڑے
تاجر۔ اور ایک جماعت علماء و فضلاء ۔ تو کیا یہ تمام بچوں اور بدمعاشوں کا گروہ ہے؟ ہم بآواز بلند
کہتے ہیں کہ ہماری جماعت نہایت نیک چلن اور مہذب اور پر ہیز گار لوگ ہیں ۔ کہاں ہے کوئی
ایسا پلید اور لعنتی ہما را مرید جس کا یہ دعوی ہو کہ ہم نے اس کو لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا تھا ؟
ہم ایسے مرشد کو اور ساتھ ہی ایسے مرید کو کتوں سے بدتر اور نہایت نا پاک زندگی والا خیال کرتے
ہیں کہ جو اپنے گھر سے پیشگوئیاں بنا کر پھر اپنے ہاتھ سے اپنے مکر سے اپنے فریب سے ان کے پوری
ہونے کے لئے کوشش کرے اور کراوے۔
پس افسوس کہ اخبار پنجاب سماچار مطبوعہ ار مارچ میں سازش کا الزام جو ہم پر لگایا ہے یہ کس
قدر سچائی کا خون ہے۔ میں صاحب اخبار سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں بھی بڑے بڑے
اوتار گزرے ہیں ۔ جیسے راجہ رام چندر صاحب اور راجہ کرشن صاحب ۔ کیا آپ لوگ ان کی نسبت
یہ گمان کر سکتے ہیں کہ انہوں نے پیشگوئی کر کے پھر اپنی عزت رکھنے کے لئے ایسا حیلہ کیا ہو کہ کسی
اپنے چیلہ کی منت خوشامد کی ہو کہ اس کو اپنی کوشش سے پوری کر کے میری عزت رکھ لے اور پھر ان
کے چیلے ان کو اچھا آدمی سمجھتے ہوں ۔ ہاں یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک بدمعاش ڈاکو کے ساتھ اور چند
بد معاش جمع ہوں اور ایسے کام خفیہ طور پر کریں لیکن اس میرے مریدوں کے سلسلے میں جس کے
ساتھ مہدی موعود اور مسیح موعود ہونے کا دعوی بھی بڑے زور سے ہے یہ حرم زدگی کے کام میلان
نہیں کھا سکتے ۔ ہر ایک مرید اس بلند دعوی کو دیکھ کر نہایت اعلیٰ سے اعلیٰ پر ہیز گاری کا نمونہ دیکھنا
چاہتا ہے ۔ پس کیوں کر ممکن ہے کہ دعوی تو یہ ہو کہ میں وقت کا عیسی ہوں اور جھوٹی پیشگوئیوں
کو اس طرح پر پورا کرنا چاہے کہ مریدوں کے آگے ہاتھ جوڑے کہ مجھ سے قصور ہو گیا میری
پردہ پوشی کرو جاؤ آپ مرد اور کسی طرح میری پیشگوئی سچی کرو۔ کیا ایسا مردار ایک پاک جماعت
کا مالک ہو سکتا ہے؟ کہاں ہے تمہارا پاک کا نشنس اے مہذب آریو ! ؟ اور کہاں ہے فطرتی زیر کی
اے آریہ کے دانشمند و! ہمارا یہ اصول ہے کہ کل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔ اگر ایک شخص ایک
ہمسایہ ہندو کو دیکھتا ہے کہ اس کے گھر میں آگ لگ گئی اور یہ نہیں اٹھتا کہ تا آگ بجھانے میں مدد
۲۴) دے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ مجھ سے نہیں ہے۔ اگر ایک ب شخص حص ہمارے ہمارے مریدوں میں اسے سے د۔ دیکھتا
ہے کہ ایک عیسائی کو کوئی قتل کرتا ہے اور وہ اس کے چھڑانے کیلئے مدد نہیں کرتا تو میں تمہیں بالکل
درست کہتا ہوں کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ اسلام اس قوم کے بدمعاشوں کا ذمہ دار نہیں ہے ۔
بعض ایک ایک روپیہ کی لالچ پر بچوں کا خون کر دیتے ہیں۔ ایسی وارداتیں اکثر نفسانی اغراض
سے ہوا کرتی ہیں اور پھر بالخصوص ہماری جماعت جو نیکی اور پر ہیز گاری سیکھنے کیلئے میرے پاس جمع
ہے وہ اس لئے میرے پاس نہیں آتے کہ ڈاکوؤں کا کام مجھ سے سیکھیں اور اپنے ایمان کو بر باد
د
کریں میں حلفاً کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ مجھے کسی قوم سے دشمنی نہیں ۔ ہاں جہاں تک ممکن ہے
ان کے عقائد کی اصلاح چاہتا ہوں ۔ اور اگر کوئی گالیاں دے تو ہما را شکوہ خدا کی جناب میں ہے نہ
کسی اور عدالت میں ۔ اور باایں ہمہ نوع انسان کی ہمدردی ہمارا حق ہے۔ ہم اس وقت کیونکر اور
کن الفاظ سے آریہ صاحبوں کے دلوں کو تسلی دیں کہ بدمعاشی کی چالیں ہمارا طریق نہیں ہیں ۔
ایک انسان کی جان جانے سے تو ہم دردمند ہیں اور خدا کی ایک پیشگوئی پوری ہونے سے ہم
خوش بھی ہیں ۔ کیوں خوش ہیں ؟ صرف قوموں کی بھلائی کیلئے ۔ کاش وہ سوچیں اور سمجھیں کہ اس اعلیٰ
درجہ کی صفائی کے ساتھ کئی برس پہلے خبر دینا یہ انسان کا کام نہیں ہے۔ ہمارے دل کی اس وقت
عجیب حالت ہے۔ درد بھی ہے اور خوشی بھی ۔ درد اس لئے کہ اگر لیکھر ام رجوع کرتا زیادہ نہیں تو
اتنا ہی کرتا کہ وہ بد زبانیوں سے باز آ جاتا تو مجھے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس کیلئے دعا کرتا۔ اور
میں امید رکھتا تھا کہ اگر وہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کیا جاتا تب بھی زندہ ہو جاتا ۔ وہ خدا جس کو میں جانتا
ہوں اس سے کوئی بات انہونی نہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری
ہوئی ۔ آٹھم کی پیشگوئی پر بھی اس نے دوبارہ روشنی ڈال دی۔ کاش اب لوگ سوچیں اور سمجھیں