میں ایک نیک صلاح دیتا ہوں کہ جس سے سارا قصہ فیصلہ ہو جائے

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور قوموں کے درمیان سے بغض اور کینے دور ہو جائیں کیونکہ عداوت اور دشمنی کی زندگی مرنے
کے قریب قریب ہے۔
اور اگر اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہو سکتا۔ اور مجھے اس قتل کی سازش
میں شریک سمجھتا ہے جیسا کہ ہندو اخباروں نے ظاہر کیا ہے تو میں ایک نیک صلاح دیتا ہوں کہ جس
سے سارا قصہ فیصلہ ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ
ہوں کہ میں ۔ یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک یا اس کے حکم سے واقعہ قتل ہوا ہے ۔
پس اگر یہ صحیح نہیں ہے تو اسے قادر خدا ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل کر جو ہیبت ناک
عذاب ہو مگر کسی انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو۔ اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل
متصور ہو سکے۔ پس اگر یہ شخص ایک برس تک میری بددعا سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں اور اس سزا ﴿۲۵﴾
کے لائق کہ ایک قاتل کیلئے ہونی چاہیے۔ اب اگر کوئی بہادر کلیجہ والا آریہ ہے جو اس طور سے تمام
دنیا کو شبہات سے چھڑا دے تو اس طریق کو اختیار کرے۔ یہ طریق نہایت سادہ اور راستی کا فیصلہ
ہے۔ شاید اس طریق سے ہمارے مخالف مولویوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ میں نے سچے دل سے یہ لکھا ہے
مگر یاد رہے کہ ایسی آزمائش کرنے والا خود قادیان میں آوے اس کا کرایہ میرے ذمہ ہوگا ۔
جانبین کی تحریرات چھپ جائیں گی ۔ اگر خدا نے اس کو ایسے عذاب سے ہلاک نہ کیا جس میں
انسان کے ہاتھوں کی آمیزش نہ ہو تو میں کا ذب ٹھہروں گا اور تمام دنیا گواہ رہے کہ اس
صورت میں میں اسی سزا کے لائق ٹھہروں گا ۔ جو مجرم قتل کو دینی چاہیے میں اس جگہ سے
دوسرے مقام نہیں جا سکتا ۔ مقابلہ کرنے والے کو آپ آنا چاہیے مگر مقابلہ کرنے والا ایک ایسا
شخص ہو جو دل کا بہت بہادر اور جوان اور مضبوط ہو۔ اب بعد اس کے سخت بے حیائی ہوئی کہ
کوئی غائبانہ میرے پر ایسے نا پاک شبہات کرے میں نے طریق فیصلہ آگے رکھ دیا ہے۔ اگر میں
اس کے بعد روگردان ہو جاؤں تو مجھ پر خدا کی لعنت اور اگر کوئی اعتراض کرنے والا بہتانوں
سے باز نہ آوے اور اس طریق فیصلہ سے طالب تحقیق نہ ہو تو اس پر لعنت ۔ اے شتاب کار لوگو
جیسا کہ تمہارا گمان ہے مجھے کسی قوم سے عداوت نہیں۔ ہر یک نوع انسان سے ہمدردی

آج 10 میں سے 10 باقی