دو قسم کے نشان کا ظہور

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چھپانے میں جو جو پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں نے لوگوں کو دھو کے دیئے ہیں وہ دھو کے دور
۲۷ ہو جائیں۔ اور پھر فرمایا کہ خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو کیونکہ خدا کی رحمت اس ابتلاء کے دنوں کے
بعد جلد آئے گی ۔ خدا کی نصرت ہر ایک راہ سے آئے گی ۔ لوگ دور دور سے تیرے پاس آئیں گے۔
خدا نشان دکھلانے کیلئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا یعنی بلا واسطہ نشان دکھائے گا اور نیز وہ لوگ
بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر ہم خود آسمان سے وحی نازل کریں گے یعنی بعض نشان بالواسطہ بھی
ہم ظاہر کریں گے۔ مطلب یہ کہ بعض پیشگوئیاں براہ راست ظہور میں آئیں گی اور بعض کے ظہور کیلئے
ایسے انسان واسطہ ٹھہر جائیں گے جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں گے۔ خدا کی باتیں کبھی نہیں ملیں گی
اور کوئی نہیں جو ان کو روک سکے ۔ ہم پادریوں کے مکر کے بعد ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو دیں گے۔
ان الہامات میں خدا تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ اول پادری لوگ اور یہود
صفت مسلمان مکر کے رو سے ایک پیشگوئی کی حقیقت کو چھپائیں گے تا تیری سچائی چھپی رہے اور
ظاہر نہ ہو۔ پھر بعد اس کے یوں ہوگا کہ ہم ارادہ فرمائیں گے کہ تیری سچائی ظاہر ہو اور تیری
پیشگوئیوں کی حقانیت کھل جائے ۔ تب ہم دو قسم کے نشان ظاہر کریں گے۔ ایک وہ جن میں
انسانوں کے افعال کا دخل نہیں جیسے مذہبی جلسہ میں پہلے سے ظاہر کیا گیا کہ یہ مضمون تمام مضامین
پر غالب رہے گا اور اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں انسانوں کا ذرہ دخل نہیں ہوگا ۔ چنانچہ ایسا ہی
ہوا بلکہ مخالفانہ کوششیں ہوئیں اور ہر ایک چاہتا تھا کہ میرا مضمون غالب رہے۔ آخر پیشگوئی کے
مضمون کے موافق ہمارا مضمون غالب ہوا۔ اور دوسرے ان الہامات براہین احمدیہ میں یہ وعدہ تھا
کہ ہم وہ نشان ظاہر کریں گے جن میں انسانوں کے افعال کا دخل ہو گا سو اس کے مطابق لیکھرام کی
نسبت پیشگوئی ظہور میں آئی کیونکہ یہ نشان بالواسطہ ظاہر ہوا اور کسی نے لیکھرام کو قتل کر دیا۔ پس
ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی میں کسی انسان کے دل کو خدا نے ابھارا تا اس کو قتل کرے اور ہر ایک پہلو
سے اس کو موقعہ دیا کہ تا وہ اپنا کام انجام تک پہنچاوے پس خدا تعالیٰ نے جو فتح عظیم کے
پیسہ اخبار اور سفیر گورنمنٹ میں لکھا ہے کہ لیکھرام کا ایک عورت سے ناجائز تعلق تھا یعنی وہ اس
☆

ذکر کرنے سے پہلے پیشگوئی کے ظاہر کرنے کے لئے دو مختلف فقروں کو ذکر فرمایا اوّل یہ کہ
ينصرك الله من عنده دوم یہ کہ ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء اس
تقسیم کی یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے پادریوں کو شرمندہ کرنے کیلئے فرمایا کہ اگر تم نے ہمارے
ایک نشان کو مخفی کرنا چاہا تو کیا حرج ہے ہم اس کے عوض میں دونشان ظاہر کریں گے۔ ایک وہ
نشان جو بلا واسطہ ہمارے ہاتھ سے ہوگا اور دوسرا وہ نشان جو ایسے لوگوں کے ہاتھ سے ظہور
میں آ جائے گا جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں گے کہ تم ایسا کرو تب فتح عظیم ہوگی ۔ اب
انصاف سے دیکھو اور ایمان سے نظر کرو کہ یہ دون نشان یعنی نشان جلسہ مذاہب اور نشان
موت لیکھرام ۱۷ برس بعد شائع ہونے براہین احمدیہ کے ظہور میں آئے ہیں کیا یہ انسان کی
طاقت ہو سکتی ہے؟
یہ بھی ظاہر ہے کہ جلسہ مذاہب سے پہلے جو اشتہار الہامی شائع کئے گئے تھے ان میں
صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ مضمون تمام مضامین پر غالب رہے گا ۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ دیکھو اخبار سول ملٹری گزٹ ۔ اخبار ابزرور - مخبر دکن ۔ پیسہ اخبار -
سراج الاخبار مشیر ہند ۔ وزیر ہند سیالکوٹ صادق الاخبار بہاولپور ۔ پس یہ خدا کا بلا واسطہ فعل
تھا کہ ہر ایک دل کی خواہش کے مخالف ان سے اقرار کرایا کہ وہی مضمون غالب رہا مگر دوسرے
نشان میں قاتل کے دل میں قتل کی خواہش ڈال دی اور اس طرح پر دونوں نشان بلا واسطہ اور
بالواسطہ خلق اللہ کو دکھلا کر پادریوں اور اسلامی مولویوں اور ہندوؤں کے مکر کو ایک دم میں پاش
پاش کر دیا اور ممکن نہ تھا کہ وہ اپنی شرارتوں سے باز آ جاتے جب تک خدا ایسے کھلے کھلے نشان
ظاہر نہ کرتا۔ اسی کی طرف وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۶ میں اشارہ فرماتا ہے اور کہتا ہے
بقيه حاشيه
عورت کے کسی وارث کے ہاتھ سے قتل کیا گیا۔ کیسی ذلت کی موت ہے اور اگر اسی کا نام شہادت ہے تو گویا یوں کہنا
چاہیے کہ وہ کسی عورت کی نگاہ کی چھری سے شہید ہو چکا تھا آخر وہی چھری قہری صورت پر اس کو لگ گئی ۔ اگر قتل کا
سبب یہی ہے تو لیکھرام کی پاک زندگی کا خوب ثبوت ہے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دونوں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی