شریف کے بارے میں جو میرا تیسرا لڑکا ہے
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چھٹی پیشگوئی شریف کے بارے میں جو میرا تیسرا لڑکا ہے کی گئی تھی اور رسالہ نور الحق میں
پیش از وقت خوب شائع ہوگئی تھی۔ چنانچہ اس کے موافق لڑکا پیدا ہوا جواب خدا کے فضل سے چند
روز تک دوسرے سال کو ختم کرنے والا ہے۔
ساتویں پیشگوئی اشتہار ۱۸۸۶ء میں دلیپ سنگھ کے بارے میں تھی جو وہ قصد پنجاب سے
ناکام رہے گا۔ اور صد ہا ہندو اور مسلمانوں کو عام جلسوں میں یہ پیشگوئی سنادی گئی تھی ۔
آٹھویں پیشگوئی جلسہ مذاہب کے نتیجہ کی نسبت تھی کہ اس میں میرا مضمون غالب رہے گا
اور یہ اشتہارات لاہور اور دوسرے مقامات میں پیش از وقت ہزاروں ہندو مسلمانوں میں تقسیم کر
دیئے گئے تھے ۔ اب سول ملٹری کو پوچھو اور آبزرور سے سوال کرو اور مشیر ہند اور وزیر ہند اور
پیسہ اخبار اور صادق الاخبار اور سراج الاخبار اور مخبر د کن کو ذرہ غور سے پڑھوتا معلوم ہو کہ کس زور سے
الہام الہی نے اپنی سچائی ظاہر کی ۔
نویں پیشگوئی قادیان کے ایک ہندو بشمبر داس نام کے ایک فوجداری مقدمہ کے متعلق تھی ۔
یعنی بشمبر داس بقید ایک سال مقید ہو گیا تھا۔ اور اس کے بھائی شرمیت نام نے جو سر گرم آریہ ہے مجھ ۳۲
سے دعا کی التجا کی تھی اور نیز یہ پوچھا تھا کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔ میں نے دعا کی اور کشفی نظر سے میں
نے دیکھا کہ میں اس دفتر میں گیا ہوں جہاں اس کی قید کی مثل تھی۔ میں نے اس مثل کو کھولا اور برس کا
لفظ کاٹ کر اس کی جگہ چھ مہینے لکھ دیا اور پھر مجھے الہام الہی سے بتلایا گیا کہ مثل چیف کورٹ سے
واپس آئے گی اور برس کی جگہ چھ مہینے رہ جائے گی لیکن بری نہیں ہوگا۔ چنانچہ میں نے یہ تمام کشفی
واقعات شرمیت آریہ کو جواب تک زندہ موجود ہے نہایت صفائی سے بتلا دیئے۔ اور جب میں نے
بتلایا اور بعینہ وہ باتیں ظہور میں آگئیں تو اس نے میری طرف لکھا کہ آپ خدا کے نیک بندے ہو اس
لئے اس نے آپ پر غیب کی باتیں ظاہر کر دیں۔ پھر میں نے براہین احمدیہ میں یہ تمام الہام ۳۳
نوٹ: پنڈت لیکھرام کا اس طرز سے مارا جانا آر یہ صاحبوں کو ایک سبق دیتا ہے اور وہ یہ کہ آئندہ کسی نو مسلم
کے شدھ کرنے کے لئے کوشش نہ کریں۔ اگر کوئی اسلام میں داخل ہوتا ہے تو اس کو ہونے دیں
اور کشف شائع کر دیا۔ یہ شخص شرمیت نہایت متعصب آریہ ہے جس کو میرے خیال میں
بقيه حاشيه
آخر شدھ ہونے والے کو دیکھ لیا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوا اور دوسرے اس واقعہ سے یہ بھی سبق ملتا ہے کہ آئندہ
یہ خواہشیں نہ کریں کہ کوئی دوسرا لیکھر ام یعنی بد زبانیوں میں اس کا ثانی تلاش کرنا چاہیے لیکن اگر فی الواقعہ
وہ بات صحیح ہے جو پیسہ اخبار اور سفیر میں لکھی گئی ہے یعنی یہ کہ اس کے قتل کا سبب صرف بدکاری ہے اور یہ
کام کسی غیرت مند لڑکی کے باپ یا خاوند کا ہے جیسا کہ بقول پیسہ اخبار کثرت رائے اسی طرف ہے تو
آئندہ نیک چلن واعظ تلاش کرنا چاہیے! تعجب کی بات ہے کہ جس حالت میں بموجب بیان پیسہ اخبار کے
زیادہ مشہور روایت یہی ہے کہ واردات قتل کا موجب کوئی نا جائز تعلق ہے تو کیوں اس طرف تحقیقات کے
لئے توجہ نہیں کی جاتی اور کیوں ایسے ہندوؤں کے اظہار نہیں لئے جاتے جن کے مونہہ سے یہ باتیں نکلیں
اور کیا بعید ہے کہ وہی بات ہو کہ ڈھنڈورا شہر میں لڑکا بغل میں۔ منہ
نوٹ: بعض صاحب عیسائیوں میں سے اعتراض کرتے ہیں کہ اگر چہ یکھرام کی نسبت پیشگوئی پوری ہوگئی مگر ہندوؤں
نے اس کو مرنے کے بعد ذلت کی نظر سے نہیں دیکھا ۔۔ ایسا عذر ایک عیسائی کے منہ سے نکلنا نہایت افسوس کی بات
ہے۔ بھلا منصف بتلاویں کہ جب ہم نے پیشگوئی کے پورا ہونے کو اسلام کی سچائی کا ایک معیار ٹھہرایا تھا اور خدانے
لیکھرام کو مار کر مسلمانوں کی ہندوؤں پر ڈگری کر دی تو اس حالت میں نہ صرف لیکھرام بلکہ بحیثیت مذہبی اس تمام فرقہ
کی عزت میں فرق آ گیا ۔ رہی لاش کی عزت تو لاش کا ڈاکٹر کے ہاتھ سے چیرا جانا کیا یہ عزت کی بات ہے اور چال
چلن کی عزت کا یہ حال ہے کہ پیسہ اخبار ۱۳ار مارچ ۱۸۹۷ء میں لکھا ہے کہ اس شخص کے مارے جانے کی مشہور
روایت یہ ہے کہ یہ شخص کسی عورت سے ناجائز تعلق رکھتا تھا اور یہی عام طور پر کہا جاتا اور یقین کیا جاتا ہے ۔ فقط ۔ پس
اس سے زیادہ ذلت کا اور کیا نمونہ ہوگا کہ جان بھی گئی اور اکثر شہر کے لوگ اس کی وجہ بدکاری ٹھہراتے ہیں۔ منہ
نوٹ: ایک نشان عقلمندوں کے لئے یہ ہے کہ شیخ نجفی نے چالیس دقیقہ میں نشان دکھلانے کا وعدہ کیا تھا اور ہم
نے یکم فروری ۱۸۹۷ء سے چالیس روز میں دیکھو حاشیہ اشتہار یکم فروری ۱۸۹۷ء صفحہ ۳ جس کی عبارت یہ ہے۔
اگر نشانی از مادریں مدت یعنی چهل روز بظهور آمد و از ایشان یعنی از شیخ نجفی چیزے بظهور نیا مدہمیں دلیل
بر صدق ما و کذب شان خواهد بود سو یکم فروری ۱۸۹۷ء سے ۳۵ دن تک یعنی چالیس روز کے اندر نشان موت پنڈت ز
لیکھرام وقوع میں آ گیا۔ نجفی صاحب یہ تو بتلاویں کہ یکم فروری ۱۸۹۷ء سے آج تک کتنے دقیقے گذر گئے
ہیں ۔ افسوس کہ نجفی نے کسی منارہ سے گر کے بھی نہ دکھلایا۔
گر ہمیں لاف و گزاف و شیخی است شیخ نجدی بهتر از صد نجفی است