علم قرآن

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الا قول البشر و اعانه عليه قوم آخرون۔ قل هاتوا برهانكم ان كنتم صادقين ۔
هذا من رحمة ربك يتم نعمته عليك ليكون آية للمومنین یعنی مخالف کہیں گے
۳۴ کہ یہ تو انسان کا قول ہے اور اور لوگوں نے اس کی مدد کی ہے۔ کہہ اس پر دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو یعنی
مقابلہ کر کے دکھلاؤ بلکہ یہ خدا کی رحمت سے ہے۔ تا وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے اور تا
مومنوں کے لئے نشان ہو یعنی تیری سچائی پر یہ ایک نشان ہوگا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوائیں اس عرصہ میں
بہت سی عمدہ عمدہ کتابیں زبان عربی میں بالتزام محاسن ادب و بلاغت و فصاحت اس عاجز نے لکھیں
اور مخالفین کو ان کے مقابلہ کیلئے ترغیب دلائی یہاں تک کہ پانچ ہزار روپیہ تک انعام دینا کیا اگر وہ
نظیر بناسکیں لیکن وہ بمقابل ان کتابوں کے کچھ بھی لکھ نہ سکے سو اگر یہ خدا تعالیٰ کا فعل نہ ہوتا تو
صد ہا کتا بیں مقابلہ پر لکھی جاتیں ۔ خصوصاً اس حالت میں کہ جبکہ اپنے صدق و کذب کا مدار انہیں
پر رکھا گیا تھا اور صاف لفظوں میں کہہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ اس نشان کو بالمقابل کسی تالیف کے پیش
کرنے سے توڑ سکیں تو ہمارا دعویٰ جھوٹا ٹھہرے گا لیکن وہ لوگ مقابلہ سے بالکل عاجز رہے اور ایسا
ہی وہ پادری صاحبان جو ادنی ادنی جاہل مرتد کا نام مولوی رکھ دیتے ہیں اس مقابلہ اور معارضہ
سے ایسے عاجز ہوئے جو اس طرف انہوں نے مونہہ بھی نہیں کیا اور اس پیشگوئی میں کمال یہ ہے کہ
لکھ
ید ان عربی کتابوں کے وجود سے سولہ سترہ برس پہلے لکھی گئی ۔ کیا انسان ایسا کر سکتا ہے؟!!
بارھویں پیشگوئی جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۳۸ اور ۲۳۹ میں لکھی ہے علم قرآن ہے
اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تجھ کو علم قرآن دیا گیا ہے ایسا علم جو باطل
کو نیست کرے گا ۔ اور اسی پیشگوئی میں فرمایا کہ دو انسان ہیں جن کو بہت ہی برکت دی گئی ۔
ایک وہ معلم جس کا نام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ایک یہ متعلم یعنی اس کتاب
کا لکھنے والا ۔ اور یہ اس آیت کی طرف بھی اشارہ ہے جو قرآن شریف میں اللہ جل شانه
اسی پیشگوئی کا موید براہین احمدیہ کا وہ الہام ہے جہاں لکھا ہے یا احمد فاضت الرحمة على شفتيك |
یعنی اسے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی ہے یعنی فصاحت بلاغت ۔ منہ

فرماتا ہے وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی اس نبی کے اور شاگرد بھی ہیں جو ہنوز ظاہر
نہیں ہوئے اور آخری زمانہ میں ان کا ظہور ہوگا ۔ یہ آیت اسی عاجز کی طرف اشارہ تھا کیونکہ
جیسا کہ ابھی الہام میں ذکر ہو چکا ہے یہ عاجز روحانی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
شاگردوں میں سے ہے۔ اور یہ پیشگوئی جو قرآنی تعلیم کی طرف اشارہ فرماتی ہے اسی کی
تصدیق کے لئے کتاب کرامات الصادقین لکھی گئی تھی جس کی طرف کسی مخالف نے رخ نہیں کیا ۳۵
اور مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے قرآن کے حقائق اور معارف
کے سمجھنے میں ہر ایک روح پر غلبہ دیا گیا ہے۔ اور اگر کوئی مولوی مخالف میرے مقابل پر آتا جیسا
کہ میں نے قرآنی تفسیر کے لئے بار باران کو بلایا تو خدا اس کو ذلیل اور شرمندہ کرتا ۔ سو فہم قرآن
جو مجھ کو عطا کیا گیا یہ اللہ جل شانہ کا ایک نشان ہے۔ میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ
عنقریب دنیا دیکھے گی کہ میں اس بیان میں سچا ہوں ۔ اور مولویوں کا یہ کہنا کہ قرآن کے معنے اسی
قدر درست ہیں جو احادیث صحیحہ سے نکل سکتے ہیں اور اس سے بڑھ کر بیان کرنا معصیت ہے
چہ جائیکہ موجب کمال سمجھا جائے ۔ یہ سراسر خیالات باطلہ ہیں ۔ ہمارا یہ دعوی ہے کہ قرآن
اصلاح کامل اور تزکیہ اتم اور اکمل کے لئے آیا ۔ بہ اتم اور اعمل کے لئے آیا ہے اور وہ خود دعوی کرتا ہے کہ تمام کامل سچائیاں
اس کے اندر ہیں جیسا کہ فرماتا ہے فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ تو اس صورت میں ضرور ہے کہ جہاں
تک سلسله معارف اور علوم الہیہ کا ممتد ہو سکے وہاں تک قرآنی تعلیم کا بھی دامن پہونچا ہوا ہو
اور یہ بات صرف میں نہیں کہتا بلکہ قرآن خود اس صفت کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے اور اپنا نام
اکمل الکتب رکھتا ہے پس ظاہر ہے کہ اگر معارف الہیہ کے بارے میں کوئی حالت منتظرہ باقی ہوتی
جس کا قرآن شریف نے ذکر نہیں کیا تو قرآن شریف کا حق نہیں تھا کہ وہ اپنا نام اکمل الکتب
رکھتا ۔ حدیثوں کو ہم اس سے زیادہ درجہ نہیں دے سکتے کہ وہ بعض مقامات میں بطور تفصیل اجمالات
قرآنی ہیں۔ سخت جاہل اور نا اہل وہ اشخاص ہیں کہ جو قرآن شریف کی تعریف اس طور سے نہیں
کرتے جو قرآن شریف میں موجود ہے بلکہ اس کو معمولی اور کم درجہ پر لانے کے لئے کوشش
کر رہے ہیں ۔ غرض ایک پیشگوئی یہ بھی ہے جو جناب الہی کی طرف سے مجھ کو عطا ہوئی جس کا
ا الجمعة : ۴
البيئة :

آج 10 میں سے 10 باقی