آریہ اور ہندوؤں کے قتل کی سازشوں پر حاشیہ

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں مشتبہ نہ ہو جائے ۔
سراج منیر
غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کو ایسے اضطراب کے زمانہ میں تسلی دی تھی کہ
جب یہودی ان کے مصلوب کرنے کی فکر میں تھے۔ اب جو یہ آیت براہین احمدیہ میں اس عاجز پر
بطور الہام نازل ہوئی تو اس میں ایک بار یک اشارہ یہ ہے کہ اس عاجز کو بھی ایسا واقعہ پیش آئے گا
کہ لوگ قتل کرنے یا مصلوب کرانے کے منصوبے کریں گے تا یہ عاجز جرائم پیشہ کی سزا پا کر حق مشتبہ
ہو جائے ۔ سو اس آیت میں اللہ تعالیٰ اس عاجز کا نام عیسی رکھ کر اور وفات دینے کا ذکر کر کے ایما
۳۸) فرماتا ہے کہ یہ منصوبے پیش نہیں جائیں گے اور میں ان کی شرارتوں سے محافظ ہوں گا۔ اور اسی
الہام کے آگے جو صفحہ ۵۵۷ میں الہام ہے اس میں ظاہر فرمایا گیا کہ ایسا کب ہوگا اور اس دن کا
نشان کیا ہے یعنی ایسے منصوبے جو قتل کے لئے کئے جائیں گے وہ کب اور کس وقت میں ہوں گے اور
کن امور کا ان سے پہلے ظاہر ہونا ضروری ہے۔ سواسی الہام کے بعد میں جو الہام ہے اس میں اس
کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو
اٹھاؤں گا ( یہ رافعک الی کی تفسیر ہے ) دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن
خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ اس الہام میں
اللہ تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرمادیا کہ قتل کی سازشوں کا وقت وہ ہوگا کہ جب ایک چمکدار نشان
حملہ کی صورت پر ظاہر ہوگا۔ چنانچہ اس الہام کے بعد جو عربی میں الہام ہے وہ بھی اس مضمون قتل
کے فتنہ کی طرف اشارہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ فلما
تجلى ربه للجبل جعله دگا ۔ قوّة الرحمن لعبيد الله الصمد۔ مقام لا تترقى العبد فيه
بسعى الاعمال ترجمہ یہ ہے کہ جب یہ چمکتا ہوا نشان ظاہر ہو گا تو اس وقت ایک فتنہ بر پا ہوگا ۔
حاشیه آریوں اور ہندوؤں نے جس قدر جا بجا خفیہ جلسے اور پوشیدہ مشورے اس عاجز کے قتل
کے لئے کئے ہیں ان کی نسبت اب تک میرے پاس پچاس کے قریب خط پہونچے ہیں بعض ان میں
سے گمنام ہندوؤں کے خط ہیں اور بعض معزز مسلمانوں کے خط ہیں جن کو ان مشوروں

لده
سراج منیر
یہ وہی فتنه سازش قتل ہے جس کی مناسبت سے الہام مذکورہ میں اس عاجز کو یا عیسی کر
کے پکارا گیا تھا یعنی قتل کرنے یا مصلوب کرانے کے ارادہ کا فتنہ ) اس الہام میں پہلے اس
عاجز کا نام عیسی رکھا گیا اور پھر وعدہ کیا گیا ہے کہ میں تجھے وفات دوں گا اور وہی آیت جو
قرآن شریف میں حضرت عیسی کی وفات کے وعدہ کے متعلق ہے اس عاجز کے حق میں ﴿۳۹﴾
بقيه حاشيه
کی اطلاع ہوئی ۔ اس وقت خطوط کی نقل کی اس جگہ ضرورت نہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں لیکن ہندو اخبار
میں سے کچھ بطور نمونہ نقل کرتا ہوں تا معلوم ہو کہ وہ ابتلاء جو یہود کی شرارتوں سے حضرت عیسیٰ کو پیش آیا تھا وہی
مجھ کو پیش آ گیا ۔ اور اس فتنہ کے لفظ سے جو الہام الفتنة ههنا میں پایا جاتا ہے وہی ابتلا مراد ہے اور اسی بناء پر
معہ بعض دوسرے وجوہ کے اس عاجز کا نام عیسی رکھا گیا ۔ یہود کا فتنہ دو حصہ پر مشتمل تھا ایک وہ حصہ تھا جو
حضرت عیسی کے قتل کیلئے ان کے اپنے منصوبے تھے۔ اور دوسرا وہ حصہ تھا کہ جو وہ گورنمنٹ رومیہ کو حضرت عیسی کی
گرفتاری اور قتل کیلئے افروختہ کرتے تھے۔ سوان دنوں میں بھی وہی معاملہ پیش آیا۔ صرف فرق اتنار ہا کہ رہا کہ وہاں
یہود تھے اور یہاں ہنود۔ سو پہلا حصہ جو قتل کے لئے خانگی سازشیں ہیں ان کا نمونہ ایم آر بشیشر داس کے اس
مضمون سے معلوم ہوتا ہے جو اس نے اخبار آفتاب ہند مطبوعہ ۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۵ پہلے کالم میں چھپوایا
ہے۔ جس کا عنوان یہ ہے مرزا قادیانی خبر دار اور پھر بعد اس کے لکھا ہے کہ مرزا قادیانی بھی امروز فردا کا
مہمان ہے بکری کی ماں کب تک خیر منا سکتی ہے۔ آج کل ہنود کے خیالات مرزا قادیانی کی نسبت بہت بگڑے
ہوئے ہیں پس مرزا قادیانی کو خبر دار رہنا چاہیے کہ وہ بھی بکر عید کی قربانی نہ ہو جاوے اور پھر اخبار رہبر ہند لاہور
۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں صفحہ ۱۴ پہلے کالم میں لکھا ہے کہتے ہیں کہ ہند و قا دیان والے کو قتل کرائیں گئے۔
اور دوسرا حصہ جو گورنمنٹ کے افروختہ کرنے کے متعلق ہے اس کا اخبارات مفصلہ ذیل میں
جو ہندوؤں کی طرف سے نکلے ہیں بیان ہے۔ چنانچہ اخبار پنجاب سما چار ۲۷ مارچ ۱۸۹۷ء جو
ایک ہندو پر چہ لاہور سے نکلتا ہے اس طرح اپنے صفحہ پانچ میں گورنمنٹ کو افروختہ کرتا ہے ۔
سب سے اول اس خیال کو (یعنی سازش قتل کے خیال کو ) پیدا کرنے والی مرزا غلام احمد قادیانی

الہام ہوئی یعنی یا عیسی انی متوفیک و رافعک الی اور جیسا کہ ابھی میں لکھ
چکا ہوں اس بشارت کی حضرت عیسی کے حق میں بھی ضرورت پڑی تھی کہ اس وقت
بقيه حاشيه
☆
کی پیشگوئی ہے پھر اسی اخبار کے صفحہ ۶ میں لکھا ہے کہ مرزا صاحب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پنڈت جی کی
موت دوسری شوال کو ہوئی تھی ، یعنی پیشگوئی میں جو دوسری شوال کی طرف اشارہ تھا اور ویسا ہی وقوع میں آیا تو
بس یہ کافی دلیل ہے کہ پیشگوئی کرنے والے کی سازش سے یہ قتل ظہور میں آیا۔ پھر یہی اخبار ۱۰ مارچ ۱۸۹۷ء
کے پرچہ میں لکھتا ہے ۔ ایک حضرت نے (یعنی اس عاجز نے ) اپنی مصنفہ کتاب موعود مسیحی میں یہ پیشگوئی بھی
کی تھی کہ پنڈت لیکھرام چھ سال کے عرصہ میں عید کے دن نہایت دردناک حالت میں مرے گا۔ اب یہ پرچہ
عید کے دن کا نام لے کر گورنمنٹ کو اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ ایسا پتہ دینا انسان کے منصوبہ پر دلالت کرتا
ہے مگر عید کا دن بیان کرنے میں غلطی کرتا ہے۔ الہام الہی میں دوسری شوال کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔ پھر اسی
پرچہ کے صفحہ ۲ میں لکھتا ہے قتل کے لئے آدمی مقرر کیا گیا۔ ادھر سے مصنف موعود مسیحی کی پیشگوئی بھی قریب تھی
کیونکہ غالباً ۱۸۹۷ء چھٹا سال تھا اور پانچ مارچ سنہ حال آخری عید چھٹے سال کی تھی۔ اس میں جس قدر غلطیاں
ہیں حاجت بیان نہیں۔ بہر حال اس تقریر سے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ منصوبہ مقرر کیا گیا تھا کہ عید پر یا عید کے
قریب قتل کیا جائے ۔ پھر اسی خیال کو قوت دینے کے لئے اسی اخبار میں لکھتا ہے کہ ” ی قبیل کئی ایک اشخاص کی مدت
کی سوچی اور سمجھی ہوئی اور پختہ سازش کا نتیجہ ہے جس کی تجاویز امرتسر اور گورداسپورہ کے نزدیک اور ادھر دہلی اور
بمبئی کے ارد گرد مدت سے ہو رہی تھیں ۔ کیا یہ غیر اغلب ہے کہ اس سازش کا جنم ان اشخاص سے ہوا ہو کہ جو
علانیہ بذریعہ تحریر و تقریر کہا کرتے تھے کہ پنڈت کو مارڈالیں گے اور مزید براں یہ کہ پنڈت اس عرصہ میں اور
فلاں دن ایک دردناک حالت میں مرے گا۔ کیا آر یہ دھرم کے مخالف چند ایک کتب کے ایک خاص مصنف کو
خدا تعالیٰ نے الہام میں لیکھرام کا نام عجل جسد له خوار رکھا ہے یعنی گوسالہ سامری ۔ اس میں بھی
یہی اشارہ ہے کہ عید کے دنوں میں وہ ہلاک ہوگا کیونکہ توریت میں اب تک لکھا ہوا موجود ہے کہ سامری
کا گوسالہ بھی عید کے دن نیست و نابود کیا گیا تھا اور عید کا دوسرا دن بھی عید کے حکم میں ہے ۔ منه

یہودیوں کی ہر روز کی دھمکیوں سے ان کی جان خطرہ میں تھی ۔ اور یہودی لوگ ایک ایسی موت
کی ان کو دھمکی دیتے تھے جس موت کو ایک مجرمانہ موت سمجھ سکتے ہیں اور جس پر تو ریت کے
رو سے بھی راستبازی کی شان کو دھبہ لگتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے ایسے پُر خطر وقت میں ﴿۴۰﴾
ایسی پلید اور لعنتی موت سے ان کو بچا لیا ۔ پس اس الہام میں جو اسی آیت کے ساتھ اس
عاجز کو ہوا یہ ایک نہایت لطیف پیشگوئی ہے جو آج کے دن سے سترہ برس پہلے کی گئی اور یہ ۴۱
بآواز بلند بتلا رہی ہے کہ وہی واقعہ اس جگہ بھی پیش آئے گا ۔ اور اس عاجز کو عیسی کے نام
سے مخاطب کر کے یہ کہنا کہ اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا ۔ یہ
در حقیقت اس واقعہ کا نقشہ دکھلانا ہے جو حضرت عیسیٰ کو پیش آیا تھا اور وہ واقعہ یہ تھا
اس سازش سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس میں گورنمنٹ کو یہ پرچہ یہ جتلانا چاہتا ہے کہ کیا ایسا شخص جس نے
میعاد مقرر کر دی قتل کا دن بتلا دیا اور زبان سے کہتا رہا کہ فلاں دن مرے گا اس کو قتل کے منصوبہ میں
کچھ سازش نہیں؟ پھر ایک اور اخبار جس کا نام اخبار عام ہے اس کے پرچہ ۱۶ مارچ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳ میں
لیکھرام کے قاتل کی نسبت لکھا ہے کہ طرح طرح کی افواہیں مشہور ہیں۔ اور قادیانی صاحب کا رویہ
بقيه حاشيه
سب سے نرالا ہے ۔۔۔ سخت افسوس سے قبول کرنا پڑتا ہے کہ مرزا قادیانی صاحب کا فرض ہے کہ جب
الہام کے زور سے انہوں نے لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی کی تھی اسی الہام کے زور سے بتلا دیں کہ قاتل
اس کا کون ہے پھر ایڈیٹر اخبار عام اپنے پر چہ ار مارچ ۱۸۹۷ء میں لکھتا ہے کہ اگر ڈ پٹی صاحب یعنی
آتھم کے ساتھ ایسا واقعہ ہو جاتا جس کا خمیازہ لیکھرام کو بھگتنا پڑا تب اور صورت تھی، یعنی اس حالت
میں گورنمنٹ پیشگوئی کرنے والے سے ضرور مواخذہ کرتی ۔ ایسا ہی انیس ہند میرٹھ لیکھرام کے مارے
جانے کی طرف اشارہ کر کے اپنے پرچہ مارچ میں لکھتا ہے کہ ہمارا ما تھا تو اسی وقت ٹھنکا تھا کہ جب
مرزاغلام احمد قادیانی نے لیکھرام کی موت کی نسبت پیشگوئی کی تھی کیا اس کو علم غیب تھا ۔“
اور ایسا ہی کئی اور ہندو اخباروں میں متفرق طریقوں سے اپنے مفسدانہ خیالات کو ظاہر کیا ہے اور میں
سمجھتا ہوں کہ اس سے زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پنجاب میں ان کے ان مفسدانہ منصوبوں کا ایسا شور
پڑا ہوا ہے کہ شاذ نادر کوئی ان سے بے خبر ہوگا۔ منہ

کہ یہود نے اس ارادہ سے ان کو قتل کرنا چاہا تھا کہ ان کا کا ذب ہونا ثابت کریں اور انہوں نے
یہ پہلو ہاتھ میں لیا تھا کہ ہم صلیب کے ذریعہ سے اس کو قتل کریں گے اور مصلوب لعنتی ہوتا ہے اور
لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ انسان بے ایمان اور خدا سے برگشتہ اور دور اور مہجور ہو۔ اور اس طرح پر
ان کا کا ذب ہونا ثابت ہو جائے گا۔ اور خدا نے ان کو تسلی دی کہ تو ایسی موت سے نہیں مرے گا
جس سے یہ نتیجہ نکلے کہ تو لعنتی اور خدا سے دور اور مہجور ہے بلکہ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا
☆
یعنی زیادہ سے زیادہ تیرا قرب ثابت کروں گا اور یہود اپنے اس ارادہ میں نامرادر ہیں گے۔
پس لفظ رفع کے مفہوم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی بھی ایک پیشگوئی مخفی تھی کیوں
کہ جس سچائی کے زیادہ ظاہر ہونے کا وعدہ تھا وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے وقوع
میں آئی ۔ اور خدا تعالیٰ نے اپنے ایک سچے نبی کو بغیر شہادت کے نہ چھوڑا۔
غرض یہی پیشگوئی اس عاجز کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے موجود ہے
اور آج سے سترہ برس پہلے شائع ہو چکی ۔ سو یہ الہام وہی شان نزول اپنے ساتھ رکھتا ہے جو
حضرت مسیح کے متعلق ہونے کی حالت میں اس کے ساتھ تھی یعنی جیسا کہ اس وقت میں یہ وحی اسی
غرض سے حضرت عیسی پر نازل ہوئی تھی کہ ان کو پیش از وقت خبر دی جائے کہ تیری نسبت قتل کے
منصوبے ہوں گے اور میں تجھ کو بچالوں گا۔ اسی غرض سے یہ الہام بھی ہے۔ اگر فرق ہے تو صرف اتنا
۴۲ ہے کہ اس وقت قتل کے منصوبے کرنے والے یہود تھے اور اب ہنود ہیں۔ اور یہود نے حضرت مسیح
کی تکذیب کے لئے یہ پہلو سوچا تھا کہ ان کو مصلوب کر کے توریت کے رو سے ان کا لعنتی ہونا
حاشيه
یہ وعدہ اس عاجز کو بھی دیا گیا کہ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ چنانچہ اسی آیت کو بطور الہام اس
عاجز کے حق میں بھی نازل فرمایا ہے جس سے ہمارے علماء رفع عنصری مراد لیتے ہیں اور میں دلائل سے ثابت کر چکا
ہوں کہ یہ آیت میرے حق میں بھی الہام ہوئی ۔ ے حق میں بھی الہام ہوئی ہے۔ تو اب کیا میری نسبت بھی یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ میں معہ جسم
عنصری آسمان کی طرف اٹھایا جاؤں گا۔ اگر کہو کہ تمہارا الہام ثابت نہیں تو یہ عذر فضول ہوگا کیونکہ جس لطیف
پیشگوئی پر یہ الہام مشتمل ہے وہ ظہور میں آگئی ہے پس اسی دلیل سے الہام کا سچا ہونا ثابت ہو گیا۔ منہ

کھل جائے گا اور سچا پیغمبر بنتی نہیں ہو سکتا۔ پس اس طرح پر ان کا جھوٹھا ہونا دلوں پر جم جائے گا اور
ایسی ذلت کے ساتھ زندگی کا خاتمہ ہو کر پھر ان کا کوئی بھی نام نہیں لے گا۔ اسی ذلت کی موت کا
بھاری غم تھا جس نے تمام رات حضرت عیسی علیہ السلام کو دعا کرنے کا جوش دیا اور عین صلیب کے
وقت ایلی ایلی لما سبقتنی ان کے مونہہ سے کہلایا اور نہ ایک نبی کو اپنی موت کا کیا غم ہو سکتا
ہے۔ یہ بہادر قوم تو موت کے غم کو پیروں کے نیچے کچلتی ہے۔ ایسا ڈر نبی کے دل کی طرف کیوں کر
منسوب کر سکیں بلکہ لعنت کے فتنہ کا ڈر تھا جو ان کے دل کو کھا گیا تھا۔ آخر اس راستباز کو خدا نے
بچا لیا اور براہین احمدیہ کی اس پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ یہی منصوبہ تمہارے لئے ایک قوم کرے گی
چنانچہ ان دنوں میں لیکھرام کی ۔ رام کی موت کے بعد ہنود نے یہی کیا اور کر رہے ہیں لیکن ا ن انہوں نے
۔
میری تکذیب کے لئے یہ دوسرا پہلو سوچا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس کو بھی عید کے قریب قریب قتل کر
دیں اور اس طرح پر الہی پیشگوئی کو برباد کر کے دلوں سے اسلامی عظمت کو مٹا دیں اور لوگوں کو اس
طرف توجہ دلاویں کہ جیسا کہ لیکھرام ایک پیش از وقت پیشگوئی کے موافق قتل ہو گیا ایسا ہی یہ شخص
بھی پیش از وقت ہماری پیشگوئی کے موافق قتل ہو گیا ۔ پس اگر وہ خدا کا الہام ہو سکتا ہے تو ہماری
بات کو بھی خدا کا الہام کہنا چاہیے۔ سو اس طرح پر دنیا میں ایک گڑ بڑ پڑ جائے گا اور لوگ ہندوؤں
کے ایک مردہ کے مقابل مسلمانوں کے ایک مردہ کو دیکھ کر اس نتیجہ تک پہنچ جائیں گے کہ دونوں
انسانی منصوبے ہیں اور اس طرح پر بآسانی اس شخص کا کا ذب ہونا ثابت ہو جائے گا۔ سو یہود اور
ہنود تکذیب کی مدعا میں واحد ہیں صرف جدا جدا دو پہلوان کو سو جھے ۔ پس خدا نے اس وقت سے
سترہ برس پہلے سمجھا دیا کہ جیسا کہ یہود اپنے ارادہ میں ناکام رہے ہنود بھی اپنے ارادہ میں ناکام
رہیں گے اور صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ یہ منصوبہ قتل اس وقت ہوگا کہ جب ایک چمکتا ہوا نشان
حملہ کے رنگ میں ظہور میں آئے گا اور اس حملہ کے بعد ایک فتنہ ہو گا اسی فتنہ کے مشابہ جو مسیح کی
نسبت ہوا تھا۔ اور پھر اسی الہام کے ساتھ عربی میں الہام ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا
مشکلات کے پہاڑ دور کر دے گا اور یہ سب رحمان کی قوت سے ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی