براہینِ احمدیہ میں ذکر کی گئی تین فتنے

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میعاد کے اندر بے چینی میں نہیں رہا جو ہاویہ کا مصداق ہے؟ کیا کہہ سکتے ہو کہ وہ آرام اور تسلی سے
رہا؟ کیا یہ سچ نہیں کہ وہ میعاد سے خارج ہو کر اور عیسائیت پر اصرار کر کے ہمارے آخری اشتہار سے
سات ماہ تک مر گیا ؟ کیا دکھلا سکتے ہو کہ اب تک وہ کہیں زندہ بیٹھا ہے؟ کیا یہ ایسی باتیں ہیں جو کسی
کو سمجھ نہیں آسکتیں؟ سو انکار پر اصرار اگر بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ دنیا کسی پہلو
سے خوش نہیں ہو سکتی ۔ آتھم نے نرمی اور شرم اختیار کی اور اس کا دل خوف سے بھر گیا ۔ سو خدا نے
الہام کی شرط کے موافق خوف کے ایام میں اس کو مہلت دے دی مگر دنیا کے لوگوں نے پھر یہی کہا
۲۵ که آتھم کیوں نہیں مرا اور لیکھرام نے کچھ خوف نہ کیا اور شوخی دکھلائی اس لئے خدا تعالیٰ نے
ٹھیک ٹھیک میعاد کے اندر اس کو ہلاک کیا اور دنیا کے لوگوں نے کہا کہ کیوں لیکھرام مر گیا ضرور کوئی
خفیہ سازش ہوگی ۔ سو وہ جو میعاد کے اندر مرنے سے بچایا گیا اس پر بھی مخالفوں کا شور اٹھا کہ کیوں
بچایا گیا اور جو میعاد کے اندر پکڑا گیا اس پر بھی شور اٹھا کہ کیوں پکڑا گیا۔
اور
ور جیسا کہ لیکھرام کی نسبت ستہ کی نسبت سترہ برس پہلے براہین احمدیہ میں خبر موجود ہے ایسا ہی آئے ایسا آتھم کی
نسبت بھی براہین احمدیہ میں خبر موجود ہے جو شخص براہین احمدیہ کا صفحہ ۲۴۱ غور سے پڑھے گا اس کو اس
بات کو ماننا پڑے گا کہ در حقیقت براہین احمدیہ میں اس فتنہ نصاری کی جو آتھم کی میعاد گذرنے کے بعد
ظہور میں آیا خبر دی گئی ہے۔ ان باتوں پر غور کرنے سے ایک ایماندار کا ایمان قوت پاتا ہے لیکن
افسوس کہ ہمارے مخالف دن بدن بے ایمانی میں بڑھتے جاتے ہیں نہ معلوم ان کی قسمت میں کیا لکھا
ہے۔ مولویوں کی حالت پر تو بہت ہی افسوس ہے کہ ان کو آثار نبویہ کے ذریعہ سے آتھم کی پیشگوئی
کی نسبت خبر دی گئی تھی مگر انہوں نے اس خبر کی بھی کچھ پرواہ نہیں کی ۔ ایک دانشمند انسان جب
براہین احمدیہ کو کھول کر صفحہ ۲۴۱ میں نصاری کے ذکر اور ان کے مکر اور حق پوشی کی پیشگوئی کے بعد پھر
اس الہام کو پڑھے گا الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم ۔ اور پھر آگے چل کر جب
پانسو گیارہ صفحہ پر ایک مفتری اور بے باک مسلمان کے ذکر کے بعد پھر اس الہام کو پڑھے گا الفتنة
ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم اور پھر آگے چل کر جب صفحہ ۵۵۷ میں ایک چمکتے ہوئے نشان

کے ذکر کے بعد پھر اس الہام کو پڑھے گا الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم توان
تین فتنوں کے تصور سے جو صفحہ ۲۴۱ اور صفحہ ۵۱۱ اور ۵۵۷ براہین احمدیہ میں اس وقت سے سترہ برس
پہلے لکھی ہوئی ہیں طبعا اس کے دل میں ایک سوال پیدا ہو گا کہ یہ تین فتنے کیسے ہیں جن میں سے
ایک عیسائیوں سے تعلق رکھتا ہے اور ایک کسی منصوبہ باز مسلمان سے اور ایک کھلے کھلے نشان کے
ظہور کے وقت سے۔ اور پھر جب واقعات کی تلاش میں پڑے گا تو وہ تین بھاری بلوے اس کی نظر
کے سامنے آجائیں گے جو ہر ایک ان میں سے فتنہ عظیم کہلانے کا مستحق ہے۔ تب خدا کا عمیق علم دیکھ
کر ضرور سجدہ کرے گا جس نے اس وقت یہ خبریں دیں جبکہ ان تینوں فتنوں کا نام و نشان نہ تھا اگر یہ
تینوں فتنے چیستاں کے طور پر کسی واقعات کے جاننے والے کے سامنے پیش کئے جائیں تو فی الفور (۴۶)
وہ جواب دے گا کہ ایک فتنہ آتھم کی پیشگوئی کے متعلق کا ہے جو عیسائیوں اور ان کے حامی بخیل
مسلمانوں سے ظہور میں آیا یعنی ان مسلمانوں سے جن کا نام اس پیشگوئی میں یہود رکھا ہے اور
دوسرا فتنه محمد حسین بٹالوی کی تکفیر کا فتنہ ہے۔ اور تیسرا وہ فتنہ جو ہندوؤں کی طرف سے نشان الہی
کے ظہور کے بعد وقوع میں آیا۔ یہ تین فتنے ہیں جو پُر شور و بلوہ کی طرح ظہور میں آئے جن کی
خدا نے سترہ برس پہلے خبر دے دی تھی !!!
اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ان تینوں فتنوں میں سے کوئی فتنہ بھی قومی شور و غوغا
سے خالی نہ تھا اور ہر ایک میں انتہائی درجہ کا جوش بھرا ہوا تھا اور ہر ایک میں غیر معمولی غل غپاڑہ اٹھا
تھا چنانچہ عیسائیوں کا فتنہ اُس وقت وقوع میں آیا تھا جب آتھم میعاد پیشگوئی کے بعد زندہ پایا گیا۔
پادریوں کو خوب معلوم تھا کہ الہامی پیشگوئی میں صریح شرط تھی کہ آتھم رجوع کی حالت میں جو ایک
دلی فعل ہے میعاد میں مرنے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے اور یہ بھی وہ خوب جانتے تھے کہ آتھم پیشگوئی کی
ہیبت سے ضرور ڈرتا رہا اور وہ ایام میعاد میں عیسائیت کے تعصب پر قائم نہیں رہ سکا اور ان کی مجلسوں
سے بھاگ کر فیروز پور کے گوشہ خلوت میں جا بیٹھا اور نیز ان کو خوب معلوم تھا کہ ایک دفعہ بیماری
کے وقت میں اس نے یہ بھی کہا کہ ” میں پکڑا گیا اور خوب جانتے تھے کہ فطرتاً اس کی روح ڈرنے

والی تھی اور انہیں کما حقہ اس بات کا علم تھا کہ اس نے اپنی حرکات سے خوف ظاہر کیا استقامت ظاہر
نہیں کی اور پہلی وضع متعصبانہ کو ایسا بدل دیا کہ اثناء میعاد میں دین اسلام کی مخالفت میں کبھی دو سطر کا
مضمون بھی کسی اخبار میں نہیں چھپوایا اور نہ کوئی رسالہ نکالا جیسا کہ اس کی قدیم سے عادت تھی اور نہ
کسی مسلمان سے بحث کی بلکہ اس طرح پر دنوں کو گذارا جیسا کہ کسی نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا
ہوتا ہے اور پھر طرفہ یہ کہ چار ہزار روپیہ دینے پر بھی قسم نہ کھائی اور مارٹن کلارک سر پیٹ پیٹ کر رہ گیا
مگر نالش نہ کی اور تعلیم یافتہ سانپ وغیرہ الزاموں کو ثابت نہ کر سکا۔ ان تمام وجوہات سے پادری
صاحبوں کو یقینی علم تھا کہ وہ بزدل اور ڈرپوک نکلا۔ اور میعاد کے بعد بھی وہ اپنا قصہ یاد کر کے رویا
لیکن پادریوں نے خدا تعالیٰ کا خوف نہ کیا اور امرتسر کے بازاروں میں اس کو لئے پھرے کہ
دیکھو آتھم صاحب زندہ موجود ہے اور پیشگوئی جھوٹھی نکلی ۔ بہت سے پلید طبع مولوی جو نام کے
مسلمان تھے اور چند نالائق اور دنیا پرست اخبار والے ان کے ساتھ ہو گئے اور لعن طعن اور تکذیب
۴۷ اور تبرا بازی میں ان کے بھائی بن بیٹھے اور بڑے جوش سے اسلام کی خفت کرائی۔ پھر کیا تھا
عیسائیوں کو اور بھی موقعہ ہاتھ لگا ۔ پس انہوں نے پشاور سے لے کر الہ آباد اور بمبئی اور کلکتہ اور
دور دور کے شہروں تک نہایت شوخی سے ناچنا شروع کیا اور دین اسلام پر ٹھٹھے کئے اور یہ سب مولوی
یہودی صفت اور اخباروں والے ان کے ساتھ خوش خوش اور ہاتھ میں ہاتھ ملائے ہوئے تھے۔
ان پر آسمان سے خدا کی لعنت برس رہی تھی مگر ان کو نظر نہیں آتی تھی۔ اس وقت وہ غضب الہی کے
نیچے تھے مگر نفسانی جوش کے گردو غبار سے اندھے کی طرح ہو رہے تھے۔ یہ لوگ اس وقت شیطان
کی آواز کے مصدق تھے اور آسمان کی آواز کی کچھ پرواہ نہ تھی ۔ انہیں دنوں میں ایک بے نصیب
نالائق مسلمان ایڈیٹر نے لاہور سے اپنے اخبار میں آتھم کو مخاطب کر کے اور میرا نام لے کر لکھا کہ
تقم صاحب خلق اللہ پر احسان کریں گے اگر نالش کر کے اس شخص کو سزا دلائیں گئے۔ اس
نادان نے اپنے ان پر جوش لفظوں سے مردہ کو بلانا چاہا مگر چونکہ وہ مر چکا تھا اس لئے ہل نہ سکا اور
خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں خود چاہتا تھا کہ اگر آتھم نے قسم نہیں کھائی تو بارے نالش ہی کرتا مگر آتھم

تو مردہ تھا۔ زندہ خدا کی پیشگوئی کا رعب اس کو ہلاک کر گیا تھا گو بظاہر جیتا نظر آتا تھا مگر اس میں
جان نہ تھی۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر یہ سب لوگ اس کو ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیتے تب بھی وہ کبھی
نالش نہ کرتا اور اگر میں ایک کروڑ روپیہ بھی اس کو دیتا تو کبھی قسم نہ کھاتا۔ اس کا دل میرا قائل ہو گیا تھا
اور زبان پر انکار تھا اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس معاملہ میں آتھم سے زیادہ میری سچائی کا اور
کوئی گواہ نہ تھا۔ غرض پادریوں نے آتھم کے معاملہ میں حق پوشی کر کے بہت شوخی کی اور امرتسر
سے شروع کر کے پنجاب اور ہندوستان کے بڑے بڑے شہروں میں ناچتے پھرے اور بہروپ
نکالے اور ایسا شور و غوغا کیا کہ ابتدا عملداری انگریزی سے آج تک اس کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی اور
اس جھوٹی خوشی میں جس کے مقابل انہیں کا کانشنس ان کے منہ پر طمانچے مارتا تھا بہت برا نمونہ
دکھایا اور گندی گالیوں سے بھرے ہوئے میری طرف خط بھیجے اور وہ شور کیا اور وہ شوخی ظاہر کی کہ گویا
ہزاروں فتح ان کے نصیب ہوگئیں اور ہزاروں اشتہار چھپوائے مگر پھر بھی اتنے اور اس قدر جوش کے
ساتھ آتھم کا مردہ جنبش نہ کر سکا اور اس جھوٹھی فتح کی خوشی میں اس نے کوئی دو ورقہ رسالہ بھی شائع نہ
کیا۔ بلکہ ایک اخبار میں شائع کر دیا کہ یہ تمام فتنہ اور شور و غوغا جو عیسائیوں کی طرف سے ہوا یہ
میرے خلاف مرضی ہوا میں ان کے ساتھ متفق نہیں اور گو سچی گواہی کو چھپایا مگر مخالفانہ تیزی اور
چالاکی سے بھی چپ رہا یہاں تک کہ الہام الہی کے موافق ہمارے آخری اشتہار سے سات مہینہ ﴿۲۸﴾
کے اندرفوت ہو گیا ۔ غرض بڑا بھاری فتنہ یہ تھا جس میں دین اسلام پر ٹھٹھا کیا گیا اور جس میں
بد بخت مولویوں اور دوسرے جاہل مسلمانوں نے پادریوں کی ہاں کے ساتھ ہاں ملا کر اپنا مونہہ
کالا کیا اور ایک الہامی پیشگوئی کی ناحق تکذیب کی اور اسلام کی سخت تو ہین کے مرتکب ہوئے ۔ اب
صفحه ۲۴۲ براہین احمدیہ غور سے پڑھو اور انصاف کرو کہ کرو کہ کیسی صفائی سے اس فتنہ کی اس میں خبر ہے اور
کیسا صاف صاف لکھا ہے کہ اوّل عیسائی مکر کریں گے اور پھر صدق ظاہر ہو جائے گا۔
دوسرا فتنہ جو دوسرے درجہ پر تھا محمد حسین بٹالوی کی تکفیر کا فتنہ تھا۔ اس میں بھی عوام کا شور و
غوغا پادریوں کے شور و غوغا سے کچھ کم نہ تھا۔ اسی فتنہ کی تقریب پر بمقام دہلی سات یا آٹھ ہزار

کے قریب مکفر اور مکذب جامع مسجد میں میرے مقابل پر اکٹھے ہوئے تھے۔ اگر عنایت الہی شامل
نہ ہوتی تو ایک خطرناک بلوہ بر پا ہو جاتا ۔ غرض اس فتنہ کا بانی محمد حسین بٹالوی تھا اور اس کے
ساتھ نذیر حسین دہلوی تھا جس کی نسبت اللہ تعالیٰ نے اس الہام میں فرمایا جو صفحہ ۵۱۱ میں درج ہے
تبت یدا ابي لهب و تب ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا یعنی دونوں ہاتھ ابی لہب
کے ہلاک ہو گئے جس سے اس نے فتویٰ تکفیر لکھا اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا ۔ اس کو نہیں چاہیے
تھا کہ اس مقدمہ میں دخل دیتا مگر ڈرتا ہوا ۔ یہ فتنہ بھی پشاور سے لے کر کلکتہ بمبئی حیدر آباد اور تمام
بلاد پنجاب اور ہندوستان میں پھیل گیا ۔ اور جاہل مسلمانوں نے رافضیوں کی طرح مجھ پر لعنت
بھیجنا ثواب کا موجب سمجھا ۔ اور مسلمانوں کے باہمی تعلقات ٹوٹ گئے اور بھائی بھائی سے اور
بیٹا باپ سے علیحدہ ہو گیا۔ سلام ترک کیا گیا یہاں تک کہ ہماری جماعت میں سے کسی مردہ کا
جنازہ پڑھنا بھی موجب کفر سمجھا گیا۔
تیسرا فتنہ جو تیسرے درجہ پر ہے وہ فتنہ ہے جواب لیکھرام کی موت پر کھلا کھلا نشان ظاہر
ہونے کے وقت ہندوؤں سے وقوع میں آیا اور انہوں نے جہاں تک ان کی طاقت تھی فتنہ کو
انتہا تک پہنچایا اور قتل کے منصوبے کئے اور کر رہے ہیں اور گورنمنٹ کو اکسایا اور اکسا رہے ہیں ہیں
اس فتنہ کے ساتھ چونکہ ایک ایسا کھلا کھلا نشان ہے جس سے مخالفوں کے دلوں پر زلزلہ آ گیا ہے
اور فتح عظیم حاصل ہوئی ہے اور بہت سے اندھے سو جا کھے ہوتے جاتے ہیں۔ اس لئے یہ فتنہ
تیسرے درجہ پر ہے۔
یہ تین فتنے ہیں جن کا براہین احمدیہ میں آج سے سترہ برس پہلے ذکر ہے۔ اب اگر بڑے سے بڑے
متعصب مسلمان یا عیسائی یا ہندو کے سامنے یہ کتاب براہین احمد یہ رکھ دی جائے اور ان تینوں فتنوں کے
مقامات اس کو دکھلائے جائیں اور حلفاً اس سے پوچھا جائے کہ یہ تینوں فتنے واقعی طور پر وقوع میں آچکے
یا نہیں اور کیا یہ پیشگوئی کے طور پر براہین احمدیہ میں لکھے گئے تھے یا نہیں اور کیا یہ واقعات ثلاثہ جو بڑے
۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو صاحب ڈسٹرکٹ سپر انٹنڈنٹ پولیس کی معرفت خانہ تلاشی کرائی ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی