پیشگوئیاں جاری ہیں

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
سراج منیر
زور شور سے ظہور میں آچکے نہیں بتلاتے اور گواہی نہیں دیتے کہ حقیقت میں ایک فتنہ عیسائیوں کی
طرف سے بھی ہوا جس میں لاکھوں انسانوں کا شور و غوغا ہوا اور گروہ کے گروہ نہایت پُر جوش صورت
میں بازاروں میں پھرتے تھے اور بہروپ نکالتے تھے اور دوسرا فتنہ حقیقت میں محمد حسین بٹالوی کی
طرف سے ہوا جس نے مسلمانوں کے خیالات کو اس عاجز کی نسبت بھڑکتی ہوئی آگ کے حکم میں کر
دیا اور بھائیوں کو بھائیوں سے اور باپوں کو بیٹوں سے اور دوستوں کو دوستوں سے علیحدہ کر دیا اور رشتے
ناطے توڑ ڈالے اور تیسر افتہ لیکھرام کی موت کے وقت اور نشان الہی کے ظاہر ہونے کے حسد سے
ہندوؤں کی طرف سے ہوا اس فتنہ کے جوش میں کئی معصوم بچے قتل کئے گئے راولپنڈی میں قریباً
چالیس آدمیوں کو زہر دیا گیا اور مجھ کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور گورنمنٹ کو مشتعل کرنے کیلئے سعی کی
گئی اور آئندہ معلوم نہیں کہ کیا کچھ کریں گے۔ اب بتلاؤ کہ کیا یہ سچ نہیں کہ جیسے براہین احمدیه
میں تصریح اور تفصیل کے ساتھ تین فتنوں کا ذکر کیا گیا تھا وہ تینوں فتنے ظہور میں آگئے۔ کیا محمد حسین
بٹالوی یا سید احمد خان صاحب کے سی ایس آئی۔ یا نذیر حسین دہلوی یا عبد الجبار غزنوی یا رشید احمد گنگوہی
یا محمد بشیر بھوپالی یا غلام دستگیر قصوری یا عبداللہ ٹونکی پروفیسر لاہور یا مولوی محمد حسن ی محمد حسن رئيس لدھیانه هستم
کھا سکتے ہیں کہ یہ تین فتنے جن کا ذکر پیشگوئی کے طور پر براہین احمدیہ میں کیا گیا ہے ظہور میں نہیں
آگئے ۔ اگر کوئی صاحب ان صاحبوں میں سے میرے الہام کی سچائی کے منکر ہیں تو کیوں خلقت کو تباہ
کرتے ہیں میرے مقابل پر قسم کھا جائیں کہ یہ تینوں فتنے جو براہین احمدیہ میں بطور پیشگوئی ذکر کئے
گئے ہیں یہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں اور اگر پوری ہوگئی ہیں تو اے خدائے قادر اکتالیس دن تک ہم
پر وہ عذاب نازل کر جو مجرموں پر نازل ہوتا ہے پس اگر خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے اور بلا واسطہ کسی انسان
کے وہ عذاب جو آسمان سے اترتا اور کھا جانے والی آگ کی طرح کذاب کو نابود کر دیتا ہے اکتالیس
روز کے اندر نازل نہ ہوا تو میں جھوٹا اور میرا تمام کا روبار جھوٹا ہوگا اور میں حقیقت میں تمام لعنتوں کا مستحق
ٹھیروں گا اور اگر وہ کسی دوسرے شخص کی طرف سے اس قسم کی پیشگوئیاں جن کو خود بیان کرنے والے نے
۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو میرے گھر کی تلاشی کی گئی۔ منہ

اپنی تحریروں اور چھپی ہوئی کتابوں کے ذریعہ سے مخالفوں اور موافقوں میں پیش از وقت شائع کر
۵۰ دیا ہو اور اپنی عظمت میں میری پیشگوئیوں کے مساوی ہوں اس زمانہ میں دکھاویں جن میں الہی
قوت محسوس ہو تب بھی میں جھوٹا ہو جاؤں گا اور قسم کیلئے یہ ضروری ہوگا کہ جو صاحب قسم کھانے پر
آمادہ ہوں وہ قادیان میں آکر میرے رو بر وقسم کھاویں میں کسی کے پاس نہیں جاؤں گا یہ دین کا
کام ہے پس جو لوگ باوجود مولویت کی لاف کے اس میں سستی کریں تو خود کا ذب ٹھیریں گے
اگر میرے جیسے شخص کو جس کا نام دجال رکھتے ہیں مغلوب کر لیں تو گویا تمام دنیا کو بدی سے
چھڑائیں گے اور قسم کے وقت یہ شرط نہایت ضروری ہوگی کہ میں ان کی قسم سے پہلے پورے دو
گھنٹے تک عام جلسہ میں ان پیشگوئیوں کی سچائی کے دلائل ان کے سامنے بیان کروں گا تا وہ جلدی
کر کے ہلاک نہ ہو جائیں اور نیز ان پر حجت پوری ہو اور ان کا حق نہیں ہو گا کہ بحر قسم کھانے کے
ایک کلمہ بھی منہ پر لائیں خاموشی سے دو گھنٹے تک میرے بیان کو سنیں گے پھر حسب نمونہ مذکورہ قسم
کھا کر اپنے گھروں میں جائیں گے اور یاد رہے کہ میں نے سید احمد خان صاحب کا نام منکرین
کی مد میں اس لئے لکھا ہے کہ ان کو خدا کے اس الہام بلکہ وحی سے بھی انکار ہے جو خدا سے نازل
ہوتی اور علم غیب کی عظمت اپنے اندر رکھتی ہے چونکہ وہ بھی اب عمر کی منزل کو طے کر چکے ہیں میں
نہیں چاہتا کہ وہ یورپ کے کورانہ خیالات کی پیروی کر کے اس غلطی کو قبر میں لے جائیں اب گو
وہ متوجہ نہ ہوں اور اس بات کو ٹھٹھے میں اڑائیں مگر میں نے جو تبلیغ کرنی تھی وہ کر چکا ہوں میں
ڈرتا ہوں کہ میں پوچھا نہ جاؤں کہ ایک بندہ گم شدہ کو تم نے کیوں تبلیغ نہ کی ۔
۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ ہر دفع عذاب اور موت کی پیشگوئیاں کیوں کی جاتی ہیں یہ نادان
نہیں جانتے کہ ہر ایک نبی انداری پیشگوئیاں کرتا رہا ہے اگر یہ روا نہیں ہے تو اس کے کیا معنے
ہیں کہ مسیح موعود کے دم سے مخالف مریں گے۔
غرض یہ نو صاحب ہیں جو قسم کے لئے منتخب کئے گئے ہیں کیوں کہ ہر ایک ان میں سے
ایک جماعت اپنے ساتھ رکھتا ہے پس اس کے ساتھ فیصلہ کرنے سے جماعت کا فیصلہ
خود ضمناً ہو جائے گا ۔ قسم کا یہی مضمون ہوگا کہ یہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں اور پہلے

سے براہین احمدیہ میں ان کا ذکر نہیں ہے۔ اس بات کو بخوبی یاد رکھنا چاہیے کہ اگر چہ منکرین اپنی
جہالت اور نادانی سے بات بات میں تکذیب کرتے ہیں اور ہر ایک پیشگوئی کو خلاف واقعہ قرار
دیتے ہیں مگر وہ تکذیب ان کی جو ایک ہولناک فتنہ کے رنگ میں پیدا ہوئی اور بلوہ کی حد تک پہنچ گئی
جس کے ساتھ ایک طوفان بے تمیزی کا اٹھا اور خطرناک نتیجے پیدا ہوئے وہ صرف تین مرتبہ وقوع
میں آئی اسی کا نام براہین احمدیہ میں تین فتنہ عظیمہ رکھا گیا اور یہ کتاب یعنی براہین احمدیہ آج کے ﴿۵۱﴾
دن سے سترہ برس پہلے تمام ملک میں بلکہ بلا د عرب اور فارس تک شائع ہو چکی ہے اور یہ تین فتنے
جس قوت اور عظمت سے ظہور میں آئے اور جس ہیبت ناک شور کے ساتھ اس ملک کے کناروں
تک ان کو پھیلایا گیا یہ ایسا ام نہیں ہے جو کسی سے مخفی رہا ہو بلکہ پنجاب اور ہندوستان کے مرد اور
عورت اور ہندو اور مسلمان ان تینوں فتنوں کو ایسے طور سے یا د رکھتے ہیں کہ ہر گز امید نہیں کہ کبھی
تذکرہ ان فتن ثلاثہ کا صفحہ تواریخ میں سے مٹ سکے پس جو شخص ان تینوں فتنوں کے پُر ہیبت
واقعات پر اطلاع پا کر پھر براہین احمدیہ میں ان کی خبر دیکھنا چاہے یا براہین احمدیہ میں ان تینوں
فتنوں کی پیشگوئی پڑھ کر پھر واقعات خارجیہ میں ان کا نمونہ دیکھنا چاہے تو ان دونوں صورتوں میں
یقین کامل اس کو ہو جائے گا کہ براہین احمدیہ میں انہیں تین فتنوں کا ذکر ہے جو ظہور میں آگئے یا
یوں کہو کہ جو تین فتنے ظہور خارجی میں مشاہدہ کئے گئے وہ وہی تینوں ہیں جو براہین احمدیہ میں پہلے
سے مندرج ہیں ۔ اب سوچو کہ آتھم کے متعلق جو پیشگوئی تھی جس کی نسبت عیسائیوں اور یہودی
صفت مولویوں نے شور مچایا اور لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی تھی جس کی نسبت آریوں نے طوفان
برپا کیا یہ دونوں کسی چٹان مضبوط پر رکھی گئی ہیں ۔ اے مسلمانوں کی اولاد حد سے بڑھتے نہ جاؤ ممکن
ہے کہ انسان اپنی عقل اور اپنے اجتہاد سے ایک رائے کو صحیح سمجھے اور دراصل وہ رائے غلط ہو اور ممکن
ہے کہ ایک شخص کو کا ذب خیال کرے اور دراصل وہ سچا ہو تم سے پہلے بہت لوگوں کو دھو کے گے اسے تم کیا
چیز ہو کہ تمہیں نہ لگیں پس ڈرو اور تقویٰ کی راہ اختیار کرو تا امتحان میں نہ پڑو میں بار بار کہتا ہوں کہ
اگر یہ انسان کا فعل ہوتا تو کب کا تباہ کیا جاتا اور قبل اس کے جو تمہارا ہاتھ اٹھتا خدا کا ہاتھ اس کو تباہ

آج 10 میں سے 10 باقی