ہم الہامی پیشگوئی کے مخفی امور کو اس کی پنڈلی سے ننگا کرکے دکھائیں گے
سراجِ منیر
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۵۲ کر خدا کھینچ کر
وہ
کر دیتا دیکھو خدا فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ، یعنی غیب کو
چنے ہوئے فرستادوں کے سوا کسی پر نہیں کھولا جاتا۔ اب سوچو اور خوب غور سے اس کتاب کو پڑھو کہ
کیا وہ غیب جس کی اس آیت میں تعریف ہے کامل طور پر پیش نہیں کیا گیا میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں
کہ جو کچھ تمہیں دکھایا گیا اگر ان اندھوں کو دکھایا جاتا کہ اس صدی سے پہلے گزر گئے تو وہ اندھے
نہ رہتے سوتم روشنی کو پا کر اس کو رد نہ کرو خدا تمہیں روشن آنکھیں دینے کے لئے طیار ہے اور پاک
دل بخشنے کے لئے مستعد ہے وہ نئے طور سے اپنی ہستی تم پر ظاہر کرنا چاہتا ہے اس کے ہاتھ ایک نیا
آسمان اور نئی زمین بنانے کے لئے لمبے ہوئے ہیں سوتم مزاحمت مت کرو اور سعادت سے جلد جھک
جاؤ تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اپنی ذریت کے دشمن نہ بنو تا خدا تم پر رحم کرے اور تا و
تمہارے گناہ بخشے اور تمہارے دنوں میں برکت دے۔ دیکھو آسمان کیا کر رہا ہے اور زمین کو کیوں
را کھینچ رہا ہے افسوس کہ تم نے صدی کے سر کو بھی بھلا دیا۔
پندرہویں پیشگوئی جو آتھم کی پیشگوئی اور لیکھرام کی پیشگوئی سے نہایت مناسبت رکھتی ہے وہ
الہام ہے جو آتھم کی میعاد گذرنے کے بعد رسالہ انوار الاسلام میں شائع کیا گیا تھا وہ یہ ہے اطلع
الله على همه و غمه و لن تجد لسنة الله تبديلا - ولا تعجبوا ولا تحزنوا و انتم |
الاعلون ان کنتم مؤمنين۔ و بعزّتی و جلالی انک انت الاعلى و نمزق الاعداء
كل ممزق ۔ انا نكشف السر عن ساقه ۔ يومئذ يفرح المؤمنون ۔ ثلة من الاولين و
قلة من الآخرين۔ هذه تذكرة فمن شاء اتخذ الى ربّه سبیلا یعنی خدا نے دیکھا کہ آتھم
کا دل ہم و غم سے بھر گیا اور خدا کی سنت میں تو تبدیلی نہیں پائے گا یعنی وہ ڈرنے والے دل کے لئے
عذاب کی پیشگوئی کو تاخیر میں ڈال دیتا ہے یہی اس کی سنت ہے۔ اور پھر فرمایا کہ جو واقعہ پیش آیا
اس سے کچھ تعجب مت کرو اور اگر تم ایمان پر قائم رہو گے تو آخر غلبہ تمہیں کو ہوگا اور مجھے میری عزت
اور جلال کی قسم ہے کہ آخر تو ہی غالب ہوگا اور ہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں گے ہم الہامی
پیشگوئی کے مخفی امور کو اس کی پنڈلی سے ننگا کر کے دکھائیں گے۔ اس دن مومنین خوش ہوں گے
الجن: ۲۷، ۲۸
५।
سراج منیر
پہلا گر وہ بھی اور پچھلا گر وہ بھی یہ خدا کی طرف سے ایک یاد دہانی ہے سو جو چاہے قبول کرے ۔ اب
دیکھو کہ یہ پیشگوئی تین برس سے کچھ زیادہ عرصہ کی ہے یعنی اس وقت کی کہ جب آتھم کی میعاد کا
آخری دن تھا اس میں خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ یہ اثر پیشگوئی کا جو نادانوں پر مشتبہ ہے اس کو ہم ننگا کر
کے دکھلا دیں گے پس اس نے لیکھرام کے نشان کے بعد اپنے وعدہ - وعدہ کے موافق اس مخفی امر کو ننگا کر
کے دکھلا دیا اور براہین احمدیہ کی پیشگوئیوں کو ایک آئینہ کی طرح آگے رکھ دیا۔ پس اس کا یہ فضل اس
زمانہ پر ہے جو اس نے نئی معرفت کا سرچشمہ کھولا مبارک وہ جو اس سے حصہ لیوے اور یہ جو فرمایا تھا
کہ پہلا گروہ و گر وہ بھی اس وقت خوش ہوگا اور پچھلا گا وگا اور پچھلا گر وہ بھی یہ تمام پیشگوئیاں اس وقت ظہور میں آگئیں
چنانچہ لیکھرام کے نشان کے ظاہر ہونے سے اہل ایمان کی قوت ایمانی بہت بڑھ گئی اور ان کو وہ
خوشی پہنچی جس کا اندازہ کرنا مشکل ہے ہزاروں ایمانداروں پر رقت طاری ہو گئی اور وجد کے جوش
سے خوشی آنسوؤں کے راہ سے نکلی گویا پوشیدہ خدا کو انہوں نے آنکھوں سے دیکھ لیا یہ عجیب واقعہ ۵۳)
پیش آیا کہ ہندو اور آریہ تو لیکھرام کے غم سے روئے اور ایمانداروں اور صادقوں کا گروہ زیادت
معرفت کی خوشی سے رویا ۔ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۲ میں جو الہامات مندرجہ ذیل ہیں جو
ایک پیشگوئی تھی وہ اسی نشان کے بعد کامل طور پر میں نے پوری ہوتی دیکھی اور وہ یہ ہے:
اصحاب الصفة۔ و ما ادرك ما اصحاب الصفة ۔ ترى اعينهم تفيض من الدمع
يُصَلُّون عليك۔ ربنا اننا سمعنا مناديًا ينادى للايمان و داعيا الى الله و سراجا
منيرا ۔ أملُوا۔ ترجمہ حجرہ کے ہم نشین اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں حجرہ کے ہم نشین ۔ تو دیکھے گا کہ
ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے۔ تجھ پر درود بھیجیں گے۔ اے ہمارے خدا ہم نے ایک
منادی کرنے والے کو سنا جو تیرے نام کی منادی کرتا اور لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا اور خدائے
واحد لاشریک کی طرف دعوت کرتا ہے اور ایک چمکتا ہوا چراغ ہے لکھ لو اور انوار الاسلام کی مذکورہ بالا
پیشگوئی میں یہ بھی صاف طور پر لکھا ہے کہ اس نشان کے بعد ایک اور گروہ بھی اس جماعت کے ساتھ
شامل ہو جائے گا اور وہ دونوں گروہ اس نشان پر خوش ہوں گے چنانچہ یہ پیشگوئی اب پوری ہو رہی ہے