آریہ کے متعلق ایک پیشگوئی جس کا نام ملاوامل ہے

سراجِ منیر

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور بہت مخالفوں کے انکساری خط پر خط آ رہے ہیں جو ہم غلطی پر تھے ۔ فالحمد لله
على ذلک۔
سولہویں پیشگوئی براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۲۷ میں ایک آریہ کے متعلق ایک پیشگوئی ہے جس کا نام
ملا وامل ہے وہ ابھی تک بقید حیات ہے یہ شخص دق - شخص دق کے مرض میں مبتلا ہو گیا تھا ایک دن وہ میرے
پاس آکر اور اپنی زندگی سے نا امید ہو کر بہت بے قراری سے رویا۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس نے اس
روز متوحش خواب بھی دیکھا تھا جہاں تک کہ مجھے یاد ہے خواب یہ تھا کہ اس کو ایک زہریلے سانپ
نے کاٹا ہے اور تمام بدن میں زہر سرایت کر گیا ہے اس خواب نے اس کو نہایت غمگین کر دیا تھا اور
پہلے سے ایک نرم تپ نے جو کھانے کے بعد تیز ہو جاتی تھی سخت گھبراہٹ میں اس کو ڈالا ہوا تھا اس
لئے وہ بے قراری اور قریب قریب مایوسی کی حالت میں تھا وہ میرے پاس آ کر رویا اس لئے میرا
دل اس کی حالت پر نرم ہوا اور میں نے حضرت احدیت میں اس آریہ کے حق میں دعا کی جیسا کہ
۵۴ اس پہلے آریہ کے حق میں دعا کی تھی جس کا نام شرمیت ہے تب مجھے یہ الہام ہوا جو براہین کے
صفحہ ۲۲۷ میں موجود ہے قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَامًا یعنی ہم نے تپ کی آگ کو کہا کہ
سرد اور سلامتی ہو چنانچہ اسی وقت اس کو جو موجود تھا اس الہام سے خبر دی گئی اور کئی اور لوگوں کو
اطلاع دی گئی کہ وہ ضرور میری دعا کی برکت سے صحت پا جائے گا چنانچہ بعد اس کے ایک ہفتہ
نہیں گذرا ہو گا کہ وہ آریہ خدا کے فضل سے صحت پا گیا ۔ اگر چہ اب آریوں کی ایسی حالت ہے
کہ ان کو سچی گواہی ادا کرنا موت سے بدتر ہے لیکن میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ
واقعہ سرا سریح ہے اور ایک ذرہ اس میں آمیزش مبالغہ نہیں اگر ان واقعات کے مضمون کے
کسی حصہ میں مجھے شک ہوتا تو میں ان واقعات کو ہرگز نہ لکھتا اور مبالغہ کرنا اور اپنی طرف سے
زیادہ باتیں ملا دینا لعنتی انسانوں کا کام ہے اور یہ دونوں واقعات شرمیت اور ملا وامل کے
ے ابرس سے براہین احمدیہ میں لکھے ہوئے ہیں پس جو لوگ ان شبہات میں پڑتے ہیں کہ مخالفوں
کے لئے ضرر رسانی کے ہی الہام ہوتے ہیں وہ ان دونوں الہاموں پر غور کریں کیونکہ یہ
دونوں آریہ ہیں ہمارا کام تمام مخلوق کی ہمدردی ہے بھلا آریہ ہی کوئی مثال دیں کہ انہوں نے
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے انکساری کے خط “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

اس قسم کی ہمدردی کسی مسلمان سے کی ہو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ سچی محبت سے خدا کے بندوں کی
خیر خواہی کرنا بجز سچے مسلمان کے کسی سے ممکن ہی نہیں ہاں ریا کاری کے ساتھ ممکن ہو تو ہو مگر
دل کے پاک انشراح سے ٹھیک ٹھیک اصول پر قدم مار کر دوسروں کو یہ باتیں حاصل نہیں ہو سکتیں
مسلمان بالطبع مدارات کو چاہتے ہیں اس لئے کھانے پینے میں بھی ہندوؤں سے پر ہیز نہیں کرتے
مگر ہندوؤں میں نفرت بھی ایک بخل کی نشانی ہے۔ ہاں کسی نافرمان پر خدا کا غضب ہونا خواہ وہ
مسلمان ہو یا عیسائی یا ہندو یہ اور بات ہے ہمدردی کے اصول سے اس کو کچھ تعلق نہیں۔
اور میں نے جو ان دونوں آریوں کے واقعات پیش کرنے کے وقت قسم کھائی ہے یہ
اس لئے کہ میں باور نہیں کرتا کہ وہ کم سے کم اس قدر حق پوشی کے لئے طیار نہ ہو جائیں کہ میری نسبت
یہ الزام دیں کہ اس نے اصل واقعات میں کمی بیشی کر دی ہے اور نیز اس لئے قسم کھائی ہے کہ آج کل
آریوں کو اسلام کے ساتھ ایک خاص بغض ہے۔
اور میں دوبارہ اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایک ذرہ ان واقعات میں تفاوت نہیں
خدا موجود ہے اور جھوٹے کے جھوٹ کو خوب جانتا ہے اگر میں نے جھوٹھ بولا ہے یا میں نے ان قصوں کو
ایک ذرہ کم و بیش کر دیا ہے تو نہایت ضروری ہے کہ ایساظن کرنے والا خدا کی قسم کے ساتھ اشتہار دیے
دے کہ میں جانتا ہوں کہ اس شخص نے جھوٹ بولا ہے یا اس نے کم و بیش کر دیا ہے اور اگر نہیں کیا تو ۵۵
ایک سال تک اس تکذیب کا وبال مجھ پر پڑے اور ابھی میں بھی قسم کھا چکا ہوں پس اگر میں جھوٹا ہوں
گایا میں نے ان قصوں کو کم و بیش کیا ہوگا تو اس دروغ گوئی اور افترا کی سزا مجھے بھگتنی پڑے گی لیکن اگر ا
میں نے پوری دیانت سے لکھا ہے اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے پوری دیانت سے لکھا ہے تب
مکذب کو خدا بے سزا نہیں چھوڑے گا یقیناً سمجھو کہ خدا ہے اور وہ ہمیشہ سچائی کی مدد کرتا ہے اگر کوئی امتحان
کے لئے اٹھے تو عین مراد ہے کیونکہ امتحان سے خدا ہم میں اور مخالفوں میں فیصلہ کر دے گا ہمارے مخالف
مولویوں کے لئے بھی یہ موقع ہے کہ ان لوگوں کو اٹھاویں جیسا کہ آتھم کے اٹھانے کے لئے کوشش کی
تھی۔ فیصلہ ہو جانا ہر ایک کے لئے مبارک ہے اس سے دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ خدا موجود ہے اور

آج 10 میں سے 10 باقی