زمین پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو

کشف الغطاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كشف الغطاء
برخلاف ہے۔ بلا شبہ ان کے عقیدے ایسے تھے کہ جو وحشیانہ جوشوں کو پیدا کرتے اور تہذیب
اور شائستگی سے دور ڈالتے تھے اور غور کرنے والا سمجھ سکتا ہے کہ ایسے عقیدوں کا انسان ایک
خطرناک انسان ہوتا ہے سو خدا نے جو رحیم کریم ہے میرے ظہور سے صلح کاری کی بنیاد ڈالی
اور میری جماعت کے دلوں کو ان بیہودہ عقیدوں سے ایسا دھو دیا ہے جیسے ایک کپڑا صابون
سے دھویا جائے ۔ پس یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ مجھ سے عداوت رکھتے ہیں اور جس طرح یہود کی
امیدوں کے موافق حضرت مسیح علیہ السلام بادشاہ ہو کر نہ آئے اور نہ غیر قوموں سے لڑے
آخر یہود نے ان پر ظلم کرنا شروع کیا اور کہا کہ یہ وہ نہیں ہے جس کا ہمیں انتظار تھا۔ یہی
سبب اس جگہ پیدا ہو گیا ۔ ہاں اس کے ساتھ دوسرے اختلاف بھی ہیں چنانچہ ان لوگوں کا
ایک یہ بھی مذہب ہے کہ حتی المقدور غیر قوموں سے کینہ رکھا جائے اور اگر موقعہ ملے تو ان کا
نقصان بھی کیا جائے ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ ہرگز کوئی آدمی مسلمان نہیں بنتا جب تک کہ دوسروں
کی ایسی ہمدردی نہیں کرتا جیسا کہ اپنے نفس کے لئے اور میری یہی نصیحت ہے کہ دلوں کو
صاف کرو اور تمام بنی نوع کی ہمدردی اختیار کرو اور کسی کی بدی مت چاہو کہ اعلیٰ تہذیب یہی
ہے ۔ افسوس کہ یہ لوگ دوسری قوموں سے انتقام لینے کیلئے سخت حریص ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ
عفو اور درگذر کرو اور کینہ ور اور منافق طبع مت بنو۔ زمین پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو۔ اور
میں نے نہ صرف کہا بلکہ عملی طور پر دکھلایا اور میں نے ہرگز پسند نہیں کیا کہ جو شخص شر کا ارادہ کرتا
ہے اس کے لئے میں بھی شرکا ارادہ کروں ۔ مثلاً ڈاکٹر کلارک نے اقدام قتل کا
الزام میرے پر لگایا تھا جو عدالت میں ثابت نہ ہوا بلکہ اس کے برخلاف قرائن پیدا ہوئے۔
تب کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا آپ
ڈاکٹر کلارک پر نالش کرنا چاہتے ہیں؟ تو میں نے انشراح صدر سے کہا کہ نہیں بلکہ میں نے
۱۴ ان عیسائیوں پر نالش کرنے سے بھی اعراض کیا جو عدالت کی تحقیق کے رو سے ملزم ٹھہرے تھے
اگر عفو اور درگذر میرا مذہب نہ ہوتا تو اس قدر دکھ اٹھانے کے بعد میں ضرور نالش کرتا۔

كشف الغطاء
☆
پھر جب انجمن حمایت اسلام لاہور کے ذریعہ سے اس نواح کے مسلمانوں نے رسالہ امہات المومنین
کے مصنف پر مؤاخذہ کرانا چاہا اور اس مطلب کیلئے بحضور صاحب لیفٹیننٹ گورنر بہادر کئی میموریل بھیجے
اور بہت جوش ظاہر کیا تو اس وقت بھی میں نے ان کے برخلاف میموریل بھیجا۔ اور صاف لکھا کہ ہم
مؤلف امہات المومنین سے ہرگز انتقام نہیں چاہتے ۔ ہاں معقول طور پر رڈ لکھنا ہمارا فرض ہے۔ سوان
امور میں ہمیشہ سے ان لوگوں اور ان کے مولویوں سے میرا اختلاف رہا ہے جس سے ان کو بڑا رنج
ہے۔ مگر میں ان سے کچھ دشمنی نہیں رکھتا ۔ اور بہر حال ان کو قابل رحم جانتا ہوں اور اس شخص سے زیادہ
قابل رحم کون شخص ہو سکتا ہے جو سچائی اور راستی کی راہ کو چھوڑتا ہے۔ ایک اختلاف عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام
کی وفات کی نسبت ہے جس سے یہ لوگ ہمیشہ افروختہ رہے۔ میں نے ایک وسیع تحقیقات سے
ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ اور مجھے بڑے پختہ ثبوت اس بات کے ملے
ہیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے صلیب سے نجات دے کر ہندوستان کی طرف ان یہودیوں کی دعوت کے
لئے روانہ کیا جو بخت نصر کے ہاتھ سے متفرق ہو کر فارس اور تبت اور کشمیر میں آکر سکونت پذیر ہو گئے
تھے۔ چنانچہ آپ نے ان ملکوں میں ایک مدت تک رہ کر اور پیغام الہی پہنچا کر آخر سری نگر میں وفات پائی
اور آپ کا مزار مقدس سری نگر محلہ خان یار میں موجود ہے جو شہزادہ نبی یوز آسف کی مزار کہلاتی ہے۔
ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں جب مولوی محمد حسین ڈاکٹر کلارک کی طرف سے گواہ ہو کر آیا تو میرے وکیل
مولوی فضل دین صاحب نے محمد حسین کی نسبت ایک ایسے سوال کی مجھ سے اجازت چاہی جس سے عدالت
میں محمد حسین کی بہت ذلت ہوتی تھی تب میں نے ان کو ایسے سوال سے منع کر دیا اور روک دیا۔ اگر میں دنیا
میں کسی سے دشمنی رکھتا تو کیوں ایسا کرتا ۔ منہ
کشمیریوں کی بعض معزز قوموں کے نام کے ساتھ جیو کا لفظ ایک ابدی قومی یادگار ہے جو ان کو
بنی اسرائیل ثابت کرتی ہے کیونکہ جیو کے معنے یہودی ہی کے ہیں ۔ اور یہ لفظ جیو بمعنے یہودی انگریزی میں
بھی اسی طرح بنایا گیا ہے ۔ اس زبردست ثبوت قومی ناموں کی طرز مشابہت کے علاوہ ڈاکٹر بر نیر مشہور
فرانسیسی سیاح نے اپنے سفر نامہ میں زبردست دلائل اور نیز بڑے بڑے محققوں کی شہادت سے ثابت کیا
ہے کہ اہل کشمیر اصل میں بنی اسرائیل ہی ہیں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی