چوتھی شاخ- قوم کے علما نے میرے ساتھ کیا برتاؤ کیا
کشف الغطاء
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كشف الغطاء
یسوع کا نام جیزس کے لفظ کی طرح اختلاط زبان کی وجہ سے یوز آسف ہو گیا۔
چوتھی شاخ یہ ہے کہ ان دعووں کے بعد قوم کے علماء نے میرے ساتھ کیا برتاؤ کیا ؟ اس کی
تفصیل یہ ہے کہ میرے دعوئی مسیح موعود کو سن کر اور اس بات سے اطلاع پا کر کہ میں ان کے اس
مہدی کے آنے سے منکر ہوں جس کی نسبت بہت سے وحشیانہ قصے انہوں نے بنا رکھے ہیں اور
زمین پر خون کی ندیاں بہانے والا اس کو مانا گیا ہے ان مولویوں میں سے ایک شخص محمد حسین نامی
نے جو ایڈیٹر رسالہ اشاعة السنه اور ساکن بٹالہ ضلع گورداسپورہ ہے میرے پر ایک کفر کا فتویٰ لکھا
اور بہت سے مولویوں کے اس پر دستخط کرائے اور مجھے کافر اور دجال ٹھہرایا۔ یہاں تک کہ یہ فتوی
۱۵﴾ دیا گیا کہ یہ شخص واجب القتل ہے اور ان کا مال لوٹ لینا جائز اور ان کی عورتوں کو جبراً اپنے قبضہ
☆
میں لے کر ان کے ساتھ نکاح کر لینا یہ سب باتیں درست ہیں بلکہ موجب ثواب ہیں ۔ چنانچہ
اشتہار مورخه ۲۹ رمضان ۱۳۰۸ مطبوعہ مطبع حقانی لودیا نہ اور رسالہ سیف مسلول مطبوعہ مطبع
ایجرٹن پریس راولپنڈی کی پشت پر جو محمد حسین کی تحریک سے لکھے گئے ہیں یہ دونوں فتوے موجود
ہیں مگر جب کہ رعب گورنمنٹ انگریزی سے ان فتووں پر عملدرآمد نہ ہو سکا تو محمد حسین نے ایک
اور تدبیر سوچی کہ اس شخص کو نہایت سخت گالیوں اور دل آزار کلمات سے ہمیشہ رنج دینا چاہیے۔ جیسا
کہ اس نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ مطبوعہ ۱۸۹۸ء میں کئی جگہ اس بات کا خود اظہار کیا ہے۔ اس قسم
کی گالیوں اور بد زبانیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ایک چالاک شخص کو جس کا نام محمد بخش جعفر زٹلی
ہے اور لاہور میں رہتا ہے مقرر کیا اور ہر ایک قسم کے گندے اشتہار خود لکھ کر اس کے نام پر چھپوائے ۔
نوٹ ۔ محمد حسین بٹالوی کا اصل مذہب یہی ہے کہ مہدی لڑائیاں کرنے والا آنے والا ہے مگر وہ
گورنمنٹ کو محض جھوٹ کے طور پر یہ کہتا ہے کہ ایسے مہدی کا میں قائل نہیں ہوں حالانکہ وہ بارہا ظاہر کر چکا ہے
کہ قائل ہے اگر گورنمنٹ دوسرے مولویوں کو جمع کر کے پوچھے کہ یہ شخص ان کے پاس مہدی کی نسبت کیا
عقائد بیان کرتا ہے تو جلد ثابت ہو جائے گا کہ یہ شخص گورنمنٹ کو کیا کہتا ہے اور اپنے بھائیوں یعنی دوسرے علماء
کو مہدی کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ منہ
دیگر اشاعة السنه نمبر ۵ جلد ۱۸ صفحه ۱۴۶ و ۱۵۴ و ۱۵۵ - منه
كشف الغطاء
اور در پردہ وہ سب کارروائی خود محمد حسین نے کی اور اس اپنی کارروائی سے وہ لوگوں کو اطلاع بھی دیتا
رہا ہے اور اپنے رسالوں میں بھی شیخی کے طور پر یہ کام اپنی طرف منسوب کرتا رہا ہے اور یہ تمام
اشتہارات جو نہایت چالا کی اور بد زبانی سے ایک سال سے یا کچھ زیادہ عرصہ سے محمد حسین شائع کر
رہا ہے یہ نہایت اوباشانہ طریق سے گندے سے گندے پیرایہ میں لکھے جاتے ہیں اوران
اشتہاروں میں کوئی پہلو میری بے عزتی اور بے آبروئی کا اٹھا نہیں رکھا اور میرے تمام ننگ و ناموس
کو خاک میں ملانا چاہا ہے اور ایسی گندی اور نا پاک تہمتوں پر مشتمل ہیں کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ اس
سختی اور بے شرمی کا برتاؤ کبھی ذلیل سے ذلیل قوم کے آدمی نے کسی اپنے مخالف کے ساتھ کیا
ہو۔ ان اشتہارات میں سے جو ۱۲ را گست ۱۸۹۸ء کا اشتہار ہے جو مطبع تاج الہند میں چھپا ہے ایسا ہی
ایک دوسرا اشتہار جو ۲۵ دسمبر ۱۸۹۸ء میں مطبع فخر الدین پریس لاہور میں طبع ہوا ہے اور ایسا ہی ایک
تیسرا اشتہار اور ضمیمہ اارجون ۱۸۹۷ء کا جو اسی مطبع میں طبع ہوا ہے ان چاروں کا نمونہ کے طور پر کسی
قدر مضمون اس جگہ درج کرتا ہوں تا حکام کو معلوم ہو کہ کہاں تک میری ذلت کا ارادہ کیا گیا ہے اور نہ
ایک ماہ نہ دو ماہ بلکہ ایک سال سے ایسے گندے اشتہار جاری کر رہے ہیں جن کے متواتر زخموں کے
بعد مجھے اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ لکھنا پڑا۔ جس میں جھوٹے کی ذلت خدا تعالیٰ سے طلب کی ۔ ہے اور
محمد حسین کے یہ چاروں اشتہار جو جعفر زٹلی کے نام پر نکالے گئے مجھے بے عزت کرنے کے لئے ان
میں نہایت سخت اور گندے اور ناپاک الفاظ استعمال کئے ہیں۔ یعنی میری نسبت یہ لکھا ہے کہ اس ۱۲
شخص کی جو رو کی اس کے بعض مریدوں سے آشنائی ہے اور پھر ٹھٹھے سے اپنے تئیں ملہم قرار دے کر
میری نسبت لکھا ہے کہ ہمیں الہام ہوا ہے کہ ”اس شخص کی جو رو محمد بخش جعفر زٹلی سے
یہ اشتہار مباہلہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ ء اس وقت تک شائع نہیں کیا جب تک کہ کئی اشتہار بدرخواست مباہلہ
ان لوگوں کی طرف سے متواتر میرے پاس نہیں پہنچے ۔ چنانچہ علاوہ ان اشتہارات کے ایک چٹھی جعفر زٹلی
مورخہ ۱۹ نومبر ۱۸۹۸ء اور پانچ اشتہارات متواتر یکے بعد دیگرے مباہلہ کی درخواست کے متعلق محمد حسین
نے آپ شائع کرائے ہیں ۔ منہ
۔
كشف الغطاء
نکاح کرے گی ۔ اور پھر میری نسبت ٹھٹھے سے لکھتا ہے کہ ہمیں الہام ہوا ہے کہ ” قادیانی ایک سخت
مقدمہ میں ماخوذ ہو کر پابجولاں قید فرنگ میں ڈالا جاوے گا اور جلا وطن ہو گا اور حالت قید میں بالکل
دیوانہ اور مخبط الحواس ہو جائے گا۔ اور اس کے نیچے سے ایک ناسور کا پھوڑا پیدا ہوگا۔ اور اس کو کوڑھ
ہو جائے گا۔ اور اس کے جسم میں بے شمار کیڑے پیدا ہوں گے اور اس کی صورت مطلقاً مسخ ہو جائے گی
اور اس کی پیاری بیوی بعض مریدوں سے آشنائی کرے گی اور پھر وہ آوارہ ہو کر قادیانی سے طلاق
حاصل کرے گی ۔ اور پھر محمد بخش جعفر زٹلی سے اس کا نکاح ہوگا اور مولوی ابو سعید محمد حسین نکاح خوان
ہوں گے اور آخر کار قادیانی آنکھوں سے اندھا، کانوں سے بہرا، زبان سے گونگا، خودکشی کر کے
في النار و السقر ہو جائے گا یعنی جہنم میں پڑے گا اور پھر ٹھٹھے کے طور پر اخیر میں لکھتا ہے کہ یہ
سب الہام پورے ہو چکے صرف نکاح باقی ہے اور پھر میری نسبت تیسرے اشتہار میں ٹھٹھے سے لکھتا
ہے کہ ”سنا ہے کہ اس شخص کو طاعون ہو گئی اور کتوں نے اس کا گوشت کھایا ۔ اور پھر جولائی ۱۸۹۷ء کے
پرچہ میں میری تصویر ریچھ کی بنائی ہے۔
علاوہ اس کے محمد حسین نے اپنے اشاعة السنه ۱۸۹۸ء میں جا بجا مجھے بد کار اور
گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور خونی قرار دیا ہے ۔ پس جب کہ یہ ظلم محمد حسین اور اس کے
گروہ یعنی محمد بخش جعفر زٹلی وغیرہ کا حد سے زیادہ گزر گیا اور مجھے اس حد تک ذلیل کیا گیا کہ
کوئی ایسا لفظ ذلت کا نہ چھوڑا جو میری نسبت استعمال نہ کیا اور پھر مباہلہ کے لئے متواتر
درخواست بھیجی ۔ تو بالآخر میں نے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء جاری کیا جس کا مطلب صرف یہ تھا
کہ خدا تعالیٰ ہم دونوں گروہ میں سے اس کو ذلیل کرے جو جھوٹا ہے اور پھر اس اشتہار کی شرح
۳۰ رنومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار میں اور بھی تصریح سے کر دی اور محمد حسین نے میرے اشتہار
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے بعد بھی جا بجا مجھے بدنام کرنا چاہا اور میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے
جھوٹے طور پر یہ معنے کئے کہ اس میں میرے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے حالانکہ اسی اشتہار میں
مولوی محمد حسین نے اپنے اشاعۃ السنہ ۱۸۹۸ء میں بڑے تمسخر کے طور پر لکھا ہے کہ ان کی بیوی کا
محمد بخش سے میں نکاح پڑھوں گا ۔ منہ