پانچویں شاخ - میرے ان دعووں سے پہلے میری نسبت ان لوگوں کا کیا ظن تھا

کشف الغطاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كشف الغطاء
انتہا تک کوشش کی گئی یہاں تک کہ میری مستورات پر محض مفسدانہ شرارت سے بدکاری اور زنا کا
الزام لگایا گیا۔ اس درجہ کی دل آزاری اور بے حرمتی کے وقت جو انسانی غیرت کو حرکت میں لاتی
ہے میرا حق تھا کہ میں عدالت میں نالش کرتا لیکن میں نے اپنے فقیرانہ اور صابرانہ طریق کے لحاظ
سے کوئی نالش نہ کی اور ایک سال کے قریب تک ایسے اشتہارات جن کا ایک ایک لفظ میری بے عزتی
کے لئے لکھا گیا تھا محمد حسین اور اس کے گروہ نے بذریعہ ڈاک قادیان میں میرے پاس پہنچائے
حالانکہ میں ایسے گندے اخباروں اور اشتہاروں کا خریدار نہ تھا۔ پس جب کہ بار بار مجھے اس قسم کی
گالیوں اور بہتانوں سے آزار پہنچایا گیا تو آخر میں نے مدت دراز کے صبر کے بعد نہایت نیک نیتی
سے اشتہا ر ۲۱ نومبر ۹۸ء جو محض اس مضمون پر مشتمل تھا کہ جھوٹے کو خدا ذلیل کرے مگر اسی قسم کی
ذلت سے جو اس نے پہنچائی جاری کیا۔
پانچویں شاخ قابلِ بیان یہ ہے کہ میرے ان دعووں سے پہلے میری نسبت ان لوگوں کا کیا ظن تھا
اور ان دعووں کے بعد کیوں اس قدر عداوت اختیار کی ؟ سو اس جگہ اس قدر لکھنا کافی ہے کہ شیخ محمد حسین
بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنہ جو مخالفوں کا سرگروہ ہے میرے ان دعاوی سے پہلے میری نسبت نہایت
درجہ کا مدح خواں تھا۔ مجھ کو ایک نیک انسان اور ولی اور مسلمانوں کا فخر اور گورنمنٹ انگریزی کا نہایت
درجہ کا خیر خواہ سمجھتا تھا چنانچہ وہ اپنے پرچہ اشاعة السنه جون ۔ جولائی اگست ۱۸۸۴ء میں صفحہ ۱۶۹
میں میری نسبت لکھتا ہے کہ یہ شخص اسلام کی مالی و جانی و قلمی ولسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت
قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ پھر اسی رسالہ کے صفحہ ۱۷۶ میں لکھتا
ہے کہ ” مؤلف براہین احمدیہ (یعنی اس راقم ) کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں ہمارے
معاصرین ایسے واقف کم نکلیں گے ۔ مؤلف صاحب ہمارے ہم وطن ہیں بلکہ اوائل عمر کے ہمارے
ہم مکتب بھی ہیں ۔ ان کے والد بزرگوار مرزا غلام مرتضی نے غدر ۱۸۵۷ء میں گورنمنٹ کا خیر خواہ ،
جاں نثار وفادار ہونا عملاً بھی ثابت کر دکھایا اور پچاس گھوڑے گورنمنٹ کی مدد میں دیئے۔ اور پھر

كشف الغطاء
صفحہ ۱۷۷ اور ۱۷۸ میں لکھتا ہے کہ ”مرزا غلام احمد صاحب درویشانہ طور پر گورنمنٹ انگریزی کی
خیر خواہی میں ہمیشہ مصروف رہے اور بارہا انہوں نے لکھا ہے کہ یہ گورنمنٹ مسلمانوں کے لئے
آسمانی برکت کا حکم رکھتی ہے ۔ اور خداوند رحیم نے اس سلطنت کو مسلمانوں کے لئے ایک
بارانِ رحمت بھیجا ہے۔ ایسی سلطنت سے لڑائی اور جہاد کرنا قطعی حرام ہے ایسا ہی محمد حسین نے
اشاعة السنہ کے کئی اور پرچوں میں میری نسبت صاف طور پر گواہی دی ہے کہ یہ شخص غریب طبع اور
بے شر اور گورنمنٹ انگلشیہ کا خیر خواہ ہے اور اس گواہی پر سالہا سال تک اور اس وقت تک قائم رہا
جب تک کہ میں نے ان لوگوں کے ان اعتقادات سے انکار کیا کہ جوان لوگوں کے دلوں میں
جمے ہوئے ہیں کہ دنیا میں ایک مہدی آئے گا اور نصاری سے لڑے گا اور اس کی مدد کرنے کے
لئے حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے اتریں گے اور زمین پر کسی کافر کو نہیں چھوڑیں گے اور
کافروں کی دولت مولویوں اور دوسرے مسلمانوں کو ملے گی اور اتنی دولت ملے گی کہ وہ اس کے
رکھنے سے عاجز آ جائیں گے ۔ ان بے بنیاد اور بیہودہ قصوں کو میں نے قبول نہیں کیا اور بار بار لکھا
کہ یہ خیالات حدیث اور قرآن سے ثابت نہیں اور سراسر لغو اور باطل ہیں اور نہ صرف انکار کیا 19
بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ میں خدا تعالیٰ کے ارادہ کے موافق اور اس کے الہام سے مسیح موعود کے نام پر
آیا ہوں اور میں لوگوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ عام مسلمانوں کے یہ اعتقاد کہ بنی فاطمہ سے ایک
مہدی اٹھے گا اور مسیح آسمان سے اس کی مدد کے لئے آئے گا ۔ پھر وہ زمین پر کافروں کے
ساتھ لڑیں گے اور نصاری کے ساتھ ان کی لڑائیاں ہوں گی اور مولویوں اور ان کے
ہم خیال لوگوں کو انعام دینے کے لئے بہت سا مال اکٹھا کیا جائے گا ۔ یہ سب جھوٹے
اور بے اصل خیالات ہیں بلکہ ایسی لڑائیاں کرنے والا کوئی نہیں آئے گا ۔ صرف روحانی
طور پر غافل لوگوں کی اصلاح منظور تھی ۔ سو اس اصلاح کے لئے میں آیا ہوں سو یہ وعظ میرا
ان لوگوں کو نہایت برا معلوم ہوا کیونکہ کروڑہا خیالی روپیوں کا نقصان ہو گیا ۔ اور

آج 10 میں سے 10 باقی